غرباء کی تکالیف کو دور کرنے کیلئے اسلام میں چارا حکام
نظام نو
اور اصل میں ایسی ہی لیگ کوئی فائدہ بھی دے سکتی ہے نہ وہ لیگ جو اپنی ہستی کے قیام کے لئے
لوگوں کی مہربانی کی نگاہوں کی جستجو میں بیٹھی رہے۔۲۹
"
اسی طرح میں نے لکھا تھا: -
” جب تک کہ لوگ اسلام کی تعلیم کے مطابق یہ نہیں سمجھیں گے کہ ہم سب ایک ہی جنس سے
ہیں اور یہ کہ ترقی منزل سب قوموں سے لگا ہوا ہے کوئی قوم شروع سے ایک ہی حالت پر نہیں چلی
آئی اور نہ آئندہ چلے گی کبھی فساد دور نہ ہوگا۔لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ قوموں کو زیروز بر کر نیوالے
آتش فشاں مادے دنیا سے ختم نہیں ہو گئے نیچر جس طرح پہلے کام کرتی چلی آئی ہے اب بھی کر رہی
ہے پس جو قوم دوسری قوم سے حقارت کا معاملہ کرتی ہے وہ ظلم کا ایک نہ ختم ہو نیوالا چکر چلاتی
ہے۔اسوقت لوگ لیگ آف نیشنز کے قیام پر اتنے خوش تھے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں مگر میں
نے زور دیا کہ جب تک تم یہ شرط نہ رکھو گے کہ جو حکومت غلطی کرے گی اس سے سب حکومتیں مل کر
لڑیں گی اُسوقت تک امن قائم نہیں ہو سکے گا مگر ا سوقت یہی کہا گیا کہ ایسا نہیں ہوسکتا یہ تو صلح کی
بجائے لڑائی کی بنیاد رکھنا ہے اور نہ صرف اس کی بلکہ ان سب اصول کی جو اسلام نے پیش کئے
ہیں تمام موجودہ تحریکات جو نئے نظام کی مدعی ہیں مخالف رہی ہیں مگر اب بائیس سال دھکے کھا کر
اسی طرف رجوع ہوا ہے جس کی خبر اسلام نے پہلے سے دے دی تھی اور مضامین لکھے جا رہے ہیں
کہ نئی لیگ کے قیام کے وقت یہ شرط رکھی جائیگی کہ اگر کوئی حکومت تصفیہ کی طرف مائل نہ ہو تو اس
سے جنگ کی جائے مگر اب بھی تم دیکھو گے کہ اگر وہ اسلامی نظام کی پوری پابندی نہ کریں گے
تو نا کام ہی رہیں گے۔غرباء کی تکالیف کو دور کرنے کیلئے اسلام میں چارا حکام
یہ اصول تو اہم قومی امن کے لئے ہیں اور بغیر بین الاقوامی صلح کے اندرونی صلح چنداں نفع
80
بھی نہیں دیتی مگر چونکہ بین الاقوامی صلح کے ساتھ ہی اندرونی یعنی انفرادی اصلاح بھی ضروری ہے
اس لئے اب میں یہ بتا تا ہوں کہ اسلام نے اندرونی اصلاح کے لئے کیا ذرائع تجویز کئے ہیں۔پہلا حکم یعنی ورثہ کی تقسیم
اس غرض کے لئے اسلام نے چار نظریے قائم کئے ہیں اور ان چاروں کی غرض یہ ہے کہ
غرباء کی تکلیف دور ہو جائے اگر غور کیا جائے تو تمدن میں خرابی واقعہ ہونے کا ایک بہت بڑا سبب
یہ ہوتا ہے کہ جائیدادیں تقسیم نہیں ہوتیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ چندلوگوں کے قبضہ میں رہتی ہیں اور
