ہندو مذہب کے نظریہ کے ماتحت نئے نظام کا قیام ناممکن ہے
نظام نو
سوشلزم غالب ہوا۔اگر یو نائٹڈ سٹیٹس امریکہ والے جیتے تو کہہ دیں گے کہ کرسچن سوشلزم
غالب ہوا۔گویا وہ ہمیشہ کیلئے غالب کے یار بن گئے ہیں اور جو چیز بھی دنیا میں ترقی کرتی
ہے اُسے کر سچن سویلزیشن (Civilisation) کا غلبہ قرار دے دیا جاتا ہے۔ایک
وقت تھا کہ طلاق نہ دینا مسیحیت کا خاصہ تھا اور اب یہ حالت ہے کہ طلاق دینا مسیحیوں کا
خاصہ ہے۔گویا ان کا مذہب کیا ہے موم کی ناک ہے جس طرح چاہو موڑ لو اس نے ٹوٹنا تو
ہے ہی نہیں۔پس میسحیت بطور مذہب کے دنیا کے سامنے نہ کوئی پروگرام رکھ سکی نہ رکھ سکتی
ہے اور نہ رکھ سکے گی۔ہندو مذہب کے نظریہ کے ماتحت نئے نظام کا قیام ناممکن ہے
ہندومت نے دنیا کے سامنے تناسخ اور ورنوں
کی تعلیم پیش کر کے اپنے لئے اور دوسری اقوام
کے لئے امن کا راستہ بالکل بند کر دیا ہے کیونکہ تناسخ کے ماتحت یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی ایسا نیا نظام
قائم ہو جس میں غریب اور امیر کا فرق جاتا رہے۔جب تناسخ کو ماننے والے تسلیم کرتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ نے اگر ایک شخص کو غریب پیدا کیا ہے تو یہ اس کے پچھلے جنم کے اعمال کی سزا ہے تو
اس عقیدہ کے ہوتے ہوئے امیر اور غریب کے امتیاز کوکس طرح مٹایا جاسکتا ہے۔اس عقیدہ کے
ماتحت تو اگر خدا نے کسی کو زار بنایا ہے تو پچھلے جنم کے اعمال کا انعام دینے کے لئے اور اگر کسی کو
غریب بنایا ہے تو اُسے اس کے اعمال کی سزا دینے کے لئے اب
کوئی نہیں جو اس کو بدل سکے۔پس
تناسخ کے ہوتے ہوئے ہندومت دنیا کی ترقی کے لئے کوئی نیا پروگرام پیش نہیں کر سکتا کیونکہ نیا
پروگرام وہی ہو سکتا ہے جو موجودہ حالت کو بدل کر ایک نئی حالت پیدا کر دے اور جب دنیا کی
موجودہ حالت پُرانے جنم کے اعمال کا اٹل نتیجہ ہے تو دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائیگا کہ یہی حالت
دنیا کے لئے مقدر ہے اور جب یہی حالت دنیا کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہے تو کس کی
طاقت ہے کہ اس حالت کو بدل سکے۔51
دوسرے اس مذہب میں ورنوں کا اصول ہے جس کے ماتحت براہمن کے کام شودر نہیں کر
سکتا اور شودر کے کام ویش نہیں کر سکتا۔اسی طرح ویش کے کام کشتر کی نہیں کرسکتا۔گویا ہر ایک کا
الگ الگ دائرہ عمل ہے اور ایک شخص دوسرے کے دائرہ عمل میں دخل نہیں دے سکتا۔یہ اصول
بھی ایسا ہے جس کے ماتحت امیر اور غریب کا امتیاز کبھی مٹ نہیں سکتا کیونکہ نیا نظام جو اس امتیاز کو
دور کرے وہ وہی ہو سکتا ہے جس میں ایک غریب اور کنگال کا بھی خیال رکھا جائے۔اگر کوئی
چوہڑہ یا ساہنسی ہو تو اس کے حقوق کو بھی محفوظ کیا جائے اور ہر شخص کے لئے گورنمنٹ کھانے اور
کپڑے کا انتظام کرے۔اسی طرح غرباء کے لئے مال کا انتظام کرے تا کہ وہ اپنی اور ضروریات
