سچ

نبیوں کا سردار ﷺ

۳۱۴
ہوتے مگر خواہ مخواہ لوگوں کے معاملات پر اعتراض کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔چ
نبیوں کا سردار
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی مقام تو سچ کے متعلق اتنا بالا تھا کہ آپ کی قوم
نے آپ کا نام ہی صدیق رکھ دیا تھا۔آپ اپنی جماعت کو بھی سچ پر قائم رہنے کی ہمیشہ
نصیحت فرماتے تھے اور ایسے اعلیٰ درجہ کے سچ کے مقام پر کھڑا کرنے کی کوشش فرماتے
تھے جو ہر قسم کے جھوٹ کے شائیوں سے پاک ہو۔آپ فرما یا کرتے تھے کہ سچ ہی نیکی کی
طرف توجہ دلاتا ہے اور نیکی ہی انسان کو جنت دلاتی ہے اور سچ کا اصل مقام یہ ہے کہ انسان
سچ بولتا چلا جائے یہاں تک کہ خدا کے حضور بھی وہ سچا سمجھا جائے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص قید ہو کر آیا جو بہت سے
ہے
مسلمانوں کے قتل کا موجب ہو چکا تھا۔حضرت عمر سمجھتے تھے کہ یہ شخص واجب القتل۔اور وہ بار بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ کی طرف دیکھتے تھے کہ اگر آپ اشارہ کریں
تو اُسے قتل کر دیں۔جب وہ شخص اُٹھ کر چلا گیا تو حضرت عمرؓ نے کہا۔يَا رَسُولَ اللہ ! یہ
شخص تو واجب القتل تھا۔آپ نے فرمایا۔واجب القتل تھا تو تم نے اُسے قتل کیوں نہ کیا۔انہوں نے کہا يَا رَسُول اللہ ! آپ اگر آنکھ سے اشارہ کر دیتے تو میں ایسا کر دیتا۔آپ
نے فرمایا نبی دھو کے باز نہیں ہوتا۔یہ کس طرح ہوسکتا تھا کہ میں منہ سے تو اُس سے پیار کی
باتیں کر رہا ہوتا اور آنکھ سے اُسے قتل کرنے کا اشارہ کرتا۔سے
بخاری کتاب التفسير - تفسیر سورۃ الشعراء باب قوله و انذر عشيرتك الاقربين
بخاری کتاب الادب باب قول الله يأيها الذين امنوا اتقوا الله وكونوا مع الصادقين
ے سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۱۷

۳۱۵
نبیوں کا سردار
ایک دفعہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا یا
رَسُولَ اللہ ! مجھ میں تین عیب ہیں۔جھوٹ ، شراب خوری اور زنا۔میں نے بہت کوشش کی
ہے کہ یہ عیب کسی طرح مجھ سے دور ہو جائیں مگر میں اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکا۔آپ کوئی علاج بتا ئیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ایک گناہ چھوڑ نے کا تم مجھے
سے وعدہ کرو۔دو میں چھڑا دوں گا۔اُس نے کہا میں وعدہ کرتا ہوں فرمائیے کون سا گناہ
چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا جھوٹ چھوڑ دو۔کچھ دنوں کے بعد وہ آیا اور اُس نے کہا آپ
کی ہدایت پر میں نے
عمل کیا اور میرے سارے ہی گناہ چھٹ گئے ہیں۔آپ نے فرمایا
بتاؤ کیا گزری؟ اُس نے کہا میرے دل میں ایک دن شراب کا خیال آیا میں شراب پینے
کے لیے اُٹھا تو مجھے خیال آیا کہ اگر میرے دوست مجھ سے پوچھیں گے کہ کیا تم نے شراب
پی ہے تو پہلے میں جھوٹ بول دیا کرتا تھا اور کہہ دیا کرتا تھا کہ نہیں پی۔مگر اب میں نے سچ
بولنے کا اقرار کیا ہے اگر میں نے کہا کہ شراب پی ہے تو میرے دوست مجھ سے چھٹ
جائیں گے اور اگر کہوں گا کہ نہیں پی تو جھوٹ کا ارتکاب کروں گا جس سے بچنے کا میں نے
اقرار کیا ہے۔چنانچہ میں نے دل میں کہا کہ اس وقت نہیں پیٹتے پھر پیں گے۔اسی طرح
میرے دل میں زنا کا خیال پیدا ہوا اور اس کے متعلق بھی میری اپنے دل سے یہی باتیں
ہوئیں کہ اگر میرے دوست مجھ سے پوچھیں گے تو میں کیا کہوں گا۔اگر یہ کہوں گا کہ میں نے
زنا کیا ہے تو میرے دوست مجھ سے چُھٹ جائیں گے اور اگر یہ کہوں گا کہ نہیں کیا تو جھوٹ
بولوں گا۔اور جھوٹ سے بچنے کا میں اقرار کر چکا ہوں۔اسی طرح میرے اور میرے دل
کے درمیان کئی دن تک یہ بحث و مباحثہ جاری رہا۔آخر کچھ مدت تک ان دونوں عیبوں سے
بچنے کی وجہ سے میرے دل سے ان کی رغبت بھی مٹ گئی اور سچ کے قبول کرنے کی وجہ سے
باقی عیبوں سے بھی محفوظ ہو گیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی