تین عجیب واقعات
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۹۱
نبیوں کا سردار
کے فاصلہ پر تھا اور جہاں سے مدینہ کے خلاف آسانی سے سازش کی جاسکتی تھی نکال دیئے
جائیں۔چنانچہ آپ نے سولہ سو صحابہ کے ساتھ اگست ۶۲۸ء میں خیبر کی طرف کوچ فرمایا۔خیبر ایک قلعہ بند شہر تھا اور اس کے چاروں طرف چٹانوں کے اوپر قلعے بنے ہوئے تھے۔ایسے مضبوط شہر کو اتنے تھوڑے سے سپاہیوں کے ساتھ فتح کر لینا کوئی آسان بات نہ تھی اردگرد
کی چھوٹی چھوٹی چوکیاں تو چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کے بعد فتح ہو گئیں۔لیکن جب یہودی سمٹ
سمٹا کر شہر کے مرکزی قلعہ میں آگئے تو اس کے فتح کرنے کی تمام تدابیر بیکار جانے لگیں۔ایک
دن رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے بتایا کہ اس شہر کی فتح حضرت علی رضی اللہ عنہ کے
ہاتھ پر مقدر ہے آپ نے صبح کے وقت یہ اعلان کیا کہ میں اسلام کا سیاہ جھنڈا آج اس کے ہاتھ
میں دوں گا جس کو خدا اور اس کا رسول اور مسلمان پیار کرتے ہیں خدا تعالیٰ نے اس قلعہ کی فتح
اس کے ہاتھ پر مقدر کی ہے۔اس کے بعد دوسری صبح آپ نے حضرت علی کو بلایا اور جھنڈا
اُن کے سپر د کیا۔جنہوں نے صحابہ کی فوج کو ساتھ لے کر قلعہ پر حملہ کیا۔باوجود اس کے کہ
یہودی قلعہ بند تھے اللہ تعالیٰ نے حضرت علی اور دوسرے صحابہ کو اُس دن ایسی قوت بخشی کہ
شام سے پہلے پہلے قلعہ فتح ہو گیا اور اس بات پر صلح ہوئی کہ تمام یہودی اور ان کے بیوی بچے
خیبر چھوڑ کر مدینہ سے دور چلے جائیں گے اور ان کے تمام اموال مسلمانوں کے حق میں ضبط
ہوں گے اور یہ کہ جو شخص اس معاملہ میں جھوٹ سے کام لے گا اور کوئی مال یا جنس چھپا کر
رکھے گا وہ اس معاہدہ کی حفاظت میں نہیں آئے گا اور غداری کی سزا کا مستحق ہوگا۔تین عجیب واقعات
اس جنگ میں تین عجیب واقعات پیش آئے کہ اُن میں سے ایک تو خدا تعالیٰ کے
بخاری کتاب المغازی باب غزوة خيبر
۱۹۲
نبیوں کا سردار
ایک نشان پر دلالت کرتا ہے اور دو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق عالیہ پر۔نشان تو
یہ ہے کہ اس جنگ کے بعد جب خیبر کے رئیس کنانہ کی بیوی صفیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے نکاح میں آئیں تو آپ نے دیکھا کہ ان کے چہرہ پر کچھ لمبے لمبے نشان ہیں۔آپ نے
فرمایا صفیہ ! تمہارے یہ نشان کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا یا رَسُول اللہ! ایک دن میں نے
ایک خواب دیکھی کہ چاند گر کر میری جھولی میں آپڑا ہے۔میں نے دوسرے دن یہ خواب
اپنے خاوند کو سنائی میرے خاوند نے کہا یہ عجیب خواب ہے تمہارا باپ بڑا عالم آدمی ہے اُس
کو چل کر یہ خواب سنانی چاہئے۔چنانچہ میں نے اپنے باپ سے اس کا ذکر کیا تو خواب سنتے
ہی اُس نے زور سے میرے منہ پر تھپڑ مارا اور کہا نالائق ! کیا تو عرب کے بادشاہ سے شادی
کرنا چاہتی ہے! سے یہ اس نے اس لئے کہا کہ عرب کا قومی نشان چاند تھا۔اگر کوئی خواب
میں یہ دیکھتا کہ چاند اس کی جھولی میں آپڑا ہے تو اس کی تعبیر یہ کی جاتی تھی کہ عرب کے
بادشاہ کے ساتھ اس کا تعلق ہو گیا ہے اور اگر کوئی خواب دیکھتا کہ چاند پھٹ گیا ہے یا گر گیا
ہے تو اس
کی تعبیر یہ کی جاتی تھی کہ عرب کی حکومت میں تفرقہ پڑ گیا ہے یا وہ تباہ ہوگئی ہے۔یہ خواب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا ایک نشان ہے اور اس بات کا بھی
نشان ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو غیب کی خبریں دیتا رہتا ہے۔گومؤمنوں کو زیادہ اور غیر
مؤمنوں کو کم۔حضرت صفیہ ابھی یہودی ہی تھیں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے یہ مصفی غیب عطا فر مایا
جس کے مطابق ان کا خاوند معاہدہ کی خلاف ورزی کی سزا میں مارا گیا اور وہ باوجود اس کے
کہ ایک اور صحابی کی قید میں گئی تھیں بعض لوگوں کے اصرار پر بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے نکاح میں آئیں اور اس طرح وہ غیب پورا ہوا جو خدا تعالیٰ نے انہیں بتایا تھا۔دوسرا قابل ذکر واقعہ یہ ہے کہ خیبر کے محاصرہ کے دنوں میں ایک یہودی رئیس کا گلہ
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۳۵۱٬۳۵۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۱۹۳
نبیوں کا سردار
بان جو اس کی بکریاں چرایا کرتا تھا مسلمان ہو گیا۔مسلمان ہونے کے بعد اس نے کہا یا
رَسُول اللہ! میں اب ان لوگوں میں تو جا نہیں سکتا اور یہ بکریاں اُس یہودی کی میرے پاس
امانت ہیں اب میں ان کو کیا کروں؟ آپ نے فرمایا بکریوں
کا منہ قلعہ کی طرف کر دو اوران
کو دھکیل دو۔خدا تعالیٰ ان کو ان کے مالک کے پاس پہنچا دے گا۔چنانچہ اس نے اسی
طرح کیا اور بکریاں قلعہ کے پاس چلی گئیں جہاں سے قلعہ والوں نے ان کو اندر داخل
کرلیات
اس واقعہ سے پتہ لگتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس شدت سے امانت کے
اصول پر عمل کرتے تھے اور کرواتے تھے۔لڑنے والوں کے اموال آج بھی جنگ میں حلال
سمجھتے جاتے ہیں کیا ایساواقعہ آجکل کے زمانہ میں جو مہذب زمانہ کہلاتا ہے کبھی ہوا ہے کہ دشمن
فوج کے جانور ہاتھ آگئے ہوں تو ان کو دشمن فوج کی طرف واپس کر دیا گیا ہو؟ باوجود اس کے
کہ وہ بکریاں ایک لڑنے والے دشمن کا مال تھیں اور باوجود اس کے کہ ان کے قلعے میں واپس
چلے جانے کے نتیجہ میں دشمن کے لئے مہینوں کی غذا کا سامان ہو جا تا تھا جس کے بھروسہ پر وہ
ایک لمبے عرصہ تک محاصرہ کو جاری رکھ سکتا تھا۔آپ نے ان بکریوں
کو قلعہ میں واپس کروادیا تا
ایسا نہ ہو کہ اس مسلمان کی امانت میں فرق آئے جس کے سپر دبکریاں تھیں۔تیسرا واقعہ یہ ہوا کہ ایک یہودی عورت نے صحابہ سے پوچھا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو جانور کے کس حصہ کا گوشت زیادہ پسند ہے؟ صحابہ نے بتایا کہ آپ کو دست کا
گوشت زیادہ پسند ہے۔اس پر اس نے بکرا ذبح کیا اور پتھروں پر اس کے کباب بنائے
اور پھر اس گوشت میں زہر ملا دیا۔خصوصاً بازوؤں میں جس کے متعلق اسے بتایا گیا تھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں کا گوشت زیادہ پسند کرتے ہیں۔سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۳۵۷،۳۵۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۱۹۴
نبیوں کا سردار
سورج ڈوبنے کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شام کی نماز پڑھ کر اپنے
ڈیرے کی طرف واپس آرہے تھے تو آپ نے دیکھا کہ آپ کے خیمے کے پاس ایک عورت
بیٹھی ہے۔آپ نے اس سے پوچھا۔بی بی تمہارا کیا کام ہے؟ اس نے کہا اے ابو القاسم !
میں آپ کے لئے ایک تحفہ لائی ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ساتھی صحابی سے
فرمایا جو چیز یہ دیتی ہے اس سے لے لو۔اس کے بعد آپ کھانے کے لئے بیٹھے تو کھانے پر وہ
بھنا ہوا گوشت بھی رکھا گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک لقمہ کھایا اور
آپ کے ایک صحابی بشیر بن البراء بن المعرور نے بھی ایک لقمہ کھایا۔اتنے میں باقی صحابہ
نے بھی گوشت کھانے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو آپ نے فرمایا مت کھاؤ کیونکہ اس ہاتھ نے
مجھے خبر دی ہے کہ گوشت میں زہر ملا ہوا ہے ( اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ کو اس بارہ میں کوئی
الہام ہوا تھا بلکہ یہ عرب کا محاورہ ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کا گوشت چکھ کر مجھے معلوم
ہوا ہے کہ اس میں زہر ملا ہوا ہے چنانچہ قرآن کریم میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کا
واقعہ بیان کرتے ہوئے ایک دیوار کے متعلق آتا ہے کہ وہ گر نا چاہتی تھی ہے جس کے محض یہ
معنی ہیں کہ اس میں گرنے کے آثار پیدا ہو چکے تھے۔پس اس جگہ پر بھی یہ مراد نہیں کہ آپ
نے فرمایا وہ دست بولا بلکہ مطلب یہ ہے کہ اس کا گوشت چکھنے پر مجھے معلوم ہوا ہے۔چنانچہ
اگلا فقرہ ان معنوں کی وضاحت کر دیتا ہے ) اس پر بشیر نے کہا کہ جس خدا نے آپ کو عزت
دی ہے اُس کی قسم کھا کر میں کہتا ہوں کہ مجھے بھی اس لقمہ میں زہر معلوم ہوا ہے۔میرا دل چاہتا
تھا کہ میں اس کو پھینک دوں لیکن میں نے سمجھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو شاید آپ کی طبیعت
پر گراں نہ گزرے اور آپ کا کھانا خراب نہ ہو جائے اور جب آپ نے وہ لقمہ نکلا تو میں نے
بھی آپ کے تتبع میں وہ نگل لیا۔گو میرا دل یہ کہ رہا تھا کہ چونکہ مجھے شبہ ہے کہ اس میں زہر
فوجدا فيها جدار ايريد ان ينقض (الكهف: ۷۸)