جنگ موتہ

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۹۹
نبیوں کا سردار
جنگ موتہ
جب آپ زیارت کعبہ سے واپس آئے تو آپ کو اطلاعات ملنی شروع ہوئیں کہ شام
کی سرحد پر عیسائی عرب قبائل یہودیوں اور کفار کے اُکسانے پر مدینہ پر حملہ کی تیاریاں کر
رہے ہیں۔چنانچہ آپ نے پندرہ آدمیوں کی ایک پارٹی اس غرض کے لئے شام کی سرحد پر
بجھوائی کہ وہ تحقیقات کریں کہ یہ افواہیں کہاں تک صحیح ہیں۔جب یہ لوگ شامی سرحد پر پہنچے
تو وہاں دیکھا کہ ایک لشکر جمع ہورہا ہے۔بجائے اس کے کہ یہ لوگ واپس آکر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دیتے تبلیغ کا جوش جو اُس زمانہ میں مؤمن کی سچی علامت ہوا کرتا تھا
اُن پر غالب آ گیا اور دلیری سے آگے بڑھ کر انہوں نے اُن لوگوں کو اسلام کی دعوت دینی
شروع کر دی۔جو لوگ دشمنوں کے اُکسائے ہوئے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وطن
پر حملہ کر کے اُسے فتح کرنا چاہتے تھے وہ ان لوگوں کی تو حید کی تعلیم سے بھلا کہاں متأثر ہو
سکتے تھے۔جونہی ان لوگوں نے اُن کو اسلام کی تعلیم سنانی شروع کی چاروں طرف سے
سپاہیوں نے کمانیں سنبھال لیں اور اُن پر تیر برسانے شروع کر دیئے۔جب مسلمانوں
نے دیکھا کہ ہماری تبلیغ کا جواب بجائے دلائل اور براہین پیش کرنے کے یہ لوگ تیر پھینک
رہے ہیں تو وہ بھاگے نہیں اور اس سینکڑوں اور ہزاروں کے مجمع سے انہوں نے اپنی جانیں
نہیں بچائیں بلکہ سچے مسلمانوں کے طور پر وہ پندرہ آدمی ان سینکڑوں ہزاروں آدمیوں
کے مقابلہ پر ڈٹ گئے اور سارے کے سارے وہیں مرکر ڈھیر ہو گئے۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے چاہا کہ ایک اور لشکر بھیج کر ان لوگوں کو سزا دیں جنہوں نے ایسا ظالمانہ فعل کیا
تھا۔اتنے میں آپ کو اطلاع ملی کہ وہ لشکر جو وہاں جمع ہو رہے تھے پراگندہ ہو گئے ہیں اور
آپ نے کچھ مدت کیلئے اس ارادہ کو ملتوی کر دیا۔

۲۰۰
نبیوں کا سردار
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی دوران میں غسان قبیلہ کے رئیس کو جو رومی
حکومت کی طرف سے بصرہ کا حاکم تھا یا خود قیصر روما کو ایک خط لکھا۔غالباً اس خط میں مذکورہ
بالا واقعہ کی شکایت ہوگی کہ بعض شامی قبائل اسلامی علاقہ پر حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہے
ہیں اور یہ کہ انہوں نے بلاوجہ پندرہ مسلمانوں کو قتل کر دیا ہے۔یہ خط الحرث نامی ایک صحابی
کے ہاتھ بجھوایا گیا تھا۔وہ شام کی طرف جاتے ہوئے موتہ نامی ایک مقام پر ٹھہرے جہاں
غسان
قبیلہ کا ایک رئیس سرجیل نامی جو قیصر کے مقرر کردہ حکام میں سے تھا اُنہیں ملا اور اُس
نے ان سے پوچھا کہ تم کہاں جارہے ہو؟ شاید تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامبر ہو؟
انہوں نے کہا ہاں۔اس پر اُس نے ان کو گرفتار کر لیا اور رسیوں سے باندھ کر مار مار کر انہیں
مار دیا۔گو تاریخ میں اس کی تشریح نہیں آئی لیکن یہ واقعہ بتاتا ہے کہ جس لشکر نے پہلے پندرہ
صحابیوں کو مارا تھا یہ شخص اس کے لیڈروں میں سے ہوگا۔چنانچہ اس کا یہ سوال کرنا کہ شاید تم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامبروں میں سے ہو بتا تا ہے کہ اُس کو خوف تھا کہ محمد