پوری کر سکیں۔مگر منو کہتے ہیں کہ :-
اگر شودر دھن جمع کرے تو راجہ کا فرض ہے کہ وہ اس سے چھین لے کیونکہ شودر مالدار ہو کر
√۔۔برہمنوں کو دکھ دیتا ہے۔اس قانون کے ماتحت اگر برہمن یا ولیش کے پاس دس لاکھ روپیہ ہو اور شودر کو خیال آئے کہ
پانچ روپیہ ماہوار میں بھی جمع کرلوں اگلے سال بچی کی شادی ہے اُسوقت یہ روپیہ کام آئیگا تو راجہ کا
فرض ہے کہ وہ اس سے تمام روپیہ چھین لے کیونکہ وہ شودر ہے اور شودر کا حق نہیں کہ اس کے پاس
روپیہ جمع ہو۔اب بتاؤ اس اصول کے ماتحت نیا نظام کس طرح قائم ہوسکتا ہے اور اگر یہ نظام قائم
ہو تو اس کے ماتحت غرباء کی حالت کس طرح سدھر سکتی ہے۔اسی طرح لکھا ہیکہ :۔اگر برہمن نے ایک نیچ سے قرض لیا لیکن وہ ادا نہیں کر سکتا تو شودر کا فرض ہے کہ وہ
براہمن سے کوئی روپیہ نہ لے لیکن اگر شودر نے براہمن کا روپیہ دینا ہواور شودرغریب ہو تو اونچی
ذات والوں کی مزدوری کر کے براہمن کے قرض کو ادا کرے هاے ، گویا اگر برہمن قرض لینے والا
ہو اور جس سے قرض لیا گیا ہو وہ نیچ قوم سے تعلق رکھتا ہو تو اگر وہ قرض ادا نہیں کر سکتا تو بیچ قوم
والے کا فرض ہے کہ برہمن سے اپنے روپیہ کا تقاضہ نہ کرے۔ایسی صورت میں وہ یہ نہیں کر
52
سکتا کہ عدالت میں برہمن کے خلاف دعوی دائر کر دے اور اس سے اپناروپیہ وصول کرے بلکہ
اس صورت میں معاملہ کو ختم سمجھنا چاہیئے اور شودر کو روپیہ کی وصولی کا خیال اپنے دل سے نکال دینا
چاہئے۔لیکن اگر شودر کسی برہمن سے قرض لے بیٹھتا ہے اور پھر ادا ئیگی کی طاقت نہیں رکھتا تو منو
کے احکام کے مطابق اس کا فرض ہے کہ وہ اونچی ذات والوں کی نوکری کرے اور اسطرح قرض کو
ادا کرے۔پھر یہیں تک بس نہیں بلکہ اس تعلیم کا اثر اور آگے چلتا ہے۔چنانچہ لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص مر
جائے اور اس
کی کئی بیویاں ہوں تو ایسی حالت میں :۔ایک کی اولاد جو براہمنی سے ہے وہ اس کی جائیداد کے تین حصہ لے اور جو کشترانی سے
ہے اس کی اولاد دو حصے لے اور جو ویشیا ہے اس کی اولا د ڈیڑھ حصہ لے اور شودرانی کی اولا دایک
حصہ لے۔17۔۔اس تعلیم کے ماتحت مرنے والے کی جائیداد میں سے برہمنی کی اولاد کو تین حصے کھترانی کی
اولا د کو دو حصے، ولیش کی اولاد کو ڈیڑھ حصہ اور شود رانی کی اولاد کو ایک حصہ ملے گا۔اب بتاؤ اس
نظام کے ماتحت وہ ادنیٰ حالت سے اونچے کسطرح ہو سکتے ہیں۔پھر لکھا ہے کہ:۔براہمن شو در سے دولت لے لے۔اس میں کوئی وچار نہ کرے کیونکہ وہ دولت جو اس
✓۔۔نے جمع کی ہے وہ اس کی نہیں بلکہ براہمن کی ہے۔اس تعلیم کے ماتحت براہمنوں کو اور زیادہ آسانی حاصل ہوگئی کیونکہ انہیں اس بات کی
اجازتدے دی گئی ہے کہ شودروں کے پاس جب بھی تمہیں دولت نظر آئے فور لوٹ لو اور کوئی
و چار یعنی فکر نہ کرو کہ اس لوٹ سے گناہ ہوگا کیونکہ شودر کا مال اس کا نہیں بلکہ تمہارا ہے جب بھی تم
کسی شودر کے پاس مال و دولت جمع دیکھو فوراً لوٹ لو اور اپنے قبضہ میں کرلو۔یہ وہ تعلیم ہے جو
ہندو مذہب پیش کرتا ہے اور چونکہ ہندو مذہب میں سوائے برہمنوں کھتریوں اور ویشوں کے
53
سب کو شو در سمجھا جاتا ہے اس لئے جس قد رسید مغل اور پٹھان وغیرہ ہیں سب ہندوؤں کے
نزدیک شودر ہیں اور ان سب کے متعلق برہمنوں کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ ان کی دولت کو
لوٹ لیں۔اگر کوئی شخص روپیہ کمائے اور برہمن اس سے وہ روپیہ لوٹ لے تو اس کا کوئی حق نہیں
کہ عدالت میں دعویٰ دائر کرے اور اگر وہ عدالت میں دعوی دائر کر یگا تو منوکی اس تعلیم کے ماتحت
اُسے کہا جائیگا تو جھوٹا ہے تیرا تو وہ مال تھا ہی نہیں وہ تو براہمن کا مال تھا۔گویا اس کی ایسی ہی مثال
ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی شخص کہیں سے گذر رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ لوگ ایک شخص کو چار پائی پر
اٹھا کر اُسے دفن کرنے کے لئے لے جارہے ہیں اور چار پائی پر جو شخص ہے وہ شور مچار ہا ہے کہ خدا
کے واسطے مجھے بچاؤ خدا کے واسطے مجھے بچاؤ۔لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر وہ بھی ٹھہر گیا اور کہنے لگا
بات کیا ہے؟ انہوں نے کہا حج صاحب نے حکم دیا ہے کہ اس شخص کو دفن کر دیا جائے کیونکہ یہ مر چکا
ہے۔وہ کہنے لگا یہ تو زندہ ہے اور شور مچا رہا ہے کہ مجھے بچایا جائے۔وہ کہنے لگے خواہ کچھ ہو جج
صاحب کا یہی حکم ہے کہ یہ شخص مر چکا ہے اور اسے دفن کر دینا چاہئے۔سیاح نے کہا یہ بات میری
سمجھ میں نہیں آئی۔جنازہ اٹھا نیوالوں نے جواب دیا کہ آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے جو کچھ حج
صاحب نے کہا وہی ٹھیک ہے یہ شخص یو نبی جھوٹ بول رہا ہے اور کہتا ہے کہ میں مرا ہیں۔آخر وہ
سیاح حج صاحب کے پاس گیا اور اُسے جا کر کہا کہ میں نے آج ایک نظارہ دیکھا ہے اور میں اس
پر حیران ہوں میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک زندہ شخص کو آپ نے مرا ہوا کس طرح قرار دے
دیا؟ حج نے جواب دیا تم تو بیوقوف ہو تمہیں حالات کا علم نہیں اگر علم سے کام لیتے تو اُسے مرا ہوا
ہی سمجھتے۔اصل بات یہ ہے کہ ایک سال ہوا میرے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا کہ میرا
خاوند باہر گیا ہوا تھا اب میں نے سنا ہے کہ وہ مر گیا ہے مجھے اجازت دیجئے کہ میں کسی اور شخص سے
شادی کرلوں۔میں نے کہا کہ گواہیاں لاؤ۔وہ دو معتبر گواہ میرے پاس لائی جنہوں نے قسم کھا کر
کہا کہ انہوں نے فلاں سرائے میں اس کے خاوند کو مرتے ہوئے دیکھا تھا اور انہوں نے خود ہی
اُسے دفن کیا تھا۔چنانچہ اس عورت کو شادی کی اجازت دے دی گئی۔اب کچھ عرصہ کے بعد یہ شخص
54