جو خدا سے ظاہر ہوئے اور خدا ان سے ظاہر ہوگا

کشتیءنوح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کشتی نوح
نظیر ان پیشگوئیوں کی پیش کر سکتے محض شرارت سے یا حماقت سے یہ کہنا کہ فلاں پیشگوئی پوری نہ
ہوئی ہم بجز اس کے کیا کہیں کہ ایسے اقوال کو خباثت اور بدظنی کی طرف منسوب کریں اگر کسی مجمع میں
اسی تحقیق کے لئے گفتگو کرتے تو ان کو اپنے قول سے رجوع کرنا پڑتا یا بے حیا کہلانا پڑتا۔ ہزار ہا
پیشگویوں کا ہو بہو پورا ہو جانا اور اُن کے پورا ہونے پر ہزار ہا گواہ زندہ پائے جانا یہ کچھ تھوڑی بات
نہیں ہے گویا خدائے عز وجل کو دکھلا دینا ہے۔ کیا کسی زمانہ میں باستثنائے زمانہ نبوی کے کبھی کسی نے
مشاہدہ کیا کہ ہزار ہا پیشگوئیاں بیان کی گئیں اور وہ سب کی سب روز روشن کی طرح پوری ہو گئیں اور
ہزار ہا لوگوں نے ان کے پورے ہونے پر گواہی دی۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ اس زمانہ میں جس طرح
خدا تعالیٰ قریب ہو کر ظاہر ہو رہا ہے اور صدہا امور غیب اپنے بندہ پر کھول رہا ہے اس زمانہ کی گذشتہ ﴿۷﴾
زمانوں میں بہت ہی کم مثال ملے گی ۔ لوگ عنقریب دیکھ لیں گے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا چہرہ
ظاہر ہو گا گویا وہ آسمان سے اُترے گا اُس نے بہت مدت تک اپنے تئیں چھپائے رکھا اور انکار کیا گیا
اور چپ رہا لیکن وہ اب نہیں چھپائے گا اور دنیا اُس کی قدرت کے وہ نمونے دیکھے گی کہ کبھی اُن کے
باپ دادوں نے نہیں دیکھے تھے یہ اس لئے ہوگا کہ زمین بگڑ گئی اور آسمان و زمین کے پیدا کرنے
والے پر لوگوں کا ایمان نہیں رہا ہونٹوں پر اس کا ذکر ہے لیکن دل اس سے پھر گئے ہیں اس لئے خدا
نے کہا کہ اب میں نیا آسمان اور نئی زمین بناؤں گا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ زمین مرگئی یعنی زمینی
لوگوں کے دل سخت ہو گئے گویا مر گئے کیونکہ خدا کا چہرہ اُن سے چھپ گیا اور گذشتہ آسمانی نشان سب
بطور قصوں کے ہو گئے سو خدا نے ارادہ کیا کہ وہ نئی زمین اور نیا آسمان بناوے۔ وہ کیا ہے نیا آسمان؟
اور کیا ہے نئی زمین؟ نئی زمین وہ پاک دل ہیں جن کو خدا اپنے ہاتھ سے تیار کر رہا ہے جو خدا سے
ظاہر ہوئے اور خدا اُن سے ظاہر ہوگا ۔ اور نیا آسمان وہ نشان ہیں جو اس کے بندے
کے ہاتھ سے اُسی کے اذن سے ظاہر ہو رہے ہیں لیکن افسوس کہ دنیا نے خدا کی اس نئی تجلی سے
دشمنی کی ۔ ان کے ہاتھ میں بحر قصوں کے اور کچھ نہیں اور ان کا خدا ان کے اپنے ہی تصورات ہیں
دل ٹیڑھے ہیں اور ہمتیں تھکی ہ تھکی ہوئی ہیں اور آنکھوں پر پردے ہیں ۔ دوسری قو میں تو خود حقیقی خدا کو ۔

کشتی نوح
کھو بیٹھی ہیں ان کا کیا ذکر ہے جنہوں نے انسانوں کے بچوں کو خدا بنالیا۔ مسلمانوں کا حال دیکھو کہ
وہ کس قدر اس سے دور ہو گئے ہیں۔ سچائی کے پکے دشمن ہیں راہ راست کے جانی دشمن کی طرح
مخالف ہیں مثلاً ندوۃ العلماء نے اسلام کے لئے جو کچھ دعوی کیا ہے اور یا انجمن حمایت اسلام
لاہور جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کا مال لیتی ہے کیا یہ لوگ خیر خواہ اسلام ہیں؟ کیا یہ لوگ
صراط مستقیم کی حمایت کر رہے ہیں؟ کیا ان کو یاد ہے کہ اسلام کن مصیبتوں کے نیچے کچلا گیا اور
دوبارہ تازہ کرنے کے لئے خدا کی عادت کیا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر میں نہ آیا ہوتا تو ان
کے اسلامی حمایت کے دعوے کسی قدر قابلِ قبول ہو سکتے لیکن اب یہ لوگ خدا کے الزام کے
نیچے ہیں کہ حمایت کا دعویٰ کر کے جب آسمان سے ستارہ نکلا تو سب سے پہلے منکر ہو گئے۔
اب وہ اُس خدا کو کیا جواب دیں گے جس نے عین وقت پر مجھے بھیجا ہے مگر ان کو تو کچھ پروا
نہیں۔ آفتاب دو پہر کے نزدیک آ گیا ابھی اُن کے نزدیک رات ہے۔ خدا کا چشمہ
پھوٹ پڑا مگر ابھی وہ بیابان میں رورہے ہیں۔ اُس کے آسمانی علوم کا ایک دریا چل رہا ہے
لیکن ان لوگوں کو کچھ بھی خبر نہیں ۔ اس کے نشان ظاہر ہو رہے ہیں لیکن یہ لوگ بالکل غافل ہیں اور
نہ صرف غافل بلکہ خدا کے سلسلہ سے دشمنی رکھتے ہیں۔ پس یہی حمایت اسلام اور ترویج
اسلام اور تعلیم اسلام ہے جو ان کے ہاتھوں سے ہو رہی ہے۔ مگر کیا یہ لوگ اپنی روگردانی سے خدا
کے بچے ارادہ کو روک دیں گے جو ابتدا سے تمام نبی اس پر گواہی دیتے آئے ہیں۔ نہیں بلکہ خدا
کی یہ پیشگوئی عنقریب سچی ہونے والی ہے کہ كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي خدا نے
جیسا کہ آج سے دس برس پہلے اپنے بندہ کی تصدیق کیلئے آسمان پر رمضان میں خسوف کسوف کیا اور
نير النهار اور نير الليل کو میرے لئے گواہ بنا کر دو نشان ظاہر فرمائے ۔ ایسا ہی اُس نے نبیوں
کی پیشگوئی کے موافق زمین پر بھی دونشان ظاہر کئے ۔ ایک وہ نشان جس کو تم قرآن شریف میں
پڑھتے ہو وَ إِذَا الْعِشَارُ عُظَلَتْ اور حدیث میں پڑھتے ہو ولیتر کن القلاص فلا يسعى
علیها جس کی تکمیل کے لئے ارض حجاز میں یعنی مدینہ اور مکہ کی راہ میں ریل بھی طیار ہو رہی ہے۔
المجادلة : ٢٢ التكوير : ۵

آج 10 میں سے 10 باقی