فتح مکہ اور حنین کے بعد
نبیوں کا سردار ﷺ
۲۳۱
نبیوں کا سردار
معلوم ہوا کہ میرے اور آپ کے درمیان آگ کا ایک شعلہ اُٹھ رہا ہے جو قریب ہے کہ مجھے
بھسم کر دے۔اُس وقت مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنائی دی کہ شیبہ! میرے
قریب ہو جاؤ۔میں جب آپ کے قریب گیا تو آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ پھیرا اور کہا اے
خدا! شیبہ کو شیطانی خیالوں سے نجات دے۔شیبہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
پھیرنے کے ساتھ ہی میرے دل سے ساری دشمنیاں اور عداوتیں اُڑ گئیں اور اُس وقت سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو اپنی آنکھوں سے اور اپنے کانوں سے اور اپنے دل سے زیادہ
عزیز ہو گئے۔پھر آپ نے فرمایا شیبہ! آگے بڑھو اور لڑو۔تب میں آگے بڑھا اور اُس وقت
میرے دل میں سوائے اس کے کوئی خواہش نہیں تھی کہ میں اپنی جان قربان کر کے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو بچاؤں۔اگر اُس وقت میرا باپ زندہ ہوتا اور میرے سامنے آجاتا تو میں
اپنی تلوار اُس کے سینہ میں بھونکے دینے سے ایک ذرہ دریغ نہ کرتا۔ہے
اس کے بعد آپ طائف کی طرف روانہ ہوئے۔وہی شہر جن کے باشندوں نے
پتھراؤ کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر سے نکال دیا تھا۔اُس شہر کا
آپ نے کچھ عرصہ تک محاصرہ کیا لیکن پھر بعض لوگوں کے مشورہ دینے پر کہ ان کا محاصرہ کر
کے وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں سارے عرب میں اب صرف یہ شہر کر ہی کیا سکتا ہے
آپ
محاصرہ چھوڑ کر چلے آئے اور کچھ عرصہ کے بعد طائف کے لوگ بھی مسلمان ہو گئے۔فتح مکہ اور حنین کے بعد
ان جنگوں سے فارغ ہونے کے بعد وہ اموال جو مغلوب دشمنوں کے جرمانوں اور
بھونک بھونک دینا ، گھونپ دینا، چھیدنا
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۷ ۱۲۸،۱۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۲۳۲
نبیوں کا سردار
میدانِ جنگ میں چھوڑی ہوئی چیزوں سے جمع ہوئے تھے حسب دستور رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو اسلامی لشکر میں تقسیم کرنے تھے۔لیکن اس موقع پر آپ نے بجائے ان اموال کو
مسلمانوں میں تقسیم کرنے کے مکہ اور اردگرد کے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ان لوگوں کے اندر
ابھی ایمان تو پیدا نہیں ہوا تھا بہت سے تو ابھی کا فر ہی تھے اور جو مسلمان تھے وہ بھی نئے
نے مسلمان ہوئے تھے یہ ان کے لئے بالکل نئی چیز تھی کہ ایک قوم اپنا مال دوسرے لوگوں
میں بانٹ رہی ہے۔اس مال
کی تقسیم سے بجائے ان کے دل میں نیکی اور تقومی پیدا ہونے
کے حرص اور بھی بڑھ گئی۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمگھٹا ڈال لیا اور مزید
مطالبات کے ساتھ آپ کو تنگ کرنا شروع کیا یہاں تک کہ دھکیلتے ہوئے وہ آپ کو ایک
درخت تک لے گئے اور ر ایک شخص نے تو آپ کی چادر جو آپ کے کندھوں پر رکھی ہوئی تھی
پکڑ کر اس طرح مروڑنی شروع کی کہ آپ کا سانس رکنے لگا۔آپ نے فرمایا اے لوگو! اگر
میرے پاس کچھ اور ہوتا تو میں وہ بھی تمہیں دے دیتا تم مجھے کبھی بخیل یا بز دل نہیں پاؤ گے لے
پھر آپ اپنی اونٹنی کے پاس گئے اور اس کا ایک بال
تو ڑا اور اسے اونچا کیا اور فرمایا اے لوگو !
مجھے تمہارے مالوں میں سے اس بال کے برابر بھی ضرورت نہیں سوائے اُس پانچویں حصہ
کے جو عرب کے قانون کے مطابق حکومت کا حصہ ہے اور وہ پانچواں حصہ بھی میں اپنی ذات پر
خرچ نہیں کرتا بلکہ وہ بھی تمہیں لوگوں کے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔اور یادرکھو کہ خیانت
کرنے والا انسان قیامت کے دن خدا کے حضور اس خیانت کی وجہ سے ذلیل ہوگا۔لوگ کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بادشاہت کے خواہشمند تھے۔کیا
بادشاہوں اور عوام کا ایسا ہی تعلق ہوا کرتا ہے؟ کیا کسی کی طاقت ہوتی ہے کہ بادشاہ کو اس
طرح دھکیلتا ہوا لے جائے اور اس کے گلے میں پٹکہ ڈال کر اُس کو گھونٹے؟ اللہ کے رسولوں
بخارى كتاب الجهاد باب الشجاعة في الحرب و الجبن
۲۳۳
نبیوں کا سردار
کے سوا یہ نمونہ کون دکھا سکتا ہے۔مگر باوجود اس طرح تمام اموال غرباء میں تقسیم کرنے کے
پھر بھی ایسے سنگدل لوگ موجود تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کو انصاف کی تقسیم
نہیں سمجھتے تھے۔چنانچہ ذوالخویصرہ نامی ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا
اور اس نے کہا۔اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) جو کچھ آپ نے آج کیا ہے وہ میں نے
دیکھا ہے۔آپ نے فرمایا تم نے کیا دیکھا؟ اس نے کہا میں نے یہ دیکھا ہے کہ آپ نے
آج ظلم کیا ہے اور انصاف سے کام نہیں لیا۔آپ نے فرمایا تم پر افسوس! اگر میں نے عدل
نہیں کیا تو پھر اور کون انسان دنیا میں عدل کرے گا۔اُس وقت صحابہ جوش میں کھڑے
ہو گئے اور جب یہ شخص مسجد سے
اٹھ کر گیا تو ان میں سے بعض نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! شیخی
واجب القتل ہے کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ ہم اسے ماردیں؟ آپ نے فرمایا اگر یہ شخص
قانون کی پابندی کرتا ہے تو ہم اس کو کس طرح مار سکتے ہیں۔صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهُ!
ایک شخص ظاہر کچھ اور کرتا ہے اور اس کے دل میں کچھ اور ہوتا ہے کیا ایسا شخص سزا کا مستحق
نہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے خدا نے یہ حکم نہیں دیا کہ میں لوگوں سے ان
کے دلوں کے خیالات کے مطابق معاملہ کروں۔مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے
اُن کے ظاہر کے مطابق معاملہ کروں۔پھر آپ نے فرمایا یہ اور اس کے ساتھی ایک دن
اسلام سے بغاوت کریں گے۔چنانچہ حضرت علی کے زمانہ میں یہ شخص اور اس کے قبیلہ
کے لوگ اُن باغیوں کے سردار تھے جنہوں نے حضرت علی سے بغاوت کی اور خوارج کے
نام سے آج تک مشہور ہیں۔ہوا زن سے فارغ ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لے گئے۔یہ مدینہ والوں کے لئے پھر ایک نیا خوشی کا دن تھا۔ایک دفعہ خدا کا رسول مکہ کے لوگوں کے
بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام