خدا تعالیٰ سے محبّت اور اُس کی عبادت

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۶۴
نبیوں کا سردار
علیہ وسلم رات کو عبادت کے لئے اُٹھتے تو میں ایک طرف ہو کر لیٹ جاتی تھی اور بوجہ اس
کے کہ بستر چھوٹا ہوتا تھا ، جب آپ عبادت کے لئے کھڑے ہو جاتے تو میں ٹانگیں لمبی کر لیا
کرتی اور جب آپ سجدہ کرتے تو میں ٹانگیں سمیٹ لیا کرتی ہے
مکان اور رہائش میں سادگی
رہائشی مکان کے متعلق بھی آپ سادگی کو پسند کرتے تھے۔بالعموم آپ کے گھروں
میں ایک ایک کمرہ ہوتا تھا اور چھوٹا سا صحن۔اس کمرہ میں ایک رتی بندھی ہوئی ہوتی تھی جس
پر کپڑا ڈال کر ملاقات کے وقت میں آپ اپنے ملنے والوں سے علیحدہ بیٹھ کر گفتگو کر لیا
کرتے تھے۔چار پائی آپ استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ زمین پر ہی بستر بچھا کر سوتے
تھے۔آپ کی رہائش کی سادگی اس قدر بڑھی ہوئی تھی کہ حضرت عائشہ نے آپ کی وفات
کے بعد فرمایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہمیں کئی دفعہ صرف پانی اور کھجور پر
ہی گزارہ کرنا پڑتا تھا یہاں تک کہ جس دن آپ کی وفات ہوئی اُس دن بھی ہمارے گھر میں
سوائے کھجور اور پانی کے کھانے کیلئے اور کچھ نہیں تھا۔کے
خدا تعالیٰ سے محبت اور اُس کی عبادت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی عشق الہی میں ڈوبی ہوئی نظر آتی ہے
باوجود بہت بڑی جماعتی ذمہ داری کے دن اور رات آپ عبادت میں مشغول رہتے
تھے۔نصف رات گزرنے پر آپ خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے کھڑے ہو جاتے اور صبح
بخاری باب الصلوة على الفراش
بخاری کتاب الاطعمة باب الرطب و التمر

۲۶۵
نبیوں کا سردار
تک عبادت کرتے رہتے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ آپ کے پاؤں سوج جاتے تھے اور
آپ کے دیکھنے والوں کو آپ کی حالت پر رحم آتا تھا۔حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ ایک دفعہ
میں نے ایسے ہی موقع پر کہا تیا رسُول اللہ ! آپ تو خدا تعالیٰ کے پہلے ہی مقرب ہیں آپ
اپنے نفس کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اے عائشہ! أَفَلَا أَتُونُ عَبْدًا
شَكُورًا اے جب یہ بات سچی ہے کہ خدا تعالیٰ کا میں مقرب ہوں اور خدا تعالیٰ نے اپنا
فضل کر کے مجھے اپنا قرب عطا فرمایا ہے تو کیا میرا یہ فرض نہیں کہ جتنا ہو سکے میں اُس کا
شکر یہ ادا کروں، کیونکہ آخر شکر احسان کے مقابل پر ہی ہوا کرتا ہے۔آپ کوئی بڑا کام بغیر اذنِ الہی کے نہیں کرتے تھے۔چنانچہ آپ کے حالات میں
لکھا جاچکا ہے کہ باوجود مکہ کے لوگوں کے شدید ظلموں کے آپ نے مکہ اُس وقت تک نہ
چھوڑا جب تک کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ پر وحی نازل نہ ہوئی اور وحی کے ذریعہ سے
آپ کو مکہ چھوڑنے کا حکم نہ دیا گیا۔اہل مکہ کے ظلموں کی شدت کو دیکھ کر آپ نے جب
صحابہ کو حبشہ کی طرف ہجرت کر جانے کی اجازت دی اور انہوں نے آپ سے خواہش
ظاہر کی کہ آپ بھی ان کے ساتھ چلیں ، تو آپ نے فرمایا مجھے ابھی خدا تعالیٰ کی طرف سے
اذن نہیں ملا ظلم اور تکلیف کے وقت جب لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اپنے
اردگر دا اکٹھا کر لیتے ہیں آپ نے اپنی جماعت کو حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے جانے کی
ہدایت کی اور خود ا کیلے مکہ میں رہ گئے ، اس لئے کہ آپ کے خدا نے آپ کو ابھی ہجرت
کرنے
کا حکم نہیں دیا تھا۔خدا کا کلام آپ سنتے تو بے اختیار ہو کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔خصوصاً
بخاری کتاب التهجد باب قيام النبي ﷺ الیل حتی تر ما قدماه
کے بخاری کتاب التفسیر تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك (الخ)

۲۶۶
نبیوں کا سردار
وہ آیات جن میں آپ کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔چنانچہ عبداللہ بن
مسعود روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قرآن شریف کی کچھ
آیات پڑھ کر مجھے سناؤ۔میں نے اس کے جواب میں کہا۔یا رسول اللہ ! قرآن تو آپ
پر نازل ہوا ہے میں آپ کو کیا سناؤں؟ آپ نے فرمایا میں پسند کرتا ہوں کہ دوسرے لوگوں
سے بھی قرآن پڑھوا کر سنوں۔اس پر میں نے سورۂ نساء پڑھ کی سنانی شروع کی۔جب
پڑھتے پڑھتے میں اس آیت پر پہنچا کہ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا
بِكَ عَلَى هؤُلاء شَهِيد ال یعنی اس وقت کیا حال ہو گا جب ہم ہر قوم میں سے اس کے نبی کو
اس کی قوم کے سامنے کھڑا کر کے اس قوم کا حساب لیں گے اور تجھ کو بھی تیری قوم کے سامنے
کھڑا کر کے اس کا حساب لیں گے تو رسول اللہ علیہ نے فرمایا ” بس کرو۔بس کرو میں نے
آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی دونوں آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو گر رہے تھے۔کے
نماز کی پابندی کا آپ کو اتنا خیال تھا کہ سخت بیماری کی حالت میں بھی جبکہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے گھر میں نماز پڑھ لینے اور لیٹ کر پڑھ لینے تک کی اجازت بھی ہوتی ہے آپ
ہارا لے کر مسجد میں نماز پڑھانے کیلئے آتے۔ایک دن آپ نماز کے لئے نہ آسکے تو حضرت
ابوبکر کونماز پڑھانے کا حکم فرمایا۔لیکن اتنے میں طبیعت میں کچھ سہولت معلوم ہوئی تو فور أدو
آدمیوں کا سہارا لے کر مسجد کی طرف چل دیئے مگر کمزوری کا یہ حال تھا کہ حضرت عائشہ
فرماتی ہیں کہ چلنے میں آپ کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹتے جاتے تھے۔سے
دنیا میں خوشنودی اور توجہ دلانے کے لئے تالیاں پیٹی جاتی ہیں عربوں میں بھی یہی
النساء : ۴۲
بخاری کتاب فضائل القرآن باب البكاء عند قراءة القرآن
بخاری کتاب الاذان باب حد المريض (الخ)

۲۶۷
نبیوں کا سردار
رواج تھا مگر آپ کو خدا تعالیٰ کی یاد اور اُس کا ذکر اتنا پسند تھا کہ اس غرض کے لئے بھی ذکر
الہی ہی استعمال کرنے کا حکم دیا۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی
کام میں مشغول تھے کہ نماز کا وقت آگیا۔آپ نے فرمایا ابوبکر ! نماز پڑھا دیں۔پھر کام
سے فارغ ہو کر آپ بھی فورا مسجد کی طرف روانہ ہو گئے۔جب نماز پڑھنے والوں کو معلوم
ہوا کہ آپ مسجد میں تشریف لے آئے ہیں تو انہوں نے بیتاب ہو کر تالیاں بجانی شروع کر
دیں جس سے ایک طرف تو یہ بتانا مقصود تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے ان
کے دل بے انتہاء خوش ہو گئے ہیں اور دوسری طرف ابوبکر کو توجہ دلا نا مطلوب تھا کہ اب
آپ کی امامت ختم ہوئی اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں۔حضرت ابو بکر پیچھے ہٹ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے امام کی جگہ چھوڑ
دی۔نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ابوبکر ! جب میں نے تم کو نماز
پڑھانے کا حکم دیا تھا تو تم میرے آنے پر پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ ابوبکر نے کہا يَا رَسُولَ
اللہ! اللہ کے رسول کی موجودگی میں ابوقحافہ کا بیٹا کیا حیثیت رکھتا تھا کہ نماز پڑھائے۔پھر
آپ صحابہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا۔تالیاں پیٹنے سے تمہاری کیا غرض تھی۔خدا کے
ذکر کے وقت تالیوں کا بجانا تو مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے۔جب نماز کے وقت کوئی ایسی
بات ہو کہ اُس کی طرف توجہ دلانی ضروری ہو تو بجائے تالیاں بجانے کے خدا کا نام بلند
آواز سے لیا کرو۔جب تم ایسا کرو گے تو دوسروں کو اس واقعہ کی طرف خود بخو د توجہ ہو جائے
گی ہے مگر اس کے ساتھ ہی آپ تکلف کی عبادت بھی پسند نہیں فرماتے تھے۔ایک دفعہ
آپ گھر میں گئے تو آپ نے دیکھا کہ دوستونوں کے درمیان ایک رتی لکھی ہوئی ہے۔آپ
نے پوچھا یہ رشی کیوں بندھی ہوئی ہے؟ لوگوں نے کہا یہ حضرت زینب کی رہتی ہے جب وہ
بخاری کتاب الاذان باب من دخل ليوم الناس (الخ)

