انصاف

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۸۳
نبیوں کا سردار
ایک دفعہ جنگ ہو رہی تھی غضب کا معرکہ پڑ رہا تھا، نیزے پھینکے جا رہے تھے،
تلواریں کھٹا کھٹ گر رہی تھیں کھوے سے کھوا چھل رہا تھا۔سپاہی پر سپاہی ٹوٹا پڑ رہا تھا کہ
اُس صحابی کے ہاتھ سے عین اُس وقت جبکہ وہ دشمن کے نرغہ میں گھرے ہوئے تھے کوڑا گر
گیا۔ایک ہمراہی پیدل سپاہی نے اس خیال سے کہ اگر افسر نیچے اترا تو ایسا نہ ہو کہ کوئی
نقصان پہنچ جائے جھک کر کوڑا اُٹھانا چاہا تا کہ اُن کے ہاتھ میں دیدے۔اس صحابی کی نظر
اس سپاہی پر پڑ گئی اور انہوں نے کہا اے میرے بھائی! تجھے خدا ہی کی قسم تو کوڑے کو ہاتھ
نہ لگا یہ کہتے ہوئے وہ گھوڑے سے کود پڑے اور کوڑا اٹھا لیا پھر اپنے ساتھی سے
کہا میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اقرار کیا تھا کہ میں کسی سے کوئی سوال نہیں کروں گا اگر میں
کوڑ تمہیں اُٹھانے دیتا تو گو میں نے اس کے متعلق تم سے سوال نہیں کیا تھا لیکن اس میں کیا
شبہ تھا کہ زبانِ حال سے یہ سوال ہی بن جاتا اور ایسا کرنا مجھے وعدہ خلاف بنا دیتا گو یہ جنگ
کا میدان ہے مگر میں اپنا کام خود ہی کروں گا لے
انصاف
انصاف اور عدل آپ کے اندر اتنا پایا جاتا تھا کہ جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں پائی
جاتی۔عربوں میں لحاظ داری اور سفارشوں کا قبول کرنا ایک عام مرض تھا۔عرب کا کیا ذکر ہے
اس زمانہ کے متمدن ممالک میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ بڑے آدمیوں کو سزا دیتے وقت جھجکتے
ہیں اور غریبوں کو سزا دیتے وقت نہیں گھبراتے۔ایک دفعہ ایک مقدمہ آپ کے پاس آیا، ایک
بہت بڑے خاندان کی کسی عورت نے کسی دوسرے کا مال ہتھیا لیا تھا۔جب حقیقت کھل گئی تو
عربوں میں بڑا ہیجان پیدا ہو گیا کیونکہ ایک بہت بڑے معزز خاندان کی ہتک ہوتی اُنہیں نظر
مسند احمد بن حنبل جلده صفحه ۲ المكتب الاسلامی بیروت ( مفهوماً)

۲۸۴
نبیوں کا سردار
آئی۔انہوں نے چاہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ درخواست پیش کریں کہ
اس عورت کو معاف کر دیا جائے۔اور تو کسی شخص نے جرات نہ کی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے عزیز اسامہ بن زید کو لوگوں نے چنا اور انہیں مجبور کیا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے اس عورت کی سفارش کریں۔اسامہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات شروع ہی
کی تھی کہ آپ کے چہرہ پر غصہ کے آثار ظاہر ہوئے اور آپ نے فرمایا! اسامہ! یہ کیا کہہ رہے
ہو، پہلی تو میں اسی طرح تباہ ہوئیں کہ وہ بڑوں کا لحاظ کرتی تھیں اور چھوٹوں پر ظلم کرتی تھیں۔اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا اور میں ایسا ہر گز نہیں کر سکتا۔خدا کی قسم! اگر میری بیٹی
فاطمہ بھی اس قسم کا جرم کرتی تو میں اُسے سزا دیئے بغیر نہ رہتا ہے
یہ واقعہ پہلے سوانح میں آچکا ہے کہ بدر کی جنگ میں جب حضرت عباس قید ہوئے
تو ان کے کراہنے سے آپ کو تکلیف محسوس ہوئی لیکن جب صحابہ نے آپ کی تکلیف دیکھ کر
حضرت عباس کے ہاتھوں کی رسیاں کھول دیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات
معلوم ہو گئی تو آپ نے فرمایا جیسے میرے رشتہ دار ویسے ہی دوسروں کے رشتہ دار۔یا تو
میرے چچا عباس کو بھی پھر رسیوں سے باندھ دو یا سارے قیدیوں کی رسیاں کھول دو۔صحابہ کو چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف کا احساس تھا اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ
اللہ ! ہم پہرہ تختی سے دے لیں گے لیکن سب قیدیوں کی رسیاں ہم کھول دیتے ہیں، چنانچہ
سب قیدیوں کی رسیاں اُنہوں نے کھول دیں۔آپ انصاف کا خیال جنگ کے موقع پر بھی رکھتے تھے۔ایک دفعہ آپ نے کچھ
صحابہ کو باہر خبر رسانی کے لئے بھجوایا۔دشمن کے کچھ آدمی اُن کو حرم کی حد میں مل گئے صحابہ
ل مسلم کتاب الحدود باب قطع السارق الشريف (الخ) بخاری کتاب الحدود باب
اقامة الحدود والانتقام الحرمات الله

آج 10 میں سے 10 باقی