تقویٰ انبیاءؑ کی بعثت سے

نصائح مبلغین

24 تقویٰ کی تعریف
اللہ تعالیٰ سورہ مائدہ میں فرماتا ہے۔وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا وَاللَّهُ لَا يَهْدِى
ط
الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ (المائدہ: ۱۰۹) اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اچھی طرح اس کے احکام
کی فرمانبرداری کرو۔اور اللہ نافرمان لوگوں کو کامیاب نہیں کرتا اس آیت سے ظاہر ہے کہ
تقوی فرمانبرداری کا نام ہے۔فرمانبرداری کس طرح پیدا ہو
اور فرمانبرداری محبت کی وجہ سے کی جاتی ہے یا خوف کی وجہ سے۔محبت حسن
واحسان کے مطالعہ سے پیدا ہوگی اور خوف جلال کے مطالعہ سے۔چونکہ انسانی فطرت
میں بھی دو باتیں ہیں اس لئے سورہ فاتحہ میں ان دونوں سے کام لیا گیا ہے۔فرماتا ہے۔الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ یہ تمام احسان یاد دلا کر کہ ایک پہلو
سے یہی حسن بھی ہے، لوگوں کو اپنی فرمانبرداری کی طرف متوجہ کیا ہے۔چونکہ بعض طبائع
بجز خوف دلانے کے فرمانبرداری نہیں کرتیں۔اس لئے ان کے لئے فرما یا۔ملِكِ يَوْمِ
الدین یعنی جزاء وسزا کا بھی میں مالک ہوں۔تقویٰ انبیاء کی بعثت سے
الغرض فرمانبرداری کامل محبت یا کامل خوف پر ہے۔اور اس کے لئے اللہ نے دو
سامان مقرر کئے ہیں ایک آسمانی ایک زمینی۔آسمانی سامان جس سے لوگوں میں

25 فرمانبرداری یا تقویٰ پیدا ہو وہ انبیاء کی بعثت ہے۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
جب دیکھا کہ تقویٰ کی روح دنیا سے گم ہو چلی ہے تو انہوں نے اپنے مولیٰ کے حضور گڑ گڑا
کر دعا کی۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايَتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ، إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقره: 130) اے
ہمارے رب ان میں ایک رسول انہی میں سے مبعوث کر۔جو ان پر تیری آیتیں پڑھ کر
سناوے اور ان کو کتاب وحکمت سکھائے اور ان کا تزکیہ کرے تحقیق تو عزیز وحکیم ہے۔یہ
دعا قبول ہوئی اور ایک رسول مبعوث ہوا جس نے اکھڑ سے اکھڑ قوم میں فرمانبرداری کی
روح پیدا کر دی۔انبیاء کا ہاتھ خدائے قدوس کے ہاتھ میں ہوتا ہے اس لئے جو ان سے
تعلق پیدا کرتا ہے وہ بھی پاک کیا جاتا ہے۔ان کی مثال بجلی کی بیٹری سی ہے کہ جس کا ذرا
بھی تعلق اس کے ساتھ ہوا وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہا۔کیا تم دیکھتے نہیں کہ ہزاروں ٹمپرنس
سوسائٹیاں اتنے سالوں سے کام کر رہی ہیں ان کا کوئی قابل ذکر فائدہ نہیں۔مگر محمد رسول
الله لا لا الایام کے دربار سے ایک آواز اٹھتی ہے اور تمام بلا استثناء شراب کے مٹکے لنڈ ہا دیتے
ہیں۔مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ دنیا کے ادنی نفع کے لئے دین کو متأخر کرنے پر تیار ہیں مگر
انہی مسلمانوں میں سے ”عبد اللطیف“ ایک نبی کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتا ہے اور پھر دین
پر اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔امیر کابل کی طرف سے ایماء ہوتا ہے کہ صرف ظاہر
داری کے لئے کہہ دو میں مرزا کو مسیح نہیں مانتا مگر وہ سنگسار ہونا پسند کرتا ہے اور یہ کلمہ زبان
پر نہیں لاتا۔ایسا کیوں ہوا؟ اس لئے کہ وہ آسمانی ذریعہ سے پاک کیا گیا۔دوسرا ذریعہ زمینی ہے۔جس سے مراد انسان کا اپنی طرف سے مجاہدہ ہے۔اس وقت
روح انسانی کی حالت اس گھوڑے کی طرح ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ سدھایا جاتا ہے اس

