خدا نے مجھے پہلے مریم کا خطاب دیا

کشتیءنوح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کشتی نوح
تقاضا تھا کہ براہین احمدیہ کے بعض الہامی اسرار میری سمجھ میں نہ آتے مگر جب وقت آ گیا تو وہ
اسرار مجھے سمجھائے گئے تب میں نے معلوم کیا کہ میرے اس دعوی مسیح موعود ہونے میں کوئی نئی
بات نہیں یہ وہی دعوی ہے جو براہین احمدیہ میں بار بار بتصریح لکھا گیا ہے۔ اس جگہ ایک اور
الہام کا بھی ذکر کرتا ہوں اور مجھے یاد نہیں کہ میں نے وہ الہام اپنے کسی رسالہ یا اشتہار میں
شائع کیا ہے یا نہیں لیکن یہ یاد ہے کہ صد ہا لوگوں کو میں نے سنایا تھا اور میری یادداشت کے
الہامات میں موجود ہے اور وہ اُس زمانہ کا ہے جب کہ خدا نے مجھے پہلے مریم کا خطاب دیا
اور پھر نفخ روح کا الہام کیا۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا تھا فاجاءها المخاض
الى جذع النخلة قالت ياليتني مت قبل هذا وكنت نسيا منسیا یعنی پھر مریم کو جو
مراد اس عاجز سے ہے در وزہ نہ کھجور کی طرف لے آئی یعنی عوام الناس اور جاہلوں اور بے سمجھ
علماء سے واسطہ پڑا جن کے پاس ایمان کا پھل نہ تھا جنہوں نے تکفیر و تو ہین کی اور گالیاں دیں
اور ایک طوفان برپا کیا تب مریم نے کہا کہ کاش میں اس سے پہلے مر جاتی اور میرا نام ونشان
باقی نہ رہتا یہ اس شور کی طرف اشارہ ہے جو ابتدا میں مولویوں کی طرف سے یہ ہیئت مجموعی
پڑا اور وہ اس دعوے کی برداشت نہ کر سکے اور مجھے ہر ایک حیلہ سے انہوں نے فنا کرنا چاہا تب ۴۸
اُس وقت جو کرب اور قلق نا سمجھوں کا شور و غوغا دیکھ کر میرے دل پر گذرا اُس کا اس جگہ
خدا تعالیٰ نے نقشہ کھینچ دیا ہے اور اس کے متعلق اور بھی الہام تھے جیسا لقد جئت شيئا فریا ۔
ما كان ابوك امرء سوء وما كانت أمّك بغيا اور پھر اس کے ساتھ کا الہام براہین احمد یہ
کے صفحہ ۵۱۶ میں موجود ہے اور وہ یہ ہے ۔ الیس الله بكاف عبده ولنجعله اية للناس
ورحمة منا وكان امرا مقضيا قول الحق الذي فيه تمترون دیکھو براہین احمدیہ
صفحه ۵۱۶ سطر ۱۲ و ۱۳ ۔ ( ترجمہ ) اور لوگوں نے کہا کہ اے مریم تو نے یہ کیا مگر وہ اور
قابل نفرین کام دکھلایا جو راستی
۔
سے دور
☆
ر ہے تیرا باپ اور ۔ اور تیری ماں تو ایسے نہ تھے
نوٹ: اس الہام پر مجھے یاد آیا کہ بٹالہ میں فضل شاہ یا مہر شاہ نام ایک سید تھے جو میرے والد صاحب سے بہت

کشتی نوح
مگر خدا ان تہمتوں سے اپنے بندہ کو بری کرے گا اور ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک نشان بنادیں گے
اور یہ بات ابتدا سے مقدر تھی اور ایسا ہی ہونا تھا یہ عیسی بن مریم ہے جس میں لوگ شک کر رہے ہیں
یہی قول حق ہے۔ یہ سب براہین احمدیہ کی عبارت ہے اور یہ الہام اصل میں آیات قرآنی ہیں جو
حضرت عیسی اور ان کی ماں کے متعلق ہیں۔ ان آیتوں میں جس عیسی کو لوگوں نے ناجائز پیدائش کا
انسان قرار دیا ہے اُسی کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس کو اپنا نشان بنائیں گے اور یہی عیسی
ہے جس کی انتظار تھی اور الہامی عبارتوں میں مریم اور عیسیٰ سے میں ہی مراد ہوں ۔ میری نسبت ہی
کہا گیا کہ ہم اس کو نشان بنادیں گے اور نیز کہا گیا کہ یہ وہی عیسی بن مریم ہے جو آنے والا تھا جس
میں لوگ شک کرتے ہیں یہی حق ہے اور آنے والا یہی ہے اور شک محض نانہی سے ہے جو خدا
کے اسرار کو نہیں سمجھتے اور صورت پرست ہیں حقیقت پر ان کی نظر نہیں۔
یہ بھی یادر ہے کہ سورۃ فاتحہ کے عظیم الشان مقاصد میں سے یہ دعا ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - اور جس طرح انجیل کی دعا میں روٹی مانگی گئی
ہے اس دعا میں خدا تعالیٰ سے وہ تمام نعمتیں مانگی گئی ہیں جو پہلے رسولوں اور نبیوں کو دی گئی
تھیں یہ مقابلہ بھی قابل نظارہ ہے اور جس طرح حضرت مسیح کی دعا قبول ہو کر عیسائیوں کو
روٹی کا سامان بہت کچھیل گیا ہے اسی طرح یہ قرآنی دعا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعہ سے قبول ہو کر اخیار وابرار مسلمان بالخصوص ان کے کامل فرد انبیاء بنی اسرائیل کے
وارث ٹھہرائے گئے اور دراصل مسیح موعود کا اس اُمت میں سے پیدا ہونا یہ بھی اسی دعا کی
قبولیت کا نتیجہ ہے کیونکہ گومخفی طور پر بہت سے اخیار و ابرار نے انبیاء بنی اسرائیل کی
محبت رکھتے تھے اور بہت تعلق تھا جب میرے دعوی مسیح موعود ہونے کی کسی نے ان کو خبر دی تو وہ بہت روئے
اور کہا کہ ان کے والد صاحب بہت اچھے آدمی تھے یعنی شخص کس پر پیدا ہو ان کا باپ تو نیک مزاج اور افترا
کے کاموں سے دور اور سیدھا اور صاف دل مسلمان تھا ایسا ہی بہتوں نے کہا کہ تم نے اپنے خاندان کو داغ
لگایا کہ ایسا دعویٰ کیا۔ منہ

کشتی نوح
مماثلت کا حصہ لیا ہے مگر اس اُمت کا مسیح موعود کھلے کھلے طور پر خدا کے حکم اور اذن سے اسرائیلی مسیح
کے مقابل کھڑا کیا گیا ہے تا موسوی اور محمدی سلسلہ کی مماثلت سمجھ آ جائے اسی غرض سے اس
مسیح کو ابن مریم سے ہریک پہلو سے تشبیہ دی گئی ہے یہاں تک کہ اس ابن مریم پر ابتلا بھی اسرائیلی
ابن مریم کی طرح آئے اول جیسا کہ عیسی ابن مریم محض خدا کے نفح سے پیدا کیا گیا اسی طرح یہ مسیح
بھی سورۃ تحریم کے وعدہ کے موافق محض خدا کے نفخ سے مریم کے اندر سے پیدا کیا گیا اور جیسا کہ
عیسی ابن مریم کی پیدائش پر بہت شور اُٹھا اور اندھے مخالفوں نے مریم کو کہا لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا
فَرِيًّا اسی طرح اس جگہ بھی کہا گیا اور شور قیامت مچایا گیا اور جیسا کہ خدا نے اسرائیلی مریم کے
وضع حمل کے وقت مخالفوں کو عیسی کی نسبت یہ جواب دیا وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةً
مِنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَّقْضِيًّاً یہی جواب خدا تعالیٰ نے میری نسبت براہین احمد به ا احمدیہ میں روحانی
وضع حمل کے وقت جو استعارہ کے رنگ میں تھا مخالفوں کو دیا اور کہا کہ تم اپنے فریبوں سے
اس کو نا بود نہیں کر سکتے میں اس کو لوگوں کے لئے رحمت کا نشان بناؤں گا اور ایسا ہونا
ابتدا سے مقدر تھا۔ اور پھر جس طرح یہودیوں کے علماء نے حضرت عیسیٰ پر فتویٰ تکفیر کا لگایا
اور ایک شریر فاضل یہودی نے وہ استفتاء طیار کیا اور دوسرے فاضلوں نے اس پر فتوی دیا ۵۰
یہاں تک کہ بیت المقدس کے صدہا عالم فاضل جو اکثر اہلحدیث تھے ۔ انہوں نے حضرت عیسی
پر تکفیر کی مہریں لگا دیں یہی معاملہ مجھ سے ہوا اور پھر جہ ر پھر جیسا کہ اُس تکفیر کے بعد ج کے بعد جو حضرت عیسیٰ
يه
☆
حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں یہودی اگر چہ بہت فرقے تھے مگر جو حق پر سمجھے جاتے تھے وہ دو فرقے
ہو گئے تھے (۱) ایک وہ جو توریت کے پابند تھے اُسی سے اجتہاد کے طور پر مسائل استنباط کرتے تھے (۲) دوسرا فرقہ
اہلحدیث تھا جو توریت پر احادیث کو قاضی سمجھتے تھے یہ اہل حدیث اسرائیلی بلاد میں بہت پھیل گئے تھے اور ایسی ایسی
حدیثوں پر عمل کرتے تھے جو اکثر توریت کی معارض اور نقیض تھیں اور ان کی یہ حجت تھی کہ بعض مسائل شرع مثلاً
عبادات اور معاملات اور قانون مجازات کے مسائل توریت سے ملتے نہیں ہیں ان پر حدیثوں کی رو سے اطلاع
مریم : ۲۸ ۲ مریم : ۲۲

