فقرہ اوّل

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

دھوکہ بازیوں سے بچانے والا ہے کہ اپنے اس دیباچہ کو ان چند ضروری فقروں پر ختم کردیں۔فقرہ اوّل: اسلام کا اصلی سر چشمہ اور اس کا حقیقی منبع اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے جس کا نام السلام ۱؎ ہے۔قرآن کریم میں اس مبارک نام کا مبارک ذکر اس کلمہ طیبہ میں آیاہے:      (الحشر:۲۴) یعنی وہی اللہ ہے کوئی معبود اور کاملہ صفات سے موصوف اس کے سوا نہیں۔وہ حقیقی بادشاہ ہر ایک نقص سے منزہ و بے عیب و سلامت ہے۔اور اسلام کا حقیقی ثمرہ دارالسلام ہے جس کا آسمان و زمین اور درودیواراور جس کے تمام یار غمگسار طیب ہوں گے اور ان کے میل جول میں سلامتی وسلام ہی ہو گاجیسے فرمایا: (یونس:۱۱) اسی طرح الاسلام کے ظہور کے لئے دو شہر مقدر تھے۔ایک ام القرٰی مکہ جس کے لئے ایسی ایک پیشگوئی ہے کہ اگر سوفسطائی اور دہریہ بھی اس پر منصفانہ نظر کرے تو اللہ تعالیٰ کی ہستی کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے علم وقدرت کا بھی دل سے قائل ہو جاوے۔اس مختصر تمہید میں ہم صرف دو آیتوںکا ذکر کرتے ہیں۔مکہ معظمہ تیسرا مظہر اسلام کا اس دنیا میں ہے اوراس مکہ معظمہ کی نسبت یہ ارشاد ہیں۔اول:(پھر ان آیات بینات کا بیان کیا ہے جیسے فرمایا)  ؎ اس سے ہمارا یہ مقصد ہے کہ اسلام کے لفظ میں خدائے علیم کی طرف سے پیشگوئی مرکوز ہے کہ اسلام اور اس کے تمام متعلقات ابد تک سلامتی اور حفاظت سے رہیںگے۔جیسا کہ اس کے چشمہ یعنی اللہ تعالیٰ کا نام السلام ہے۔اس لئے یہ نام اور یہ فخر اور کسی مذہب کو نہیں ملا۔منہ

(اٰل عمران:۹۷،۹۸) اور دوسری آیت یہ ہے:(المائدہ:۹۸) ان دو آیتوں میں آٹھ امور کا بیان فرمایا گیاہے اور ان کو آیات بینات کہا ہے۔اوّل۔یہ کہ مکہ مقام ابراہیم ہے۔دوم۔اس میں داخل ہونے والوں کے لئے امن ہے۔سوئم۔اس کا حج کرنا لوگوںکے ذمہ لگایا ہے۔چہارم۔کعبہ عزت کا گھر ہے۔پنجم۔یہی مکہ لوگوں کے قیام کا باعث ہے۔ششم۔اس کا ایک مہینہ معزز بنایا گیا ہے۔ہفتم۔ہدٰی۔ہشتم۔قلا ئد کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے اور ان امور ہشت گانہ کے بنانے کی وجہ بتائی کہ تم جان لو اللہ تعالیٰ ہے بلکہ علیم ہے۔کوئی غور کرنے والا غور کرے کہ کسی مکان کو یا کسی زمانہ کو معزز بنانا کوئی اچنبے کی بات نہیں۔لوگ مکانوں اور اوقات کے بعض حصص کو عزت دیا ہی کرتے ہیں۔بنایا کرتے ہیں اوران میں چند رسومات کا قائم کرنا بھی کوئی اچنبے کی بات نہیںکیونکہ لوگ رسومات بھی قائم کیا ہی کرتے ہیں۔ہزاروں ہزار مکان لوگ بناتے اور لوگوں نے بنائے اور ان پر بڑاروپیہ خرچ کرتے رہے اور کرتے ہیں۔لاکھوں معبد بنے اور کروڑوں بلکہ اربوں روپیہ ان پر خرچ ہوا۔بنانے والوں کے بڑے بڑے ارادے ان کے متعلق تھے مگر اوّل تو ان مکانات اور ان رسومات کے ادا کے لئے جو اوقات مقرر کئے

گئے بلکہ جو مکانات تجویز کئے ان کے قیام و بقا کا دعویٰ نہیں کیا گیا اور اگر بفرض محال دعویٰ کیا گیا تو باطل ثابت ہوا۔بیت الشمس افریقہ کا اور پٹرامون یونا ن کا۔ایاصوفیا روم کا۔آتش کدہ آذرکا۔سومنات جگن ناتھ۔کانشی۔متھرا۔گیاامر ناتھ وغیرہ وغیرہ کچھ کم نہیں گزرے۔ان میںسے بعض تو نیست ونابود ہی ہو گئے اور بعض مخالفوں کے مفتوح ہیں۔اپنے پرستاروں کے لئے مأمن نہیں رہے اور چونکہ امن ہمیشہ خوف کے مقابلہ میں ہوا کرتا ہے اور دنیا میں ایک ہی عظیم الشان مذہبی خوف تھا جس کا ذکر کتب سابقہ یہود و نصارٰی میں ہے اور صرف وہ ایک ہی فتنہ الٰہی حکمتوں سے مقدر تھا جس سے پناہ مانگنا ہم کو سکھایا گیا۔وہ فتنہ ہے دجال کا فتنہ۔اب دیکھو دجال اگر دجالہ لفظ سے نکلا ہے جیسے قاموس اور اس کی شرح میں ہے تو وہ ایک فرقہ عظیمہ (کمپنی) کانام ہے جو اپنے مال ومتاع کو تجارت کے لئے پھیرے اور اگر کسی کذب و افتراء والے کا نام ہے تو اس سے زیادہ کیا افتراء ہو گا کہ عورت کا بچہ خدا کا بیٹابلکہ خدا بلکہ جامع روح القدس خدا اور روح الابن خدا اور خدائے مجسم اور روح الانسان مانا ہی نہیں گیا بلکہ اس اعتقاد کی طرف کھینچنے کے لئے اربوں روپیہ پانی کی طرح ہر روز بہایا جاتا ہے۔شراب جو جماع الاثم کیا معنے؟ تمام بدکاریوںکا جامع ہے۔ان خداؤں کے مجموعہ کے خون کے بدلہ یادگار کے طور پر مذہبی رسم یا عبادت کے وقت پیا اور پلایا جاتا ہے۔النساء حبائل الشیطان (کچھ عورتیں شیطان کا کمند ہیں)کو اس کام پر لگایا گیا۔اس کام کے واسطے مشنری ہسپتال بنائے گئے۔میںنے ایک پرانی مشہور کنچنی سے پوچھا تھا کہ تمہارا پیشہ جو قطعاً قویٰ فطریہ انسانیہ کے خلاف ہے اور ان کا دشمن ہے۔مجھے معلوم نہیں ہو سکتا کہ کس طرح پیدا ہو گیا؟ تو اس تجربہ کار نے مجھے جواب دیا۔قربان جاؤں !خوش خوراک خوش پوشاک مرد اور با این ہمہ خواہشات پھر کاہل و سست یہ پیشہ اختیار نہ کرے تو کیا کرے ؟مگر اس بیان کے بعد ثابت ہو گیا کہ دام مارگیوں ساکتوں نے مذہبی رنگ میں اس فرقہ کو عورتوں کے جنم سدہارنے

کے لئے بھی بنایا ہے اور کاہلوں سستوں کے لئے تو دوسری جگہ مشن کمپونڈ بھی ہیں اور اس قدر کتابیں اور رسائل اس مطلب کے لئے نکالے گئے کہ ہماری گنتی سے بالکل باہر پڑے ہیں وغیرہ وغیرہ۔یہ لوگ مشرق میں کہاں پہنچے ہیںکہ حیرت ہوتی ہے!! مگر دیکھ لو کہ وہ شہر ان فتن سے بالکل امن میں ہے اور جو رسومات اس میں جس عظمت کے لئے لامعلوم زمانہ سے قائم کی گئی وہ اسی طرح ادا کی جاتی ہیں اس موقع پر ابراہیم علیہ السلام کا ذکر اس لئے ہے کہ وہ یہود و نصارٰی،صابئین میں مکرم معظم مانے گئے تھے۔چوتھا مظہر الاسلام اور دوسرا شہر اور زمین پر طابہ طیبہ مدینۃ الرسول ہے ﷺ جس کے لئے وہی وعدہ اس فتنہ سے امن کا ہے اور وہ بھی اب تک محفوظ ہے اور ایسا ہی محفوظ رہے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور اس دنیا میں پانچواں مظہر الاسلام کا قرآن کریم ہے۔اس کی سلام ہونے کی دلیل یہ ہے کہ اللہ السلام خود اس کا محافظ ہے جیسے فرماتا ہے۔(الحجر:۱۰) اس کی حفاظت کا مفصل تذکرہ سوال نمبر ۱۱۲/۱۱۵ کے جواب میں دیکھو۔ص ۳۱۱ و ۳۲۱ اور چھٹا مظہر الاسلام اور اس کا مبلغ حضرت محمد رسول اللہ خاتم الرسل والنبیین رسول رب العالمین ہے۔غور کرو! زمانہ نبوی میںعرب میں کسی کا مارڈالنا کوئی مشکل امر نہ تھا۔بڑے بارعب شخص ہمارے جد امجد عمر رضی اللہ عنہ کو مارنے والے نے مارااور اسلام میں وہ ننگ اسلام بھی ہیں جن کے اعتقادمیں وہ قاتل بابا شجاع کہاجاتاہے۔بڑے بہادر اسد اللہ علی مرتضیٰ علیہ السلام کو مارنے والے شقی نے مارا جس نامراد کا ابن ملجم نام مشہور ہے۔جناب عثمان رضی اللہ عنہ جیسے مدبر، قوم کے عظیم الشان خلیفہ کو مارنے والوں نے مارا گو کیفرکردار کو پہنچے۔اس ملک کے علاوہ ہم تو سنتے ہیں کہ دیانند جی کوبھی کوئی ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا اور آریہ مسافر کو تو اس امن کی سلطنت میںمارنے والے نے مارا اور اس کے لائق اتباع اور پولیس کو اتنا پوچھنے کی یاوری نہ ملی کہ کوئی آریہ مسافر سے پوچھتا کہ آپ کو کس نے مارا ؟ غرض بات صاف ہے مگر نبی کریم ﷺ کے لئے دعویٰ موجود ہے 

 (المائدۃ : ۶۸) اور دعویٰ بھی ایسے وقت میں کہ ابتدائے اسلام تھا اور آپ کے لئے آپ کے دروازہ دربان کوئی نہ تھا بلکہ اپنے اور بیگانے سب دشمن تھے۔آریہ اور عیسائی کہتے ہیں کہ بجبر لوگوںکو مسلمان بنایا جاتا تھا۔الّا ان مجبوروں کو جو بقول ان کے دائیں اور بائیں تھے یاوری نہ ملی کہ اس دعویٰ کو باطل کرتے مگر آخر یہ دعویٰ  (المائدۃ : ۶۸) صحیح اور یہ پیشگوئی سچی نکلی بلکہ (الحاقۃ : ۴۵) کا مضمون موید ساتھ تھااور مکذب بھی بایں کثرت تھے کہ مشرکین عرب اور یہود و نصارٰی پر بس نہ تھی۔شام و روم ،مصروایران۔اس لئے مجھے کبھی ذرہ خیال نہیں آیا کہ اسلام دنیا سے نیست و نابود ہو بلکہ(التوبۃ : ۳۳) کا وقت نظر آرہا ہے۔علاوہ بریں تجارب گواہ ہیں۔