اسلام کی تعلیم کہ کوئی جنگ جائز نہیں مگر دفاعی

نظام نو

غلام بن کر رہ جاؤ گے چنانچہ تاریخ بتاتی ہے کہ جن قوموں میں غلاموں کی کثرت ہوئی وہی قو میں
آخر غلام کہلائیں۔بنو عباس کے عہد میں غلاموں کی کثرت
تھی نتیجہ یہ ہوا کہ تمام بادشاہ لونڈی
زادے ہوا کرتے تھے۔اور چونکہ غلام میں غلامی کے خیالات ہی ہوتے ہیں اس لئے گو وہ لفظاً
آزاد تھے مگر معنا غلام ہی تھے۔الحان کے معنے عربی میں ایسی جنگ کے ہوتے ہیں جس میں خطرناک خونریزی ہو۔گویا
معمولی جنگ میں غلام بنانا جائز نہیں بلکہ غلام ایسی حالت میں ہی بنائے جاسکتے ہیں کہ جب شدید
جنگ ہو۔معمولی لڑائیاں تو انگریزوں اور پٹھانوں کے درمیان سرحد پر ہوتی ہی رہتی ہیں مگران
جنگوں میں قیدی نہیں بنائے جاتے۔پر زنر آف وار Prisoner of war) اسی وقت جائز
ہوتے ہیں جب باقاعدہ ڈی کلیرڈ وار(Declared war) ہو۔معمولی شبخونوں میں ایسے
قیدی بنانے جائز نہیں ہوتے۔اگر کوئی قوم اپنے لوگوں کو غلام بنانا نہیں چاہے گی تو وہ حملہ ہی کیوں
کرے گی۔اور اگر حملہ کرے اور لڑائی اِثْخَانِ فِي الْأَرْضِ کی صورت اختیار کرلے تو پھر قیدی
بنانا کسی صورت میں بھی قابل اعتراض نہیں سمجھا جاسکتا۔اسلام کی تعلیم کہ کوئی جنگ جائز نہیں مگر دفاعی
پھر جنگ کے متعلق اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ کوئی جنگ جائز نہیں مگر دفاعی۔یعنی یہ جائز
نہیں کہ خود ہی دوسروں پر حملہ کر دیا جائے اور لوگوں کو غلام بنالیا جائے۔چنانچہ فرماتا ہے: أُذِنَ
لِلَّذِيْنَ يُقَاتَلُوْنَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوْا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُه نِ الَّذِيْنَ أُخْرِجُوْا مِنْ
دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍ إِلَّا أَنْ يَقُوْلُوْا رَبُّنَا اللهُ وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ
لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيْهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ
اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌهِ الَّذِيْنَ إِنْ مَّكَّنَّا هُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ
19
وَاتَوُا الزَّكوة وَاَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ فرماتا
58

ہے جنگ کی اجازت صرف انہی کو دی گئی ہے جن پر پہلے دوسروں نے حملہ کیا اور اس وجہ سے دی
گئی ہے کہ اُن پر ظلم کیا گیا۔وانَّ اللَّهَ عَلى نَصْرِهِمْ لَقَدِير۔اور اس لئے دی گئی ہے کہ
مسلمانوں پر ایسا حملہ ہوا ہے کہ اب خدا چاہتا ہے اُس کی تقدیر دنیا میں جاری ہو۔اور ظالم کو اسکے
ظلم کی سزادے اور مظلوم کی مدد کرے۔ایسا ہو سکتا ہے کہ ظالم طاقتور ہو۔اور مظلوم کمزور ہو، ایسی
صورت میں اگر کمزور آدمی لڑیگا تو بجائے غالب آنے کے وہ تباہ ہی ہوگا۔قصہ مشہور ہے کہ کوئی
پہلوان ایک جگہ سے گزر رہا تھا اور اس کے پیچھے پیچھے ایک دبلا پتلا شخص جا رہا تھا۔پہلوان نے
اپنے سر کومنڈ وا کر اس پر چکنائی لگائی ہوئی تھی۔اس کمزور آدمی نے جب پہلوان کو اس حالت میں
دیکھا تو اُس کی طبیعت میں مذاق کے لئے ایسا جوش پیدا ہوا کہ وہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے
انگلی سے اس کے سر پر ایک ٹھینگا مارا۔پہلوان کو یہ دیکھ کر سخت غصہ آیا اور وہ اُسے زمین پر گرا کر
ٹھڈے مارنے لگا۔وہ مار کھاتا جاتا تھا۔اور کہتا جاتا تھا کہ جتنا جی چاہے مار لو مگر جو مزا مجھے ٹھینگا
مارنے میں آیا ہے وہ تم کو ساری عمر مار کر بھی نہیں آئیگا۔اب دیکھو وہ چونکہ کمزور تھا اس لئے اُس
نے اسی بات کو بڑے فخر کا موجب سمجھا کہ اُس نے ایک طاقتور کے جسم کو چھولیا۔پس ایسا ہو سکتا ہے
کہ ایک شخص ظالم ہومگر طاقتور ہو اور مظلوم اس پر غلبہ نہ پاسکتا ہو۔مگر فرماتا ہے ہم نے جواجازت دی
ہے وہ اس لئے دی ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا اور اس لئے اجازت دی ہے کہ ان ظلم کیا گیا اور اس لئے
اجازت دی ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور ہمارا فرض ہے کہ ان کمزوروں کو
طاقتوروں پر غالب کر دیں۔پس ہم نے انہیں خالی لڑنے کی اجازت نہیں دی بلکہ ہمارا ان کے
ساتھ وعدہ ہے کہ ہم تمہارے ساتھ رہیں گے جب تک تم ظالم کو مغلوب نہیں کر لیتے۔پھر فرماتا ہے: الَّذِيْنَ أُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْر حق۔وہ گھروں سے نکالے گئے بغیر
اس کے کہ انہوں نے کوئی قصور کیا ہو۔إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ۔ان کا گناہ صرف یہ تھا کہ انہوں
نے اسلام کو سچا مان لیا تھا اور وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب ہے۔وَلَوْ لَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ
بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ
59

كَثِيرًا فرماتا ہے آئندہ زمانہ میں ایسے ایسے لوگ پیدا ہونے والے ہیں جو محبت اور انسانیت کے
نام پر اپیلیں کرینگے اور کہیں گے کہ لڑائی بہر حال بُری چیز ہے اور وہ کسی صورت میں نہیں ہونی
چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم ایسے لوگوں سے کہو کہ اگر اللہ کا یہ قانون نہ ہوتا کہ بعض کے مظالم
بعض کے ذریعہ مٹا دئیے جائیں تو عبادت خانے اور علماء کے رہنے کی جگہیں اور بدھوں اور
عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہیں اور مسجدمیں سب برباد ہو جاتیں۔اور اُن میں اللہ کا نام لیا
جانا بند ہو جاتا کیونکہ تمہارے جنگ نہ کرنے سے اِن لوگوں کے ارادے کس طرح بدل سکتے ہیں
جو حکومت کا دائرہ وسیع کر کے مذہب پر بھی حکومت کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو اپنے منشاء کے
مطابق مذہب رکھنے یا نہ رکھنے پر مجبور کرتے ہیں۔یہ لوگ جنگ کی قطعی ممانعت کے اعلان کو سنکر
دلیر ہو جائیں گے اور نہ صرف دنیوی امور میں دست اندازی شروع کر دینگے بلکہ لوگوں کے دین
کو مٹادیں گے اور عبادت کی جگہوں کو گرادینگے وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَّنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ
عزيز فرماتا ہے جو بھی اس لئے اٹھے گا۔کہ خدا کے دین کو آزاد کرے خدا اس کی مدد کریگا اور
وہ قوی اور عزیز ہے۔جس قوم کیسا تھ اس کی مدد ہو وہ کبھی مغلوب نہیں ہوا کرتی۔پھر فرماتا ہے
ایسے لوگ جو مذہبی آزادی کے قیام کے لئے اپنی جانوں اور مالوں کو قربان کرتے ہیں وہ ایسے
لوگ ہیں کہ الَّذِيْنَ اِنْ مَّكَّتُهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكَوةَ وَاَمَرُوْا
بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ۔اگر وہ دنیا پرقابض ہو جائیں تو طاقتور ہوکر دوسروں کو لوٹیں
گے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں گے، غریبوں کو مال دینگے ، خود بُرے کاموں سے بچیں گے،
نیکی کا حکم دیں گے اور بُرے کاموں سے روکیں گے۔اب
بتاؤ کیا اس قسم کی لڑائی مسلمانوں کے اختیار میں ہے کہ جب اُن کا جی چاہے لڑائی
شروع کر دیں اور کفار کو قیدی بنانا شروع کر دیں۔اس قسم کے جنگی قیدی تو دشمن ہی بنوا سکتا ہے
اور جب اس سے بچنا اس کے اختیار میں ہے تو پھر اگر وہ ایسی جنگ کرتا ہے تو یا تو وہ پاگل ہے اور یا
پھر قید رہنے کے قابل کیونکہ اُسے اختیار تھا کہ وہ حملہ نہ کرتا ، وہ دوسروں پر ظلم نہ کرتا، وہ دین کے
60

آج 10 میں سے 10 باقی