غرباء کو جائیدادیں پیدا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔اسلام نے اس نقص کو دور کرنے کے لئے ورثہ کے
تقسیم کئے جانے کا حکم دیا ہے چنانچہ اسلامی احکام کے مطابق ہر مرنے والے کی جائیداد اس کے
ورثاء میں تقسیم ہو جاتی ہے اور ماں کو ، باپ کو ، بیٹوں کو، شوہر کو، بیوی کو غرض ہر ایک حقدار کو اس کا
مقررہ حق مل جاتا ہے اور کسی شخص کو اختیار نہیں ہے کہ وہ اس تقسیم کو اپنی مرضی سے بدل دے بلکہ
قرآن کریم یہ ہدایت دیتا ہے کہ اگر تم اس رنگ میں جائیداد کو تقسیم نہیں کروگے تو گنہ گار ٹھہرو گے۔اس کے مقابلہ میں جو دوسرے مذاہب ہیں اُن میں سے کسی میں تو صرف پہلے بیٹے کو وارث قرار دیا
گیا ہے اور کسی میں کسی اور کو۔منو میں لکھا ہے کہ صرف بیٹوں کو ورثہ دیا جائے بیٹیوں کو نہ دیا جائے
نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ ایک شخص یا چند اشخاص کے ہاتھ میں تمام دولت جمع ہو جاتی تھی اور غرباء ترقی سے
محروم رہتے تھے۔اسلام کہتا ہے کہ جب تک تم اپنی دولت کو لوگوں میں پھیلاؤ گے نہیں اُس وقت
تک قوم کوترقی حاصل نہیں ہو سکے گی چنانچہ دیکھ لو اگر کسی شخص کے پاس ایک لاکھ روپیہ ہو اور اس
کے دس بیٹے ہوں تو ہر ایک کو دس دس ہزار روپیٹل جائیگا آگے اگر اُن کے تین تین ، چار چار بیٹے
ہوں تو یہ دس ہزار کی رقم اڑھائی اڑھائی ، تین تین ہزار روپیہ تک آجائیگی اور اسطرح سب کو دولت
کے حصول کے لئے نئے سرے سے محنت کرنی پڑے گی۔یہ نہیں ہوگا کہ وہ محض اپنے باپ دادا کی
جائیداد کے سہارے بیٹھے رہیں اور نہ صرف خود نکھے ہو جائیں بلکہ اپنی دولت کو بند کر لیں۔81
انگریزوں نے تو پنجاب کی نو آبادیوں میں زمین کی تقسیم کے وقت یہ شرط لگا دی تھی کہ صرف بڑا بیٹا
ان کا وارث ہوسکتا ہے مگر اب انہوں نے یہ شرط اُڑادی ہے۔دوسرا حکم یعنی روپیہ جمع کرنے کی ممانعت
دوسرے اسلام نے روپیہ جمع کرنے سے روکا ہے یعنی وہ یہ نہیں چاہتا کہ روپیہ کو بند رکھا
جائے بلکہ وہ مجبور کرتا ہے کہ لوگ یا تو روپیہ کو خرچ کریں یا اسے کسی کام پر لگائیں کیونکہ دونوں
صورتوں میں روپیہ چکر کھانے لگے گا اور لوگوں کو فائدہ ہوگا لیکن اگر کوئی ایسا نہ کرے تو اس کے
متعلق اسلام یہ وعید سناتا ہے کہ اُسے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ملے گی۔چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو سونا اور چاندی وہ دنیا میں جمع کریگا اسی کو آگ میں گرم کر کے قیامت
کے دن اُسے داغ دیا جائیگا۔اس حکم میں حکمت یہی ہے کہ اگر لوگ سونا چاندی جمع کرینگے تو
غریبوں
کو کام نہیں ملیں گا لیکن اگر وہ اس روپیہ کو کام پر لگا دیں گے تو وہ لوگ جن سے لین دین ہوگا
