ملک کے اموال پر حکومت کو اقتدار حاصل ہو نیکی ضرورت

نظام نو

گڑھتا کہ کوئی مولوی اس پادری کو جواب نہیں دیتا آخر کچھ عرصہ کے بعد جب اس نے دیکھا کہ
لوگوں پر برا اثر ہورہا ہے تو ایک دن جب وہ پادری وعظ کر رہا تھا وہ اس کے پاس گیا اور کہا کہ
پادری صاحب ! میں نے آپ سے ایک بات کہنی ہے اُس نے بات سننے کے لئے اُس کی طرف
سر جھکا دیا کہ کہو کیا کہتے ہو۔اس نے بجائے کوئی بات کہنے کے ہاتھ اٹھایا اور زور سے اس کے
منہ پر تھپڑ مارا۔پہلے تو پادری رکا مگر پھر اس نے سمجھا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ ایک اور تھپڑ لگا دے اس پر اس
نے بھی اُسے مارنے کے لئے اپنا ہاتھ اٹھا لیا۔وہ کہنے لگا صاحب! آپ یہ کیا کرتے ہیں آپکی
تعلیم تو یہ ہے کہ اگر کوئی ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دینا چاہیئے میں تو اس
انتظار میں تھا کہ آپ اپنا دوسرا گال بھی میری طرف پھیر دینگے مگر آپ تو مقابلہ پر اتر آئی ہیں۔وہ
کہنے لگا آج میں انجیل پر
نہیں بلکہ تمہارے نبی کی تعلیم پر ہی عمل کرونگا۔بالشوزم کے نتیجہ میں ملک میں بغاوت پیدا ہونے کا اندیشہ
تو بعض تعلیمیں کہنے کو بڑی اچھی ہوتی ہیں مگر عملی رنگ میں وہ نہایت ہی ناقص ہوتی ہیں۔اسی طرح بالشوزم کے موجودہ نظام پر نہیں جانا چاہیئے وہ اسوقت زار کے ظلموں کو یادر کھے ہوئے
ہے جس دن یہ خیال ان کے دل سے بھولا پھر یہ طبعی احساس کہ ہماری خدمات کا ہم کو صلہ ملنا
چاہیئے انکے دلوں میں پیدا ہو جائے گا نئی پود بغاوت کریگی اور اس تعلیم کی ایسی شناعت ظاہر ہوگی
که ساری دنیا حیران رہ جائیگی لیکن اسلامی طریق میں بغاوت کا کوئی امکان نہیں ،ہستی ہو تو ہو
کیونکہ یہ ایک طبعی بات ہے۔ملک کے اموال پر حکومت کو اقتدار حاصل ہونیکی ضرورت
اب میں اس اہم سوال کی طرف آتا ہوں جو درحقیقت میرے مضمون کی بنیاد ہے مگر اس
سے پہلے ایک سوال ابھی باقی ہے جسکو حل کرنا ضروری ہے اور وہ یہ کہ ہم اوپر کی تمام نئی تحریکات
89

سے اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ تمام تحریکات باوجود اختلاف کے اس امر میں متفق ہیں کہ حکومت کو
ملک کے مال پر ایک بہت بڑا اقتدار حاصل ہونا چاہئے۔پرانے ٹیکس اس سکیم کو پورا نہیں کر سکے
جو ان مختلف نظام والوں کے ذہن میں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اب نئے ٹیکس لگائے جائیں،
نئے نئے طریق ایجاد کئے جائیں جن سے اُمراء کی دولت انکے ہاتھ سے نکالی جا سکے اور غربا میں
تقسیم کی جاسکے پس وہ کہتے ہیں کہ اگر غریبوں کی ضرورتیں پوری کرنی ہیں تو ٹیکس بڑھانے پڑیں
گے موجودہ ٹیکسوں سے یہ مشکل حل نہیں ہو سکتی اب سوال یہ ہے کہ اسلام نے اس بارہ میں کیا
رویہ اختیار کیا ہے۔وہ کہتے ہیں تم نے زکوۃ کی تعلیم نکالی ہے مگر کیا تمہارے نز د یک زکوۃ اس غرض کو پورا کر
سکتی ہے کہ ہر غریب کو کپڑا ملے ، ہر غریب کو کھانا ملے، ہر غریب کو مکان ملے اور ہر غریب کو دوا
ملے؟ میرا دیانتدارانہ جواب یہ ہے کہ نہیں۔یعنی میرا دیانتدارانہ جواب یہ ہے کہ اس زمانہ کے
لحاظ سے یقیناً حکومت کے ہاتھ میں اس سے زیادہ روپیہ ہونا چاہئے جتنا روپیہ پہلے اس کے ہاتھ
میں زکوۃ وغیرہ کی صورت میں ہوا کرتا تھا۔پہلے گورنمنٹ پر صرف یہ ذمہ داریاں تھیں کہ وہ ٹیکس
وصول کر کے سڑکیں بنائے ، ہسپتال بنائے، مدر سے بنائے ، فوجیں رکھے اور اسی طرح رعایا کی
بہبودی کے لئے اور تدابیر عمل میں لائے مگر اب یہ ایک نئی ذمہ داری بھی گورنمنٹ پر عائد ہوتی
ہے کہ دنیا نے اپنے طور پر غریبوں کو کھانا کھلا کر دیکھ لیا کہ وہ اسے نہیں کھلا سکی دنیا نے اپنے طور پر
غریبوں کو کپڑے پہنا کر دیکھ لیا کہ وہ ان کی اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکی ، دنیا نے اپنے طور پر
انکے لئے دوا مہیا کر نیکی کوشش کر لی مگر اسمیں وہ کامیاب نہیں ہو سکیسو اب یہ تقاضا کیا جاتا ہے کہ
ان تمام ضروریات کو بھی گورنمنٹ پورا کرے۔وہ ہر شخص کو پہننے کے لئے کپڑا، کھانے کے لئے
غذاء رہنے کے لئے مکان اور علاج کے لئے دو مہیا کرے اور اسلام بھی اس امر کو تسلیم کرتا ہے کہ
یہ تمام کام حکومت کے ذمہ ہیں۔پس جب یہ تسلیم شدہ امر ہے کہ یہ کام حکومت کو کرنے چاہئیں
اور جب اسلام بھی اسے تسلیم کرتا ہے تو یہ درست ہے کہ یا تو اسلام ہمیں یہ بتائے کہ زکوۃ کا روپیہ
90

آج 10 میں سے 10 باقی