رسول کریم صلی اللّٰہ عکیہ وسلم کا بنی نوع انسان سے معاملہ

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۷۷
نبیوں کا سردار
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصود تو خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور حقیقی نیکی کا حصول تھا۔آپ
کو ایسی تصنع اور بناوٹی نیکیوں کی کیا ضرورت تھی۔اگر دنیا آپ کو نیک سمجھتی تو بھی اور اگر
آپ
کو نیک نہ بجھتی تو بھی آپ کے لئے ایک سی بات تھی۔آپ تو صرف یہ دیکھتے تھے کہ میرا
خدا مجھے کیا سمجھتا ہے اور میرا اپنا نفس مجھے کیسا پاتا ہے۔خدا اور اپنے نفس کی شہادت کے
بعد اگر بنی نوع انسان بھی سچی شہادت دیتے تو آپ اُن کے شکر گزار ہوتے تھے اور اگر وہ
سج آنکھوں سے دیکھتے تو آپ اُن کی بینائی کی کمی پر افسوس کرتے مگر اُن کی رائے کو کوئی
وقعت نہ دیتے تھے۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کا بنی نوع انسان سے معاملہ
بیویوں کے حق میں آپ کا معاملہ نہایت ہی مشفقانہ اور عادلا نہ تھا۔بعض دفعہ آپ
کی بیویاں آپ سے سختی بھی کر لیتی تھیں مگر آپ خاموشی سے بات کو ہنس کر ٹال دیتے
تھے۔ایک دن آپ نے حضرت عائشہؓ سے کہا اے عائشہ! جب تم مجھ سے خفا ہوتی ہو تو
مجھے پتہ لگ جاتا ہے کہ تم مجھ سے خفا ہو۔حضرت عائشہ نے فرمایا آپ کو کس طرح پتہ لگ
جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا جب تم مجھ سے خوش ہوتی ہو اور کوئی قسم کھانے کا معاملہ آ جائے تو
تم ہمیشہ یوں
کہتی ہو محمد کے رب کی قسم !بات یوں ہے اور جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو
اور تمہیں قسم کھانے کی ضرورت پیش آ جائے تو تم کہا کرتی ہو' ابراہیم کے رب کی قسم !ابات
یوں ہے۔حضرت عائشہ یہ بات سن کو ہنس پڑیں اور آپ کی بات کی تصدیق کرتے
ہوئے کہا کہ آپ بات کو ٹھیک سمجھے ہیں لے
66
حضرت خدیجہ جو آپ کی بڑی بیوی تھیں اور جنہوں نے آپ کے لئے بڑی بڑی
مسلم کتاب الفضائل باب فضائل عائشة۔۔۔۔(الخ)

۲۷۸
نبیوں کا سردار
قربانیاں کی تھیں اُن کی وفات کے بعد آپ کی شادی میں جوان بیویاں آئیں لیکن اس کے
باوجود آپ نے حضرت خدیجہ کے تعلق کو نہ بھلایا۔حضرت خدیجہ کی سہیلیاں جب بھی آتیں آپ اُن کے استقبال کے لئے کھڑے
ہو جاتے۔لے حضرت خدیجہ کی بنی ہوئی کوئی چیز اگر آپ کے سامنے آ جاتی تو آپ کی
آنکھوں میں آنسو آ جاتے۔بدر کی جنگ میں جب آپ کے ایک داماد بھی قید ہو کر آئے تو
آزادی کا فدیہ ادا کرنے کے لئے کوئی مال اُن کے پاس نہیں تھا۔اُن کی بیوی یعنی رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی نے جب دیکھا کہ میرے خاوند کے بچانے کے لئے اور کوئی
مال نہیں تو اپنی والدہ کی آخری یادگار ایک بار اُن کے پاس تھا وہ اُنہوں نے اپنے خاوند کے
فدیہ کے طور پر مدینہ بھجوادیا۔جب وہ ہار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہوا تو
آپ نے اُسے پہچان لیا۔آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور آپ نے صحابہ سے فرمایا۔میں آپ لوگوں کو حکم تو نہیں دیتا کیونکہ مجھے ایسا حکم دینے کا کوئی حق نہیں لیکن میں جانتا ہوں
کہ یہ ہار زینب کے پاس اُس کی ماں کی آخری یادگار ہے اگر آپ خوشی سے ایسا کر سکتے
ہوں تو میں سفارش کرتا ہوں کہ بیٹی اُس کی ماں کی آخری یادگار سے محروم نہ کی جائے۔صحابہ نے کہا يَا رَسُول اللہ ! ہمارے لئے اس سے زیادہ خوشی کا کیا موجب ہوسکتا ہے اور
انہوں نے وہ ہار حضرت زینب کو واپس کر دیا ہے
حضرت خدیجہ کی قربانی کا آپ کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ آپ دوسری بیویوں
کے سامنے اکثر اُن کی نیکی کا ذکر کرتے رہتے تھے۔ایک دن اسی طرح آپ حضرت
عائشہ کے سامنے حضرت خدیجہ کی کوئی نیکی بیان کر رہے تھے کہ حضرت عائشہ نے چڑ کر
مسلم کتاب الفضائل باب من فضائل خديجه
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۲۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی