غزوه حسین
نبیوں کا سردار ﷺ
۲۲۴
نبیوں کا سردار
اسلام کی محبت پیدا کر دی ہے تو میں تمہارے گناہوں کو کیوں نہ معاف کروں۔جاؤ میں نے
تمہیں معاف کیا اسلام نے تمہارے سب پہلے قصور مٹادیئے ہیں لے
اس جگہ اتنی گنجائش نہیں کہ میں اس مضمون کو لمبا کروں ورنہ ان خطر ناک مجرموں
میں سے جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معمولی معذرت پر معاف فرما دیا اکثر کے
واقعات ایسے دردناک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم کو اتنا ظاہر کرنے والے ہیں کہ
ایک سنگدل انسان بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔غزوہ حنین
چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکہ میں داخلہ اچانک ہوا اس لئے مکہ سے ذرا
فاصلے پر جو قبائل رہتے تھے خصوصاً وہ جو جنوب کی طرف رہتے تھے انہیں مکہ پر حملہ کی خبر
اُسی وقت ہوئی جب آپ مکہ میں داخل ہو چکے تھے۔اس خبر کے سنتے ہی انہوں نے اپنی
فوجیں جمع کرنی شروع کر دیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ کی تیاری کرنے
لگے۔ہوازن اور ثقیف دو عرب قبیلے اپنے آپ کو خاص طور پر بہادر خیال کرتے تھے
انہوں نے فوراً آپس میں مشورہ کر کے اپنے لئے ایک سردار چن لیا اور مالک بن عوف نامی
ایک شخص کو اپنا رئیس مقرر کر لیا۔اس کے بعد اُنہوں نے اردگرد کے قبائل کو دعوت دی کہ وہ
بھی ان کے ساتھ آکر شامل ہو جائیں۔انہی قبائل میں بنو سعد بن بکر بھی تھے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی حلیمہ اسی قبیلہ میں سے تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچپن
کی عمر اسی قبیلہ میں گزاری تھی۔یہ لوگ جمع ہو کر مکہ کی طرف روانہ ہوئے اور انہوں نے
اپنے ساتھ اپنے مال اور ا پنی بیویوں اور اپنی اولادوں کو بھی لے لیا۔جب ان کے
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۳ صفحه ۱۰۶ مطبوعه مصر ۱۹۳۵ء
۲۲۵
نبیوں کا سردار
سرداروں سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا اس لئے تا
سپاہیوں
کو یہ خیال رہے کہ اگر ہم بھاگے تو ہماری بیویاں اور ہماری اولادیں قید ہو جائیں گی
اور ہمارے مال لوٹے جائیں گے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کتنے پختہ ارادہ کے ساتھ
مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے نکلے تھے۔آخر یہ شکر وادی اوطاس میں آکر اُتر ا جو جنگ کی
ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی وادی تھی کیونکہ اس میں پناہ کی جگہیں
بھی تھیں اور جانوروں کے لئے چارہ اور انسانوں کے لئے پانی بھی موجود تھا اور گھوڑے
دوڑانے کیلئے زمین بھی بہت ہی مناسب تھی۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی
اطلاع ہوئی تو آپ نے عبداللہ بن ابی حدود نامی ایک صحابی کو حقیقت حال معلوم کرنے
کے لئے بھیجا۔عبداللہ نے آکر اطلاع دی کہ واقعہ میں ان کا لشکر جمع ہے اور وہ لڑنے مرنے
پر آمادہ ہیں۔چونکہ یہ قوم بڑی تیرانداز تھی اور جس جگہ پر انہوں نے ڈیرہ ڈالا تھا وہ مقام
ایسا تھا کہ صرف ایک محدود جگہ پر لڑائی کی جاسکتی تھی اور اس جگہ پر بھی حملہ آور بڑی صفائی
کے ساتھ تیروں
کا نشانہ بنتا تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے سردار صفوان سے جو
بہت بڑے مالدار اور تاجر تھے اس جنگ کے لئے ہتھیار اور کچھ روپیہ مانگا۔صفوان نے کہا
اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا اپنی حکومت کے زور پر آپ میرا مال چھیننا چاہتے ہیں؟
آپ نے فرمایا نہیں ہم چھینا نہیں چاہتے بلکہ تم سے عاریہ مانگتے ہیں اور اس کی ضمانت
دینے کو تیار ہیں۔اس پر اُس نے کہا تب کوئی حرج نہیں آپ مجھ سے یہ چیزیں لے لیں اور
اُس نے سوزِ رہیں اور ان کے ساتھ مناسب ہتھیار عاریتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیئے اور اس کے علاوہ تین ہزار روپیہ قرض دیا۔اسی طرح آپ نے اپنے چچا زاد بھائی
نوفل بن حارث سے تین ہزار نیزہ عاریہ لیا۔جب یہ شکر ہوازن کی طرف چلا تو مکہ والوں
نے خواہش کی کہ گوہم مسلمان نہیں ہیں لیکن اب چونکہ ہم اسلامی حکومت میں شامل ہو چکے
۲۲۶
نبیوں کا سردار
ہیں ہم کو بھی لڑائی میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے چنانچہ دو ہزار آدمی مکہ سے آپ کے
ساتھ روانہ ہوا۔راستہ میں عرب کی ایک مشہور زیارت گاہ پڑتی تھی جس کو ذات انواط کہتے
تھے۔یہ ایک پرانا بیری کا درخت تھا جس کو عرب کے لوگ متبرک سمجھتے تھے اور جب عرب
کے بہادر لوگ کوئی ہتھیار خریدتے تو پہلے ذاتِ انواط میں جا کر لڑکاتے تھے تا کہ اس کو
برکت حاصل ہو جائے۔جب صحابہ اس کے پاس سے گزرے تو بعض نے کہا یا رَسُول
اللہ ! ہمارے لئے بھی آپ ایک ذات انواط مقرر فرما ئیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا۔اللہ بڑا ہے یہ تو وہی موسی کی قوم والی بات ہوئی کہ جب وہ کنعان کی طرف روانہ
ہوئے اور کنعان کے قبائل کو اُنہوں نے بت پوجتے دیکھا تو موسیٰ سے مخاطب ہو کر کہا
يموسَى اجْعَل لَّنَا إِلَها كَمَا لَهُمْ الهَةٌ اے موسیٰ ! جس طرح ان کے معبود ہیں
ہمارے لئے بھی کوئی معبود تجویز کر دیجئے۔فرمایا یہ تو جہالت کی باتیں ہیں میں ڈرتا ہوں کہ
اس قسم کے وہموں کی وجہسے کہیں تم میں سے بھی ایک گروہ اسی ہی رکتی نہ کرنے لگ
جائے سے
ہوازن اور ان کے مددگار قبائل نے ایک کمین گاہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے
بنا چھوڑی تھی جیسے آجکل لڑائی کے میدان میں مخفی خندقیں ہوتی ہیں جب اسلامی لشکر حنین
مقام پر پہنچا تو وہ ان کے سامنے چھوٹی چھوٹی منڈیریں بنا کر ان کے پیچھے بیٹھ گئے اور بیچ
میں سے ایک تنگ راستہ مسلمانوں کے لئے چھوڑ دیا۔اکثر سپاہی تو ان ٹیلوں کے پیچھے
چھپ کر بیٹھ گئے اور کچھ سپاہی اونٹوں وغیرہ کے سامنے صف بند ہو کر کھڑے ہو گئے۔مسلمانوں نے یہ سمجھ کر کہ لشکر وہی ہے جو سامنے کھڑا ہے آگے بڑھ کر اُس پر حملہ کر دیا۔الاعراف: ۱۳۹
سیرت این هشام جلد ۴ صفحه ۸۵،۸۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲۲۷
نبیوں کا سردار
جب مسلمان کافی آگے بڑھ چکے اور کمین گاہ کے سپاہیوں نے دیکھا کہ اب ہم اچھی طرح
حملہ کر سکتے ہیں تو اگلی کھڑی فوج نے سامنے سے حملہ کر دیا اور پہلوؤں سے تیر اندازوں نے
بے تحاشا تیر برسانے شروع کر دیئے۔مکہ کے لوگ جو یہ سمجھ کر ساتھ شامل ہوئے تھے کہ
آج ہم کو بھی بہادری دکھانے کا موقع ملے گا اس دو طرفہ حملہ کی برداشت نہ کر سکے اور واپس
مکہ کی طرف بھاگے۔مسلمان گو اس قسم کی تکالیف اُٹھانے کے عادی تھے مگر جب دو ہزار
گھوڑے اور اونٹ اُن کی صفوں میں سے بے تحاشا بھاگتے ہوئے نکلے تو ان کے گھوڑے
اور اُونٹ بھی ڈر گئے اور سارے کا سارا لشکر بے تحاشا پیچھے کی طرف دوڑ پڑا۔تین طرف
کے حملہ میں صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ ۱۲ صحابی کھڑے
رہے۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ سارے صحابہؓ بھاگ گئے تھے بلکہ ۱۰۰ کے قریب اور
آدمی بھی میدان میں کھڑے رہے تھے مگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فاصلہ پر
تھے۔آپ کے گرد صرف ایک درجن قریب آدمی رہ گئے۔ایک صحابی کہتے ہیں میں اور
