اسلامی لیگ آف نیشنز اور اسکے چار بنیادی اصول

نظام نو

ایک مدرس بھی کرتا ہے مگر اس کی خدمت اتنی ہی ہوتی ہے کہ علم پڑھاتا ہے اور تنخواہ وصول کر لیتا
ہے مگر یہ لوگ تو جب کسی ملک میں جاتے ہیں تو وہاں کی زمینیں اپنے آدمیوں میں بانٹ دیتے ہیں
اور ہزاروں لوگ خانماں برباد ہو جاتے ہیں۔پس فرماتا ہے یہ طریق درست نہیں۔اول تو دوسروں کے ملک میں سیاسی طور پر نہ جاؤ اور اگر جاؤ تو خادموں کی حیثیت سے
جاؤ۔پس دوسروں کے فائدہ کے لئے بغیر ملک پر قبضہ کرنے کے مدد دینا منع نہیں۔منع یہی ہے
کہ انسان خادم کی حیثیت سے نہ جائے بلکہ ملک پر قبضہ کرنے کے لئے جائے۔اب دیکھو
بالشویک نے بھی کچھ کمی نہیں کی وہ فن لینڈ پر چڑھ دوڑے اور اس پر قبضہ کر لیا اور شور یہ مچار ہے
تھے کہ ہم وہاں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔پس اسلام کہتا ہے یہ طریق درست نہیں تمہیں اس سے
اجتناب کرنا چاہئے حقیقت یہ ہے کہ تمام کالونیز کا سوال صرف اور صرف اس طرح حل ہوسکتا ہے
جو اسلام نے بتایا ہے ورنہ موجودہ طریقے سب غلط اور نا درست ہیں۔اسلامی لیگ آف نیشنز اور اسکے چار بنیادی اصول
تیسرا اصل اسلام یہ بتاتا ہے کہ جب تک دنیا ایک محور پر نہیں آجاتی امن کے قیام کے لئے
سب کو اُنکی حدود کے اندر رکھو۔اسلام کا اصول یہ ہے کہ ساری دنیا کو اکٹھا کر کے ایک محور
پر لایا جائے مگر جب تک ایسا نہیں ہو جاتا اُسوقت تک جھگڑوں کو دور کرنے کے لئے وہ یہ
ہدایت دیتا ہے۔وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَلُوْا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۚ فَإِنْ بَغَتْ
إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِي إِلَى أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِنْ فَاءَتْ
فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ۲۸ یعنی اگر دو حکومتیں
آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان دونوں کے درمیان صلح کرا دو اور اگر وہ صلح اور پیار سے آپس کے
جھگڑے کو نہ نپٹا ئیں اور ایک حکومت دوسرے پر چڑھائی کر دے تو پھر ساری حکومتیں مل کر
چڑھائی کرنے والے کا مقابلہ کریں۔جب وہ اپنی ہار مان لے اور کہے بہت اچھا میں لڑائی بند
77

کرتی ہوں تو پھر دوبارہ ان کے درمیان صلح کراؤ اور تفصیلات طے کرو۔مگر یا درکھو جب شرائط صلح
طے کرنے لگو تو اس غصہ کی وجہ سے کہ اس نے کیوں جنگ کی۔عدل و انصاف کو ترک نہ کرو اور ایسا
نہ کرو کہ پھر اپنا حصہ بھی مانگنے لگو بلکہ جو جھگڑا تھا اسی تک اپنے آپ کو محدود رکھو۔دیکھو یہ کیسی زبردست پیشگوئی ہے جب یہ آیت نازل ہوئی اُسوقت کوئی مسلمان گروہ
ایسے نہ تھے جن میں لڑائی کا خطرہ ہوتا۔پس در حقیقت یہ آئندہ کے متعلق ایک پیشگوئی تھی۔بغی
اور قاتلوا کے الفاظ بھی بتارہے ہیں کہ اس کا تعلق حکومت سے ہے چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اگر دو حکومتیں آپس میں جھگڑ پڑیں تو تمہیں یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ ان حکومتوں کو مجبور کر دو کہ وہ
قوموں کی پنچایت سے اپنے جھگڑے کا فیصلہ کرائیں۔اگر وہ منظور کر لیں تو بہتر اور اگر منظور نہ
کریں اور ایک قوم دوسری قوم پر حملہ کر دے تو باقی سب کا فرض ہے کہ اس کے مقابلہ میں یکجا ہو
جائیں اور اس پر حملہ کر کے اُسے مغلوب کریں اور آخر میں جب مغلوب ہو کر وہ صلح پر آمادہ ہو
جائے تو انصاف اور دیانت کے ساتھ شرائط طے کرو۔انتقام کے جوش میں اس قوم کے حصے
بخرے کرنے اور ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو۔اس آیت میں جو اصول بتائے گئے
ہیں وہ یہ ہیں :-
(۱) اگر حکومتوں میں اختلاف ہو تو دوسری حکومتیں زور دیکر انہیں تبادلہ خیالات کر کے
فیصلہ کرنے پر مجبور کریں۔(۲) اگر ان میں سے کوئی فریق نہ مانے اور جنگ کرے تو سب مل کر لڑنے والے سے
جنگ کریں۔(۳) جب حملہ آور مغلوب ہو جائے اور باہمی سمجھوتہ کے فیصلہ پر راضی ہو جائے تو پھر سب
ساتھ مل کر صلح کا فیصلہ کرائیں (آیت میں پہلی صلح صلح سے کام کرنے اور آپس میں مصالحت سے
رہنے کے معنوں میں ہے اور دوسری صلح شرائط صلح سے طے کرانے پر دلالت کرتی ہے کیونکہ دوبارہ
شرائط کے کوئی معنے نہیں۔عدل
کا اضافہ بھی اس پر دال ہے۔)
78

آج 10 میں سے 10 باقی