غزوہ تبوک

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۳۴
نبیوں کا سردار
ظلم سے تنگ آکر مدینہ کی طرف روانہ ہوا تھا اور آج خدا کا رسول مکہ فتح کرنے کے بعد
اپنی خوشی سے اور اپنے عہد کو نبھانے کے لئے دوبارہ مدینہ میں داخل ہو رہا تھا۔غزوہ تبوک
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو ابو عامر مدنی جو خزرج قبیلہ میں
سے تھا اور یہودیوں اور عیسائیوں سے میل ملاقات کی وجہ سے ذکر و وظائف کرنے کا عادی
تھا اور اس کی وجہ سے لوگ اس کو راہب کہتے تھے مگر مذہبا عیسائی نہیں تھا۔یہ شخص رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ میں پہنچ جانے کے بعد مکہ کی طرف بھاگ گیا تھا۔جب مکہ بھی
فتح ہو گیا تو یہ سوچنے لگا کہ اب مجھے اسلام کے خلاف شورش پیدا کرنے کے لئے کوئی اور
تدبیر کرنی چاہئے۔آخر اس نے اپنا نام اور طرز بدلی اور مدینہ کے پاس قبا نامی گاؤں میں جا
کر رہنا شروع کیا۔سالہا سال باہر رہنے کی وجہ سے اور کچھ شکل اور لباس میں تبدیلی کر لینے
کی وجہ سے مدینہ کے لوگوں نے عام طور پر اس کو نہ پہچانا۔صرف وہی منافق اس کو جانتے
تھے جن کے ساتھ اس نے اپنا تعلق پیدا کر لیا تھا۔اس نے مدینہ کے منافقوں کے ساتھ مل
کر یہ تجویز کی کہ میں شام میں جا کر عیسائی حکومت اور عرب عیسائی قبائل کو بھڑکا تا ہوں اور
اُن کو مدینہ پر حملہ کرنے کی تحریک کرتا ہوں۔ادھر تم یہ مشہور کرنا شروع کر دو کہ شامی فوجیں
مدینہ پر حملہ کر رہی ہیں۔اگر میری سکیم کامیاب ہو گئی تو پھر بھی ان دونوں کی مٹھ بھیڑ ہو
جائے گی اور اگر میری سکیم کامیاب نہ ہوئی تو ان افواہوں کی وجہ سے مسلمان شاید شام پر جا
کر خود حملہ کر دیں اور اس طرح قیصر کی حکومت اور ان میں لڑائی شروع ہو جائے گی اور ہمارا
کام بن جائے گا۔چنانچہ یہ تحریک کر کے یہ شخص شام کی طرف گیا اور مدینہ کے منافقوں
نے روزانہ مدینہ میں یہ خبریں مشہور کرنی شروع کر دیں کہ فلاں قافلہ ہمیں ملا تھا اور اُس نے

۲۳۵
نبیوں کا سردار
بتایا تھا کہ شامی لشکر مدینہ پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔دوسرے دن پھر کہد یتے تھے
کہ فلاں قافلہ کے لوگ ہمیں ملے تھے اور اُنہوں نے کہا تھا کہ مدینہ پر شامی لشکر چڑھائی
کرنے والا ہے۔یہ خبر میں اتنی شدت سے پھیلنی شروع ہوئیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے مناسب سمجھا کہ آپ اسلامی لشکر لے کر خودشامی لشکروں کے مقابلہ کے لئے جائیں۔یہ
وقت مسلمانوں کے لئے نہایت ہی تکلیف کا تھا۔قحط کا سال تھا پچھلے موسم میں غلہ اور پھل کم
پیدا ہوا تھا اور اس موسم کی اجناس ابھی پیدا نہیں ہوئی تھیں۔ستمبر کا آخر یا اکتو بر کا شروع تھا،
جب آپ اس مہم کے لئے روانہ ہوئے۔منافق تو جانتے تھے کہ یہ سب شرارت ہے اور یہ
کہ انہوں نے یہ سب چالا کی اس لئے کی ہے کہ اگر شامی لشکر حملہ آور نہ ہوا تو مسلمان خود
شامیوں سے جا لڑیں اور اس طرح تباہ ہو جائیں۔موتہ کی جنگ کے حالات ان کے
سامنے تھے اُس وقت مسلمانوں کو اتنے بڑے لشکر کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ وہ بہت کچھ نقصان
اُٹھا کر بمشکل بچے تھے۔اب وہ ایک دوسری موتہ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے تھے جس
میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی نعوذ باللہ شہید ہو جا ئیں اس لئے ایک طرف تو منافق
روزانہ یہ خبریں پھیلاتے تھے کہ فلاں ذریعہ سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ دشمن حملہ کرنے والا
ہے فلاں ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ شامی فوجیں آرہی ہیں اور دوسری طرف لوگوں کو ڈرا
رہے تھے کہ اتنے بڑے لشکر کا مقابلہ آسان نہیں تمہیں جنگ کے لئے نہیں جانا چاہئے۔ان
کارروائیوں سے ان کی غرض یہ تھی کہ مسلمان شام پر حملہ کرنے کے لئے جائیں تو سہی لیکن
جہاں تک ہو سکے کم سے کم تعداد میں جائیں تاکہ ان کی شکست زیادہ سے زیادہ یقینی ہو
جائے۔مگر مسلمان رسول اللہ ﷺ کے اس اعلان پر کہ ہم شام کی طرف جانے والے ہیں
اخلاص اور جوش سے بڑھ بڑھ کر قربانیاں کر رہے تھے۔غریب مسلمانوں کے پاس جنگ
کے سامان تھے کہاں ؟ حکومت کا خزانہ بھی خالی تھا۔ان کے آسودہ حال بھائی ہی ان کی مدد

