جو بدی کسی قوم میں ہو اس کی تردید میں جرأت سے لیکچر دو
نصائح مبلغین
13
جو بدی
کسی قوم میں ہو اس کی تردید میں جرات سے لیکچر دو
اپنے عمل دیکھتا ر ہے۔کبھی سستی نہ کرے۔لوگوں کو ان کی غلطی سے رو کے۔ایسانہ
ہو کہ اللہ تعالیٰ کے قول کے نیچے آئے۔لَوْلَا يَنْبُهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ عَنْ
قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَصْنَعُوْنَ
(المائدہ : ۶۴)
ترجمہ : عارف (لوگ) اور علماء انہیں ان کے جھوٹ بولنے اور ان کے حرام کھانے
سے کیوں نہیں روکتے؟ جو کچھ وہ کرتے ہیں وہ یقیناً بہت برا ہے۔کیوں انہوں نے نہ روکا۔تو یہ فرض ہے۔بمبئی کے مولویوں کی طرح نہ ہو۔وہی لیکچر
ہونا چاہئے جس کی لوگوں کو ضرورت ہو۔یہی بات ہمارے اور لا ہور یوں کے درمیان
جھگڑے کی ہے۔وہ مرض بتا نانہیں چاہتے اور ہم مرض بتا نا چاہتے ہیں۔ان باتوں پر لیکچر
دینے کی ضرورت نہیں جو اچھی باتیں ان میں ہیں یا جو بدیاں ان میں نہیں ہیں۔اگر وہ ؟
لڑکیوں کو حصہ نہ دیں تو اس پر لیکچر دو۔روزے نہ رکھیں تو اس پر دو۔نماز نہ پڑھیں تو اس پر
دو۔زکوۃ نہ دیں تو اس پر دو۔صدقہ و خیرات نہ دیں تو اس پر دو لیکن جو باتیں ان میں ہیں
ان پر نہ دو۔غریبوں پر اگر وہ ظلم کرتے ہیں ،شریفوں کا ادب نہیں کرتے ، چوری کرتے
ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، ان پر لیکچر دو لیکن چوری ان میں نہیں ہے اس پر نہ دو۔مرضیں
تلاش کرو اور پھر دوا دو۔14 کبھی کسی خاص شخص کی طرف اشارہ نہ ہو۔میں اپنا طریقہ بتا تا ہوں میں نے جب
کبھی کسی کی مرض کے متعلق بیان کرنا ہو تو میں دو تین مہینے کا عرصہ درمیان میں ڈال لیتا
ہوں۔تا کہ وہ بات لوگوں کے دلوں سے بھول جائے۔تو اتنا عرصہ کر دینا چاہئے۔اگر
موقعہ ملے تو اس شخص کو جس میں یہ مرض ہے علیحدہ تخلیہ میں نرم الفاظ کے ساتھ سمجھاؤ ایسے
الفاظ میں کہ وہ چڑ نہ جائے۔ہمدردی کے رنگ میں وعظ کرو۔ایک طرف اتنی ہمدردی
دکھاؤ کہ غریبوں کے خدمتگار تم ہی معلوم ہو۔دوسری طرف اتنا بڑا بنو کہ تمہیں دنیا سے کوئی
تعلق نہ ہو۔دو فریق بننے نہ دو۔دو شخصوں کے جھگڑے کے متعلق کسی خاص کے ساتھ
تمہاری طرف داری نہ ہو۔کوئی مرض پاؤ تو اس کی دوا فور ادو۔کسی موقعہ پر چشم پوشی کر کے
مرض کو بڑھنے نہ دو۔ہاں اگر اصلاح چشم پوشی ہی میں ہو تو کچھ حرج نہیں۔لوگوں کو جو تبلیغ
کرو اس میں ایک جوش ہونا چاہئے۔جب تک تبلیغ میں ایک جوش نہ ہو وہ کام ہی نہیں
کرسکتا۔سننے والے پر اثر ڈالو کہ جو تم کہہ رہے ہو اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار
ہو۔اور یہ جو کچھ تم سنارہے ہو یہ تمہیں ورثے کے طور پر نہیں ملا بلکہ تم نے خود اس کو پیدا کیا
