دوسروں کے عیوب چھپانا
نبیوں کا سردار ﷺ
۳۰۷
نبیوں کا سردار
لگے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ آپ کی ایک بیوی صفیہ بنت حیی
آپ سے ملنے آئیں۔باتیں کرتے کرتے دیر ہو گئی تو آپ نے مناسب سمجھا کہ اُن کو گھر تک
پہنچا آئیں۔جب آپ اُن کو گھر چھوڑنے کے لئے جارہے تھے تو راستہ میں دو شخص ملے، جن
کے متعلق آپ کو شبہ تھا کہ شاید ان کے دل میں کوئی وسوسہ پیدا نہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و سلم کسی عورت کے ساتھ رات کے وقت کہاں جا رہے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان دونوں کو ٹھہرالیا اور فرمایا۔دیکھو! یہ میری بیوی صفیہ ہیں۔انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله!
ہمیں آپ پر بدلنی کا خیال پیدا ہی کس طرح ہو سکتا ہے۔آپ نے فرمایا۔شیطان انسان کے
خون میں پھرتا ہے میں ڈرا کہ تمہارے ایمان کو ضعف نہ پہنچ جائے لے
دوسروں کے عیوب چھپانا
آپ کی نظر میں اگر کسی کا عیب آجاتا تو آپ اُسے چھپاتے تھے اور اگر کوئی اپنا
عیب ظاہر کرتا تھا تو اُس کو بھی عیب ظاہر کرنے سے منع فرماتے تھے۔آپ فرمایا کرتے
تھے کہ جو بندہ کسی دوسرے بندے کا گناہ دنیا میں چھپاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہ قیامت
کے دن چھپائے گا۔سے
آپ یہ بھی فرماتے تھے کہ میری اُمت میں سے ہر شخص کا گناہ مٹ سکتا ہے ( یعنی
تو بہ سے) مگر جو اپنے گناہوں کا آپ اظہار کرتے پھریں اُن کا کوئی علاج نہیں۔پھر
فرماتے کہ آپ اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک شخص رات کے وقت گناہ کرتا ہے اور
اللہ تعالیٰ اُس پر پردہ ڈال دیتا ہے مگر صبح کے وقت وہ اپنے دوستوں سے ملتا ہے تو کہتا ہے کہ
بخاری کتاب الاعتكاف باب هل يخرج المعتكف لحوائجه
مسلم کتاب البر والصلة باب بشارة من سر الله تعالى عليه في الدنيا بان يستر عليه في الآخرة
۳۰۸
نبیوں کا سردار
اے فلانے ! میں نے رات کو یہ کام کیا تھا، اسے فلانے! میں نے رات کو یہ کام کیا تھا۔رات کو خدا اُس کے گناہ پر پردہ ڈال رہا تھا صبح یہ اپنے گناہ کو آپ نگا کرتا ہے۔لے
بعض لوگ نادانی سے یہ سمجھتے ہیں کہ گناہ کا اظہار تو بہ پیدا کرتا ہے۔حقیقت یہ ہے
کہ گناہ کا اظہار تو بہ پیدا نہیں کرتا، گناہ کا اظہار بے حیائی پیدا کرتا ہے۔گناہ بہر حال بُرا ہے
مگر جو لوگ گناہ کرتے ہیں اور اُن کے دل میں شرم اور ندامت محسوس ہوتی ہے اُن کے لئے
تو بہ کا راستہ کھلا رہتا ہے اور تقویٰ اُن کے پیچھے پیچھے چلا آ رہا ہوتا ہے۔کوئی نہ کوئی نیک موقع
ایسا آجاتا ہے کہ تقویٰ غالب آجاتا ہے اور گناہ بھاگ جاتا ہے۔مگر جولوگ اپنے گناہوں کو
پھیلاتے اور ان پر فخر کرتے ہیں ان کے دل سے احساس گناہ بھی مٹ جاتا ہے اور جب
احساس گناہ بھی مٹ جائے تو پھر تو بہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور اُس نے
کہا۔يَا رَسُولَ اللہ ! میں نے زنا کیا ہے۔زنا اسلام میں تعزیری جرائم میں سے ہے یعنی
اسلامی شریعت جہاں جاری ہو وہاں ایسے شخص کو جس کا زنا اسلامی اصول کے مطابق ثابت
ہو جائے جسمانی سزا دی جاتی ہے۔جب اُس نے کہا۔يَا رَسُولَ اللہ ! میں نے زنا کیا ہے
تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی طرف سے منہ پھیر لیا اور دوسری طرف باتوں میں
مشغول ہو گئے۔در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس کو یہ بتا رہے تھے کہ جس گناہ پر
خدا نے پردہ ڈال دیا ہے اس کا علاج تو بہ ہے اس کا علاج اعلان نہیں۔مگر وہ اس بات کو نہ
سمجھا اور یہ خیال کیا کہ شاید رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری بات کو سنا نہیں اور جس
طرف آپ کا منہ تھا اُدھر کھڑا ہو گیا اور پھر اُس نے کہا يَا رَسُولَ
اللہ ! میں نے زنا کیا ہے۔پھر آپ نے دوسری طرف منہ کر لیا۔پھر بھی وہ نہ سمجھا اور دوسری طرف آکر اُس نے پھر
بخاری کتاب الادب باب ستر المو من على نفسه
۳۰۹
نبیوں کا سردار
اپنی بات دُہرائی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اُس کی طرف توجہ نہ کی اور دوسری
