آنحضرت ﷺ کی وفات پر صحابہؓ کی حالت
نبیوں کا سردار ﷺ
۲۴۹
نبیوں کا سردار
کیونکہ لیٹے لیٹے سانس نہیں لیا جاتا۔حضرت عائشہ نے آپ کا سر اُٹھا کر اپنے سینہ کے
ساتھ لگا لیا اور آپ کو سہارا دے کر بیٹھ گئیں۔موت کی تکلیف آپ پر طاری تھی۔آپ
گھبراہٹ سے بیٹھے بیٹھے کبھی اس پہلو پر جھکتے تھے اور کبھی اُس پہلو پر اور فرماتے تھے خدا برا
کرے یہود اور نصاریٰ کا کہ اُنہوں نے اپنے نبیوں کے مرنے کے بعد اُن کی قبروں کو
مسجد میں بنالیا
یہ آپ کی آخری نصیحت تھی اپنی اُمت کیلئے کہ گوتم مجھے تمام نبیوں سے زیادہ شاندار
دیکھو گے اور سب سے زیادہ کامیاب پاؤ گے مگر دیکھنا ! میرے بندے ہونے کو کبھی نہ بھول
جانا۔خدا کا مقام خدا ہی کیلئے سمجھتے رہنا اور میری قبر کو ایک قبر سے زیادہ کبھی کچھ نہ سمجھنا۔باقی
امتیں اپنے نبیوں کی قبروں کو بیشک مسجدیں بنالیں ، وہاں بیٹھ کر چلتے کیا کریں اور اُن پر
چڑھاوے چڑھائیں یا نذریں دیں مگر تمہارا یہ کام نہیں ہونا چاہئے۔تم خدائے واحد کی
پرستش کو قائم کرنے کیلئے کھڑے کئے گئے ہو۔یہ کہتے کہتے آپ کی آنکھیں چڑھ گئیں اور
آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے الَی الرَّفِيقِ الْأَعْلَى إِلَى الرَّفِيقِ الْأَعْلَى سِ
عرش معلی پر بیٹھنے والے اپنے مہربان دوست کی طرف جاتا ہوں۔میں عرش معلی پر بیٹھنے
والے اپنے مہربان دوست کی طرف جاتا ہوں۔یہ کہتے کہتے آپ کی روح اس جسم سے جدا
ہوگئی۔آنحضرت ﷺ کی وفات پر صحابہ کی حالت
جب یہ خبر مسجد میں صحابہ کوملی جن میں سے اکثر اپنے کام کاج چھوڑ کر مسجد میں آپ
کی صحت کی خوشخبری سننے کے انتظار میں تھے تو اُن پر ایک پہاڑ ٹوٹ پڑا۔حضرت ابوبکر
، بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی صلی اللہ علیہ وسلم (الخ)
۲۵۰
نبیوں کا سردار
اُس وقت تھوڑی دیر کیلئے کسی کام کے لئے باہر گئے ہوئے تھے۔حضرت عمر" مسجد میں تھے
جب اُنہوں نے لوگوں کو یہ بات کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو
اُنہوں نے نیام سے تلوار نکال لی اور کہا خدا کی قسم! جو شخص یہ کہے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں میں اُس کا سر اُڑا دوں گا۔ابھی تک منافق دنیا میں باقی ہیں اس
لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہو سکتے۔اگر اُن کی روح جسم سے جدا ہو گئی ہے تو
وہ صرف موسٹی کی طرح خدا کی ملاقات کے لئے گئی ہے اور پھر واپس آئے گی اور دنیا سے
منافقوں کا قلع قمع کرے گی۔یہ کہا اور نگی تلوار لے کر اس روح فرسا خبر کے صدمہ سے
مجنونوں کی طرح ادھر ادھر ٹہلنے لگے اور ساتھ ساتھ یہ کہتے جاتے تھے کہ اگر کوئی شخص یہ کہے
گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو میں اُسے قتل کر دوں گا۔صحابہ کہتے ہیں
کہ جب ہم نے حضرت عمرؓ کو اس طرح ٹہلتے ہوئے دیکھا تو ہمارے دلوں کو بھی ڈھارس
بندھی اور ہم نے کہا عمر سچ کہتے ہیں۔رسول اللہ ﷺ فوت نہیں ہوئے ضرور اس بارہ میں
لوگوں کو غلطی لگی ہے اور عمرہ کے قول کے ساتھ ہم نے اپنے دلوں کو تسلی دینی شروع کی۔اتنے
میں بعض لوگوں نے دوڑ کر حضرت ابوبکر کو صورت حالات سے اطلاع دی۔اُن سے
اطلاع پا کر حضرت
ابوبکر بھی مسجد میں پہنچ گئے مگر کسی سے بات نہ کی سیدھے گھر میں چلے
گئے اور جا کر حضرت عائشہ سے پوچھا کیا رسول اللہ علہ فوت ہو گئے ہیں ؟ حضرت عائشہ
نے فرمایا ہاں۔آپ رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے آپ کے منہ پر سے کپڑا اُٹھایا آپ
کے ماتھے کو بوسہ دیا اور محبت کے چمکتے ہوئے آنسو آپ کی آنکھوں سے گرے اور آپ
نے فرمایا خدا کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا۔کے یعنی یہ نہیں ہوگا کہ
لے مسند ابی حنیفہ کتاب الفضائل
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی
ﷺ باب قول النبی ﷺ لو كنت متخذا خليلا
۲۵۱
نبیوں کا سردار
ایک تو آپ جسمانی طور پر فوت ہو جائیں اور دوسری موت آپ پر یہ وارد ہو کہ آپ کی