26 لئے فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَاء (العنكبوت: 70)
جو ہماری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں ہم انہیں رستے دکھا دیتے ہیں۔ان مجاہدات میں سے
چند کا ذکر اس جگہ کیا جاتا ہے۔اول صحبت صادقین۔صادقین کی صحبت ایسی ہے کہ اس کے ذریعہ انسان پاک کیا جاتا
ہے۔صحبت کا اثر ایک مانی ہوئی بات ہے۔لوگ اکسیر کو تلاش کرتے پھر تے ہیں
میرے نزدیک دنیا میں اگر کوئی اکسیر ہے تو صحبت صادقین۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ
حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ
وَكُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبہ: ۱۱۹) یعنی اے مومنو! تقویٰ اختیار کرو۔اور اس تقویٰ
کے حصول کا ذریعہ کیا ہے۔یہ کہ تم صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔صادقوں میں ایک برقی اثر ہوتا
ہے جس سے گناہوں کے جراثیم مارے جاتے ہیں۔صادق خدا کے حضور ایک عزت رکھتا
ہے۔اس کے طفیل صادق سے تعلق رکھنے والا بھی باریاب ہو جا تا ہے۔حضرت عائشہ
صدیقہ اپنے ایک بھانجے پر اس لئے ناراض ہو ئیں کہ وہ ان کے بہت صدقہ کرنے کا شا کی
تھا۔آپ نے حکم فر ما دیا کہ ہمارا بھانجہ بھی ہمارے گھر میں نہ آئے۔ایک روز چند
صحابہ کبار نے باریابی کی اجازت چاہی جو انہیں دی گئی۔ان میں صدیقہ کے بھانجے بھی
شامل تھے۔اور وہ بھی اندر چلے گئے دیکھا صادقوں کی صحبت نے کیا فائدہ دیا۔اسی طرح
دیکھا گیا ہے کہ اچھی جنس کے ساتھ ادنی جنس مل کر بک جاتی ہے۔دوسرا ذریعہ : نفس کا محاسبہ ہے۔یعنی ہر روز تم اپنے کاموں پر ایک تنقیدی نظر
کرو۔اور دیکھو کہ تمہاری حرکت دنیا کی طرف ہے یا دین کی طرف اور آیا کوئی کام اللہ کی
نافرمانی کا تو نہیں کیا اور پھر اس کی اصلاح کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا

27 اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا
تَعْمَلُونَ (الحشر : ۱۹) اے مومنو! تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اور وہ تقویٰ یوں حاصل
ہوگا کہ ہر جان نظر کرتی رہے کہ اس نے کل کے لئے کیا کیا اور اللہ کا تقویٰ اختیار کر واللہ جو
کچھ تم کرتے ہو اس سے خبر رکھنے والا ہے۔جو شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا انگران
حال ہے اور اپنے اعمال پر نظر ثانی کرتا ہے اور دیکھتا رہتا ہے کہ میں نے روز فردا کے لئے
کیا تیاری کی ہے وہ متقی بن جاتا ہے۔تیسرا ذریعہ: گناہوں پر پشیمانی یعنی تو بہ ہے۔التَّائِبُ مِنَ الذِّنْبِ كَمَنْ
لا ذنب له (ابن ماجہ کتاب الزهد باب ذكر التوبہ ) جو شخص اپنے گناہوں پر پشیمانی کا
اظہار کرتا ہے۔وہ ان کے بدنتائج سے محفوظ رہتا ہے۔اور آئندہ کے لئے نیکی و تقویٰ کے
واسطے اپنے آپ کو تیار کرتا ہے اور شیطان کے مزید حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔حضرت
معاویہ کی نماز فجر قضاء ہوگئی اس پر ان کو اس قدر پشیمانی ہوئی اور اس قدر وہ خدا کے حضور
روئے اور چلائے کہ انہیں ایک نماز کے بدلے دس نمازوں کا ثواب ملا۔دوسرے روز کسی
نے انہیں اٹھایا ، پوچھا تو کون؟ کہا میں تو شیطان ہوں۔انہوں نے تعجب کیا کہ نماز کے
لئے شیطان بیدار کرے۔اس نے کہا اگر میں نہ اٹھاؤں تو آپ ایک نماز کے بدلے دس
نمازوں کا ثواب پائیں۔غرض تم اپنی کسی لغزش پر اس قدر پشیمانی ظاہر کرو کہ تمہارا شیطان
مسلمان ہو جائے۔چوتھا ذریعہ : تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا رہے۔حضرت ابن عمر
فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رات بھر سوچتا رہے اور کہے کہ ابن عمر میرا کام کر دے گا تو
خواہ مخواہ میری توجہ اس طرف ہو گی۔اسی طرح جو انسان اللہ تعالیٰ کو اپنا سہارا ہر امر میں