طرف منہ پھیر لیا۔پھر وہ شخص اُس طرف آکھڑا ہوا جس طرف آپ کا منہ تھا اور پھر اُس نے
چوتھی دفعہ وہی بات کہی۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو چاہتا تھا کہ یہ اپنے
گناہ کی آپ تشہیر نہ کرے جب تک خدا اس کی گرفت کا فیصلہ نہیں کرتا مگر اس نے چار دفعہ
اپنے نفس پر خود ہی گواہی دی ہے اس لئے اب میں مجبور ہوں لے پھر فرمایا اس شخص نے
اپنے آپ پر الزام لگایا ہے۔اُس عورت نے الزام نہیں لگایا جس کے متعلق یہ زنا کا دعویٰ
کرتا ہے اُس عورت سے پوچھو۔اگر وہ انکار کرے تو اُسے کچھ مت کہو اور صرف اس کو اس
کے اپنے اقرار کے مطابق سزا دو۔لیکن اگر وہ عورت بھی اقرار کرے تو پھر اُسے بھی سزا دو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ جن امور کے متعلق قرآنی تعلیم نازل نہ ہو چکی
ہوتی تھی اُن میں آپ تو رات
کی تعلیم پر عمل کر لیتے تھے۔تورات کے حکم کے مطابق زانی
کے لئے سنگساری کا حکم ہے۔چنانچہ آپ نے بھی اُس شخص کے سنگسار کئے جانے کا حکم دیا۔جب لوگ اُس پر پتھر پھینکنے لگے تو اُس نے بھاگنا چاہا، لیکن لوگوں نے دوڑ کر اُس کا
تعاقب کیا اور تورات کی تعلیم کے مطابق اُسے قتل کر دیا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس کا علم ہوا تو آپ نے اس کو نا پسند فرمایا۔آپ نے فرمایا اُس کو سزا اُس کے اقرار کے
مطابق دی گئی۔جب وہ بھاگا تھا تو اُس نے اپنا اقرار واپس لے لیا تھا اس لئے تمہارا کوئی
حق نہ تھا کہ اُس کے بعد اُس کو سنگسار کرتے اُس کو چھوڑ دینا چاہیے تھا۔کے
آپ ہمیشہ حکم دیتے تھے کہ شریعت کا نفاذ ظاہر پر ہونا چاہئے۔ایک دفعہ ایک
جنگ پر کچھ صحابہ گئے ہوئے تھے راستہ میں ایک مشرک اُنہیں ایسا ملا جو ادھر اُدھر جنگل
میں چھپا پھرتا تھا اور جب کبھی اُسے کوئی اکیلا مسلمان مل جاتا تو اُس پر حملہ کر کے وہ اُسے مار
، ترمذی ابواب الحدود باب ماجاء في درء الحد عن المعترف (الخ)
۳۱۰
نبیوں کا سردار
ڈالتا۔اُسامہ بن زید نے اس کا تعاقب کیا اور ایک موقع پر جا کر اُسے پکڑ لیا اور اسے
مارنے کے لئے تلوار اُٹھائی۔جب اُس نے دیکھا کہ اب میں قابو آ گیا ہوں تو اُس نے کہا
لا إله إلا اللہ جس سے اُس کا مطلب یہ تھا کہ میں مسلمان ہوتا ہوں مگر اُسامہ نے اُس
کے اس قول کی پرواہ نہ کی اور اُسے مار ڈالا۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لڑائی کی
خبر دینے کے لئے ایک شخص مدینہ پہنچا تو اس نے لڑائی کے سب احوال بیان کرتے کرتے
یہ واقعہ بھی بیان کیا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسامہ کو بلوایا اور اُن سے
پوچھا کہ کیا تم نے اُس آدمی کو مار دیا تھا ؟ اُنہوں نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا قیامت
کے دن کیا کرو گے جب لا اله الا اللہ تمہارے خلاف گواہی دے گا۔یعنی خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ سوال کیا جائے گا کہ جب اُس شخص نے لا إلهَ إِلَّا اللہ کہا تھا تو پھر تم نے
کیوں مارا؟ گو وہ قاتل تھا مگر تو بہ کر چکا تھا۔حضرت اسامہ نے کئی دفعہ جواب میں کہا کہ
يَارَسُول الله! وہ تو ڈر کے مارے ایمان ظاہر کر رہا تھا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا تو نے اُس کا دل چیر کر دیکھ لیا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے؟ اور پھر بار بار
یہی کہتے چلے گئے کہ تم قیامت کے دن کیا جواب دو گے جب اُس کا لا إِلهَ إِلَّا اللهُ
تمہارے سامنے پیش کیا جائے گا۔اُسامہ کہتے ہیں اُس وقت میرے دل میں خواہش پیدا
ہوئی کہ کاش! میں آج ہی اسلام لایا ہوتا اور یہ حرکت مجھ سے سرزد نہ ہوئی ہوتی ہے
گناہوں کی معافی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا احساس تھا کہ جب کچھ لوگوں
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت عائشہ پر اتہام لگایا اور ان اتہام لگانے
والوں میں ایک ایسا شخص بھی تھا جس کو حضرت ابوبکر پال رہے تھے۔جب یہ الزام جھوٹا
ثابت ہوا تو حضرت ابوبکر نے غصہ میں اُس شخص کی پرورش بند کر دی جس شخص نے آپ کی
مسلم کتاب الایمان باب تحریم قتل الكافر (الخ)