بالشوزم کے نظریہ کی رو سے غرباء کی تکالیف دور کرنے کی تدابیر
نظام نو
دنیا کے بھوکوں ، ساری دنیا کے نگوں ، ساری دنیا کے بیماروں،ساری دنیا کے جاہلوں اور ساری دنیا
کے بے سر و سامان لوگوں
کا انتظام کیا جائے مگر اس طرح ساری دنیا کے حاجتمندوں کا علاج تو
پھر بھی نہ ہوگا ہر حکومت صرف اپنے ملک کے غرباء کا ہی خیال رکھے گی پس یہ تدبیر عالمگیر نہیں
ہے۔دوسرے مثلاً اس پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ اسمیں بھی انفرادی جو ہر کے اظہار کے مواقع میں
کمی آجاتی ہے اور اسطرح جسم کا خیال تو کیا جاتا ہے مگر دماغ جو زیادہ قیمتی ہے اسے نقصان پہنچ
جاتا ہے۔غربا کی ضرورتوں کے لئے چندے حاصل کرنے کے متعلق ہٹلر اور گوئرنگ کی سکیم
نیشنلسٹ سوشلزم کی اس بارہ میں مفصل سکیم مجھے معلوم نہیں لیکن ہٹلر ۳۲ اور گوئرنگ ۳۳
کی اس سکیم کا مجھے علم ہے کہ سرمایہ دار جو زیادہ حصہ قومی خدمت میں لیں انہیں حکومت کی امداد کے
زیادہ مواقع بہم پہنچائے جائیں۔وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ حکومت کو زیادہ چندے دینگے اور قومی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے انکا خاص طور پر خیال رکھا جائیگا اور انہیں ٹھیکے وغیرہ دیئے
جائیں گے لیکن یہ سکیم بھی مکمل نہیں کیونکہ اس طرح بھی پورا سرمایہ جو کافی ہو جمع نہیں ہوسکتا اور نیز
اس میں یہ پہلو مذکور نہیں کہ ملک کی ضرورت کی ذمہ داری حکومت پر کس حد تک ہوگی۔بالشوزم کے نظریہ کی رو سے غرباء کی تکالیف دُور کرنے کی تدابیر
بالشوزم کی تدبیر یہ ہے کہ سب اہم تجارتیں اور صنعتیں حکومت کے ہاتھ میں ہوں اور
زراعت پیشہ کی سب زائد آمد حکومت جبر لے لے۔سب دولتمندوں کی دولت جبر ا چھین لے۔اس پر جو اعتراض پڑتے ہیں پہلے بتا آیا ہوں خلاصہ یہ کہ اس سے انفرادیت بالکل تباہ ہو جاتی ہے
اور اس قسم کی حکومت میں جب ضعف آئیگا ہمیں معمولی تبدیلی پیدا نہ ہوگی بلکہ پھر زار جیسی
حکومت قائم ہو جائے گی۔فرانس کا تجر بہ گواہ ہے بور بون خاندان نے فرانس میں فوزویت
93
۳۴
عوام کی حکومت جو جمہوریت سے مختلف ہے ) پیدا کی اور فوز ویت نے بونا پارٹ " جیساجبار
پیدا کیا۔اسی طرح زار نے بالشوزم پیدا کی اور اسے کامیاب بنایا اور بالشوزم تھوڑے ہی عرصہ
میں کمزور ہو کر پھر ایک نیا جبار پیدا کر دیگی۔اسی طرح بالشوزم میں یہ نقص ہے کہ ملک کے ایک
حصہ کو خواہ مخواہ دشمن بنالیا گیا ہے اور اس سے دشمنوں کا سا سلوک شروع کر دیا گیا ہے یعنی سب
پرانے خاندانوں اور علمی خدمت کرنے والے لوگوں
کو دشمن بنالیا گیا ہے۔اسلام کی سکیم ان سب سے مختلف ہے اسلام نے اول تو ان تینوں تحریکوں کے خلاف یہ
نظریہ پیش کیا ہے کہ آرام کے وہ معنے نہیں جو تم کہتے ہو یعنی تم تو آرام کی زندگی کے یہ معنے لیتے
ہو کہ سب کے لئے یکساں تعیش کے سامان پیدا کئے جائیں ، سب کے لئے سنیما میں جانے کے
راستے کھلے ہوں ، سب کے لئے کھیلیں اور تماشے دیکھنے ممکن ہوں مگر اسلام نے آرام کی زندگی کا
مفہوم یہ لیا ہے کہ امیروں کو بھی ان تعیش کے سامانوں میں نہ پڑنے دیا جائے اور اس طرح بنی
نوع انسان کو مساوات کی طرف لایا جائے۔اصل غرض تو آرام ہے۔مگر اسلام آرام کے ساتھ ہی
اخلاق اور معیار شرافت کو بھی بلند کرنا چاہتا ہے۔پھر آرام کے متعلق اسلام اور ان تحریکات کے
نظریوں میں یہ بھی فرق ہے کہ انہوں نے تعیش کے سامان بڑھا کر آرام حاصل کرنا چاہا ہے اور
اسلام کہتا ہے کہ ہم تمہیں صرف ضروریات زندگی دینگے تعیش کی چیزیں نہیں دینگے گویاوہ تفتیش کے
سامانوں کی بجائے سب کے لئے یکساں سادہ زندگی پیش کرتا ہے اسی لئے اسلام نے ناچ گانے
اور شراب وغیرہ کو حرام قرار دیا ہے۔انگلستان میں جب غرباء شور مچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں
بڑی تکلیف ہے تو دلیل یہ دیتے ہیں کہ ہم غریبوں کو شراب کے صرف دو گلاس پینے کو ملتے ہیں
اور امیر آدمی دس دس گلاس شراب پی جاتا ہے اور گورنمنٹ کہتی ہے کہ تمہارا مطالبہ بالکل بجا اور
درست ہے ہم تمہیں بھی دس دس گلاس شراب مہیا کر کے دینگے مگر اسلام کہتا ہے کہ ہم تمہاری اس
شکایت کا اس رنگ میں ازالہ کرینگے کہ تمہارے دو گلاس بھی چھین لیں گے اور امیروں کے دس
گلاس بھی چھین لیں گے کیونکہ یہ چیزیں جسم اور روح کے لئے مضر ہیں۔اسی طرح وہاں اگر غرباء
94