فائدہ اٹھا ئیں گے۔اسی طرح کچھ لوگ بطور ملازمت یا مزدوری کے فائدہ اٹھا سکیں گے مثلاً وہ
کوئی عمارت بنانی شروع کر دے تو گو وہ عمارت اپنے لئے بنائیگا مگر روپیہ خرچ ہونے کی وجہ سے
کئی لوگوں کی روزی کا سامان مہیا ہو جائیگا۔یوں تو فضول عمارتوں
پر روپیہ برباد کر نے سے اسلام
منع کرتا ہے مگر بہر حال اگر وہ لغو طور پر عمارتیں نہ بنائے بلکہ اپنے ذاتی فائدہ کے لئے بنائے تو بھی
لوہاروں اور مستریوں اور مزدوروں اور کئی اور لوگوں کو کام میسر آجائیگا لیکن اگر وہ ایسا نہ کرے بلکہ
سونے چاندی کے زیور بنا کر گھر میں جمع کرنا شروع کر دے تو اس سے دوسروں کو کوئی فائدہ نہیں
ہوگا پس اسلام روپیہ کو جمع کرنے سے منع کرتا ہے اسی طرح عورتوں کے لئے کثرت سے زیورات
تیار کرنا بھی پسند نہیں کرتا یوں تھوڑ اساز یورا نہیں بنوا کر دینا جائز ہے۔82
تیسر احکم یعنی سود کی ممانعت
تیسرے اسلام سود کی ممانعت کرتا ہے۔سود بھی ایک ایسی چیز ہے جو روپیہ کو اپنی طرف کھینچتی
ہے اس کے ذریعہ سے وہ تاجر جو پہلے سے اپنی ساکھ بٹھا چکے ہوتے ہیں اور جن کے پاس ایک
وقت میں کوئی سرمایہ نہیں ہوتا۔جس قدر روپیہ کی اُن کو ضرورت ہو آسانی سے بنکوں سے لے لیتے
ہیں یا ایک شخص معمولی سرمایہ والا ہوتا ہے مگر اس کا دماغ نہایت اعلیٰ ہوتا ہے وہ کسی بنک کے
سیکریٹری یا پریذیڈنٹ سے دوستی پیدا کر کے اس سے لاکھ دو لاکھ روپیہ لے لیتا ہے اور تھوڑے
عرصہ میں ہی دو لاکھ سے دس لاکھ بنا لیتا ہے اور پھر چند سالوں کے اندر اندر وہ کروڑ پتی ہو جاتا
ہے۔اس سے بھی دنیا کو بہت بڑا نقصان پہنچتا ہے ہمارے ملک کے زمیندار خوب جانتے ہیں
کہ اُن کا کس قدر روپیہ بنوں کے پاس جاتا ہے اگر سود کے بغیر اُن کے گزارہ کی کوئی صورت ہو
جاتی تو ہر زمیندار خاندان کی مالی حالت آج سے بدر جہا بہتر ہوتی مگر سود کی بدولت اگر ایک
زمیندار دو ہزار روپیہ کسی بننے سے قرض لیتا ہے تو چند سالوں میں وہ بعض دفعہ دس دس ہزار روپیہ
سود کا دے دیتا ہے مگر ابھی دو ہزار روپیہ جو اس نے قرض لیا تھا وہ بدستور موجود ہوتا ہے۔پس سود
ایک بہت بڑی لعنت ہے جو بنی نوع انسان کے سروں پر مسلط ہے یہ ایک جونک ہے جو غریبوں کا
خون چوستی ہے اگر دنیا امن کا سانس لینا چاہتی ہے تو اسکا طریق یہی ہے کہ دنیا سے سود کو مٹا دیا
جائے اور اسطرح دولت کو محدود ہاتھوں میں جمع نہ ہونے دیا جائے۔چوتھا حکم یعنی زکوۃ اور صدقات کا دینا
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ بیشک اسلام ایک طرف تو روپیہ کسی کے ہاتھ میں نہیں رہنے دیتا