میرے ساتھی بے تحاشا زور لگاتے تھے کہ کسی طرح ہماری سواری کے جانور میدانِ جنگ
کی طرف آئیں لیکن دو ہزار اونٹوں کے بھاگنے کی وجہ سے وہ ایسے بدک گئے تھے کہ
ہمارے ہاتھ باگیں کھینچتے کھینچتے زخمی ہو ہو جاتے تھے مگر اُونٹ اور گھوڑے واپس لوٹنے کا
نام نہیں لیتے تھے۔بعض دفعہ ہم باگیں اس زور سے کھینچتے تھے کہ مرکب کا سر اُس کی پیٹھ
سے لگ جاتا تھا۔مگر پھر جب ایڑی دے کر ہم اُس کو پیچھے میدانِ جنگ کی طرف موڑتے
تو وہ بجائے پیچھے کوٹنے کے اور بھی تیزی کے ساتھ آگے کی طرف بھاگتا۔ہمارا دل دھڑک
رہا تھا کہ پیچھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہو گا مگر ہم بالکل بے بس تھے۔ادھر تو
صحابہ کی یہ حالت تھی اور اُدھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف چند آدمیوں کے ساتھ
میدانِ جنگ میں کھڑے تھے۔دائیں اور بائیں اور سامنے تینوں طرف سے تیر پڑ رہے
۲۲۸
نبیوں کا سردار
لے
تھے اور پیچھے کی طرف صرف ایک تنگ راستہ تھا جس میں سے ایک وقت میں صرف چند
آدمی ہی گزر سکتے تھے مگر پھر بھی سوائے اُس راستہ کے اور کوئی نجات کی راہ نہیں تھی۔اُس
وقت حضرت ابوبکر نے اپنی سواری سے اتر کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر کی باگ پکڑ
لی اور عرض کی يَا رَسُولَ اللہ تھوڑی دیر کے لئے پیچھے ہٹ آئیں یہاں تک کہ اسلامی لشکر
جمع ہو جائے۔آپ نے فرمایا ابوبکر ! میری خچر کی باگ چھوڑ دو اور پھر خچر کو ایڑی لگاتے
ہوئے آپ نے اُس تنگ راستہ پر آگے بڑھنا شروع کیا جس کے دائیں بائیں کمین گاہوں
میں بیٹھے ہوئے سپاہی تیراندازی کر رہے تھے اور فرمایا۔انا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
میں خدا کا نبی ہوں میں جھوٹا نہیں ہوں۔مگر یہ بھی یادرکھو کہ اس وقت خطرہ کے مقام پر
کھڑے ہوئے بھی جو میں دشمن کے حملہ سے محفوظ ہوں تو اس کے یہ معنی نہیں کہ میرے اندر
خدائی کا کوئی مادہ پایا جاتا ہے بلکہ میں انسان ہی ہوں اور عبد المطلب کا پوتا ہوں۔پھر آپ
نے حضرت عباس " کو جن کی آواز بہت بلند تھی آگے بلایا اور فرمایا۔عباس ! بلند آواز سے
پکار کر کہو کہ اے وہ صحابہ! جنہوں نے حدیبیہ کے دن درخت کے نیچے بیعت کی تھی اور اے
وہ لوگو جو سورہ بقرہ کے زمانہ سے مسلمان ہو! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے۔حضرت عباس نے
نہایت ہی بلند آواز سے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام سنایا، تو اُس وقت صحابہ
کی جو حالت ہوئی اُس کا اندازہ صرف اُنہی کی زبان سے حالات سن کر لگایا جاسکتا ہے۔وہی صحابی جن کا میں نے اُوپر ذکر کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم اونٹوں اور گھوڑوں کو واپس لانے
کی کشمکش میں تھے کہ عباس کی آواز ہمارے کانوں میں پڑی۔اُس وقت ہمیں یوں معلوم
ہوا کہ ہم اس دنیا میں نہیں بلکہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے حاضر ہیں اور اُس کے
مسلم كتاب الجهاد و السير باب غزوة حنين
۲۲۹
نبیوں کا سردار
فرشتے ہم کو حساب دینے کے لئے بلا رہے ہیں۔تب ہم میں سے بعض نے اپنی تلواریں
اور ڈھالیں اپنے ہاتھوں میں لے لیں اور اونٹوں سے کود پڑے اور ڈرے ہوئے اونٹوں کو
انہوں نے خالی چھوڑ دیا کہ وہ جدھر چاہیں چلے جائیں اور بعض نے اپنی تلواروں سے
اپنے اونٹوں کی گردنیں کاٹ دیں اور خود پیدل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
دوڑے ہے
وہ صحابی کہتے ہیں اُس دن انصار اس طرح دوڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف جارہے تھے کہ جس طرح اُونٹنیاں اور گائیں اپنے بچے کے چیخنے کی آواز کوشن کر اس
کی طرف دوڑ پڑتی ہیں اور تھوڑی دیر میں صحابہ اور خصوصاً انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے گرد جمع ہو گئے اور دشمن کو شکست ہوگئی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا یہ نشان ہے کہ وہ شخص جو چند ہی دن
پہلے آپ کی جان کا دشمن تھا اور آپ کے مقابلہ پر کفار کے لشکروں کی کمان کیا کرتا تھا یعنی
ابوسفیان وہ آج حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔جب کفار کے اونٹ
پیچھے کی طرف دوڑے تو ابوسفیان جو نہایت ہی زیرک اور ہوشیار آدمی تھا اُس نے یہ سمجھ کر
کہ میرا گھوڑا بھی پرک جائے گا فوراً اپنے گھوڑے سے کو دا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خچر کی رکاب پکڑے ہوئے پیدل آپ کے ساتھ چل پڑا۔ابوسفیان کا بیان ہے کہ اُس
وقت کچھی ہوئی تلوار میرے ہاتھ میں تھی اور مجھے اللہ ہی کی قسم ہے جو دلوں کے راز جانتا ہے
کہ میں اُس وقت عزم صمیم کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر کے ساتھ پہلو میں
کھڑا تھا کہ کوئی شخص مجھے مارے بغیر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
نہیں پہنچ سکتا تھا۔اُس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے حیرت کے ساتھ دیکھ رہے تھے (شاید آپ سوچ
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۷ ۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶
۲۳۰
نبیوں کا سردار
رہے تھے کہ آج سے صرف دس پندرہ دن پہلے یہ شخص میرے قتل کے لئے اپنی فوج کو لے
کر مکہ سے نکلنے والا تھا لیکن چند ہی دنوں میں خدا تعالیٰ نے اس کے اندر ایسی تبدیلی کر دی
ہے کہ یہ مکہ کا کمانڈر ایک عام سپاہی کی حیثیت میں میری خچر کی رکاب پکڑے کھڑا ہے اور
اس کا چہرہ بتا رہا ہے کہ یہ آج اپنی موت سے اپنے گناہوں کا ازالہ کرے گا ) عباس نے
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حیرت سے ابوسفیان کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا تو کہا یا
رَسُوْلَ اللہ ! یہ ابوسفیان آپ کے چا کا بیٹا اور آپ کا بھائی ہے آج تو آپ اس سے خوش ہو
جائیں۔آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اِس کی وہ تمام دشمنیاں معاف کرے جو کہ اس نے مجھ
سے کی ہیں۔ابوسفیان کہتے ہیں کہ اُس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف
مخاطب ہوئے اور فرمایا اے بھائی! تب میں نے جوش محبت سے آپ کے اُس پیر کو جو نچر
کی رکاب میں تھا چوم لیا۔فتح مکہ کے بعد جب رسول اللہ ﷺ نے وہ جنگی سامان جو آپ نے عاربینہ لیا تھا اس
کے مالکوں کو واپس کیا اور ساتھ اُس کے بہت سا انعام واکرام بھی دیا تو ان لوگوں نے یہ محسوس کیا
کہ یہ شخص اس زمانہ کے عام انسانوں جیسا نہیں۔چنانچہ صفوان اُسی وقت اسلام لے آئے۔اس جنگ کا ایک اور عجیب واقعہ بھی تاریخوں میں آتا ہے۔شیبہ نامی ایک شخص جو مکہ
کے رہنے والے تھے اور جو خانہ کعبہ کی خدمت کے لئے مقرر تھے وہ کہتے ہیں میں بھی اس
لڑائی میں شامل ہوا مگر میری نیت یہ تھی کہ جس وقت لشکر آپس میں ملیں گے تو میں موقع پا کر
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دوں گا اور میں نے دل میں کہا عرب اور غیر عرب لوگ تو الگ
رہے اگر ساری دنیا بھی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مذہب میں داخل ہوگئی تو میں نہیں
ہوں گا۔جب لڑائی تیزی پر ہوئی اور ادھر کے آدمی اُدھر کے آدمیوں میں مل گئے تو میں
نے تلوار کھینچی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونا شروع کیا۔اُس وقت مجھے یوں