جماعت غلط عقائد اور غلط خیالوں میں مبتلا ہو جائے۔یہ کہہ کر آپ باہر آئے اور صفوں کو
چیرتے ہوئے خاموشی کے ساتھ منبر کی طرف بڑھے۔جب آپ منبر پر کھڑے ہوئے تو
حضرت عمرؓ بھی تلوار کھینچ کر آپ کے پاس کھڑے ہو گئے اس نیت سے کہ اگر ابوبکر نے یہ کہا
که محمد رسول اللہ علیہ فوت ہو گئے ہیں تو میں اُن کو قتل کر دوں گا۔جب آپ بولنے لگے تو
حضرت عمر نے آپ کا کپڑا کھینچا اور آپ کو خاموش کرنا چاہا مگر آپ نے کپڑے کو جھٹک کر
اُن کے ہاتھ سے چھڑالیا اور پھر قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ جَ قَدُ
خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ - ل یعنی
اے لوگو! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف اللہ تعالیٰ کے ایک رسول تھے اُن سے پہلے اور
بہت سے رسول گزرے ہیں اور سب کے سب فوت ہو چکے ہیں کیا اگر وہ مر جائیں یا مارے
جائیں تو تم لوگ اپنے دین کو چھوڑ کر پھر جاؤ گے؟ دین خدا کا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا تو نہیں۔یہ آیت اُحد کے وقت نازل ہوئی تھی جب کہ بعض لوگ یہ سن کر کہ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں دل چھوڑ کر بیٹھ گئے تھے۔اس آیت کے پڑھنے کے بعد آپ
نے فرمایا اے لوگو! مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ الله حتى لا يموت جو تم میں سے اللہ تعالیٰ کی
عبادت
کرتا تھا اُسے یادرکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ زندہ ہے اُس پر کبھی موت وارد نہیں ہو سکتی۔و
مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدَمَات اور جو کوئی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی عبادت کرتا تھا تو اُس کو میں بتائے دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت
ہو چکے ہیں۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ جس وقت ابوبکر نے مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُول والی آیت
پڑھنی شروع کی تو میرے ہوش درست ہونے شروع ہوئے۔اس آیت کے ختم کرنے تک
آل عمران: ۱۴۵
۲۵۲
نبیوں کا سردار
میری روحانی آنکھیں کھل گئیں اور میں نے سمجھ لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واقعہ میں
فوت ہو گئے ہیں تب میرے گھٹنے کانپ گئے اور میں نڈھال ہو کر زمین پر گر گیا ہے
وہ شخص جو تلوار سے ابوبکر کو مارنا چاہتا تھا وہ اب ابوبکر کے صداقت بھرے لفظوں
کے ساتھ خود قتل ہو گیا۔صحابہ کہتے ہیں کہ اُس وقت ہمیں یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ آیت آج ہی
نازل ہوئی ہے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے صدمہ میں یہ آیت ہمیں بھول ہی گئی
تھی۔اُس وقت حسان بن ثابت نے جو مدینہ کے ایک بہت بڑے شاعر تھے یہ شعر کہا۔كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِئَ فَعَمِيَ عَلَى
مَنْ شَائَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ۔اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھا آج تیرے مرنے سے
میری آنکھیں اندھی ہو گئیں۔اب تیرے مرنے کے بعد کوئی مرے، میرا باپ مرے،
میرا بھائی مرے، میرا بیٹا مرے، میری بیوی مرے مجھے ان میں سے کسی کی موت کی پرواہ
نہیں۔میں تو تیری ہی موت سے ڈرا کرتا تھا۔النَّاظِر
یہ شعر ہر مسلمان کے دل کی آواز تھا۔اس کے بعد کئی دنوں تک مدینہ کی گلیوں میں
مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مسلمان بچے یہی شعر پڑھتے پھرتے تھے کہ اے محمد صلی
اللہ علیہ وسلم ! تو تو ہماری آنکھوں کی پتلی تھا تیرے مرنے سے ہم تو اندھے ہو گئے۔اب ہمارا
کوئی عزیز اور قریبی رشتہ دار مرے ہمیں پرواہ نہیں۔ہمیں تو تیری ہی موت کا خوف تھا۔اللهم صلى على محمد و على ال محمد و بارك و سلم
تاریخ کامل ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۳۲۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
ے دیوان حسان بن ثابت صفحه ۸۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء