لوگوں سے تعلقات
نصائح مبلغین
10 کھولا تو معلوم ہوا کہ دوسو روپیہ ہے۔تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی حاجات کو جو اس پر توکل
رکھتے ہیں اس طرح پورا کیا کرتا ہے۔تم کبھی دوسرے پر بھر وسانہ رکھو۔سوال ایک زبان سے ہوتا ہے اور ایک نظر سے۔تم نظر سے بھی کبھی سوال نہ کرو۔پس
جب تم ایسا کرو گے تو پھر خدا تعالیٰ خود سامان کرے گا۔اس صورت میں جب کو ئی تمہیں
کچھ دیگا بھی تو دینے والا پھر تم پر احسان نہیں سمجھے گا بلکہ تمہارا احسان اپنے اوپر سمجھے گا۔لوگوں سے تعلقات
مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر خادمانہ حیثیت رکھے۔لوگوں نے یہ
نکتہ نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔بعض نے سمجھا کہ نوکر چاکروں کی طرح
کام کرے۔یہ مراد نہیں۔اس غلط نہی کی وجہ سے ملانے پیدا ہوئے جن کے کام مُردے
نہلا نا ہوا کرتا ہے۔کوئی بیمار ہو جائے تو کہتے ہیں بلاؤ میاں جی کو وہ آکر اس کی خدمت
کریں۔کھیتی کاٹنی ہو تو چلو میاں جی۔گو یا میاں جی سے وہ نائی دھوبی جس طرح ہوتے
ہیں اس طرح کام لیتے ہیں۔دوسری صورت پھر پیروں والی ہے۔پیر صاحب چار پائی پر بیٹھے ہیں، کسی کی مجال
نہیں کہ پیر صاحب کے سامنے چار پائی پر بیٹھ جاوے۔حافظ صاحب سناتے تھے ان کے
والد بھی بڑے پیر تھے لوگ ہمیں آکر سجدے کیا کرتے تھے۔تو میں نے ایک دفعہ اپنے
باپ سے سوال کیا کہ ہم تو مسجد میں جا کر سجدے کسی اور کے آگے کرتے ہیں اور یہ لوگ
ہمیں سجدے کرتے ہیں اس پر میرے والد نے ایک لمبی تقریر کی۔تو ایک طرف کا نتیجہ
11 میاں جی پیدا ہوئے جو جھوٹی گواہی دینی ہوئی تو چلو میاں جی۔اور اگر انکار کریں تو کہہ دیا
کہ تمہیں رکھا ہوا کیوں ہے۔آپ قیامت کے دن کیا خاک کام آئیں گے جو اس دنیا میں
کام نہ آئے۔اور دوسری طرف پیر صاحب جیسے پیدا ہو گئے تو دونوں کا نتیجہ خطرناک
نکلا۔یہ بڑی نازک راہ ہے۔مبلغ خادم ہوا اور ایسا خادم ہو کہ لوگوں کے دل میں اس کا رعب
ہو۔خدمت کرنے کے لئے اپنی مرضی سے جائے۔ڈاکٹر پاخانہ اپنے ہاتھوں سے نکالتے
ہیں لیکن کوئی انہیں بھنگی نہیں کہتا۔ڈاکٹر اپنے ہاتھوں سے بنا کر دوائی بھی پلاتے ہیں لیکن
کوئی انہیں
کمپونڈر نہیں کہتا۔وہ بیمار کی خاطر داری بھی کرتے ہیں لیکن کوئی انہیں ان کا خادم
نہیں کہتا۔یہ اس کی شفقت سمجھی جاتی ہے۔اس لئے جب تم میں بھی تو کل ہوگا اور تم کسی کی
خدمت کسی بدلے کے لئے نہیں کرو گے تو پھر تمہاری بھی ایسی ہی قدر ہوگی۔وہ شفقت سمجھی
جائے گی۔وہ احسان سمجھا جائے گا۔اگر کوئی شخص کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کی تشفی دینے والا ہمارا مبلغ ہو۔کوئی بیوہ ہو
تو حسب ہدایات شریعت اسلامیہ اس کا حال پوچھنے والا اس کا سودا وغیرہ لانے والا اور
اس کے دیگر کاروبار میں اس کی مدد کرنے والا ہمارا مبلغ ہو۔اسکا نتیجہ یہ ہوگا کہ ان کے
دلوں میں دو چیزیں پیدا ہوں گی۔ادب ہو گا اور محبت ہوگی۔توکل کا نتیجہ ادب ہو گا اور
خدمت کا نتیجہ محبت ہوگی۔مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ ایک طرف اگر ان میں دنائت نہ ہو
تو دوسری طرف متکبر بھی نہ ہو۔لوگ نوکر اس کو سمجھیں گے جو ان سے سوال کرتا ہو۔جو
سوال ہی نہیں کرتا اس کو وہ نوکر کیونکر سمجھیں گے۔اگر وہ اس کے پاس آئیں گے تو نو کر سمجھ
کر نہیں بلکہ ہمدرد سمجھ کر۔اگر اس سے کچھ پوچھیں گے تو ہمدرد سمجھ کر۔اس وقت پھر مبلغ کو یہ
نہیں کہنا چاہئے کہ میں نوکر نہیں انہوں نے تو اسے نوکر نہیں سمجھا ہے وہ تو اسے ہمدرد سمجھ کر