یمسایوں سے حسن سلوک

نبیوں کا سردار ﷺ

۳۰۰
نبیوں کا سردار
کیونکہ اس کی برائی بیان کرنے میں کوئی فائدہ نہیں لیکن اس کی نیکی بیان کرنے میں یہ فائدہ
ہے کہ لوگوں کے دلوں میں اس کے لئے دعا کی تحریک پیدا ہوگی لے
آپ اس بات کا خاص خیال رکھتے تھے کہ جو لوگ مر جائیں اُن کے قرض جلد سے جلد
ادا کئے جاویں۔چنانچہ جب کوئی شخص مرجاتا اور اُس پر قرض ہوتا تو آپ یا تو خود اُس کا قرض ادا
کر دیتے ہے اور اگر آپ میں اس کی توفیق نہ ہوتی تو اس کے رشتہ داروں میں تحریک کرتے اور
اس کا جنازہ اُس وقت تک نہیں پڑھتے تھے جب تک اُس کا قرض ادا نہ کر دیا جاتا۔ہمسایوں سے حسن سلوک
ہمسایوں کے ساتھ آپ کا سلوک نہایت ہی اچھا ہوتا تھا آپ فرمایا کرتے تھے
جبریل مجھے بار بار ہمسایوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے یہاں تک کہ مجھے
خیال آتا ہے کہ ہمسائے کو شاید وارث ہی قرار دیا جائے گا۔سے
حضرت ابوذر کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ
اے ابوذر! جب کبھی شور با پکاؤ تو پانی زیادہ ڈال لیا کرو اور اپنے ہمسایوں کا
بھی خیال رکھا کرو۔کے یہ مطلب نہیں کہ دوسری چیزیں دینے کی ضرورت نہیں، بلکہ
عرب بدوی تھے اور اُن کا بہترین کھانا شور با ہوتا تھا آپ نے ہمسایہ کی امداد کے خیال سے
بخاری کتاب الجنائز باب ما ينهى من سب الاموات + ابو داؤد کتاب الادب باب في النهى
عن سبّ الموتى
کے بخاری کتاب الاستقراض باب الصلوة على من ترك ديناً
بخاری کتاب الادب باب الوصاءة بالجار
مسلم كتاب البر والصلة باب الوصية بالجار والاحسان اليه

نبیوں کا سردار
اسی کھانے کی نسبت فرمایا کہ اپنے مزے کا خیال نہ کرو اس کا خیال کرو کہ تمہارا ہمسایہ
تمہارے کھانے میں شریک ہو سکے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ
بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا۔خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن نہیں، خدا کی قسم ! وہ ہرگز مؤمن
نہیں، خدا کی قسم ! وہ ہر گز مؤمن نہیں ، صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! کون مؤمن نہیں؟ آپ
نے فرمایا وہ جس کے ہمسایہ اُس کے ضرر اور اُس کی بدسلوکی سے محفوظ نہیں لے
عورتوں کو بھی آپ نصیحت فرمایا کرتے کہ اپنی ہمسایوں کا خیال رکھا کرو۔ایک دفعہ
آپ عورتوں میں وعظ میں فرما رہے تھے کہ آپ نے فرما یا اگر بکری کا ایک پائی بھی کسی کو
ملے تو اس میں وہ اپنے ہمسایہ کا حق رکھے۔سے
آپ ہمیشہ صحابہ کو نصیحت کرتے تھے کہ اگر تمہارا ہمسایہ تمہاری دیوار میں میخ
وغیرہ گا ڑتا ہے یا تمہاری دیوار سے کوئی ایسا کام لیتا ہے جس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں
تو اُسے روکا نہ کرو۔سے
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے
تھے، جو کوئی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو ڈکھ نہ دے۔جو کوئی
اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کو دکھ نہ دے اور جو کوئی اللہ اور یوم
آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ یا تو نیک بات کہے یا خاموش رہے۔بخاری کتاب الادب باب اثم من لا يأمن جاره بوائقه
بخاری کتاب الادب باب لا تحقرن جارة لجارتها
سے بخاری کتاب المظالم باب لا يمنع جار جارة (الخ)
بخاری کتاب الادب باب من كان يؤمن بالله واليوم الاخر

آج 10 میں سے 10 باقی