ہے۔تم نے خود اس پر غور کیا ہے۔(۲) ٹھٹھے باز نہیں ہونا چاہئے۔لوگوں کے دلوں سے ادب اور رعب جا تا رہتا
ہے۔ہاں مذاق نبی کریم صلی یا اسلام بھی کر لیا کرتے تھے اس میں حرج نہیں۔احتیاط ہونی
چاہیئے۔سنجیدہ معلوم ہو۔(۳) اور ہمدردی ہونی چاہئے۔نرم الفاظ ہوں سنجیدگی سے ہوں سمجھنے والا سمجھے
میری زندگی اور موت کا سوال ہے۔تمہاری ہمدردی وسیع ہونی چاہئے احمدیوں سے بھی ہو
15 غیر احمد یوں سے بھی ہو۔ہمدردی دونوں فریق کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے ہی جھگڑے
ہوا کرتے ہیں۔ایک فریق کہتا ہے ہم اپنے مولوی کو بلاتے ہیں دوسرے کہتے ہیں ہم
اپنے مولوی کو بلاتے ہیں۔لیکن اگر تمہاری ہمدردی دونوں فریق کے ساتھ ہو تو دونوں فریق
کے تم ہی مولوی ہو گے۔اور پھر انہیں کسی اور مولوی کے بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی
بلکہ وہ تمہیں اپنا مولوی سمجھیں گے۔پھر تبلیغ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں ہونی چاہئے۔(۴) آج تک ہمارے مبلغوں کا زور غیر احمد یوں پر ہی رہا ہے۔کثرت سے
ہندو آباد ہیں ان میں بھی تبلیغ ہونی چاہئے۔بہت سی سعید روحیں ان میں بھی ہوتی
ہیں۔تمہاری ہمدردی ان کے ساتھ بھی ویسی ہی ہونی چاہئے جیسے مسلمانوں اور احمدیوں
کے ساتھ تاکہ تم ان کے بھی پنڈت ہو جاؤ۔اسلام کی تبلیغ ہندوستان میں اسی طرح پھیلی
ہے۔حضرت معین الدین چشتی کوئی اتنے بڑے عالم نہ تھے بلکہ انہوں نے اپنے اعمال
کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ ، ہمدردی کے ساتھ ہندوؤں کو مسلمان بنایا۔اس لئے تم اپنی
تبلیغ غیر احمدیوں سے ہی مخصوص نہ کرو بلکہ ہندوؤں عیسائیوں میں بھی تمہاری تبلیغ ہو اور ان
سے بھی تمہارا ویسا ہی سلوک ہو۔مجھے ہندو یہاں دعا کے لئے لکھتے ہیں، نذریں بھیجتے ہیں
ان میں بھی سعید روحیں موجود ہیں۔اگر ان کو صداقت کی طرف بلایا جائے اور صداقت کی
راہ دکھائی جائے تو وہ صداقت کو قبول کر لیں۔مبلغ کا فرض ہے کہ ایسا طریق اختیار نہ کرے کہ کوئی قوم اسے اپنادشمن سمجھے۔اگر یہ
کسی ہندوؤں کے شہر میں جاتا ہے تو یہ نہ ہو کہ وہ سمجھیں کہ ہمارا کوئی دشمن آیا ہے بلکہ وہ یہ
سمجھیں کہ ہمارا پنڈت ہے۔اگر عیسائیوں کے ہاں جائے تو سمجھیں کہ یہ ہمارا پادری ہے
وہ اس کے جانے پر ناراض نہ ہوں بلکہ خوش ہوں۔اگر یہ اپنے اندر ایسا رنگ پیدا کرے تو
16 پھر غیر احمدی کبھی تمہارے کسی شہر میں جانے پر کسی مولوی کو نہ بلائیں گے۔نہ ہندوکسی
پنڈت
کو اور نہ عیسائی کسی پادری کو۔بلکہ وہ تمہارے ساتھ محبت سے پیش آئیں گے۔یہی
وجہ ہے کہ اسلام نے بڑے بڑے لوگوں کو جو کسی مذہب میں گزر چکے ہوں گالیاں دینے