ولد
کشتی نوح
کی نسبت کی گئی تھی اُن کو بہت ستایا گیا سخت سخت گالیاں دی گئیں تھیں ہجو اور بد گوئی میں کتابیں
لکھی گئی تھیں یہی صورت اس جگہ پیش آئی گویا اٹھارہ سو برس کے بعد وہی عیسی پھر پیدا ہو
گیا اور وہی یہودی پھر پیدا ہو گئے ۔ آہ یہی معنی تو اس پیشگوئی کے تھے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ جو خدا نے پہلے سے سمجھا دیا تھا مگر ان لوگوں نے صبر نہ کیا جب تک یہودیوں کی طرح
مغضوب علیہم نہ بن گئے اس مماثلت کی ایک اینٹ تو خدا نے اپنے ہاتھ سے لگا دی کہ مجھے
عین چودہویں صدی کے سر پر جیسا کہ مسیح ابن مریم چودہویں صدی کے سر پر آیا تھا
مسيح الاسلام کر کے بھیجا اور میرے لئے اپنے زبر دست نشان دکھلا رہا ہے اور
۵۱ آسمان کے نیچے کسی مخالف مسلمان یا یہودی یا عیسائی وغیرہ کو طاقت نہیں کہ اُن کا مقابلہ کرے
اور خدا کا مقابلہ عاجز اور ذلیل انسان کیا کر سکے یہ تو وہ بنیادی اینٹ ہے جو خدا کی طرف سے
ہے ہر ایک جو اس اینٹ کو توڑنا چاہے گا وہ تو ڑ نہیں سکے گا مگر یہ اینٹ جب اُس پر پڑے
گی تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی کیونکہ اینٹ خدا کی اور ہاتھ خدا کا ہے اور دوسری
اینٹ میرے مخالفوں نے طیار کر کے اس کے مقابل پر رکھ دی کہ میرے مقابل پر وہ کام
کئے جو اس وقت کے یہودیوں نے کئے تھے یہاں تک کہ میرے ہلاک کرنے کے لئے
بقي
ہوتی ہے اور حدیث کی کتاب کا نام طالمود تھا اور اس میں ہر ایک نبی کے زمانہ کی حدیثیں تھیں یہ حدیثیں مدت
تک زبانی رہیں اور مدت کے بعد قلمبند ہوئیں اس لئے ان میں کچھ موضوعات کا حصہ بھی مل گیا تھا اور باعث
اس کے کہ اس وقت یہودیوں کے تہتر فرقے ہو گئے تھے اور ہر ایک فرقہ اپنی اپنی حدیثیں جدا جدا رکھتا تھا اور
محدثین نے توریت کی طرف توجہ چھوڑ دی تھی اکثر حدیثوں پر عمل تھا اور توریت گویا متروک اور مہجور کی طرح تھی
اگر حدیث کے مطابق آئی تو اُس کو مانا ورنہ اس کورڈ کیا۔ پس اس زمانہ میں حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے اور
اُن کے مخاطب خاص طور پر اہل حدیث ہی تھے جو توریت سے زیادہ حدیثوں کی عزت کرتے تھے اور نبیوں کے
نوشتوں میں پہلے خبر دی گئی تھی کہ جب یہود کئی فرقوں پر منقسم ہو جائیں گے اور خدا کی کتاب کو چھوڑ کر اس کے
بر خلاف حدیثوں پر عمل کریں گے تب ان کو ایک حکم عدل دیا جائے گا جو سیح کہلائے گا اور اُس کو وہ قبول نہ کریں
گے آخر سخت عذاب اُن پر نازل ہوگا اور وہ طاعون عذاب تھا نعوذ بالله منه

آج 10 میں سے 10 باقی