جلد سے جلد وصیتیں کرنے کی ضرورت

نظام نو

طبقہ سے ان
کو محوظ رکھ کر گفتگو کرو میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ دلائل ایسے ہیں جن کا کوئی
جواب ان تحریکات کے مویدین کے پاس نہیں۔دُنیا میں اگر امن قائم ہوسکتا ہے تو اسی ذریعہ سے
جس کو آج میں نے بیان کیا ہے۔اسی طرح آج سے اٹھارہ سال پہلے ۱۹۲۴ء میں امنِ عامہ کے
قیام کے متعلق خدا تعالے نے میرے ذریعہ سے کتاب ”احمدیت میں ایک ایسا عظیم الشان
انکشاف کیا کہ میں یقیناً کہہ سکتا ہوں کہ ایسا عظیم الشان اظہار گزشتہ تیرے سوسال میں پہلے
مفسرین میں سے کسی نے نہیں کیا اور یقینا وہ ایسی تعلیم ہے کہ گو اس قسم کا دعویٰ کرنا میری عادت
کے خلاف ہے مگر میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اس قسم کا انکشاف سوائے نبیوں اور ان کے
خلیفوں کے آج تک کبھی کسی نے نہیں کیا اگر کیا ہو تو لاؤ مجھے اُس کی نظیر دکھاؤ۔وصیت کرنے والا نظام تو کی بنیادر کھنے میں حصہ دار
پس اے دوستو ! جنہوں نے وصیت کی ہوئی ہے سمجھ لو کہ آپ لوگوں میں سے جس جس نے
اپنی اپنی جگہ وصیت کی ہے اُس نے کی بنیا درکھ دی ہے اُس کی جو اس کی اور اس کے
خاندان کی حفاظت کا بنیادی پتھر ہے اور جس جس نے تحریک جدید میں حصہ لیا ہے اور اگر وہ اپنی
ناداری کی وجہ سے اس میں حصہ نہیں لے سکا تو وہ اس تحریک کی کامیابی کے لئے مسلسل دُعائیں
کرتا ہے اُس نے وصیت کے نظام کو وسیع کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔پس اے دوستو! دُنیا کا نیا
نظام دین کو مٹا کر بنایا جا رہا ہے تم تحریک جدید اور وصیت کے ذریعہ سے اس سے بہتر نظام دین کو
قائم رکھتے ہوئے تیار کرومگر جلدی کرو کہ دوڑ میں جو آگے نکل جائے۔وہی جیتتا ہے۔جلد سے جلد وصیتیں کرنے کی ضرورت
پس تم جلد سے جلد وصیتیں کرو تا کہ جلد سے جلد کی تعمیر ہو اور وہ مبارک دن آ جائے
جبکہ چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا لہرانے لگے اس کے ساتھ ہی میں اُن سب دوستوں
121

کو مبارکباد دیتا ہوں جنہیں وصیت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے
ان لوگوں کو بھی جو ابھی تک اس نظام میں شامل نہیں ہوئے توفیق دے کہ وہ بھی اس میں حصہ لے
کردینی ودنیوی برکات سے مالا مال ہو سکیں اور دنیا اس نظام سے ایسے رنگ میں فائدہ اُٹھائے کہ
آخر اسے یہ تسلیم کرنا پڑے کہ قادیان کی وہ ہستی جسے کو ردہ کہا جاتا تھا، جسے جہالت کی بستی کہا جاتا
تھا اُس میں سے وہ نور نکلا جس نے ساری دنیا کی تاریکیوں کو دور کر دیا جس نے ساری دُنیا کی
جہالت کو دور کر دیا، جس نے ساری دنیا کے دکھوں اور دردوں کو دور کر دیا اور جس نے ہر امیر اور
غریب کو، ہر چھوٹے اور بڑے کو محبت اور پیار اور الفت با ہمی سے رہنے کی توفیق عطا فرما دی۔☆☆☆
122

آج 10 میں سے 10 باقی