سے روکا ہے۔اسلام اس بات کا مدعی ہے کہ تمام دنیا کے لئے نبی آئے اور انہوں نے اپنی
امتوں میں ایک استعداد پیدا کر دی پھر بتا یا کہ اسلام تمام دنیا کے لئے تبلیغ کرنے
والا ہے۔تبلیغ میں یہ یاد رکھو کہ کبھی کسی شخص کے قول سے گھبراؤ نہیں اور نہ قول پر دارو مدار
رکھو۔دلیل اور قول میں فرق ہے دلیل پر زور دینا چاہئے۔لوگ دلیل کو نہیں سمجھتے مسلمان
آریوں سے بات کرتے ہوئے کہہ دیتے ہیں قرآن میں یوں آیا ہے آریوں کے لئے
قرآن حجت نہیں۔تم رویہ دلیل کو پیش کرنے کا اختیار کرو تا جماعت احمدیہ میں یہ رنگ
آجائے۔دلائل سے فیصلہ کرو عقلی دلائل بھی ہوں اور نقلی بھی۔دلیل ایسی نہ ہو کہ حضرت
مولوی نورالدین اتنے بڑے عالم تھے وہ بھلا مرزا صاحب کو ماننے میں غلطی کر سکتے
تھے۔پس چونکہ انہوں نے مرزا صاحب کو مان لیا اس لئے حضرت صاحب سچے ہیں۔ایسی
دلیل نہیں ہونی چاہئے بلکہ دلیل سے بات کرو تا کہ جماعت میں دلائل سے ماننے کا رنگ
پیدا ہو۔اگر جماعت میں دلائل سے ماننے کا رنگ پیدا ہو جائے گا تو پھر وہ کسی شخص کے
جماعت سے نکلنے پر گھبرائیں گے نہیں۔سچی اتباع پیدا کرو۔جھوٹی اتباع نہ ہو آریوں کے
سامنے قرآن شریف دلیل کے طور پر پیش کرو۔اس طرح پیش نہ کرو کہ تم مانتے ہو۔ایک اور دھوکا بھی لگتا ہے کہ بعض پھر دعوی کے لئے بھی دلیل مانگتے ہیں۔دعوئی پڑھو
تو کہتے ہیں دلیل دو۔جہاں دعوی کا اثبات ہو وہاں دعویٰ خود دلیل ہوتا ہے۔مثلاً حضرت
صاحب کی نسبت کوئی پوچھے کہ مرزا صاحب نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو ہم دعویٰ پڑھ دیں
17 گے۔اور اس کی دلیل دینے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس نے دعویٰ مانگا ہے۔لاہوریوں
اور ہمارے درمیان حضرت صاحب کا دعوی ہی دلیل ہے۔جب بحث کر و تو مد مقابل کی بات کو سمجھو کہ وہ کیا کہتا ہے۔مثلاً تناسخ کی بات شروع
ہوئی ہو تو فورا تناسخ کے رد میں دلائل دینے نہ شروع کرو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے لیکر
چھوٹے سے چھوٹے مسئلے میں بھی اختلاف آتا ہے۔اب اگر تم اس کے برخلاف دلیلیں
دینے لگ پڑو اور آخر میں وہ کہدے کہ آپ تو میری بات سمجھے ہی نہیں تو تقریر بے فائدہ جا
ئے گی۔اس کی بات سمجھو کہ آیا وہ وہی تو نہیں کہتا جو تمہارا بھی عقیدہ ہے۔بغیر خیالات معلوم
کئے بات نہ کرو۔تناسخ کے متعلق بات کرو تو پوچھو کہ تمہارا تناسخ سے کیا مطلب ہے۔اس
کی ضرورت کیا پیش آئی۔غرض ایسے سوالات کر کے پہلے اس کی اصل حقیقت سے آگاہ ہو
اور پھر بات کرو۔اس طرح اول تو اس کے دعوئی میں ہی اور نہیں تو پھر دلیلوں میں ہی تمہیں
آسانی پیدا ہو جائے گی۔کوئی گورنمنٹ اپنے دشمن کو اپنا قلعہ نہیں دکھاتی۔قانون بنے ہو
