خلفائے اسلام کے زمانہ میں منظم طور پر غرباء کی ضروریات کو پورا کرنے کی جدو جہد
نظام نو
ابتدائے اسلام میں غرباء کی ضرورتیں پوری کرنے کا طریقہ
اسلام کے ابتدائی دور میں اُس کی ضرورت کے مطابق یہ تعلیم کلی طور پر کامیاب رہی ہے
چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں نہ صرف سادگی پر عمل کرایا گیا بلکہ جب
حکومت کی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد ہوئی تو تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ علاوہ زکوۃ کے غرباء کی
سب ضرورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چندوں سے پوری فرمایا کرتے تھے اور اس ضمن
میں بعض دفعہ صحابہ بڑی بڑی قربانیاں کیا کرتے تھے۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک وقت
اپنا سارا مال دے دیا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک وقت قریباً سارا مال دے دیا اور یہ زکوۃ
نہ تھی۔پس جس قدرضرورت تھی اس کے مطابق اس تعلیم نے کام دے دیا اور یہ طریق اس زمانہ
کی ضرورت کے لحاظ سے بالکل کافی تھا۔خلفائے اسلام کے زمانہ میں منتظم طور پر غرباء کی ضروریات کو پورا کرنے کی جدو جہد
جب حکومت زیادہ پھیلی اور خلفاء کا زمانہ آیا تو اس وقت منظم رنگ میں غرباء کی ضروریات کو
پورا کرنے کی جدوجہد کی جاتی تھی چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایسے رجسٹر بنائے گئے
جن میں سب لوگوں کے نام ہوتے تھے اور ہر فرد کے لئے روٹی اور کپڑا مہیا کیا جاتا تھا اور فیصلہ کیا
جاتا تھا کہ فی مرد اتنا غلہ ، اتنا گھی، اتنا کپڑا اور اتنی فلاں فلاں چیز دی جائے۔اسی طرح ہر شخص کو
چاہے وہ امیر ہو یا غریب اس کی ضروریات زندگی مہیا ہو جاتی تھیں اور یہ طریق اُس زمانہ کے لحاظ
سے بالکل کافی تھا۔آج دنیا یہ خیال کرتی ہے کہ بالشوزم نے یہ اُصول ایجاد کیا ہے کہ ہر فرد کو اس کی
ضروریات زندگی مہیا کی جانی چاہئیں حالانکہ یہ طریق اسلام کا پیش کردہ ہے اور حضرت عمرؓ کے زمانہ
میں اس پر منظم رنگ میں عمل بھی کیا جا چکا ہے بلکہ یہاں تک تاریخوں میں آتا ہے کہ شروع میں
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جو فیصلہ کیا تھا اُس میں اُن چھوٹے بچوں کا جو شیر خوار ہوں خیال نہیں
101
رکھا گیا تھا اور اسلامی بیت المال سے اُس وقت بچے کو مد دلنی شروع ہوتی تھی جب ماں بچے کا دودھ
چھڑا دیتی تھی۔یہ دیکھ کر ایک عورت نے اپنے بچے کا دودھ چھڑادیا تا کہ بیت المال سے اس کا بھی
وظیفہ مل سکے۔ایک رات حضرت عمر گشت لگا رہے تھے، کہ آپ نے ایک جھونپڑی میں سے ایک
بچے کے رونے کی آواز سنی حضرت عمر اندر گئے اور پوچھا کہ یہ بچہ کیوں رورہا ہے اس عورت نے کہا
عمرؓ نے یہ قانون بنا دیا ہے کہ جب تک بچہ دودھ پینا نہ چھوڑے اس کا وظیفہ نہیں لگ سکتا اس لئے
میں نے اس بچے کا دودھ چھڑا دیا ہے تا کہ وظیفہ لگ جائے اور اسی وجہ سے یہ رورہا ہے۔حضرت عمر
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے اپنے دل میں کہا واہ عمر معلوم نہیں تو نے کتنے عرب بچوں کا دودھ
چھڑوا کر آئندہ نسل کو کمزور کر دیا ہے چنانچہ اس کے بعد انہوں نے حکم دے دیا کہ پیدائش سے ہی ہر
بچے کو وظیفہ ملا کرے۔پس اس وقت یہ انتظام تھا اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ انتظام اُس وقت کی
ضروریات اور اس زمانہ کے لحاظ سے کافی تھا۔ہاں یہ درست ہے کہ اُس زمانہ میں غربت اور
امارت میں وہ بعد نہ تھا جو اب ہے۔اس وقت مقررہ ٹیکس اور حکومت اور افراد کو صاحب دولت
لوگوں کی بر وقت امداد ان اغراض کو پورا کر دیتی تھی۔تجارتی مقابلہ اُس وقت اس قدر نہ تھا جواب
ہے۔مقابل کی حکومتیں اس طرح ہمسایہ ملکوں کی دولت کو با قاعدہ نہ لوٹی تھیں جیسا کہ اب لوٹتی ہیں
اس لئے ہم مانتے ہیں کہ وہ انتظام آج کارگر نہیں ہو سکتا لیکن اصولی لحاظ سے وہ تعلیم آج بھی کارگر
ہے۔اس وقت بغیر اس کے کہ کوئی نیا طریق ایجاد کیا جاتا اُسی آمدن سے جو مقررہ ٹیکسوں یا طوعی
چندوں سے حاصل ہوتی تھی گزارہ چلایا جا سکتا تھا پس اُس وقت اُسے کافی سمجھا گیا مگر وہ انتظام
آج کافی نہیں ہوسکتا۔آج کل کا زمانہ منظم زمانہ ہے اس وقت دنیا کی بے چینی کو دیکھ کر حکومتوں نے فیصلہ کیا
ہے
کہ ملک کی بیشتر دولت اُن کے ہاتھ میں ہو اور اگر مذکورہ بالا تحریکیں کامیاب ہوئیں یعنی ان میں
سے کوئی ایک کامیاب ہوئی تو لازماً افراد کے ہاتھ میں روپیہ کم رہ جائے گا اور حکومتوں کے ہاتھ
میں زیادہ چلا جائے گا۔بالشوزم کامیاب ہوتب بھی اور سوشلزم کامیاب ہو تب بھی نتیجہ یہی ہوگا کہ
102