غلاموں سے حسن سلوک

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۹۲
نبیوں کا سردار
جواب دوں گا اس لئے میں فوراً اندر گیا اور جا کر یہ مال نکال لایا ہے
اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آپ نے صدقہ کو اپنی اولاد کے لئے حرام کر دیا تا ایسا نہ ہو
کہ آپ کے اعزاز اور احترام کی وجہ سے صدقہ کے اموال لوگ آپ کی اولاد میں ہی تقسیم
کر دیا کریں اور دوسرے غریب محروم رہ جائیں۔ایک دفعہ آپ کے سامنے صدقہ کی کچھ
کھجوریں لائی گئیں۔حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو آپ کے نواسے تھے اور جن کی
عمر اُس وقت دو اڑھائی سال کی تھی اُس وقت آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اُنہوں نے
ایک کھجور اپنے منہ میں ڈال لی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فوراً انگلی ڈال کر اُن کے منہ
سے کھجور نکالی اور فرمایا یہ ہمارا حق نہیں۔یہ خدا کے غریب بندوں کا حق ہے۔سے
غلاموں سے حسن سلوک
غلاموں کے ساتھ حسن سلوک کا آپ ہمیشہ وعظ فرماتے رہتے۔آپ کا یہ ارشاد تھا
کہ اگر کسی شخص کے پاس غلام ہو اور وہ اس کو آزاد کرنے کی توفیق نہ رکھتا ہو تو اگر وہ کسی وقت
غصہ میں اُس کو مار بیٹھے یا گالی دے تو اُس کا کفارہ یہی ہے کہ اُس کو آزاد کر دے۔سے
اسی طرح آپ غلاموں کو آزاد کرنے کے متعلق اتنا زور دیتے تھے کہ ہمیشہ فرمایا
کرتے تھے جو شخص کسی غلام کو آزاد کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُس غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں اس
کے ہر عضو پر دوزخ کی آگ حرام کر دے گا۔کے پھر آپ فرمایا کرتے تھے غلام سے اتنا
بخاری کتاب الاذان باب من صلى بالناس فذكر حاجة (الخ)
بخاری کتاب الزكوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النخل
مسلم کتاب الایمان باب اطعام المملوك مما يأكل (الخ)
بخاری کتاب کفارات الایمان باب قول الله تعالى او تحرير رقبة

۲۹۳
نبیوں کا سردار
ہی کام لو جتنا وہ کرسکتا ہے اور جب اس سے کوئی کام لو تو اس کے ساتھ مل کر کام کیا کرو تا کہ
ذلت محسوس نہ کرے ہے اور جب سفر کرو تو یا اس کو سواری پر اپنے ساتھ بٹھاؤ یا اس کے
ساتھ باری مقرر کر کے سواری پر چڑھو۔اس بارہ میں آپ اتنی تاکید فرماتے تھے کہ حضرت
ابوہریرہ جو اسلام لانے کے بعد ہر وقت آپ کے ساتھ رہتے تھے اور آپ کی اس تعلیم کو
اکثر سنتے رہتے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ اُس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی
جان ہے اگر اللہ تعالیٰ کے رستہ میں جہاد کا موقع مجھے نہ مل رہا ہوتا اور حج کی توفیق نہ مل رہی
ہوتی اور میری بڑھیا ماں زندہ نہ ہوتی جس کی خدمت مجھ پر فرض ہے تو میں خواہش کرتا کہ
میں غلامی کی حالت میں مروں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غلام کے حق میں نہایت
ہی نیک باتیں فرمایا کرتے تھے۔کے
معرور بن سوید روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابی حضرت ابوذر غفاری کو دیکھا کہ جیسے اُن کے کپڑے تھے ویسے ہی اُن کے غلام
کے تھے۔اس کی وجہ پوچھی کہ آپ کے کپڑے اور آپ کے غلام کے کپڑے ایک جیسے
کیوں ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں ایک شخص کو اُس کی ماں
کا طعنہ دیا جولونڈی تھی اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تو تو ایسا شخص ہے جس میں ابھی تک کفر کی باتیں پائی جاتی ہیں۔غلام کیا ہیں؟
تمہارے بھائی ہیں اور تمہاری طاقت کا ذریعہ ہیں خدا تعالیٰ کی کسی حکمت کے ماتحت وہ کچھ
عرصہ کے لئے تمہارے قبضہ میں آجاتے ہیں پس چاہئے کہ جس کا بھائی اُس کی خدمت تلے
آجائے وہ جو کچھ خود کھاتا ہے اُسے کھلائے اور جو کچھ خود پہنتا ہے اُسے پہنائے اور تم میں
مسلم کتاب الایمان باب صحبة المماليك
مسلم کتاب الایمان باب ثواب العبد و اجره (الخ)

۲۹۴
نبیوں کا سردار
سے کوئی شخص کسی غلام سے ایسا کام نہ لے جس کی اُسے طاقت نہ ہو اور جب تم انہیں کوئی کام
بتاؤ تو خود بھی ان کے ساتھ مل کر کام کیا کرو لے
اسی طرح آپ فرمایا کرتے تھے جب تمہارا نو کر تمہارے لئے کھانا لائے تو اُس کو
اپنے ساتھ بٹھا کر کم سے کم تھوڑا سا کھانا ضرور کھلاؤ کیونکہ اُس نے کھانا پکا کر اپنا حق قائم
کرلیا ہے۔بنی نوع انسان کی خدمت کرنے والوں کا احترام
آپ اُن لوگوں کا خاص خیال رکھتے تھے جو بنی نوع انسان کی خدمت میں اپنا
وقت خرچ کرتے تھے۔جب طی قبیلہ کے لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
لڑائی کی اور ان میں سے کچھ لوگ گرفتار ہو کر آئے تو اُن میں حاتم کی جو عرب کا مشہور سخی
گزرا ہے بیٹی بھی تھی ، جب اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ ذکر کیا کہ وہ
حاتم کی بیٹی ہے تو آپ نے نہایت ہی ادب اور احترام کا معاملہ اُس سے کیا اور اُس کی
سفارش پر اُس کی قوم کی سزائیں معاف کر دیں۔سے
عورتوں سے حسن سلوک
عورتوں سے حسن سلوک کا آپ خاص خیال رکھتے تھے آپ نے سب سے پہلے
دنیا میں عورت کے ورثہ کا حق قائم کیا۔چنانچہ قرآن کریم میں لڑکے اور لڑکیاں باپ اور ماں
کے ورثہ کی حقدار قرار دی گئی ہیں۔اسی طرح مائیں اور بیویاں بیٹیوں اور خاوندوں کے
، مسلم کتاب الايمان باب اطعام المملوك مما ياكل (الخ)
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۲۷ سرية على ابن ابی طالب کرم اللہ وجہ

۲۹۵
نبیوں کا سردار
ورثہ میں اور بعض صورتوں میں بہنیں بھی بھائیوں کے ورثہ کی حقدار قرار دی گئی ہیں۔اسلام
سے پہلے دنیا کے کسی مذہب نے بھی اس طرح حقوق قائم نہیں کئے۔اسی طرح آپ نے
عورت کو اس کے مال کا مستقل مالک قرار دیا ہے خاوند کوحق نہیں کہ خاوند ہونے کی وجہ سے
عورت کے مال میں دست اندازی کر سکے۔عورت اپنے مال کے خرچ کرنے میں پوری
مختار ہے۔عورتوں سے حسن سلوک میں آپ ایسے بڑھے ہوئے تھے کہ عرب لوگ جو اس
بات کے عادی نہ تھے ان کو یہ بات
دیکھ کر ٹھو کر لگتی تھی۔چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ میری بیوی بعض دفعہ میری باتوں میں دخل دیتی تو میں اُس کو ڈانٹا کرتا تھا اور
کہا کرتا تھا کہ عرب کے لوگوں نے کبھی عورتوں کا یہ حق تسلیم نہیں کیا کہ وہ مردوں کو اُن کے
کاموں میں مشورہ دیں۔اس پر میری بیوی کہا کرتی کہ جاؤ جاؤ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی بیویاں اُن کو مشورہ دیتی ہیں اور آپ اُن کو کبھی نہیں روکتے تو تم ایسا کیوں کہتے ہو؟
اس پر میں اُسے کہا کرتا تھا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت
لاڈلی ہے اُس کا ذکر نہ کرو، باقی رہی تمہاری بیٹی سو اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اپنی گستاخی کی سزا
کسی دن پائے گی۔ایک دفعہ جب کسی بات سے ناراض ہو کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کر لیا
کہ کچھ دن آپ گھر سے باہر رہیں گے اور بیویوں کے پاس نہیں جائیں گے اور مجھے اس کی
خبر ملی تو میں نے کہا دیکھو جو میں کہتا تھا وہی ہو گیا۔میں اپنی بیٹی حفصہ کے گھر میں گیا تو وہ
رو رہی تھیں۔میں نے کہا حفصہ ! کیا ہوا؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں طلاق
دے دی ہے؟ انہوں نے کہا یہ تو مجھے معلوم نہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی
بات کی وجہ سے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ کے لئے گھر میں نہیں آئیں گے۔حضرت عمر
کہتے ہیں کہ میں نے کہا حفصہ! میں تجھے پہلے نہیں سمجھایا کرتا تھا کہ تو عائشہ کی نقلیں کرتی

۲۹۶
نبیوں کا سردار
ہے حالانکہ عائشہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاص طور پر پیاری ہے۔دیکھ آخر تو نے
وہی مصیبت سہیڑ لی جس کا مجھے خوف تھا۔یہ کہہ کر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کھردری چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے۔آپ کے جسم پر
کر تہ نہ تھا اور آپ کے سینہ اور کمر پر چٹائی کے نشان بنے ہوئے تھے میں آپ کے پاس
بیٹھ گیا اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ قیصر و کسری کہاں مستحق ہیں اس بات کے کہ ان کو خدا تعالیٰ
کی نعمتیں ملیں مگر وہ تو کس آرام سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور خدا کے رسول کو یہ تکلیف
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عمرا یہ درست نہیں اس قسم کی زندگیاں خدا کے
رسولوں کی نہیں ہوتیں یہ دنیا دار بادشاہوں کا شغل ہے۔پھر میں نے آپ کو سارا واقعہ سنایا
جو میری بیوی اور بیٹی کے ساتھ گزرا تھا۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم میری باتیں سن کر ہنس
پڑے اور فرمایا عمر! یہ بات درست نہیں کہ میں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔میں نے تو صرف ایک مصلحت کی خاطر کچھ دنوں کے لئے اپنے گھر سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا
ہے۔عورتوں کے جذبات کا آپ کو اتنا خیال تھا کہ ایک دفعہ نماز میں آپ کو ایک بچہ کے
رونے کی آواز آئی تو آپ نے نماز جلدی جلدی پڑھا کر ختم کر دی پھر فرمایا ایک بچہ کے
رونے کی آواز آئی تھی میں نے کہا اس کی ماں
کو کتنی تکلیف ہورہی ہوگی چنانچہ میں نے نماز
جلدی ختم کر دی تا کہ ماں اپنے بچہ کی خبر گیری کر سکے۔سے
جب آپ ایسے سفر پر جاتے جس میں عورتیں بھی ساتھ ہوتیں تو ہمیشہ آہستگی سے
چلنے کا حکم دیتے۔ایک دفعہ ایسے ہی موقع پر جبکہ سپاہیوں نے اپنے گھوڑوں کی باگیں اور
ا بخاری کتاب النکاح باب موعظة الرجل ابنته (الخ)
بخاری کتاب الاذان باب من اخف الصلوة (الخ)

۲۹۷
نبیوں کا سردار
اونٹوں
کی تکیلیں اٹھا لیں آپ نے فرمایا۔رِفقًا بِالْقَوَارِيرَ ارے کیا کرتے ہو؟ عورتیں
بھی ساتھ ہیں اگر تم اس طرح اُونٹ دوڑاؤ گے تو شیشے چکنا چور ہو جائیں گے لے
ایک دفعہ جنگ کے میدان میں کسی گڑ بڑ کی وجہ سے سواریاں بدک گئیں۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی گھوڑے سے گر گئے اور بعض مستورات بھی گر گئیں۔ایک
صحابی جن کا اونٹ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
گرتے ہوئے دیکھ کر بے تاب ہو گئے اور کود کر یہ کہتے ہوئے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف دوڑے یا رَسُولَ
اللہ ! میں مرجاؤں آپ بچے رہیں“۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاؤں رکاب میں اُلجھے ہوئے تھے آپ نے جلدی جلدی اپنے آپ کو آزاد کیا
اور اُس صحابی کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا ” مجھے چھوڑو اور عورتوں کی طرف جاؤ“ ہے
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تو آپ نے اُس وقت
سب مسلمانوں کو جمع کر کے جو وصیتیں کیں اُن میں ایک بات یہ بھی تھی کہ میں تم کو اپنی
آخری وصیت یہ کرتا ہوں کہ عورتوں سے ہمیشہ حسنِ سلوک کرتے رہنا۔آپ اکثر فرمایا
کرتے تھے جس کے گھر میں لڑکیاں ہوں اور وہ اُن
کو تعلیم دلائے اور اُن کی اچھی تربیت
کرے خدا تعالیٰ قیامت کے دن اُس پر دوزخ کو حرام کر دے گا۔سے
عربوں میں رواج تھا کہ اگر عورتوں سے کوئی غلطی ہو جاتی تو انہیں مار پیٹ لیا کرتے
تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا۔عورتیں خدا کی
لونڈیاں ہیں تمہاری لونڈیاں نہیں ان کو مت مارا کرو۔مگر عورتوں کی چونکہ ابھی تک پوری تربیت
بخاری کتاب الادب باب المعاريض مندوحة عن الكذب
بخاری کتاب الجهاد و السير باب ما يقول اذار جع من الغزو
سے ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء في النفقة على البنات (الخ)

۲۹۸
نبیوں کا سردار
نہیں ہوئی تھی اُنہوں نے دلیری میں آکر مردوں کا مقابلہ شروع کر دیا اور گھروں میں فساد ہونے
لگے۔آخر حضرت عمرؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ آپ نے ہمیں عورتوں کو
مارنے سے روک دیا اور وہ بڑی بڑی دلیریاں کرتی ہیں۔ایسی صورت میں تو ہمیں اجازت ملنی
چاہئے کہ ہم انہیں مار پیٹ لیا کریں۔چونکہ ابھی تک عورتوں کے متعلق تفصیل سے احکام نازل
نہیں ہوئے تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اگر کوئی عورت حد سے بڑھتی ہے تو تم
اپنے رواج کے مطابق اُسے مار لیا کرو۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بجائے اس کے کہ کسی اشد استثنائی
صورت میں مردا اپنی عورتوں کو سزا دیتے، انہوں نے وہی پرانا عربی طریق جاری کر لیا۔عورتوں
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے پاس آکر شکایت کی تو آپ نے اپنے صحابہ سے
فرمایا، جو لوگ اپنی عورتوں سے اچھا سلوک نہیں کرتے یا انہیں مارتے ہیں میں تمہیں بتا دیتا ہوں
کہ وہ خدا کی نظر میں اچھے نہیں سمجھے جاتے لے اس کے بعد عورتوں کے حق قائم ہوئے اور
عورت نے محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہربانی سے پہلی دفعہ آزادی کا سانس لیا۔معاویہ القشیری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
پوچھا۔يَا رَسُولَ الله ! بیوی کا حق ہم پر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا جو خدا تمہیں کھانے کے
لئے دے وہ اُسے کھلاؤ اور جو خدا تمہیں پہننے کے لئے دے وہ اُسے پہناؤ اور اُس کو تھپڑ نہ
مارو اور گالیاں نہ دو اور اُسے گھر سے نہ نکالو سے
60
آپ کو عورتوں کے جذبات کا اس قدر احساس تھا کہ آپ ہمیشہ نصیحت فرماتے تھے
کہ جو لوگ باہر سفر کے لئے جاتے ہیں انہیں جلدی گھر واپس آنا چاہئے تاکہ ان کے بال
بچوں
کو تکلیف نہ ہو۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ جب کوئی شخص اپنی اُن
ابو داؤد کتاب النکاح باب فى ضرب النساء
ابو داؤد کتاب النکاح باب فى حق المرأة على زوجها

آج 10 میں سے 10 باقی