رسول
اللہ قیصر کے پاس شکایت کریں گے کہ تمہارے علاقہ کے لوگ ہمارے علاقہ کے
لوگوں پر حملہ کرتے ہیں اور وہ ڈرتا ہوگا کہ شاید بادشاہ اس کی وجہ سے ہم سے باز پرس نہ
کرے۔پس اُس نے اپنی خیر اسی میں سمجھی کہ پیغامبر کو مار دے تا کہ نہ پیغام پہنچے اور نہ
کوئی تحقیقات ہو۔مگر اللہ تعالیٰ نے اُس کے ان بدار ا دوں کو پورا نہ ہونے دیا اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کوحرث کے مارے جانے کی خبر کسی نہ کسی طرح پہنچ ہی گئی اور آپ نے
اس پہلے واقعہ اور اس واقعہ کی سزا دینے کے لئے تین ہزار کا لشکر تیار کر کے زید بن
حارثہ ( جو آپ کے آزاد کردہ غلام تھے اور جن کا آپ کی مکی زندگی میں ذکر آچکا ہے) کی
ماتحتی میں شام کی طرف بھجوایا اور حکم دیا کہ زید بن حارثہ فوج کے کمانڈر ہوں گے اور اگر
وہ مارے گئے تو جعفر بن ابی طالب کمانڈر ہوں گے اور اگر وہ مارے گئے تو عبداللہ بن

نبیوں کا سردار
رواحہ کمانڈر ہوں گے اور اگر وہ بھی مارے جائیں تو مسلمان اپنے میں سے
کسی کو منتخب کر
کے اپنا افسر بنا لیں۔اُس وقت ایک یہودی آپ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا۔اُس نے کہا اے
ابوالقاسم ! اگر آپ سچے ہیں تو یہ تینوں آدمی ضرور مارے جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے
نبیوں کے منہ سے نکلی ہوئی باتوں کو پورا کر دیا کرتا ہے۔پھر وہ زید کی طرف مخاطب ہوا اور
کہا میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں اگر محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم خدا کے بچے نبی ہیں تو تم کبھی
زندہ واپس نہیں آؤ گے۔زید نے جواب میں کہا میں واپس آؤں یا نہ آؤں مگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے سچے نبی ہیں۔دوسرے دن صبح کے وقت یہ لشکر روانہ ہوا اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ اس کو چھوڑنے کے لئے گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں آپ کی افسری کے بغیر اتنا بڑا لشکر کسی مسلمان جرنیل کے ماتحت کسی اہم کام کیلئے
نہیں گیا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس لشکر کے ساتھ ساتھ چلتے جاتے تھے اور انہیں
نصیحتیں کرتے جاتے تھے۔آخر مدینہ کے باہر اس مقام پر جا کر جہاں سے آپ مدینہ میں
داخل ہوئے تھے اور جس جگہ پر عام طور پر مدینہ والے اپنے مسافروں کو رخصت کیا کرتے
تھے، آپ کھڑے ہو گئے اور کہا میں تم کو اللہ کے تقویٰ کی نصیحت کرتا ہوں اور تمہارے
ساتھ جتنے مسلمان ہیں اُن سے نیک سلوک کرنے کی تم اللہ کا نام لے کر جنگ پر جاؤ اور
تمہارے اور خدا کے دشمن جو شام میں ہیں اُن سے جا کر لڑائی کرو۔جب تم شام میں پہنچو
گے تو وہاں تمہیں ایسے لوگ ملیں گے جو عبادت گاہوں میں بیٹھ کر خدا کا نام لیتے ہیں تم اُن
سے کسی قسم کا تعرض نہ کرنا اور نہ انہیں تکلیف پہنچانا اور نہ دشمن کے ملک میں کسی عورت کو
مارنا اور نہ کسی بچے کو مارنا اور نہ کسی اندھے کو مارنا اور نہ کسی بڑھے کو مارنا۔نہ کوئی درخت کاٹنا
نہ عمارت گرانا۔یہ نصیحت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے واپس لوٹے اور
اسلامی لشکر شام کی طرف روانہ ہوا۔یہ پہلا لشکر تھا جو اسلام کی طرف سے عیسائیت کے

۲۰۲
نبیوں کا سردار
مقابلہ کے لئے نکلا۔جب یہ لشکر شام کی سرحد پر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ قیصر بھی اس طرف
آیا ہوا ہے اور ایک لاکھ رومی سپاہی اس کے ساتھ ہیں اور ایک لاکھ کے قریب عرب کے
عیسائی قبائل کے سپاہی بھی اس کے ساتھ ہیں۔اس پر مسلمانوں نے چاہا کہ وہ راستہ میں
ڈیرہ ڈال دیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دیں تا کہ اگر آپ نے کوئی اور مدد
بھیجنی ہوتو بھیج دیں اور اگر کوئی حکم دینا ہو تو اس سے اطلاع دیں۔جب یہ مشورہ ہو رہا تھا
عبداللہ بن رواحہ جوش سے کھڑے ہو گئے اور کہا اے قوم! تم اپنے گھروں سے خدا کے
راستہ میں شہید ہونے کیلئے نکلے تھے اور جس چیز کے لئے تم نکلے تھے اب اُس سے گھبرا
رہے ہو اور ہم لوگوں سے اپنی تعداد اور اپنی قوت اور اپنی کثرت کی وجہ سے تو لڑائیاں نہیں
کرتے رہے۔ہم تو اس دین کی مدد کیلئے دشمنوں سے لڑتے رہے ہیں جو خدا تعالیٰ نے
اپنے فضل سے ہمارے لئے نازل کیا ہے۔اگر دشمن زیادہ ہے تو ہوا کرے۔آخر دو نیکیوں
میں سے ہم کو ایک ضرور ملے گی یا ہم غالب آجائیں گے یا ہم خدا کی راہ میں شہید ہو
جائیں گے۔لوگوں نے اُن کی یہ بات سن کے کہا ابن رواحہ بالکل سچ کہتے ہیں اور فوراً
کوچ کا حکم دے دیا گیا۔جب وہ آگے بڑھے تو رومی لشکر انہیں اپنی طرف بڑھتا ہوا نظر آیا
تو مسلمانوں نے موتہ کے مقام پر اپنی فوج کی صف بندی کر لی اور لڑائی شروع ہو گئی۔تھوڑی ہی دیر میں زید بن حارثہ جو مسلمانوں کے کمانڈر تھے مارے گئے تب اسلامی فوج
کا جھنڈا جعفر بن ابی طالب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی نے اپنے ہاتھ
میں لے لیا اور فوج کی کمان سنبھال لی۔جب اُنہوں نے دیکھا کہ دشمن کی فوج کا ریلا بڑھتا
چلا جاتا ہے اور مسلمان اپنی تعداد کی قلت کی وجہ سے ان کے دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتے تو
آپ جوش سے گھوڑے سے کود پڑے اور اپنے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دیں۔جس کے
معنی یہ تھے کہ کم سے کم میں تو اس میدان سے بھاگنے کے لئے تیار نہیں ہوں میں موت کو

۲۰۳
نبیوں کا سردار
پسند کروں گا مگر بھاگنے کو پسند نہیں کروں گا۔یہ ایک عربی رواج تھا۔وہ گھوڑے کی ٹانگیں
اس لئے کاٹ دیتے تھے تا کہ وہ بغیر سوار کے ادھر اُدھر بھاگ کر لشکر میں تباہی نہ مچائے۔تھوڑی دیر کی لڑائی میں آپ کا دایاں بازو کاٹا گیا۔تب آپ نے بائیں ہاتھ سے جھنڈا پکڑ
لیا۔پھر آپ کا بایاں ہاتھ بھی کاٹا گیا تو آپ نے دونوں ہاتھ کے ٹنڈوں سے جھنڈے کو
اپنے سینہ سے لگا لیا اور میدان میں کھڑے رہے یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے۔تب
عبداللہ بن رواحہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے ماتحت جھنڈے کو پکڑ لیا اور وہ
بھی دشمن سے لڑتے لڑتے مارے گئے۔اُس وقت مسلمانوں کے لئے کوئی موقع نہ تھا کہ وہ
مشورہ کر کے کسی کو اپنا سر دار مقرر کرتے اور قریب تھا کہ دشمن کے
لشکر کی کثرت کی وجہ سے
مسلمان میدان چھوڑ جاتے کہ خالد بن ولید نے ایک دوست کی تحریک پر جھنڈا پکڑ لیا اور
شام تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے۔دوسرے دن پھر خالد اپنے تھکے ہوئے اور زخم خوردہ لشکر کو لے کر دشمن کے مقابلہ
کے لئے نکلے اور انہوں نے یہ ہوشیاری کی کہ لشکر کے اگلے حصہ کو پیچھے کر دیا اور پچھلے حصہ کو
آگے کر دیا اور دائیں کو بائیں اور بائیں کو دائیں اور اس طرح نعرے لگائے کہ دشمن سمجھا
که مسلمانوں کو اور مدد پہنچ گئی ہے۔اس پر دشمن پیچھے ہٹ گیا اور خالد اسلامی لشکر کو بچا کر
واپس لے آئے لے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کی خبر اُسی دن وحی کے ذریعہ
سے دے دی اور آپ نے اعلان کر کے سب مسلمانوں کو مسجد میں جمع کیا۔جب آپ منبر
پر چڑھے تو آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔آپ نے فرمایا اے لوگو! میں تم کو اس
جنگ میں جانے والے لشکر کے متعلق خبر دیتا ہوں۔وہ لشکر یہاں سے جا کر دشمن سے مقابل
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۷۵۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۲۰۴
نبیوں کا سردار
کھڑا ہوا اور لڑائی شروع ہونے پر پہلے زید مارے گئے پس تم لوگ زید کے لئے دعا کرو۔پھر جھنڈا جعفر نے لے لیا اور دشمن پر حملہ کیا یہاں تک کہ وہ بھی شہید ہو گئے پس تم اُن کے
لئے بھی دعا کرو۔پھر جھنڈ ا عبداللہ بن رواحہ نے لیا اور خوب دلیری سے لشکر کولٹرا یا مگر آخر وہ
بھی شہید ہو گئے پس تم اُن کے لئے بھی دعا کرو۔پھر جھنڈا خالد بن ولید نے لیا۔اُس کو میں
نے کمانڈر مقرر نہیں کیا تھا مگر اُس نے خود ہی اپنے آپ
کو کمانڈر مقرر کر لیا۔لیکن وہ خدا تعالیٰ
کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔پس وہ خدا تعالیٰ کی مدد سے اسلامی لشکر کو بحفاظت
واپس لے آئے۔آپ کی اس تقریر کی وجہ سے خالد کا نام مسلمانوں میں سیف اللہ یعنی
خدا کی تلوار مشہور ہو گیا ہے چونکہ خالد آخر میں ایمان لائے تھے بعض صحابہ اُن کو مذاقاً یا کسی
جھگڑے کے موقع پر طعنہ دے دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ کسی ایسی ہی بات پر حضرت
عبدالرحمن بن عوف سے ان کی تکرار ہو گئی۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خالد
کی شکایت کی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا خالد ! تم اس شخص کو جو کہ بدر کے وقت
سے اسلام کی خدمت کر رہا ہے کیوں دُکھ دیتے ہو؟ اگر تم اُحد کے برابر بھی سونا خرچ کرو تو
اس کے برابر خدا تعالیٰ سے انعام حاصل نہیں کر سکتے۔اس پر خالد نے کہا يَارَسُولَ
الله!
یہ مجھے طعنہ دیتے ہیں تو پھر میں بھی جواب دیتا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تم لوگ خالد کو تکلیف نہ دیا کرو۔یہ اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جو خدا تعالیٰ
نے کفار کی ہلاکت کے لئے کھینچی ہے۔سے یہ پیشگوئی چند سالوں بعد حرف بحرف پوری
ہوئی۔جب خالد اپنے لشکر کو واپس لائے تو مدینہ کے صحابہ جو ساتھ نہ گئے تھے اُنہوں نے
اس کے لشکر کو بھگوڑے کہنا شروع کیا۔مطلب یہ تھا کہ تم کو وہیں لڑ کر مر جانا چاہئے تھا واپس
بخاری کتاب المغازى باب غزوة مؤتة (الخ)
اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۹۴ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی