صبر

نبیوں کا سردار ﷺ

٣١١
نبیوں کا سردار
میٹی پر الزام لگایا تھا تو دنیا کا کونسا شخص اس کے سوا کوئی اور فیصلہ کرسکتا تھا بہت سے لوگ تو ایسے
آدمی کو قتل کر دیتے ہیں مگر حضرت ابو بکر نے صرف اتنا کیا کہ اس شخص کی آئندہ پر ورش بند
کر دی۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو آپ نے حضرت ابوبکر کو سمجھایا اور
فرمایا کہ اس شخص سے غلطی ہوئی اور اس نے گناہ کیا مگر آپ کی شان اس سے بالا ہے کہ ایک
بندے کے گناہ کی وجہ سے اُس کو اس کے رزق سے محروم کر دیں۔چنانچہ حضرت ابوبکر رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے ماتحت پھر اُس کی پرورش کرنے لگے لے
مبر
آپ فرما یا کرتے تھے کہ مؤمن کے لئے تو دنیا میں بھلائی ہی بھلائی ہے اور سوائے
مؤمن کے یہ مقام اور کسی کو حاصل نہیں ہوتا۔اگر اسے کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو وہ خدا
کا شکر ادا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے انعام کا مستحق ہو جاتا ہے اور اگر اُسے کوئی تکلیف پہنچتی
ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور اس طرح بھی خدا تعالیٰ کے انعام کا مستحق ہو جاتا ہے۔جب آپ کی وفات کا وقت قریب آیا اور آپ بیماری کی تکلیف کی وجہ سے آپ
کراہ رہے تھے تو آپ کی بیٹی فاطمہ نے ایک دفعہ بیتاب ہو کر کہا۔آہ! مجھ سے اپنے باپ
کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا صبر کرو آج کے بعد
تمہارے باپ
کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔سے یعنی میری تکالیف اس دنیا کی زندگی تک
محدود ہیں۔آج میں اپنے رب کے پاس چلا جاؤں گا جس کے بعد میرے لئے تکلیف کی
بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورة النور باب ان الذين يحبون ان تشيع الفاحشة (الخ)
مسلم کتاب الزهد باب المو من امره کله خیر
سے بخاری کتاب المغازی باب مرض النبی
ﷺ و وفاته

آج 10 میں سے 10 باقی