اخلاق فاضلہ

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۷۹
نبیوں کا سردار
کہا۔يَا رَسُولَ اللہ ! اب اُس بڑھیا کا ذکر جانے بھی دیں۔اللہ تعالیٰ نے اُس سے بہتر
جوان اور خوبصورت عورتیں آپ کو دی ہیں۔یہ بات سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
رقت طاری ہوگئی اور آپ نے فرمایا۔عائشہ ! تمہیں معلوم نہیں خدیجہ نے میری کس قدر
خدمت کی ہے لے
اخلاق فاضلہ
آپ کی طبیعت نہایت ہی سادہ تھی کسی دُکھ پر گھبراتے نہیں تھے اور کبھی کسی خواہش
سے حد سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے تھے۔سوانح میں بتایا جا چکا ہے کہ آپ کی پیدائش سے
پہلے آپ کے والد اور بچپن میں ہی آپ کی والدہ فوت ہو گئی تھیں۔ابتدائی آٹھ سال آپ
نے اپنے دادا کی نگرانی میں گزارے۔اس کے بعد آپ نے اپنے چچا ابوطالب کی ولایت
میں پرورش پائی۔چچا کا خونی رشتہ بھی تھا اور اُن کے والد نے مرتے وقت رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے حق میں خاص طور پر وصیت بھی فرمائی تھی اس لئے وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے خاص طور پر محبت بھی رکھتے تھے اور آپ کا خیال بھی رکھتے تھے لیکن چی میں
نہ وہ شفقت کا مادہ تھا نہ خاندانی ذمہ داریوں کا احساس۔جب گھر میں کوئی چیز آتی تو بسا
اوقات وہ اپنے بچوں کو پہلے دیتیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال نہ رکھتیں۔ابوطالب گھر میں آتے تو بجائے اس کے کہ اپنے چھوٹے بھتیجے کو روتا ہوا یا گلہ کرتا ہوا پاتے
وہ دیکھتے کہ اُن کے بچے تو کوئی چیز کھا رہے ہیں لیکن اُن کا چھوٹا سا بھتیجا کو ہ وقار بنا ایک
طرف بیٹھا ہے۔چچا کی محبت اور خاندانی ذمہ داریاں اُن کے سامنے آ جاتیں وہ دوڑ کر
بھتیجے کو بغل میں لے لیتے اور کہتے میرے بچے کا بھی تو خیال کرو، میرے بچے کا بھی تو
بخاری کتاب المناقب باب تزويج النبی ﷺ

۲۸۰
نبیوں کا سردار
خیال کرو۔ایسا اکثر ہوتا رہتا تھا۔مگر دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے نہ کبھی شکوہ کیا نہ آپ کے چہرہ پر بھی ملال ظاہر ہوا نہ کبھی اپنے چیرے بھائیوں
سے رقابت پیدا ہوئی ہے
چنانچہ آپ کی زندگی بتاتی ہے کہ کس طرح آپ نے بعد کے بدلے ہوئے حالات
میں حضرت علی اور حضرت جعفر" کو اپنی تربیت میں لے لیا اور ہر طرح سے ان کی بہتری کی
تدابیر کیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی دُنیوی لحاظ سے نہایت ہی تلخ طور پر گزری
ہے۔پیدائش سے پہلے ہی اپنے والد کی وفات پھر والدہ اور دادا کی یکے بعد دیگرے
وفات، پھر شادی ہوئی تو آپ کے بچے متواتر فوت ہوتے چلے گئے اس کے بعد پے در پے
آپ کی کئی بیویاں فوت ہوئیں جن میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا جیسی باوفا اور خدمت
گزار بیوی بھی تھیں۔مگر آپ نے یہ سب مصائب خوشی سے برداشت کئے اور ان غموں
نے نہ آپ کی کمر توڑی نہ آپ کی خوش مزاجی پر کوئی اثر ڈالا۔دل کے زخم کبھی آنکھوں سے
نہیں رہے۔چہرہ ہر ایک کے لئے بشاش ہی رہا اور شاذ و نادر ہی کسی موقع پر آپ نے اس
درد کا اظہار کیا۔ایک دفعہ ایک عورت جس کا لڑکا فوت ہو گیا تھا اپنے لڑکے کی قبر پر ماتم کر رہی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے تو آپ نے فرمایا۔اے عورت! صبر کر۔خدا
کی مشیت ہر ایک پر غالب ہے۔وہ عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتی نہ تھی اس
نے جواب دیا جس طرح میرا بچہ مرا ہے تمہارا بچہ بھی مرتا تو تمہیں معلوم ہوتا کہ صبر کیا چیز
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صرف یہ کہ کر وہاں سے آگے چل دیئے۔ایک نہیں
ل السيرة الحلبية جلد ۱ صفحه ۱۳۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی