اللہ پر توکل کرو ، وہ خود تمہارا کفیل ہو گا
نصائح مبلغین
8 سوال و خوشامد کی عادت نہ ڈالو
پھر نفس کے لئے لجاجت، خوشامد ، سوال کی عادت نہیں ہونی چاہئے۔یہ بھی علماء میں
بڑا بھاری نقص ہے کہ وعظ کیا اور بعد میں کچھ مانگ لیا۔اور کوئی ایسا گرا ہوا نہ ہوا تو اس نے
دوسرے پیرایہ میں اپنی ضرورت جتادی۔مثلاً ہمارا کنبہ زیادہ ہے گزارہ نہیں ہوتا یا کسی
دوسرے الفاظ میں لوگوں کو سنا دیا کہ کچھ روپے کی یا کوٹ وغیرہ کی ضرورت ہے۔ایسا
نہیں ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ پر توکل چاہئے اسی سے مانگنا چاہئے۔حضرت
مسیح موعود کو الہام
ہوا تھا کہ تیرے پاس ایسا مال لایا جائے گا کہ مال لانے والوں کو الہام ہو گا کہ مسیح موعود
کے پاس لے کر جاؤ۔پھر وہ مال آتا ہے۔کوئی کہتا تھا کہ حضور مجھے فلاں بزرگ نے آکر
خواب میں کہا اور کوئی کہتا تھا حضور مجھے الہام ہوا۔اللہ پر توکل کرو، وہ خود تمہارا کفیل ہوگا
میرا اپنا تجربہ ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ کہیں نہ کہیں سے بھیج دیتا
ہے۔خدا تعالیٰ خود لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا ہے۔جو دوسروں کا محتاج ہو پھر اس
کے لئے ایسا نہیں ہوتا۔ہاں اللہ تعالیٰ پر کوئی بھروسا کرے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کے لئے
سامان پیدا کرتا ہے۔حضرت مولوی صاحب سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مجھے
کچھ ضرورت پیش آئی، میں نے نماز میں دعا مانگی مصلیٰ اٹھانے پر ایک پونڈ پڑا تھا میں نے
اسے لیکر اپنی ضرورت پر خرچ کیا۔تو خدا تعالیٰ خودسامان کرتا ہے۔کسی کو الہام کرتا ہے کسی
9 کو خواب دکھاتا ہے اس طرح اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔لیکن کبھی اس طرح پر بھی
ہوتا ہے کہ وہ ضرورت ہی نہیں رہتی۔ابتدائی مرحلہ یہی ہے کہ اس کی ضروریات ہی نہیں
بڑھتیں اور اگر ضروریات پیش آتی ہیں تو پھر ایسے سامان کئے جاتے ہیں کہ وہ مٹ جاتی
ہیں۔مثلاً ایک شخص بیمار ہے، اب اس کے لئے دوائی وغیرہ کے لئے روپوں کی ضرورت
ہے۔دعا کی ، بیمار ہی اچھا ہو گیا تو اب روپوں کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔تو ابتدائی مرحلہ
یہی ہے کہ ضرورت پیش ہی نہیں آتی۔پہلی حکمت یہ ہے کہ وہ لوگوں کا محتاج ہی نہیں ہوتا۔دوسری حکمت یہ ہے کہ لوگوں کا
رجوع اس کی طرف ہو جاتا ہے۔خدا خود لوگوں کے ذریعے سے سامان کراتا ہے۔ہمارے سلسلے کے علماء اور دوسرے مولویوں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو ان کو لوگ خود نذر پیش
کرتے ہیں۔اور مولوی مانگتے پھرتے ہیں۔ایک پیر تھا وہ ایک اپنے مرید کے گھر گیا وہ
مریدا سے جب وہ آتا تھا ایک روپیہ دیا کرتا تھا۔اس دن اس نے ایک اٹھنی پیش کی۔پیر
نے لینے سے انکار کیا اور کہا کہ میں تو رو پیدلوں گا۔غرض وہ اٹھنی دیتا تھاوہ روپیہ مانگتا
تھا۔بہت تکرار کے بعد اس مرید نے کہا جاؤ میں نہیں دیتا۔تمام رات وہ پیر باہر کھڑا رہا
رات کو بارش ہوئی تھی اس میں بھیگا۔صبح کہنے لگا کہ اچھالا ؤ ٹھنی۔تو یہ حالت ہوتی ہے جو
دوسروں کے محتاج ہیں۔زلزلے کا ذکر ہے باہر باغ میں ہم ہوتے تھے۔حضرت صاحب
کو ایک ضرورت پیش آئی۔فرمانے لگے قرض لے لیں پھر فرمانے لگے قرضہ ختم ہو جائے
گا۔تو پھر کیا کریں گے چلو خدا سے مانگیں نماز پڑھ کر جب آئے تو فرمانے لگے ضرورت پو
ری ہو گئی۔ایک شخص بالکل میلے کچیلے کپڑوں والا نماز کے بعد مجھے ملا۔السلام علیکم کر کے
اس نے ایک تھیلی نکال کر دی۔اس کی حالت سے میں نے سمجھا کہ یہ پیسوں کی تھیلی ہوگی