ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں سے حسنِ سلوک
نبیوں کا سردار ﷺ
نبیوں کا سردار
ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں سے حسن سلوک
دنیا میں اکثر لوگ جب بالغ ہو جاتے ہیں اور بیوی بچوں کے فکر انہیں لگ جاتے
ہیں تو ماں باپ سے حسنِ سلوک میں کمزوری دکھانے لگ جاتے ہیں۔رسول
کریم ﷺ اس نقص کو دور کرنے کیلئے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کو بار بار
واضح فرماتے رہتے تھے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اُس نے کہا یا رسُول اللہ! میرے حسن سلوک کا کون
زیادہ مستحق ہے؟ آپ نے فرمایا۔تیری ماں۔اس نے کہا پھر؟ آپ نے فرمایا۔پھر بھی
تیری ماں۔اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اس کے بعد؟ آپ نے فرمایا۔اس کے بعد بھی
تیری ماں۔اُس نے چوتھی دفعہ کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اس کے بعد؟ تو آپ نے فرمایا۔پھر
تیرا باپ۔پھر جو اس کے بعد رشتہ دار ہوں پھر جوان کے بعد رشتہ دار ہوں؟ لے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بزرگ تو آپ کے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے،
بیویوں کے بزرگ موجود تھے اور آپ ہمیشہ اُن کا ادب کرتے تھے۔جب فتح مکہ کے
موقع پر آپ ایک فاتح جرنیل کے طور پر مکہ میں داخل ہوئے تو حضرت ابوبکر اپنے باپ کو
آپ کی ملاقات کے لئے لائے۔اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر
سے کہا۔آپ نے ان کو کیوں تکلیف دی میں خود ان کے پاس حاضر ہوتا۔آپ ہمیشہ اپنے صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ جوشخص اپنے بوڑھے ماں باپ کا
زمانہ پائے اور پھر بھی جنت کا مستحق نہ ہو سکے، تو وہ بڑا ہی بد بخت ہے۔سے مطلب یہ کہ
بخاری کتاب الادب باب من أحق الناس بحسن الصحبة
سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۴۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ے مسلم کتاب البر والصلة باب رغم من ادرك ابويه (الخ)
۳۰۳
نبیوں کا سردار
بوڑھے ماں باپ کی خدمت انسان
کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اتنا وارث بنا دیتی ہے
کہ جس کو اپنے بوڑھے ماں باپ کی خدمت کا موقع مل جائے وہ ضرور نیکی میں
مستحکم اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مستحق ہو جاتا ہے۔ایک شخص نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ يَا رَسُولَ
اللہ ! میرے رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں اُن سے نیک سلوک کرتا ہوں اور وہ مجھ سے بدسلوکی
کرتے ہیں۔میں ان سے احسان کرتا ہوں اور وہ مجھ پر ظلم کرتے ہیں۔میں اُن کے
ساتھ محبت سے پیش آتا ہوں اور وہ مجھ سے ترش روئی سے پیش آتے ہیں۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر یہ بات ہے تو پھر تو تمہاری خوش قسمتی ہے کیونکہ خدا
کی مدد تمہیں ہمیشہ حاصل رہے گی اے
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ و خیرات کی نصیحت فرمارہے تھے تو آپ
کے ایک صحابی ابوطلحہ انصاری آئے اور اُنہوں نے اپنا ایک باغ صدقہ کے طور پر وقف کر
دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بہت خوش ہوئے اور فرمایا بہت عمدہ صدقہ ہے بہت
اچھا صدقہ ہے۔بہت اچھا صدقہ ہے۔پھر فرمایا۔لواب تو تم اسے وقف کر چکے۔اب میرا
دل چاہتا ہے کہ تم اس کو اپنے رشتہ داروں میں بانٹ دو۔ایک دفعہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا۔يَا رَسُول اللہ! میں آپ
سے ہجرت کی بیعت کرتا ہوں اور آپ سے خدا کے رستہ میں جہاد کرنے کی بیعت کرتا
ہوں۔کیونکہ میں چاہتا ہوں میرا خدا مجھ سے خوش ہو جائے۔آپ نے
فرمایا کیا تمہارے
والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ اُس نے کہا دونوں زندہ ہیں۔آپ نے فرمایا کیا تم چاہتے
مسلم كتاب البر والصلة باب صلة الرحم و تحريم قطيعتها
بخاری کتاب التفسير بأب لن تنالوا البر (الخ)
۳۰۴