۲۳۶
نبیوں کا سردار
کیلئے آسکتے تھے۔چنانچہ ہرشخص قربانی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کر
رہا تھا۔حضرت عثمان نے اُس دن اپنے روپے کا اکثر حصہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں
پیش کر دیا جو ایک ہزار سونے کا دینار تھا یعنی قریباً ۲۵ ہزار روپیہ۔اسی طرح اور صحابہ نے
اپنی اپنی توفیق کے مطابق چندے دیئے اور غریب مسلمانوں کے لئے سواریاں یا تلواریں
یا نیزے مہیا کئے گئے۔صحابہ میں قربانی کا اس قدر جوش تھا کہ یمن کے کچھ لوگ جو اسلام لا
کر مدینہ میں ہجرت کر آئے تھے اور بہت ہی غربت کی حالت میں تھے ان کے کچھ افراد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا، یا رَسُول اللہ ! ہمیں بھی
اپنے ساتھ لے چلیے ہم کچھ اور نہیں چاہتے ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں وہاں تک پہنچنے کا
سامان مل جائے۔قرآن کریم میں ان لوگوں کا ذکر ان الفاظ میں آتا ہے وَلَا عَلَى الَّذِينَ
إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ مِن تَوَلَّوا وَأَعْيُتُهُمْ تَفِيضُ
مِنَ الدَّمْعِ حَزَنَا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنفِقُونَ یعنی اس جنگ میں شریک نہ ہونے کا ان
لوگوں پر کوئی گناہ نہیں جو تیرے پاس اس لئے آتے ہیں کہ تو ان کے لئے ایسا سامان مہیا کر
دے جس کے ذریعہ سے وہ وہاں پہنچ سکیں مگر تو نے انہیں کہا کہ میرے پاس تو تمہیں وہاں
پہنچانے کا کوئی سامان نہیں۔تب وہ تیری مجلس سے اٹھ کر چلے گئے اور اُن کی آنکھوں سے
اس غم میں آنسو بہتے تھے کہ افسوس ان کے پاس کوئی مال نہیں جس کو خرچ کر کے وہ آج
اسلامی خدمت کر سکیں۔ابو موسیٰ ان لوگوں کے سردار تھے جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ
نے اُس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
کیا مانگا تھا ؟ تو انہوں نے کہا خدا کی قسم ! ہم
نے اونٹ نہیں مانگے ، ہم نے گھوڑے نہیں مانگے ، ہم نے صرف یہ کہا تھا کہ ہم ننگے پاؤں
ہیں اور اتنا لمبا سفر پیدل نہیں چل سکتے اگر ہم کو صرف جو نتیوں کے جوڑے مل جائیں تو ہم
التوبة : ٩٢