ئے ہیں۔اگر کوئی کوشش کرے تو پکڑا جاتا ہے۔کیونکہ کمزور موقعہ معلوم کر کے پھر اس پر
آسانی سے حملہ ہو سکتا ہے۔اس لئے پہلے کمزور موقعے معلوم کرو اور پھر حملہ کرو۔تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا سیکھو تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا ایسا گر ہے
که انسان اس کے ذریعے سے بڑے بڑے عہدے حاصل کرتا ہے۔انسان محنت کرتا
ہے اور ایک وائسرائے بھی۔مزدور آٹھ آنے روز لیتا ہے وائسرائے ہزاروں روپیہ
روز۔کیا وجہ ؟ وہ تھوڑے وقت میں بہت کام کرتا ہے۔اس کا نام لیاقت ہے۔دوسرا
طریق دوسروں سے کام لینے کا ہے۔بڑے بڑے عہدے دار خود تھوڑا کام کرتے ہیں
دوسروں سے کام لیتے ہیں۔وہ تو خوب تنخواہیں پاتے ہیں لیکن ایک محنتی مزدور آٹھ آنہ ہی
18 کماتا ہے۔یہ لیاقت کام کرنے کی لیاقت سے بڑی ہے۔پس جتنی لیاقت کام کروانے کی
ہوگی اتنا بڑا ہی عہدہ ہوگا۔محمد رسول اللہ صلی یہ تم کو کیوں سب سے بڑا درجہ ملا ہے۔محنت
کرنے میں تو لوگ جو سالہا سال غاروں میں رہتے تھے آپ سے بڑھے ہوئے تھے۔آپ میں کام لینے کی لیاقت تھی۔یہ بھی اللہ تعالیٰ نے انسان میں ایک طاقت رکھی
ہے۔بہت جگہ سیکرٹری ہوتے ہیں خود محنتی ہوتے ہیں لوگوں سے کام لینا نہیں جانتے پھر
لکھتے ہیں لوگ مانتے نہیں۔دوسری جگہ سیکرٹری ہوتا ہے وہ خود تھوڑا کام کرتا ہے۔لیکن
لوگوں سے کام لیتا ہے اور خوب لیتا ہے تمام انتظام ٹھیک رہتا ہے۔ہمیشہ اپنے کاموں میں
خود کام کرنے اور کام لینے کی طاقت پیدا کرو۔ایسے طریق سے لوگوں سے کام لو کہ وہ اسے
بوجھ نہ سمجھیں۔بہت لوگ خود محنتی ہوتے ہیں جب تک وہ وہاں رہتے ہیں کام چلتا رہتا
ہے لیکن جب وہ وہاں سے ہٹتے ہیں کام بھی بند ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے سلسلے جو ہوتے ہیں جب نبی مرجاتا ہے تو وہ سلسلہ مٹتا نہیں بلکہ اس کے
آگے کام کرنے والے پیدا ہو گئے ہوتے ہیں۔یہ اس لئے کہ نبی ایک جماعت کام کرنے
والی تیار کر جاتا ہے۔پس تمہارے سپر د بھی یہی کام ہوا ہے۔یہ ایک مشق ہوتی ہے خوب
مشق کر ولوگوں میں کام کرنے کی روح پھونک دو۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں صحابہ میں کام
کرنے کی ایک روح پھونکی گئی تھی۔ہر دو مہینے کے بعد کوفے کا گورنر بدلتا تھا حضرت عمر
فرماتے تھے اگر کوفے والے مجھے روز گورنر بدلنے کے لئے کہیں تو میں روز بھی بدل سکتا
ہوں۔ایسے رنگ میں کام کرو کہ لوگوں کے اندر ایک روح پھونک دو کبھی مت سمجھو کہ دنیا
میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مانتے نہیں۔عرب کی زمین کیسے شریروں کی تھی پھر کیسے شریفوں
کی بن گئی۔یہ بات غلط ہے کہ وہ مانتے نہیں۔تم ایک دفعہ سناؤ دو دفعہ سناؤ آخر مانیں