نبیوں کا سردار
ہو کہ خدا تم سے راضی ہو جائے۔اس نے کہا ہاں یا رسُول الله ! آپ نے فرمایا پھر بہتر یہ
ہے کہ واپس جاؤ اور اپنے والدین کی خدمت کرو اور خوب خدمت کر ویلے
آپ ہمیشہ اس بات کی نصیحت کیا کرتے تھے کہ حسن سلوک میں مذہب کی کوئی
شرط نہیں۔غریب رشتہ دار خواہ کسی مذہب کے ہوں اُن سے حسن سلوک کرنا نیکی ہے۔حضرت ابوبکر کی ایک بیوی مشرکہ تھیں۔حضرت ابوبکر کی بیٹی اسماء نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ يَا رَسُولَ اللہ کیا میں اُس سے حسن سلوک کر سکتی ہوں؟
آپ نے فرما یا ضرور وہ تیری ماں ہے تو اُس سے حسن سلوک کر ہے
رشتہ دار تو الگ رہے آپ اپنے رشتہ داروں کے رشتہ داروں اور اُن کے دوستوں
تک کا بھی بہت خیال رکھتے تھے۔جب کبھی آپ قربانی کرتے تو آپ حضرت خدیجہ کی
سہیلیوں کی طرف ضرور گوشت بھجواتے اور ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ خدیجہ کی سہیلیوں کو نہ
بھولنا اُن کی طرف گوشت ضرور بھیجوانا۔سے
ایک دفعہ حضرت خدیجہ کی وفات کے کئی سال بعد آپ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ
حضرت خدیجہ کی بہن ہالہ آپ سے ملنے آئیں اور دروازہ پر کھڑے ہو کر کہا ” کیا میں اندرآ
سکتی ہوں؟ ہالہ کی آواز میں اُس وقت اپنی مرحومہ بہن حضرت خدیجہ سے بے انتہاء مشابہت
پیدا ہوگئی۔اس آواز کے کان میں پڑتے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر کپکپی آگئی پھر
آپ سنبھل گئے اور فر ما یا آہ میرے خدا! یہ تو خدیجہ کی بہن ہالہ ہیں کے در حقیقت سچی محبت کا
بخاری کتاب الادب باب لا يجاهد الا باذن الابوين
ے بخاری کتاب الادب باب صلة الوالد المشرك
مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل خديجه
بخاری کتاب المناقب الانصار باب تزويج النبی
ﷺ خديجة (الخ)
۳۰۵
نبیوں کا سردار
اصول ہی یہی ہے کہ جس سے پیار ہو اور جس کا ادب ہو اُس کے قریبیوں اور اس کے ساتھ
تعلق رکھنے والوں سے بھی محبت اور پیار پیدا ہو جاتا ہے۔انس بن مالک کہتے ہیں کہ میں ایک دفعہ سفر پر تھا جریر بن عبد اللہ ایک دوسرے صحابی
بھی اس سفر میں ساتھ تھے وہ سفر میں نوکروں کی طرح میرے کام کیا کرتے تھے۔جریر بڑے
تھے اور ان کا ادب حضرت انس اپنے لئے ضروری سمجھتے تھے اس لئے وہ کہتے ہیں کہ میں انہیں
منع کرتا تھا کہ ایسا نہ کریں۔میرے ایسا کہنے پر جریر جواب میں کہتے تھے میں نے
انصار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے انتہاء خدمت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔میں
نے اُن کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ محبت دیکھ کر اپنے دل سے عہد کیا تھا کہ جب
کبھی مجھے کسی انصاری کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملے گا یا اس کے ساتھ رہنے کا موقع ملے گا تو
میں اُس کی خدمت کروں گا اس لئے آپ مجھے نہ روکیں میں اپنی قسم پوری کر رہا ہوں لے اس
واقعہ سے بالوضاحت یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اپنے محبوب کی خدمت کرنے والا بھی انسان کا
محبوب ہو جاتا ہے پس جن لوگوں کے دلوں میں اپنے ماں باپ کا سچا ادب اور احترام ہوتا ہے وہ
اپنے ماں باپ کے علاوہ اُن کے رشتہ داروں اور دوستوں کا بھی ادب کرتے ہیں۔ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں اقارب کی خدمت کا ذکر تھا تو آپ
نے فرمایا بہترین نیکی یہ ہے کہ انسان اپنے باپ کی دوستیوں کا بھی خیال رکھے۔یہ بات
آپ نے حضرت عبد اللہ بن عمر سے
کہی تھی اور اس پر انہوں نے ایسا عمل کیا کہ ایک دفعہ وہ
حج کے لئے جارہے تھے کہ رستہ میں ایک شخص اُن کو نظر آیا۔آپ نے اپنی سواری کا گدھا
اُس کو دے دیا اور اپنے سر کا خوبصورت عمامہ بھی اُس کو عطا کر دیا۔اُن کے ساتھیوں نے
انہیں کہا کہ آپ نے یہ کیا کام کیا ہے؟ یہ تو اعرابی لوگ ہیں بہت تھوڑی سی چیز ان کو دے
مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فی حسن صحبة الانصار (الخ)