28 ٹھہراتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر خاص توجہ کرتا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ کی توجہ ہو وہ کیوں
فرمانبردار نہ بنے گا۔پانچواں ذریعہ : حصول تقویٰ کا استخارہ ہے۔یعنی ہر روز اپنے کاموں کے لئے
استخارہ کرے اور اپنے مولیٰ سے دعا کرے کہ جو کام نیک اور تیری مرضی کے مطابق ہیں
ان کی توفیق عطا ہو۔اور جو تیری مرضی کے موافق نہیں ان سے مجھے ہٹالے۔اگر ہر روز ایسا
نہ کر سکے تو ہفتہ میں ایک بار تو ضرور ہی کرے۔چھٹا ذریعہ: یہ کہ دعاؤں میں لگا ر ہے۔جو شخص اپنے اللہ سے دعا کرتار ہے اللہ
اسے اپنی رضامندی کی راہیں دکھاتا ہے اور گمراہ ہونے سے بچاتا ہے۔ساتواں ذریعہ: لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراہیم : ۸) سے ظاہر ہے کہ
جس نعمت باری تعالیٰ پر ہم شکر کریں گے وہ بڑھ بڑھ کر دی جائے گی۔پس انسان اگر کوئی
نیکی کرے تو اسے چاہئے کہ بہت بہت شکر بجالائے تاکہ اور نیکیوں کی توفیق ملے اور وہ متقی
بن جائے۔آٹھواں ذریعہ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ پڑھتا
رہے۔اس میں یہ سر ہے کہ جو کسی کی تعریف کرے وہ ممدوح چاہتا ہے کہ یہ بھی ایسا ہی بن
جائے۔نبی کریم صلی ا یہ تم نے لا إله إلا الله پر زور دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک
ثابت کیا تو خدا نے فرمایا اے نبی ! ہم نے تجھے بھی دنیا میں فرد بنادیا۔جو اللہ اکبر کہہ کے
خدا کی دل و جان اور اپنے عمل سے بڑائی بیان کرے اسے اللہ بڑا بنادے گا۔اور جواس
کی تسبیح کرے گا خدا اسے پاک بنادیگا۔اور جو اس کا حامد بنے گا وہ محمود ہو جائے گا۔نواں ذریعہ : نمازوں سے اپنی اصلاح کرے۔کیونکہ فرماتا ہے۔اِنَّ الصَّلوةَ

29 تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ، (العنكبوت : ۴۶) نماز نا پسندیدہ کاموں سے روکتی )
ہے۔نماز معراج المؤمنین یعنی مؤمنوں کو ترقیات روحانی دینے والی ہے۔پس نمازیں
بہت پڑھو تا کہ تقویٰ حاصل ہو اور تم میں فرمانبرداری کی روح پیدا ہو جائے۔دسواں ذریعہ : اللہ تعالیٰ کے جلال و جمال کا معائنہ کرتا رہے۔جلال کے متعلق
فرماتا ہے اولَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي
مسكنهم ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لأيتٍ ، أَفَلَا يَسْمَعُونَ (السجدہ: ۲۷) یعنی کیا یہ بات ان کو
ہدایت نہیں دیتی کہ اس سے پہلے کئی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا اور یہ ان کے مکانوں کے
کھنڈروں میں چلتے پھرتے ہیں اس میں بہت سے نشان ہیں کیوں نہیں سنتے۔جب تم دیکھو
گے کہ خدا تعالیٰ کے نافرمانوں کا انجام یہ ہوگا اور جس ساز و سامان دنیوی کے لئے خدا کو ناراض
کیا اس کا انجام یہ ہے۔تو لامحالہ فرمانبرداری کی طرف توجہ ہوگی۔اور جمال یعنی انعامات کے
متعلق اس کے ساتھ ارشاد ہوتا ہے اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ
فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا
يُبْصِرُونَ (السجدہ:۲۸) کیا نہیں غور کرتے کہ ہم پانی کو خشک زمین کی طرف بہاتے ہیں
پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں۔جس سے ان کے چوپائے اور یہ خود کھاتے ہیں کیا بصارت
سے کام نہیں لیتے۔آدمی انعامات النبی کا مطالعہ کرے اور اس کے احسانات اپنے روئیں
ط
روئیں پر دیکھے تو اپنے مولیٰ و حسن پر قربان ہونے کو جی چاہے۔تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ -

آج 10 میں سے 10 باقی