۲۳۷
نبیوں کا سردار
جوتیاں پہن کر ہی بھاگتے ہوئے اپنے بھائیوں کے ساتھ اس جنگ میں شریک ہونے کے
لئے پہنچ جائیں گے لے
چونکہ لشکر کو شام کی طرف جانا تھا اور موتہ کی جنگ کا نظارہ مسلمانوں کی آنکھوں کے
سامنے تھا اس لئے ہر مسلمان کے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کی حفاظت کا
خیال سب خیالوں پر مقدم تھا۔عورتیں تک بھی اس خطرہ کو محسوس کر رہی تھیں اور اپے
خاوندوں اور اپنے بیٹوں کو جنگ پر جانے کی تلقین کر رہی تھیں۔اس اخلاص اور اس جوش کا
اندازہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک صحابی جو کسی کام کے لئے باہر گئے ہوئے تھے اُس وقت
واپس لوٹے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لشکر سمیت مدینہ سے روانہ ہو چکے تھے۔ایک
عرصہ کی جدائی کے بعد جب وہ اس خیال سے اپنے گھر میں داخل ہوئے کہ اپنی محبو بہ بیوی کو
جا کر دیکھیں گے اور خوش ہوں گے تو انہوں نے اپنی بیوی کو صحن میں بیٹھے ہوئے دیکھا اور
محبت سے بغل گیر ہوئے اور پیار کرنے کے لئے تیزی سے اس کی طرف آگے بڑھے۔جب وہ بیوی کے قریب گئے تو اُن کی بیوی نے دونوں ہاتھوں سے اُن کو دھکا دے کر پیچھے
ہٹا دیا۔اُس صحابی نے حیرت سے اپنی بیوی کا منہ دیکھا اور پوچھا اتنی مدت کے بعد ملنے پر
آخر یہ سلوک کیوں ؟ بیوی نے کہا کیا تم کو شرم نہیں آتی خدا کا رسول اُس خطرہ کی جگہ پر جارہا
ہے اور تم اپنی بیوی سے پیار کرنے کی جرات کرتے ہو! پہلے جاؤ اور اپنا فرض ادا کرواس
کے بعد یہ باتیں دیکھی جائیں گی وہ صحابی فوراً گھر سے باہر نکل گئے۔اپنی سواری پر زین
کسی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین منزل پر جا کر مل گئے۔کفار تو یہ سمجھتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان افواہوں کی بناء پر بے
سوچے سمجھے شامی لشکروں پر جا پڑیں گے۔مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اسلامی اخلاق
تفسیر فتح البیان جز خامس صفحه ۷۱ ۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۲ء

۲۳۸
نبیوں کا سردار
کے تابع تھے۔جب آپ شام کے قریب تبوک مقام پر پہنچے تو آپ نے ادھر ادھر آدمی
بھیجے تا کہ وہ معلوم کریں کہ حقیقت کیا ہے اور یہ سفراء متفقہ طور پر یہ خبریں لائے کہ کوئی
شامی لشکر اس وقت جمع نہیں ہو رہا۔اس پر کچھ دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں
ٹھہرے اور اردگرد کے بعض قبائل سے معاہدات کر کے بغیر لڑائی کے واپس آگئے۔یہ کل
سفر آپ کا دواڑھائی مہینے کا تھا۔جب مدینہ کے منافقوں کو معلوم ہوا کہ لڑائی بھڑائی تو کچھ نہیں ہوئی اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیریت سے واپس آرہے ہیں تو انہوں نے سمجھ لیا کہ ہماری
منافقانہ چالوں کا راز آب محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر ہو گیا ہے اور غالباً اب ہم سزا
سے نہیں بچیں گے۔تب انہوں نے مدینہ سے کچھ فاصلہ پر چند آدمی ایک ایسے رستہ پر بٹھا
دیئے جو نہایت تنگ تھا اور جس پر صرف ایک ایک سوار گز رسکتا تھا۔جب آپ اس جگہ کے
قریب پہنچے تو آپ
کو اللہ تعالیٰ نے وحی سے بتادیا کہ آگے دشمن راستہ کے دونوں طرف چھپا
بیٹھا ہے۔آپ نے ایک صحابی کو حکم دیا کہ جاؤ اور وہاں جا کر دیکھو۔وہ سواری کو تیز کر
کے وہاں پہنچے تو انہوں نے وہاں چند آدمی چھپے ہوئے دیکھے جو اس طرح چھپے بیٹھے تھے
جیسا کہ حملہ کرنے والے بیٹھا کرتے ہیں۔ان کے پہنچنے پر وہ وہاں سے بھاگ گئے مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا تعاقب کرنا مناسب نہ معلوم ہوا۔جب آپ مدینہ پہنچے تو منافقوں نے جو اس جنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے قسم قسم
کی معذرتیں کرنی شروع کر دیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو قبول کر لیا۔لیکن
اب وقت آگیا تھا کہ منافقوں کی حقیقت مسلمانوں پر آشکارا کر دی جائے۔چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے وحی سے حکم دیا کہ قبا کی وہ مسجد جو منافقوں نے اِ
س لئے بنائی تھی کہ نماز کے بہانہ سے وہاں جمع ہوا کریں گے اور منافقانہ مشورے کیا کریں

آج 10 میں سے 10 باقی