لوگوں پر ظلم روا ر کھنے کے متعلق بعض فلسفیانہ نظریئے

نظام نو

انسانوں کے درمیان ایسے شریفانہ تعلقات بھی ہو سکتے ہیں۔ابتدائے اسلام میں بعض لوگوں کے غلام رہنے کی وجہ
پس اگر ابتدائے اسلام میں بعض غلام، غلام ہی رہے تو اس کے معنے صرف یہ ہیں کہ
مسلمان غلاموں سے ایسا حسن سلوک کرتے تھے کہ وہ غلام خود چاہتے تھے ہم پر یہ حکومت کرتے
چلے جائیں اور ہم ان کی غلامی میں ہی رہیں کیونکہ اُن کی غلامی آزادی سے بدرجہا بہتر ہے مگر
یورپ کے پادری دور بیٹھے اعتراضات کرتے چلے جاتے ہیں کہ اسلام نے غلامی کو دور نہیں کیا۔بڑے بڑے جلسوں میں لیکچرار اپنے وقت سے پانچ منٹ بھی زیادہ تقریر کریں تو لوگ شور مچانے
لگ جاتے ہیں مگر یہ دل کی غلامی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کا نتیجہ ہی
ہے کہ یہاں ہمارے جلسہ میں خواہ سردی لگے۔بھوک لگے، ہاتھ پاؤں شل ہو جائیں پھر بھی لوگ
بیٹھے رہتے ہیں اور یہی چاہتے ہیں کہ تقریر جاری رہے۔یہ غلامی آیا اس قابل ہے کہ اس پر
اعتراض کیا جائے یا یہ غلامی ایمانوں کو بڑھانے والی ہوتی ہے۔یہ غلامی بندوں کی نہیں ہوتی بلکہ
خدا تعالی کی ہوتی ہے۔غرض کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اب تو دنیا آگے نکل گئی ہے اُس نے غلامی کو مٹا دیا ہے کیونکہ اسلام
نے شروع سے ہی غلامی کو کلی طور پر مٹادیا ہے۔ہاں جنگی قیدی بنانے کی اس نے اجازت دی ہے
مگر اُنکے بارہ میں بھی وہ قواعد بنائے کہ اب تک بھی دنیا ان سے پیچھے ہے۔اسوقت نہ اتحادی ان
قواعد پر عمل کرنے کو تیار ہو سکتے ہیں۔نہ محوری ۲۵ ان قواعد پر عمل کرنے کو تیار ہو سکتے ہیں۔لوگوں پر ظلم روار کھنے کے متعلق بعض فلسفیانہ نظر یے
خلاصہ یہ کہ اسلام نے غلامی کو یکسر مٹا دیا ہے۔اب رہا وہ دکھ جو باطنی غلامی سے پیدا ہوتا
ہے یعنی غربت یا ماتحتی کی وجہ سے، اس کا علاج بھی اسلام نے کیا ہے مگر اس علاج کو سمجھنے سے
70

