یہودیت میں نئے نظام کی شکل اور اسکا نتیجہ
نظام نو
ہم ایک دن میں اوم کا جھنڈا (نعوذ باللہ ) مکہ معظمہ پر گاڑیں گے، یہودی کہتے ہیں یہودیت
کی تعلیم ہی سب سے اعلیٰ ہے، عیسائی کہتے ہیں ہمارے یسوع مسیح نے جو کچھ کہا وہی قابل عمل
ہے،اس کے مقابلہ میں مسلمانوں میں بھی جوش ہے اور وہ یہ دعویٰ کرتے اور بجاطور پر کرتے ہیں
کہ اسلام ہی تمام دکھوں اور دردوں کا کامیاب علاج پیش کرتا ہے۔بہر حال بڑے مذاہب یہی
ہیں۔ہندو، مسیحی ، یہودی اور اسلام۔میں اس وقت نماز روزہ کی طرف نہیں جارہا بلکہ میں یہ
مضمون بیان کر رہا ہوں کہ دنیا فاقے سے مر رہی ہے۔دنیا نے اس کے علاج کے لئے بعض
تحریکات جاری کی ہیں ان دنیوی تحریکات کے مقابلہ میں مذاہب اس کے متعلق کیا نظریہ پیش
کرتے ہیں اور وہ کونسا نیا نظام ہے جو یہ مذاہب دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں۔اس غرض کے
لئے میں سب سے پہلے یہودیت کو لے لیتا ہوں۔یہودیت میں نئے نظام کی شکل اور اسکا نتیجہ
یہودیت دنیا کے لئے جو نظام پیش کرتی ہے وہ محض قومی ہے اُس میں کوئی بات عالمگیر
نہیں۔مثلاً یہودیت کہتی ہے کہ یعقوب کی اولاد ہی خدا کو پیاری ہے باقی سب اس کی غلامی
کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔اگر اس مذہب کی کسی وقت دنیا پر حکومت ہو جائے تو یقیناً اس تعلیم
کے ماتحت ظلم بڑھے گا۔گھٹے گا نہیں۔یا مثلاً یہودیت کہتی ہے تو اپنے بھائی سے سود نہ لے اور
اُسے چھوڑ کر جس سے چاہے سود لے لے۔اب اگر سود لینابُرا ہے تو وجہ کیا ہے کہ ایک یہودی
سے نہ لیا جائے اور غیر یہودی سے لے لیا جائے۔اس کی وجہ بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ یہودیت
ایک قومی مذہب ہے۔وہ کہتی ہے کہ اوروں سے بے شک لے لو مگر اپنوں سے نہ لو۔پس اس
مذہب کو اگر دنیا پر غلبہ حاصل ہو جائے تو اس کا کام یہ ہوگا کہ وہ اور سب سے ٹیکس وصول کر یگی
اور یہودیوں میں اس کو تقسیم کر دیگی۔اسی طرح یہودیت صدقہ و خیرات کا تو حکم دیتی ہے مگر کہتی
ہے صدقہ و خیرات صرف اپنے ہی ہم قوموں کیلئے ہو۔اب اگر کوئی یہودی بادشاہ ہو تو اس تعلیم
48
کے ماتحت جتنے ٹیکس ہونگے سب یہودیوں کو ملیں گے۔اسی طرح یہودیت یہ نہیں کہتی کہ تو کسی کو
غلام نہ بنا بلکہ وہ کہتی ہے اپنے بھائی کو ہمیشہ کے لئے غلام نہ بناؤ۔گویا اول تو اپنے بھائی کو غلام
بناؤ ہی نہیں اور اگر بناؤ تو ہمیشہ کے لئے نہ بناؤ۔اس کے متعلق یہودی مذہب میں یہ حکم ہے کہ ہر
غلام ساتویں سال آزاد کر دیا جائے لی۔اگر کوئی شخص ساتویں سال کے معا بعد کوئی غلام خریدے
تو اس تعلیم کے ماتحت وہ چھ سال کے بعد آزاد ہو جائیگا۔اگر ایک سال گذر چکا ہو تو وہ پانچ سال
کے بعد آزاد ہو جائیگا، دو سال گذر چکے ہوں تو چار سال کے بعد آزاد ہو جائیگا تین سال گذر
چکے ہوں تو تین سال کے بعد اور اگر چار سال گذر چکے ہوں تو دوسال کے بعد آزاد ہو جائیگا اور
اگر کوئی چھٹے سال کسی غلام کو خریدے تو وہ اگلے سال خود بخود آزاد ہو جائیگا۔گویا زیادہ سے زیادہ
سات سال تک ایک یہودی کو غلام بنایا جا سکتا ہے اس سے زیادہ عرصہ کسی کو غلام بنا کر نہیں رکھا جا
سکتا۔باقی دنیا کے لوگ خواہ ساری عمر غلام رہیں اسکی یہودیت کوئی پرواہ نہیں کرتی۔پھر یہودیت
کی تعلیم میں ایک اور بات یہ پائی جاتی ہے
کہ وہ غیر قوموں کے ساتھ بہت سخت سلوک کرنے کا حکم
دیتی ہے۔چنانچہ توریت میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ:۔” جب تو کسی شہر کے پاس اس سے لڑنے کے لئے آپہنچے تو پہلے اس سے صلح کا پیغام کر
تب یوں ہوگا کہ اگر وہ تجھے جواب دے کہ صلح منظور اور دروازہ تیرے لئے کھول دے تو ساری
خلق جو اس شہر میں پائی جاوے تیری خراج گزار ہوگی اور تیری خدمت کریگی۔اور اگر وہ تجھ سے
صلح نہ کرے بلکہ تجھ سے جنگ کرے تو تو اس کا محاصرہ کر۔اور جب خداوند تیرا خدا اُسے تیرے
قبضہ میں کر دیوے تو وہاں کے ہر ایک مرد کو تلوار کی دھار سے قتل کر مگر عورتوں اور لڑکوں اور مواشی کو
اور جو کچھ اس شہر میں ہو اس کا سارا لوٹ اپنے لئے لے۔اور تو اپنے دشمنوں کی اس لوٹ کو جو
خداوند تیرے خدا نے تجھے دی ہے کھائی۔اسی طرح سے تو ان سب شہروں سے جو تجھ سے بہت
جو
دور ہیں اور اُن قوموں کے شہروں میں سے نہیں ہیں، کیجئیو۔یہ تو غیر ملکوں کے متعلق حکم ہے کنعان کی سرزمین جو موعود سر زمین تھی اس کے متعلق یہ حکم
49