دیکھو ہلاکو خان اور اس کے ناکام مشیر نصیرالشرک اور رسالہ مؤید الکفر نے کیا نہ کیامگر آخر ہلاکو کی اولاد خادمِ اسلام ہوئی اور وہ دونوں وزراء ناکام ونامراد دنیا سے چل دئیے۔پس یہ بحث اور مضمون جو میں نے لکھا ہے بعض کی بھلائی کے لئے لکھا ہے اور اپنے فہم و فراست کے مطابق سمجھانا مقصود ہے کہ کوئی روح سلامتی پر پہنچ جاوے۔ (النجم:۴۰تا۴۲) چونکہ اسلام انقیاد وفرمانبرداری،صلح و آشتی کانام ہے اس لئے اسلام کی ابتدائی نشوونما میں جب صنادید عرب علی العموم اور اراکین مکہ نے بالخصوص مسلمانوں کو شدید ایذائیں دینا شروع کیں تو حتی الامکان صبر وحلم وبردباری سے کام لیا گیا۔جب ایذا حد سے بڑھی اور ناقابل برداشت ہو گئی تو مسلمانوں نے ملک حبش کو ہجرت کی۔عمائد مکہ اس پر بھی باز نہ آئے اور مسلمانوں کا تعاقب ملک حبش تک کیا۔اہل مدینہ کے اصرار پر مدینہ کو مسلمانوں نے ہجرت کی اور صاحب اسلام حضرت نبی کریم

علیہ الصلوۃ والسلام مع صحابہ کرام مدینہ کو ہجرت فرما ہوئے۔وہاں جاتے ہی بنی اسرائیل و یہود کے ساتھ امن عام کے لئے ایک معاہد ہ کیاجس کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے:  الی قولہ   (البقرۃ : ۸۴،۸۵) اور اس قسم کی دوسری آیات میں بھی یہ مضمون مفصل ہے۔آخر ان میں نہلسٹ،انارکسٹ اور فریمیسن وغیرہ پیدا ہو گئے۔اس امر کی تفصیل ہم نے سوال نمبر۱۱۶کے جواب میں لکھ دی ہے اور فرمایا:    (البقرۃ : ۱۰۱) اور فرمایا:   (البقرۃ : ۲۷،۲۸) آخر حسب پیشگوئی(المومن : ۵۲) سب مخالف خائب وخاسر وناکام ہلاک ہوئے۔ (المنافقون : ۹) أَ لَا إِنَّ حِزْبَ اللَّہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَ۔۔(المجادلۃ : ۲۰) پھر جب ہم تمام عرب وعجم حضرت نبی کریم ﷺ کی مخالفت پر بھڑک اٹھے تو پیشگوئی فرمائی گئی۔۔(الانبیاء : ۲تا۴) اور حرف بحرف پوری ہوئی۔ہم جانتے ہیں اور واقعی بھی ہے کہ دل بڑھانے کو بھی ایسے کلمات لوگ کہاہی کرتے ہیں مگر کیا ہر جگہ اور ہر ایک مطلب میں وہ ایسے کامیاب ہوتے ہیں کہ

 (المائدۃ :۴) کی صدا ان کے کان میں پہنچے اور کیا(المائدۃ : ۴) کا خلعت ایسا ملتا ہے جیسا کہ نبی کریم ﷺ کو ملا۔آپؐ نے آخر ایام میں دنیا سے اس وقت کوچ کیاجب تمام مخالف سر بسجود للہ الکریم ہو گئے اور تمام معبد شرک اور مخالف بے نام و نشان ہوئے۔یہ بے نظیر فتح مندی سوائے دھارمک ۱؎ پرش کے ممکن ہی نہیں۔جو مانگا سو پایا۔جو چاہا سو ملا۔پس یہ رضا الٰہی کا ثمرہ تھا۔جس طرح ابتداء اسلام میں اسلام نے جنگ میں ابتداء نہیں کی۔اسی طرح اِس وقت روحانی اور دلائل کے جنگ کے وقت بھی اسلام نے ابتدا نہیں کی۔