پہلے یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا کے امتیازی فرق بعض فلسفی نظریوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور وہ
نظریے یہ ہیں :-
پہلا نظریہ
اول بعض کہتے ہیں کہ دنیا میں جس کا زور چلتا ہو وہی لے جاتا ہے اس لئے ہمیں بھی اسی پر
عمل کرنا چاہئے۔انگریزوں کا زور چلا تو انہوں نے کئی ملکوں پر قبضہ کر لیا، اسی طرح جب اٹلی نے
ایسے سینا پر حملہ کیا تو مسولینی نے ایک تقریر کی جس میں کہا کہ ہم نے یہ حملہ محض ایسے سینیا والوں کی
خدمت کرنے کے لئے کیا ہے اور اس اقدام سے ہماری وہی غرض ہے جو انگریزوں کی ہندوستان
میں تھی۔وہ کہتے ہیں ہندوستان پر ہم اس لئے حکومت کر رہے ہیں کہ وہاں کے جاہلوں کو
پڑھا ئیں اور اُسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیں۔پھر کیا ہم میں انسانیت نہیں پائی
جاتی کہ ہم دوسروں کی خدمت نہ کریں اور اُن کے ملک پر قبضہ کر کے ان کی جہالت کو دور نہ
کریں۔پس یہ بھی ایک دلیل ہے جو بعض لوگوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہے۔دوسرانظریہ
دوسرے بعض کہتے ہیں کہ جو فائق ہوا سے فائق ہی رہنا چاہئے یعنی مالی طور پر جس کا غلبہ ہو
اور جو اپنے زور بازو سے کماتا ہواس میں دخل نہیں دینا چاہئے۔تیسرا نظریہ
اسی طرح ایک اور نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ نسلی فوقیت بھی ایک حقیقی فوقیت ہے اس کو کسی
صورت میں بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔یہ عقیدہ ویسا ہی ہے جو ہندو مذہب میں پایا جاتا ہے کہ
شودر شودر ہی رہے گا۔ویش ولیش ہی رہیگا۔کھتری کھتری ہی رہیگا اور برہمن برہمن ہی رہے گا۔71

بقول اُنکے یہ امتیاز جو نسلی طور پر لوگوں میں پایا جاتا ہے مٹ نہیں سکتا۔چوتھا نظریہ
ایک اور قانون یہ بیان کیا جاتا ہے کہ دنیا میں صرف جمہور کو حکومت کرنے کا حق ہے اس
لئے اقلیتوں پر جو چاہو ظلم کرو۔اس نظریہ کے ماتحت یہ لوگ اقلیت کو تباہ کر دیتے ہیں اور تھوڑے
آدمیوں کی آواز کو سنتے ہی نہیں۔پانچواں نظریہ
اسی طرح اُن کا ایک یہ بھی قانون ہے کہ جو گری پڑی چیز ملے لے لو۔ہم بچپن میں جب آپس
میں کھیلا کرتے اور ہمیں کوئی گری پڑی چیز مل جاتی تو ہم یہ کہتے ہوئے اُسے اٹھا لیتے کہ بھی چیز خدا
دی نہ دھیلے دی نہ پادی اور سمجھتے کہ یہ کوئی ایسا منتر ہے جس کو پڑھ کر گری پڑی چیز کو اٹھا لینا بالکل
جائز ہو جاتا ہے مگر وہ چیز جو بچوں کو کھیلتے ہوئے مل جاتی ہے کوئی قابل ذکر نہیں ہوتی کبھی انہیں مکی یا
چنے کا دانہ زمین پر پڑا ہوامل جاتا ہے، کبھی بٹن یا ایسی ہی کوئی چیز مل جاتی ہے اور وہ اُسے اٹھا لیتے
ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی ایک دفعہ ایک شخص نے دریافت کیا کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ
گری پڑی چیز کے متعلق کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا مثلاً ؟ اُس نے کہا مثلاً جنگل میں مجھے کوئی بکری
مل جائے تو آیا میں اُسے لے لوں یا نہ لوں؟ آپ نے فرمایا جنگل میں اگر تجھے کوئی بکری مل جائے تو
تو ادھر ادھر آواز دے کہ یہ کس کی بکری ہے اور اگر آواز دینے کے باوجود تجھے اس کا مالک نہ ملے تو تو
اُسے لے لے اور کھا جا کیونکہ اگر تو نہیں کھائیگا تو تیرا بھائی بھیڑیا اُسے کھا جائیگا۔اس نے کہا یا
رَسُولَ اللهِ! اگر جنگل میں اونٹ مل جائے تو پھر کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا تیرا اونٹ سے کیا تعلق
ہے؟ اونٹ کا کھانا درختوں پر اور اس کا پانی اس کے پیٹ میں ہے تو اس اونٹ کا کیا لگتا ہے تو اُسے
پھرنے دے۔اس نے کہا یا رَسُولَ اللهِ ! اگر کہیں گری پڑی کوئی تھیلی مجھے مل جائے تو پھر کیا حکم
72

آج 10 میں سے 10 باقی