۲۶۸
نبیوں کا سردار
عبادت کرتے کرتے تھک جاتی ہیں تو اس رہتی کو پکڑ کر سہارا لے لیتی ہیں۔آپ نے فرمایا۔ایسا نہیں کرنا چاہئے یہ رسی کھول دو۔ہر شخص کو چاہئے کہ اتنی دیر عبادت کیا کرے جب تک
اُس کے دل میں بشاشت رہے جب وہ تھک جائے تو بیٹھ جائے اس قسم کی تکلف والی
عبادت کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی اے
شرک سے آپ کو اس قدر نفرت تھی کہ وفات کے وقت جبکہ آپ جان کندن کی
تکلیف میں کبھی دائیں کروٹ لیٹتے اور کبھی بائیں کروٹ لیٹتے اور یہ فرماتے جاتے تھے خدا
ان یہود اور نصاریٰ پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجد بنالیا ہے۔یعنی وہ نبیوں کی قبروں پر سجدے کرتے ہیں اور اُن سے دعائیں کرتے ہیں۔آپ کا
مطلب یہ تھا کہ میری قوم اگر میرے بعد ایسا ہی فعل کرے گی تو وہ یہ نہ سمجھے کہ وہ میری
دعاؤں کی مستحق ہوگی بلکہ میں اس سے کلی طور پر بیزار ہوں گا۔خدا تعالیٰ کے لئے آپ کی غیرت کا ذکر آپ کی زندگی کے تاریخی واقعات میں آچکا
ہے۔مکہ کے لوگوں نے آپ کے سامنے ہر قسم کی رشوتیں پیش کیں تا آپ بتوں
کی تردید کرنا
چھوڑ دیں اور آپ کے چچا ابوطالب نے بھی آپ سے اس امر کی سفارش کی اور کہا کہ اگر تم
نے یہ بات نہ مانی اور میں نے تمہارا ساتھ بھی نہ چھوڑا تو پھر میری قوم مجھے چھوڑ دے گی تو اس
پر آپ نے فرمایا اے چا! اگر یہ لوگ سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر
کھڑا کر دیں تب بھی میں خدائے واحد کی تو حید کو پھیلانے سے نہیں رک سکتا۔سے
اسی طرح اُحد کے موقع پر جب مسلمان زخمی اور پراگندہ حالت میں ایک پہاڑی
بخاری کتاب التهجد باب ما يكره من التشديد في العباده
بخاری کتاب الجنائز باب ما جاء في قبر النبی ﷺ (الخ)
سے سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۲۸۴ - ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۲۶۹
نبیوں کا سردار
کے نیچے کھڑے تھے اور دشمن اپنے سارے ساز وسامان کے ساتھ اس خوشی میں نعرے لگا
رہا تھا کہ ہم نے مسلمانوں کی طاقت توڑ دی ہے۔اور ابوسفیان نے نعرہ لگایا اُخل
هبل اُعْلُ هُبَل۔یعنی ہیل کی شان بلند ہو، ہبل کی شان بلند ہو۔تو آپ نے اپنے
ساتھیوں کو جو دشمن کی نظروں سے چھپے کھڑے تھے اور اس چھپنے میں ہی اُن کی خیر تھی حکم
دیا کہ جواب دو اللهُ أَعْلَى وَأَجَلٌ - اللهُ اعلی وَ أَجَلُ اللہ ہی سب سے بلند اور جلال
والا ہے۔اللہ ہی غلبہ اور جلال رکھتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوخدا تعالیٰ کے لئے جو غیرت تھی اُس کی ایک اور عظیم
الشان مثال بھی آپ کی زندگی میں ملتی ہے۔اسلام سے پہلے عام طور پر مختلف مذاہب میں
یہ خیال پایا جاتا تھا کہ انبیاء کی خوشی اور غم پر زمین اور آسمان میں تغیر ظاہر ہوتے ہیں اور
اجرام فلکی ان کے قبضے میں ہوتے ہیں چنانچہ کسی نبی کے متعلق یہ آتا تھا کہ اُس نے سورج کو
کہا ٹھہر جا اور وہ ٹھہر گیا۔کسی کے متعلق آتا تھا کہ اُس نے چاند کی گردش روک دی اور کسی
کے متعلق آتا تھا کہ اُس نے پانی کے بہاؤ کو بند کر دیا۔مگر اسلام نے اس قسم کے خیالات کی
غلطی ظاہر کی اور یہ بتایا کہ در حقیقت یہ استعارے ہیں جن سے لوگ بجائے فائدہ اٹھانے
کے اُلٹے غلطیوں اور وہموں میں مبتلا ہو جاتے ہیں لیکن باوجود ان تشریحات کے کچھ لوگوں
کے دلوں میں اس قسم کے خیالات کا اثر باقی رہ گیا تھا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
آخری عمر میں آپ کے اکلوتے صاحبزادے ابراہیم اڑھائی سال کی عمر میں فوت ہوئے تو
اتفاقاً اُس دن سورج کو بھی گرہن لگ گیا اُس وقت چند ایسے ہی لوگوں نے مدینہ میں یہ
مشہور کر دیا کہ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے کی وفات پر سورج تاریک ہو گیا
ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی تو آپ خوش نہ ہوئے آپ خاموش بھی نہ
بخاری کتاب الجهاد باب ما يكره من التنازع والاختلاف في الحرب (الخ)

آج 10 میں سے 10 باقی