بعض نادان وبے خبر مسلمان اس حقیقت کو نہ سمجھیں توان کی حماقت وجہالت ہے اور ایسے کم عقل ہر قوم میں ہوا کرتے ہیں مثلاً مسیحی مذہب نے پادری فنڈر کی افسری سے اسلام پر میزان وطریق وغیرہ سے حملہ کیا اور آریہ سماج نے ستیارتھ کے چودہویں پورے سملاس اور بھو مکا وغیرہ رسائل میں جستہ جستہ مقامات میں اسلام پر خطرناک حملہ کیا۔اسلام کے خدا پر جو ہمارا اور اس کا ایک ہی خدا تھا۔گو ان سے یا ہم سے اس کے صفات کی فہم میں غلطی ہوئی اور اسلام کی کتاب پر اسلام کے ہادی و مصلح پر وہ گالیوں کا طوفان باندھا ہے کہ الامان!اگر صاحب سماج کو کوئی سادہ نام سے یاد کرے تو آریہ سماج آگ ببولا ہو جاوے اور خود جو چاہا اناپ شناپ لکھ دیا ہے۔پھر ان کی تاثیر سے آریہ مسافر نے تو خاتمہ کر دیا۔اور اس کے پوتے صاحب یوگندر پال اور دھرمپال نے جو شیریں کلامی اور نرمی دکھائی ہے اس کے لئے یہ ترک اسلام کا مختصر رسالہ کافی گواہ ہے۔ایک ہمارے نون میانی کے ہم مکتب آریہ سماجی ایک بار مجھے سے فرمانے لگے کہ کہو جی کون دھرم ہے والی نظم پہلے کس نے لکھی۔میں نے عرض کیا جناب ! آپ وہ لوگ نہیں جن کے مقابلہ پر وہ نظم ہے بلکہ ان پر تو خود مہارشی آپ کے سرسوتی اور سوامی جی نے وہ لے دے کی ہے کہ جس کے مقابلہ میں ہمارے تحفہ اور اس قصیدہ کی کوئی ہستی ہی نہیں۔یہ بتائیے کہ سماج پر کس مسلمان نے پہلے کچھ لکھا ؟ اس پر وہ خاموش تو ہو گئے مگر علاج کے لئے آئے تھے بہت جلد واپس چلے گئے۔ہاں ناواقف مسلمان اب بھی کہتے ہیں کہ مرزا جی نے اسلام کو مسیحیوں اور آریہ سے گالیاں دلائی ۱؎ دیندار۔صالح۔بزرگ

ہیںبلکہ ایک امرتسری متکلّم تو اپنی کتاب میں یہ بھی لکھتا ہے کہ دھرم پال بھی مرزا کی تحریر سے آریہ ہوئے ہیں حالانکہ ترک اسلام میں اس نے اشارہ بھی مرزا کی تعلیم پر نہیں کیا۔کہیں پال نے کسی اخبار میں ایسا لکھا تو امرتسر ی صاحب نے اس کو تسلیم کر لیا۔اور ایک ایڈیٹر کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور وہ لیکھرام کی کتاب نہ پڑھ سکا۔جس نے اسلام کو گالیاں اس لئے دیں کہ مرزا نے اسے گالیاں دلوائیں۔وہ کیا تحقیق ہے ؟ستیارتھ کا چودہواں سملاس کیا براہین احمدیہ کے بعد کا لکھا ہوا ہے اور وہ آخری باب کیا گالیاں کا مجموعہ نہیںاور کیا میزان فنڈر کی آئینہ کمالات اسلام سے پیچھے تصنیف ہوئی۔ہمیں تو حیرت ہے ایسی تحقیقات پر۔انصاف !!! بہرحال ہم مہار شی دیانند جی کے چند اصول کی طرف سماج کو توجہ دلاتے ہیں جو قابل قدر اصول ہیں۔وہ بہومکا اور ستیارتھ میں جا بجا ارقام فرماتے ہیں کہ وید میں جو الفاظ آئے ہیں ان کے بہت معانی ہوا کرتے ہیں۔