آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۵۴
نبیوں کا سردار
سمجھا جاتا لیکن عرب کی تاریخ بتاتی ہے کہ عرب لوگ ہر نسل میں
کبھی کسی آدمی کو یہ خطاب
نہیں دیا کرتے تھے بلکہ عرب کی سینکڑوں سال کی تاریخ میں صرف ایک ہی مثال محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملتی ہے کہ آپ کو اہل عرب نے امین اور صدیق کا خطاب دیا۔پس
عرب کی سینکڑوں سال کی تاریخ میں قوم کا ایک ہی شخص کو امین اور صدیق کا خطاب دینا بتا تا
ہے کہ اُس کی امانت اور اُس کا صدق دونوں اتنے اعلیٰ درجہ کے تھے کہ ان کی مثال عربوں
کے علم میں کسی اور شخص میں نہیں پائی جاتی تھی۔عرب اپنی باریک بینی کی وجہ سے دنیا میں
ممتاز تھے پس جس چیز کو وہ نادر قرار دیں وہ یقینا دنیا میں نادر ہی سمجھے جانے کے قابل تھی۔پھر ایک اجتماعی شہادت آپ کے اخلاق پر حضرت خدیجہ نے آپ کی بعثت کے
وقت دی جس کا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوانح میں ذکر کر چکا ہوں۔اب میں چند
مثالیں آپ کے اخلاق کی تشریح کے لئے اس جگہ بیان کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ کے اخلاق
کے مخفی گوشوں پر بھی اس کتاب کے قارئین کی نظر پڑ سکے۔آنحضرت ﷺ کی ظاہری و باطنی صفائی
کی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے کہ نہ آپ کبھی بدکلامی کرتے تھے اور
نہ فضول قسمیں کھایا کرتے تھے۔اے عرب میں رہتے ہوئے اس قسم کے اخلاق ایک غیر
معمولی چیز تھے۔یہ تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ عرب لوگ عادتا مخش کلامی کرتے تھے لیکن اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ عرب لوگ عادتا قسمیں کھایا کرتے تھے اور آج تک بھی عرب میں قسم کا
رواج کثرت سے پایا جاتا ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کا اتنا ادب کرتے
بخاری کتاب الادب باب ما ينهى من السباب و اللعن + بخاری کتاب الادب باب لم
يكن النبی ﷺ فاحشا و متفاحشاً

۲۵۵
نبیوں کا سردار
تھے کہ اس کا بے موقع نام لینا کبھی پسند نہ کرتے تھے۔صفائی کا آپ کو خاص طور پر خیال
رہتا تھا آپ ہمیشہ مسواک کرتے تھے اور اس بارہ میں اتنا زور دیتے تھے کہ بعض دفعہ
فرماتے اگر میں اس بات سے نہ ڈروں کہ مسلمان تکلیف میں پڑ جائیں گے تو میں ہر نماز
پڑھنے سے پہلے مسواک کرنے کا حکم دے دوں لے
کھانا کھانے سے پہلے بھی آپ ہاتھ دھوتے تھے اور کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ
دھوتے اور گلی کرتے تھے بلکہ ہر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد کلی کرتے اور آپ کی ہوئی
چیز کھانے کے بعد بغیر گلی کئے نماز پڑھنے کونا پسند فرماتے تھے۔لے
مساجد جو مسلمانوں کے جمع ہونے کی واحد جگہ ہیں ان کی صفائی کا آپ خاص طور
پر خیال رکھتے تھے اور مسلمانوں کو اس بات کی تحریک کرتے رہتے تھے کہ خاص اجتماع کے
دنوں میں مسجدوں کی صفائی کا خیال رکھا کریں اور ان میں خوشبو جلا یا کریں تا کہ ہوا صاف
ہو جائے۔سے
اسی طرح آپ ہمیشہ صحابہ کونصیحت کرتے رہتے تھے کہ اجتماع کے موقع پر بد بودار
چیزیں کھا کر مسجد میں نہ آیا کریں۔سے
سڑکوں کی صفائی کا آپ خاص طور پر وعظ فرماتے تھے۔اگر سڑک پر جھاڑیاں یا
پتھر یا اور کوئی گندی چیز پڑی ہوتی تو آپ خود اُس کو اُٹھا کر سڑک سے ایک طرف کر دیتے
اور فرماتے کہ جو شخص سڑکوں کی صفائی کا خیال رکھتا ہے، خدا اُس پر خوش ہوتا ہے اور اسے
بخاری کتاب الجمعة باب السواك يوم الجمعة
بخارى كتاب الاطعمة باب المضمضة بعد الطعام
مشكوة كتاب الصلوة باب المساجد
بخاری کتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم والبقول (الخ)

آج 10 میں سے 10 باقی