طواف کعبہ

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۹۵
نبیوں کا سردار
ہے اس لئے کاش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ لقمہ نہ لگالیں۔اس کے تھوڑی دیر بعد بشیر کی
طبیعت خراب ہوگئی اور بعض روایتوں میں تو یہ ہے کہ وہ وہیں خیبر میں فوت ہو گئے اور بعض
میں یہ ہے کہ اس کے بعد کچھ عرصہ بیمار رہے اور اس کے بعد فوت ہو گئے۔اس پر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ گوشت اس کا ایک کتے کے آگے ڈلوایا جس کے کھانے سے وہ مر گیا۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت
کو بلا یا اور فرما یا تم نے اس بکری میں زہر ملایا
ہے؟ اس نے کہا آپ کو یہ کس نے بتایا ہے؟ آپ کے ہاتھ میں اُس وقت بکری کا دست تھا
آپ نے فرمایا اس ہاتھ نے مجھے بتایا ہے۔اس پر اس عورت نے سمجھ لیا کہ آپ پر یہ راز کھل
گیا ہے اور اس نے اقرار کیا کہ اس نے زہر ملایا ہے۔اس پر آپ نے اس سے پوچھا کہ اس
ناپسندیدہ فعل پر تم کو کس بات نے آمادہ کیا ؟ اُس نے جواب دیا کہ میری قوم سے آپ
کی لڑائی
ہوئی تھی اور میرے رشتہ دار اس لڑائی میں مارے گئے تھے میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں
ان کو زہر دے دوں۔اگر ان کا کاروبار انسانی کا روبار ہو گا تو ہمیں ان سے نجات حاصل ہو
جائے گی اور اگر یہ واقعہ میں نبی ہوں گے تو خدا تعالیٰ ان کو خود بچالے گا۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کی یہ بات سن کر اُسے معاف فرما دیاہے اور اُس کی سزا جو یقینا قتل تھی نہ دی۔یہ واقعہ بتاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح اپنے مارنے والوں اور اپنے دوستوں
کے مارنے والوں کو بخش دیا کرتے تھے اور در حقیقت اُسی وقت آپ سزا دیا کرتے تھے
جب کسی شخص کا زندہ رہنا آئندہ بہت سے فتنوں کا موجب ہوسکتا تھا۔طواف کعبہ
ہجرت کے ساتویں سال فروری ۶۲۹ء میں معاہدہ کی رو سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۲۵۲، ۲۵۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶

۱۹۶
نبیوں کا سردار
وسلم نے طواف کے لئے جانا تھا۔چنانچہ جب وہ وقت آیا تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قریباً
دو ہزار آدمیوں سمیت طواف کعبہ کے لئے روانہ ہوئے۔جب آپ مر الظہر ان تک پہنچے
جو مکہ سے ایک پڑاؤ پر ہے تو معاہدہ کے مطابق آپ نے تمام بھاری ہتھیار اور زرہیں وہاں
جمع کر دیں اور خود اپنے صحابہ سمیت معاہدہ کے مطابق صرف نیام بند تلواروں کے ساتھ
حرم میں داخل ہوئے۔سات سالہ جلاوطنی کے بعد مہاجرین کا مکہ میں داخل ہونا کوئی معمولی
بات نہیں تھی۔اُن کے دل ایک طرف ان لمبے مظالم کی یاد کر کے خون بہا رہے تھے جو مکہ
میں ان پر کئے جاتے تھے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کے اس فضل کو دیکھ کر کہ پھر خدا تعالیٰ
نے انہیں کعبہ کے طواف کا موقع نصیب کیا ہے وہ خوش بھی ہورہے تھے۔مکہ کے لوگ مکہ
سے نکل کر پہاڑ کی چوٹیوں پر کھڑے ہو کر مسلمانوں کو دیکھ رہے تھے۔مسلمانوں کا دل
چاہتا تھا کہ آج وہ ان پر ظاہر کر دیں کہ خدا تعالیٰ نے انہیں پھر مکہ میں داخل ہونے کی توفیق
بخشی یا نہیں۔چنانچہ عبد اللہ بن رواحہ نے اس موقع پر جنگی گیت گانے شروع کئے مگر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا اور فرمایا۔ایسے شعر نہ پڑھو بلکہ یوں کہو کہ خدا کے سوا
اور کوئی معبود نہیں، وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کی مدد کی اور مؤمنوں کو ذلت کے
گڑھے سے نکال کر اُونچا کیا۔صرف خدا ہی ہے جس نے دشمنوں کو ان کے سامنے سے بھگا
دیا۔طواف کعبہ اور سعی بین الصفاء والمر وہ سے فراغت کے بعد آپ صحابہ سمیت تین دن
تک مکہ میں ٹھہرے۔حضرت عباس کی سالی میمونہ جو دیر سے بیوہ ہو چکی تھیں مکہ میں تھیں
حضرت عباس نے خواہش کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس سے شادی کر لیں اور آپ
نے اسے منظور فرمالیا۔چوتھے دن مکہ والوں نے مطالبہ کیا کہ آپ حسب معاہدہ مکہ سے نکل
جائیں اور آپ نے فوراً تمام صحابہ کو حکم دیا کہ فوراً مکہ چھوڑ کر مدینہ کی طرف روانہ ہو
جائیں۔مکہ والوں کے احساسات کا خیال کر کے نئی بیاہی ہوئی میمونہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

آج 10 میں سے 10 باقی