اسلام میں جنگی قیدی بنانے کے متعلق پابندیاں

نظام نو

دنیا سے غلامی کی بیخ کنی
اول غلامی جو ہزاروں سال سے چلی آرہی تھی اُسے اسلام نے دُور کیا اور غلامی کو کلیۂ مٹا
کر رکھ دیا۔میرے نزدیک دنیا کے تمام مذاہب میں سے اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس
نے دنیا کے پردہ پر سے غلامی کو مٹایا ورنہ پہلے مذاہب میں غلامی کا رواج تھا اور اُسے کسی مذہب
نے منسوخ قرار نہیں دیا۔یہودی اور ہندو مذہب کے اصول کے ماتحت تو غلامی ایک مذہبی
انسٹیٹیوشن ہے اور اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔عیسائیت یہودیت کی شاخ ہے اُس میں بھی
غلامی رہی اور اگر عیسائیوں میں غلامی مٹی تو اُس کے مثانے کا موجب عیسائیت نہیں بلکہ فلسفہ
اخلاق کی ترقی تھی۔تاریخ کلیسیا سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ غلامی کے مٹانے کے لئے عیسائی
ممالک میں کئی بار کوششیں ہوئیں مگر اس کے سب سے بڑے مخالف پادری ہی تھے اسی طرح
ہندو مذہب نے ورنوں کے ذریعہ غلامیت کو اتنا وسیع کر دیا کہ اس کے مقابلہ میں محدود غلامی بھی
مات ہوگئی بھلا زرخرید غلام کو دوران کے غلام سے کیا نسبت؟ مگر اسلام نے اس غلامی کو سرے سے
مٹادیا۔اسلام میں جنگی قیدی بنانے کے متعلق پابندیاں
ہاں ایک چیز اسلام میں موجود ہے جسے لوگ غلامی قرار دیتے ہیں اور وہ چیز جنگی قیدیوں کا
پکڑنا ہے مگر کیا دنیا میں کہیں بھی ایسا دستور ہے کہ جب دو قوموں میں لڑائی ہو اور دن کے دوران
میں ایک دوسرے کے قیدی پکڑے جائیں اور شام کو اُن سب قیدیوں کو رہا کر دیا جائے اور کہہ
دیا جائے کہ اب اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ کل پھر ہم سے لڑائی کرنے کے لئے آجانا۔ہم تو
دیکھتے ہیں کہ لوگ کبڈی کھیلتے ہیں تو اس وقت بھی جن کھلا ڑیوں کو پکڑتے ہیں چھوڑتے نہیں بلکہ
پکڑ کر بٹھا لیتے ہیں پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ جنگ ہو اور جنگ کے بعد سب قیدیوں کو رہا کر
56

دیا جائے۔اگر کبڈی تک نہیں کھیلی جاسکتی بغیر اس کے کہ جب کوئی شکست کھا جائے تو اُسے پکڑ کر
بٹھا دیا جائے تو جنگیں اس کے بغیر کس طرح ختم کی جاسکتی ہیں۔پس اسلام میں کوئی غلام نہیں
مگر جنگی قیدی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔مَا كَانَ لِنَبِيَّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرِى
حَتَّى يُفْحِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا صلح وَاللَّهُ يُرِيْدُ الْآخِرَةَ، وَاللهُ
عَزِيزٌ حَكِيمٌ -
ط
یعنی کسی نبی کے لئے جائز نہیں کہ وہ یونہی لوگوں کو غلام بناتا جائے۔ان الفاظ کے ذریعہ
نہ صرف خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کیا کہ کسی انسان کو غلام بنا نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
جائز نہیں بلکہ یہودیت، عیسائیت اور ہندومت کی وجہ سے جو اعتراضات اُن کے نبیوں پر عائد
ہوتے تھے خدا تعالیٰ نے ان تمام اعتراضات کا بھی ازالہ کر دیا کیونکہ فرمایا مَا كَانَ لِنَبِي أَنْ
يَكُونَ لَهُ اَسْرَى یعنی کسی نبی کے لئے بھی یہ جائز نہیں تھا کہ وہ یونہی لوگوں کو غلام بنا تا پھرتا۔پس نہ کرشن نے ایسا کیا، نہ رام چندر نے ایسا کیا۔نہ موسیٰ اور عیسی نے ایسا کیا، جو لوگ ایسا
کہتے ہیں وہ اُن کی طرف جھوٹ منسوب کرتے ہیں۔ہاں فرماتا ہے کہ ایک چیز ہے جو جائز ہے وہ
یہ کہ حَتَّى يُشْخِنَ فِي الْأَرْضِ إِثْخَانَ فِي الْأَرْض ہو تو اس وقت قیدی بنانے جائز ہوتے
ہیں یعنی جنگ ہو اور ایسی شدید ہو کہ اُس میں خون کی ندیاں بہہ جائیں قوم قوم پر اور ملک ملک
پر حملہ آور ہو اور شدید خونریزی ہو ایسی حالت میں بیشک قیدی بنانے جائز ہیں مگر معمولی لڑائیوں
میں بھی قیدی بنانے جائز نہیں جو مثلاً خاندانوں یا افراد میں ہوتی ہیں۔تُرِيْدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا
اے ہر وہ شخص جو چاہتا ہے کہ بغیر لڑائی کے لوگوں کو قیدی بنائے یا اُن کو غلام بنائے۔دوسرے
الفاظ میں تو یہ چاہتا ہے کہ تجھے دنیا مل جائے۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم دنیا کے طلب گار سمجھے جاؤ
گے خدا تعالیٰ کے طلب گار نہیں رہو گے وَاللهُ يُرِيدُ الْآخِرَةَ۔حالانکہ اللہ چاہتا ہے کہ تم
آخرت کے طلب گار بنو۔وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔اُس کے تمام
احکام بڑی بڑی حکمتوں پر مشتمل ہوا کرتے ہیں۔اگر غلام بناتے رہو گے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ خود بھی
57

آج 10 میں سے 10 باقی