جماعت میں کیا احساس پیدا کرو

نصائح مبلغین

20 استقلال
کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو اس طرح
مان لے گا۔اس میں وہ تو نہ ہارا تم ہار گئے کہ تم نے اپنی بات کو نا کافی سمجھ کر چھوڑ دیا۔تم نے
اپنا دین چھوڑ کر دوسرے کو منوا بھی لیا تو کیا فائدہ۔بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ غیر احمدی
وفات مسیح پر چڑتے ہیں۔چلو وفات
مسیح چھوڑ کر اور باتیں منواتے ہیں یہ غلط ہے۔وفات
مسیح مان جائیں تو پھر آگے پیش کرو۔ترتیب سے پیش کرو۔ملمع سازی سے پیش نہ کرو ملمع
سازی سے پیش کرنے کا یہ نتیجہ ہو گا کہ جب اس پر بات کھلے گی تو یا وہ تم سے بدظن ہوں
گے اور یا پھر تمہارے مذہب سے۔جن جن باتوں پر خدا نے تمہیں قائم کیا ہے ان کو پیش
کرو۔اگر لوگ نہ مانیں تو تمہارا کام پیش کرنا ہے منوانا نہیں وہ اللہ کا کام ہے۔محمد رسول اللہ
صل اللہ تم کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَذَكَّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُكُ لَسْتَ عَلَيْهِمُ
مُصَّيْطِرِ
(الغاشیه : ۲۲ - ۲۳)
جماعت میں کیا احساس پیدا کرو
جماعت میں ایک احساس پیدا کرو۔وہ احمدیوں کی محبت پر دوسرے رشتہ داروں کی
محبت کو قربان کر دیں۔ایسی محبت احمدی لوگوں سے ہونی چاہئے کہ رشتہ داری کی محبت سے
بھی بڑھ جائے۔حق کی تائید ہونی چاہئے۔یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگر احمدی کے مقابل میں
رشتہ دار آ گیا ہے تو رشتہ دار کی طرف داری اختیار کر لی جائے۔ہماری قوم ہماری جماعت

21 احمدیت ہے۔پھر اس بات کا احساس پیدا کرنا بھی ضروری ہے کہ دین کا اب سب کام ہم
پر ہے۔جب یہ کام ہم پر ہے تو ہم نے دنیا کے کتنے مفاسد کو دور کرنا ہے۔پھر اس کے لئے
کتنی بڑی قربانی کی ضرورت ہے۔اس بات کو پیدا کرو کہ ہر ایک آدمی مبلغ ہے۔صحابہ
سب مبلغ تھے۔اگر ہر ایک آدمی مبلغ ہو گا تب اس کام میں کچھ آسانی پیدا ہوگی۔اس لئے
ہر ایک احمدی میں تبلیغ کا جوش پیدا کرو۔پھر مالی امداد کا احساس پیدا کرو۔اگر چہ ہماری
جماعت کا معیار تو قائم ہو گیا ہے کہ فضول جگہوں میں جو روپیہ خرچ کیا جاتا ہے مثلاً بیاہ
شادیوں میں ، وہ اب دین کے کاموں میں خرچ ہوتا ہے۔لیکن یہ احساس پیدا ہونا چاہئے
کہ ضروریات کو کم کر کے بھی دین کی راہ میں روپیہ خرچ کیا جائے۔جماعت کا اکثر حصہ
ست ہے۔کچھ لوگ ہیں جو بہت جوش رکھتے ہیں۔لیکن یہ بات پوشیدہ نہیں کہ آخر میں
سارا بوجھ انہیں لوگوں پر پڑ کر ان لوگوں میں سستی آنی شروع ہو جائے گی۔تو ایک حصہ
پہلے ہی شست ہوا اور دوسرا پھر اس طرح ست ہو گیا تو یہ اچھی بات نہیں۔اس لئے چاہئے
کہ جماعت کو ایک پیمانہ پر لایا جائے۔جماعت کی یہ حالت ہے کہ اخبار میں چندے کے
متعلق نکلے تو کان ہی نہیں دھرتے۔ہاں علیحدہ خط کی انتظار میں رہتے ہیں۔لیکن اگر کسی
شخص کا لڑکا گم ہوا ہو اور اخبار میں نکل جائے تو جس کے ہاں ہوتا ہے وہ اسے وہیں روک
لیتا ہے خط کی انتظار نہیں کرتا۔ان کے دلوں میں ایسا جوش پیدا کرو کہ جو نہی یہ دین کے لئے
آواز سنیں فوراً دوڑ پڑیں۔پہلے مبلغ اپنی زندگی میں یہ احساس پیدا کریں۔

آج 10 میں سے 10 باقی