وفاِے عہد

نبیوں کا سردار ﷺ

۳۲۱
نبیوں کا سردار
وفائے عہد
وفائے عہد کا آپ کو اس قدر خیال تھا کہ ایک دفعہ ایک حکومت کا ایک ایلچی آپ
کے پاس کوئی پیغام لے کر آیا اور آپ کی صحبت میں کچھ دن رہ کر اسلام کی سچائی کا قائل ہو
گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ
اللہ ! میں تو دل سے
مسلمان ہو چکا ہوں میں اپنے اسلام کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا یہ مناسب نہیں تم اپنی حکومت کی طرف سے ایک امتیازی عہدہ پر مقرر ہو کر آئے
ہو اسی حالت میں واپس جاؤ اور وہاں جا کر اگر تمہارے دل میں اسلام کی محبت پھر بھی قائم
رہے تو دوبارہ آکر اسلام قبول کروے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مضمون کوئی ایسا مضمون نہیں جس کو صرف
چند صفحوں میں ختم کیا جا سکے یا جس کا صرف چند پہلوؤں سے اندازہ لگایا جائے مگر چونکہ نہ
یہ سیرت کی ایک مستقل کتاب ہے اور نہ اس دیباچہ میں لمبی بات کی گنجائش ہو سکتی ہے اس
لئے میں اتنے پر ہی اکتفاء کرتا ہوں۔ابو داؤد كتاب الجهاد باب فی الامام ليستجن به فى العهود

آج 10 میں سے 10 باقی