مناسب معنے جو پرمیشور کی عظمت و جلال، علیم کل، محیط کل کی شان کے موافق ہوں، مخالف نہ ہوں وہ لینے چاہئے اور اس کا نام انہوں نے شلیشا اَلَنْکَار رکھا ہے۔پھر استعارہ وغیرہ صنائع کے متعلق ارشاد فرمایا ہے کہ روپا اَلَنْکَار ہے۔پھر ارشاد کیا ہے کہ معانی کے سمجھنے کے لئے مراقبوں (سمادہیوں) مہنتوں کی ضرورت ہے ،منتر سکنتاؤں پر جن رشیوں کے نام ہیں وہ بڑے محنتی مفسر ویدوںکے تھے۔پھر اور اصول دیانند جی کے یہ ہیں۔جو مذہب دوسرے مذہبوں کو کہ جن کے ہزاروں کروڑوں آدمی معتقد ہوں جھوٹا بتلاوے اور اپنے کو سچا ظاہر کرے اس سے بڑھ کر جھوٹا اور مذہب کون ہو سکتا ہے ؟ستیارتھ ۱۴سملاس صفحہ ۶۹۷فقرہ ۷۳میںیہ لکھا ہے اور اہنسا کے معنے کئے ہیں۔اہنسا کا لفظ یوگ درشن کے سادہن پاد کے سوتر ۳۰میں یم کے بیان میں آیا ہے۔مہارشی دیاس نے جو یوگ شاستر کے بھاشیہ کار ہیں۔اس کا ارتھ یہ کیا ہے کہ ہر حالت میں ہمیشہ ہر ایک جاندار کے ساتھ دشمنی کے خیال کودور کرنا اہنسا کہلاتے ہیں۔دیانند اپدیش مَنْجَرِی تیسرا ویاکھیان اور کہا ہے انسان کو مناسب ہے کہ شیریں کلامی کو کام میں لاوے۔تیسرا ویاکھیان اور کہا ہے ہر ایک آدمی

جیسا ہوتا ہے وہ عموماً اپنی ہی مانند دوسرے کو سمجھتا ہے۔ستیارتھ ۵۷۴۔اس قسم کی نصائح دیانند جی کی دیکھو صفحہ نمبر ۵۶۶سے ۵۸۰تک۔دھر م پال بلکہ آریہ سماج انصاف کرے کہ وہ عملاً ان میں سے کن اصول کی پابند ہے۔آیا ان کلمات پر ہم نہیں کہتے کہ سب آریہ ایسے ہیں۔گو وہ کروڑوں نہیں اور پھر ہم کروڑوں ہیںاور ہمیں بُرا کہا گیامگر ہم ایسی سخت کلامی سے کیونکر کام لیں۔ہمیں تو قرآن کریم یہود و نصاریٰ کے اس غلط قول کو نصیحت کے طور ہمیں بتاتا ہے: (البقرۃ : ۱۱۴) بیہود نے کہا نصرانی کچھ بھی نہیں۔نصرانیوں نے کہا یہود کچھ ہی نہیں۔حالانکہ کتاب پڑھتے ہیں۔اس طرح تو بے علم لوگوں نے کہا ہے یا کیا ہے۔ہمارے نزدیک آریہ سماج کی محنتیں بہت کچھ قابل قدر ہیں۔اوّل انہوں نے شرک کے دور کرنے میں بڑاکام کیا جو قابل شکر ہے۔دوم ناجائز تقلید کو توڑ کر غلط خیالات کو چھوڑنے اور اس کے بدلہ عمدہ بات کو لینے میں قوم کو دلیر کر دیا ہے۔سوم وام مارگیوں۔ساکتوں۔اگھوریوں۔بکالیوں۔تالنگیوں کے ہزاروں گندوں کو دور کیا۔گو بعض اشیاء کی قدامت اور غیر مخلوق ہونے کا اعتقاد ابھی ساتھ ہے اور دیانندی تقلید بھی کچھ ہے اور نیوگ کو مصلحتاً جائز رکھا ہے مگر جہاں تک نیکی کی وہ قابل شکر گزاری ہے۔میرے فہم میں کلام الٰہی کے سمجھنے کے لئے یہ اصول ہیں۔اوّل: دعا(پرارتھنا)جناب الٰہی سے صحیح فہم اور حقیقی علم طلب کرنا۔قرآن مجید میں آیا ہے۔(طٰہٰ :۱۱۵) میرے رب ! میرے علم میں ترقی بخش۔اور دعا کے لئے ضرور ہے طیب کھانا،طیب لباس،عقد ہمت،استقلال۔دوم: صرف الٰہی رضا مندی اورحق تک پہنچنے کے لئے خدا میں ہوکر کوشش کرنا جیسے فرمایا :