بلکہ اُسے تقسیم کر دیتا ہے اور دوسری طرف روپیہ جمع کرنے سے منع کر رہا ہے مگر اس سے غربت کا
علاج تو نہیں ہو جاتا۔اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اسلام نے ایک چوتھا حکم غرباء کے حقوق کی
83
ادائیگی کے لئے زکوۃ اور صدقہ کا دیا ہے یعنی جسقدر جائیداد کسی انسان کے پاس سونے اور
چاندی کے سکوں یا اموال تجارت کی قسم سے ہو اور اس پر ایک سال گذر چکا ہو تو ضروری ہے کہ
حکومت اس سے اڑھائی فیصدی سالا نہ ٹیکس وصول کر کے خزانہ شاہی میں داخل کرے اور اسے
ملک کے غرباء پر خرچ کیا جائے۔یہ ٹیکس جسے زکوۃ کہا جاتا ہے صرف آمد پر نہیں بلکہ سرمایہ اور نفع
سب کو ملا کر اس پر لگایا جاتا ہے اور اس طرح اڑھائی فیصدی بعض دفعہ نفع کا پچاس فی صدی بن
جاتا ہے اور بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ۔اس حکم کے مطابق جس شخص کے گھر میں سو روپیہ جمع
ہوگا اُسے سال گزرنے کے بعد اڑھائی روپیہ زکوۃ دینی پڑے گی جس پر لازماً اُسے فکر پیدا
ہوگا کہ اگر یہ روپیہ اسی طرح جمع رہا تو تھوڑے ہی عرصہ میں تمام روپیہ ٹیکس کی ادائیگی میں خرچ
ہو جائیگا چنانچہ وہ فور اردو پہیہ کو تجارت پر لگا دیگا تا کہ یہ کمی پوری ہو جائے اور جب وہ روپیہ کو
تجارت پر لگائیگا تو روپیہ چکر کھانے لگے گا اور اسطرح علاوہ اس کے کہ اس کے روپیہ میں سے
اڑھائی فیصدی غرباء کو ملے گا روپیہ کے بند رکھنے سے جو نقصان ہوسکتا تھا وہ بھی ملک اور قوم کو
نہیں پہنچے گا۔آجکل خصوصیت سے لوگوں میں یہ مرض پیدا ہو رہا ہے کہ وہ سونا اور چاندی کو جمع
کر کے رکھ رہے ہیں۔غرباء کو کئی قسم کی ضرورتیں ہوتی ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ سونا آجکل
گراں ہے وہ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کا یہی طریق سوچتے ہیں کہ زیور فروخت کر دیا جائے
چنانچہ کوئی انگوٹھی فروخت کر دیتا ہے، کوئی کان کی بالیاں فروخت کر دیتا ہے، کوئی گلو بند فروخت
کر دیتا ہے، کوئی پازیب فروخت کر دیتا ہے مگر جانتے ہو یہ سب سونا اور چاندی کہاں جمع ہورہا
ہے یہ سب بنیوں کے گھر میں جا رہا ہے۔اور بعض لوگ تو اس ڈر کے مارے سونا چاندی جمع کر
رہے ہیں کہ اگر جاپان آ گیا تو نوٹ ناکارہ ہو جائیں گے وہ یہ نہیں جانتے کہ جاپان آیا تو سب
سے پہلے وہ سونے اور چاندی کو ہی ٹوٹے گا مگر وہ سمجھتے ہیں سونا تو اُن کے گھروں میں ہی رہیگا
اور جن کے پاس نوٹ ہونگے اُن کے پاس کچھ نہیں رہیگا۔اسی وجہ سے سونا روز بروز مہنگا ہوتا
چلا جاتا ہے۔چالیس روپیہ سے اس نے بڑھنا شروع کیا تھا اور ستر روپیہ تک پہنچ گیا ہے اور میں
84