(العنکبوت : ۷۰) سوم: تدبر، تفکر۔قرآن مجید میںارشاد ہے:(محمّد : ۲۵) اور فرمایا : (آل عمران : ۱۹۱،۱۹۲) چہارم: حسن اعتقاد وحسن اقوال وحسن اعمال اور فقر ،بیماری، مقدمات و مشکلات میں صبر و استقلال۔اس مجموعہ کو قرآن نے تقوٰی کہا ہے۔دیکھو رکوع (البقرۃ : ۱۷۸) اور اس کا ایک درجہ سورہ بقرہ کے ابتدا میں ہے جیسے فرمایا ہے کہ اَلْغَیْب پر ایمان لاوے۔پرارتھنا اور دعا اور بقدر ہمت وطاقت دوسرں کی ہمدردی کے لئے کوشش کرنے والا متقی ہے اور تقویٰ کے بارے میں ارشاد الٰہی ہے:(البقرۃ : ۲۸۳) ہے لیکن خود پسند آدمی آیات الٰہی کے سمجھنے میں قاصر ہے جیسے فرمایا:(الاعراف : ۱۴۷) پنجم: قرآن کریم کے معانی خود قرآن مجید اور فرقان حمید میں دیکھے جاویں۔ششم: اسماء الٰہیہ اور الٰہی تقدیس و تنزیہ کے خلاف کسی لفظ کے معانی نہ لئے جاویں۔ہفتم: تعامل سے جس کا نام سنت ہے ،معانی لے اور اس سے باہر نہ نکلے۔ہشتم: سنن الٰہیہ ثابتہ کے خلاف ورزی نہ کرے۔نہم: لغت عرب و محاورات ثابتہ عن العرب کے خلاف نہ ہو۔دہم: عرف عام سے جس کو معروف کہتے ہیں ،معانی باہر نہ نکلیں۔یاز دہم: نور قلب کے خلاف نہ ہو۔دواز دہم: احادیث صحیحہ ثابتہ کے خلاف نہ ہو۔سیزدہم: کتب سابقہ کے ذریعہ بھی بعض معانی قرآن حل کئے جاتے ہیں۔

چہار دہم: کسی وحی الٰہی اور الہام صحیح کے ذریعہ سے بھی معانی قرآن حل ہو سکتے ہیں۔ہر ایک اصل کی مثالیں دوں تو ایک مجلد ضخیم بن جاوے اور بعض اصول عام لوگوںکے استعمال میں آنے والے نہیں معلوم ہوتے۔اس لئے نمونہ کے طور پر بعض ان امور کے استعمال کی مثال بتاتے ہیں۔اس لئے گزارش ہے کہ اگر دہرم پال صرف یہ لحاظ رکھتاکہ خدا کی عظمت وجبروت کو مدنظر رکھتا اور اپنے تئیں اس امر کا پابند کرتا کہ لغت عرب کے مختلف معانی سے جو ایک لفظ کے لئے ہوں اور وہ لغت سے ثابت ہوں وہی معنے کئے جاویں جو عظمت و قدوسیت کے منافی نہ ہوںتو اس قاعدہ سے اس کے پینتیس سوالات ترک اسلام کا جواب یکدم مل سکتا تھا۔دیکھو سوالات ذیل کے جوابات نمبر ۱،۲،۱۰،۱۳،۵/۱۷،۱۸،۲۱،۲۲،۲۶،۵/۳۰،۳۲،۳۳،۳۴،۳۸،۵/۳۹،۴۶،۴۸،۴۹،۵۰،۵/۵۱، ۵۷،۶۵،۶۸،۷۱،۵/۸۴،۸۷،۸۸،۸۹،۹۰،۵/۹۱،۹۴،۹۸،۱۱۱،۱۱۳،۵/۱۱۵ اس کے علاوہ سینکڑوں بلکہ ہزاروں کا جواب ہو سکتا تھا۔ایک بار میرے سامنے لفظ مکر وکید و استہزاء وغیرہ کی طرح لوگوں نے خدع اور نسیان کا لفظ پیش کیاجو قرآن کریم میں ہیں۔میں نے کہا دیکھو لغت عرب کے صنائع و بدائع و استعارات و کنایات جس کا سمجھنا ضروری ہے اور جس کے سمجھانے کو علم معانی ،بیان اور بدیع موجود ہے۔اگر اس راہ سے نہ سمجھو تو صرف لغت عرب کو بھی تم ایسے سوالات کے جواب میں کام میں لا سکتے ہو۔اگرچہ نسی کے معنی ہیں بھولا۔نسیان کے معنے بھولناہیںمگر نسی کے معنی ترک بھی لغت عرب میں ہیں۔پس کلمہ طیبہ اِنَّا نَسِیْنَاھُمْ ٭میں یہ معنے کیوں نہیں کئے جاتے جو صفت علیم کے خلاف نہیں۔اسی طرح خادع کے معنے ترک کے ہیں۔پس جہاں  ہے وہاںوہ چھوڑتے ہیںاللہ کو ترجمہ کیوں نہیں کرتے۔خدع کے معنے ہیں امسک اور عرب کا محاورہ ہے ٭ ہم نے انہیںچھوڑ دیا نہ یہ کہ ہم انہیں بھول گئے اس لئے کہ یہ معنے صفات الٰہیہ کے خلاف ہیں۔۱۲ منہ

فلان کان یعطی فخدع فلا نا دیتا تھااب اس نے دینا چھوڑ دیا۔پس (النساء : ۱۴۳) کے معنے یہ کیوں نہیں کرتے کہ اللہ ان منافقوں کو محروم رکھنے والا ہے۔اسی طرح تمام الاشباہ والنظائر میں ایسا ہی برتاؤ کرو اور مثلاً (الضحیٰ : ۸) میں ضلال کا اثبات نبی کریم کے لئے ہے مگر (النجم : ۳) میںضلال کی نفی بھی آپ کے حق میں موجود ہے تو دونوں پر ایمان لا کر ایک جگہ ضلال کے معنے محب طالب سائل کے کرو جو (الضحٰی : ۱۱) کی ترتیب سے ظاہر ہوتے ہیں اور دوسری جگہ گمراہ کے معنے لو جوکے مناسبت سے درست ہیں۔امام سیوطی رحمۃ اللہ نے صرف اسی بات پر ایک لطیف رسالہ لکھا ہے جس کا نام الوجوہ والنظائر ہے۔مگر افسوس ہے کہ دیانند نے خوداپنے قائم کردہ اصول کا لحاظ نہ کیااور کروڑوں معتقدان اسلام کا دل دکھایااور ا ن کو بُرا کہا۔آریہ مسافر و دھرمپال تو اس کے اتباع ہیں۔اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں مگر شاید اتنااور کہہ دینانا مناسب نہ ہو گا کہ کس قدر آریہ سماج لوگوں کی بے انصافی ہے کہ غیروں پر اعتراض کرتے وقت یا معاملہ و انصاف کرتے وقت عدالت میں مسلمانوں کا سر توڑنے اور جان ومال و عزت تباہ کرنے کو کیسے دم نقد تیار ہیں۔محمود غزنوی اور عالمگیر کا خیالی بدلہ لیتے ہیںیا آریہ مسافر کااوراپنے بارے میں اعتراضوں سے یوں بچاؤ کر لیتے ہیںکہ تمام پُران اور آرین تفاسیر بلکہ یورپ کے تراجم وید سب کے سب غلط ہیں۔مہارشی کی کتابوںسے کچھ لے کر کوئی اعتراض کرے تو فرماویں سوامی جی بھاشہ زبان نہیں جانتے تھے؟ان کے ستیارتھ اور ویدوں کے بھاو ارتھ اور ناگری ترجمہ میں جاہل،بے ایمان پنڈتوں کی شرارتوں کا دخل ہے یہ قابل اعتماد و اعتقاد نہیں۔اب ہم کو سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ ہزاروں آریہ سماجی کیاحق و حقیقت کو ویدک سنسکرت یا لوکک سنسکرت سے لے کر اپنے اقوال و اعمال کو درست کر رہے ہیں۔میں نے تو اب تک ایک بھی

آج 10 میں سے 10 باقی