فقرہ دوم
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام
لائق ویدک سنسکرت پڑھا آریہ سماجی نہیں دیکھا بلکہ منشی رام جی جگیا سو کے ترجمہ بہومکا سے یہ عجیب مسئلہ معلوم ہوا کہ ۱۸۹۱ ء میں لیکھرام کے ذریعہ پتہ لگا کہ دیانند جی کے مہان بھاشیہ میں ارتھ انرتھ ہیں اور بھاوارتھ غلط۔دیکھو منشی رام کا ترجمہ۔دیانندی وید بھومکا صفحہ نمبر ۳،۴،۵ فقرہ دوم : تارک اسلام نے وجوہ ترک اسلام پر جو لیکچر دیا ہے اس میں ایک سو پندرہ سوال بلکہ اعتراض اسلام پر کئے ہیں۔جب ان کے جوابات سے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے فراغت پائی تو لیکچر کی تمہید پر توجہ کی۔دیکھا تو اس میں بھی پندرہ بیس اعتراض اسلام پر جڑ دئیے ہیں۔اس لئے مناسب معلوم ہوا کہ ان کا جواب دیباچہ میں دیا جائے اور چونکہ وہ سوال کئی قسم پر منقسم ہیں اس لئے ہم ان کا تین فقروں میں جواب دیتے ہیں۔اعتراض قسم اوّل: اسلام کی تعلیم عقل۱ کے خلاف ہے۔اسلام کی تعلیم وحشیا۲نہ،ظالما۳نہ اور ادنیٰ۴ تعلیم ہے۔اس واسطے ان سوالات کے جواب میں ضروری معلوم ہوا کہ نمونہ کے طور پرتعلیم اسلام کو پیش کر دیا جاوے مگر اسلام تیس پارہ قرآن اور نبی کریم ﷺ کے عمل درآمد کا نام ہے۔اس لئے مشتے نمونہ از خروارے اور دانہ از انبارے دکھایا جا سکتا ہے۔اور مختصراً ان اعتراضات کا جواب یہ ہے۔یہ کہنا کہ اسلام عقل۱ کے خلاف ہے محض بے عقلی بلکہ بے ایمانی کی بات ہے اس لئے کہ قرآن کریم اپنی تعلیم کی خوبی اور سچائی کے اظہار اور ثبوت کے واسطے عقل حاصل کرنے کی ہدایت کرتا ہے جیسے فرماتا ہے: (البقرۃ : ۲۴۳) یعنی اللہ اپنی آیات تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے تو کہ تم عقل حاصل کرو یا اسے کام میں لاؤ۔اسی طرح عقل اور علم کی طرف مختلف پیرایوں میں اپیل کرتا ہے اور قرآن کریم اس سے بھرا پڑا ہے۔باایں ہمہ ایسی کتاب کی تعلیم کو عقل کے خلاف کہنا نادانی یا بے ایمانی نہیں تو کیا ہے؟
قرآن کریم پھر تذلیل اور اہانت کے طور پر ان لوگوں کا حال بیان کرتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے اور بے عقلی کے بدنتائج میں مبتلا ہوتے ہیں جیسے فرمایا: (المائدۃ : ۵۹) اور جب تم انہیں نماز کو بلاتے ہو اسے حقارت اور کھیل میں اڑاتے ہیں۔اس کا سبب یہ ہے کہ یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے۔اور پھر ایک بدقسمت قوم کا ذکر فرماتا ہے: (الملک : ۱۱) یعنی دوزخی (حسرت سے )کہیں گے اگر ہم سنتے یا عقل سے کام لیتے تو دوزخیوں میں شامل نہ ہوتے۔پھر ایک جگہ مخالفان اسلام کے نفاق اور غلط کاریوں کے اسباب میںیوں بیان فرماتا ہے:َ(الحشر:۱۵) یعنی تم خیال کرتے ہو کہ ان کے جتھے اور جمعیّتیں ہیں حال یہ ہے کہ ان کے دل الگ الگ ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے۔اور قرآنی تعلیم وحشیانہ ہے کا جواب قرآن نے یہ دیا ہے: (التوبۃ : ۹۷) گنوار کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور اس لائق ہیںکہ انہیں اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کی حدود کا علم نہ آسکے۔سوچو اور غور کرو ! وحشیانہ تعلیم ایسا فقرہ کیونکر کہہ سکتی اور وحشیوں لاعلموں کو نہایت تحقیر سے عتاب کیوںکرتی ہے؟ قرآنی تعلیم کو ظالمانہ کہنے کا جواب قرآن کریم نے یہ دیا ہے: (ھود : ۱۹) دیکھ ! اللہ کی لعنت ظالموں پر ہے: (آل عمران : ۶۲) پھر ہم جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں۔
ادنیٰ تعلیم کا جواب یہ دیاہے کہ صاحب شرع اسلام تک کو رغبت دلاتا ہے کہ وہ دائمی اور ابدی ترقیات کیلئے ہمیشہ دعا مانگتا رہے اور ترقی علم چاہتا رہے۔جیسے فرمایا: (طٰہٰ :۱۱۵) کہہ اے میرے رب ! میرے علم میں ترقی بخش اور فرمایا: (المجادلۃ : ۱۲) اللہ تم میںسے مومنوں اور عالموں کے درجے بلندکرے گا۔اور فرمایاِ: (الزمر : ۱۰) کہہ کیا وہ جو علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے برابر ہیں۔ہرگز نہیں۔اور فرمایا:(الفاطر : ۲۹) اللہ کا خوف اور خشیت انہی لوگوں کو میسر آتاہے جو عالم ہیں۔اور فرمایا: (الرعد : ۴۴)کہہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہ ہے۔پھر وہ شخص جسے کتاب کا علم دیا گیا ہے اورفرمایا:(العنکبوت : ۴۴) اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں اور انہیں عالم ہی سمجھتے ہیں۔اب تعلیم اسلام کا نمونہ سنو!آدمی جب پیدا ہوتا ہے تو حسب ارشاد الٰہی الٰہی علوم سے عاری ہوتا ہے جیسا فرمایا:(النحل : ۷۹) اور اللہ نے تمہیں نکالا تمہاری ماؤں کے اندر سے اور تمہیں کسی چیز کا علم نہ تھا۔جب عاقل و بالغ ہو جاتا ہے۔اس وقت اسلام عین تقاضائے فطرت کے موافق مختصر مگر جامع اور کامل آداب سکھاتا ہے جیسے فرماتا ہے: (الاعراف : ۳۲) کھاؤ اور پیو اور بے جا کھانے پینے سے بچو۔اللہ نہیں پسند کرتا خطاکاروں کو۔
اس آزادی پرکھانے میں پابندی یہ بتائی اور انسان کی ناجائز آزادی کو جسے وہ برت کر تباہی کے نتیجوںتک پہنچتا ہے۔اس طرح مقید کیا جیسے فرماتا ہے: (المائدۃ : ۴) حرام کیا گیا تم پر مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جس پر اللہ کے غیر کا نام پکارا جائے۔دیکھو اس آیت پر مفصل بیان سوال نمبر۴۴،۴۵کے جواب میں۔یہ تو ہوئیں کھانے کی چیزیں اور پینے میں ہر قسم کے مسکرات اور شراب سے اس طرح منع فرمایا: (المائدۃ :۹۱،۹۲) شراب اور جوأ اور بت اور تقسیم کے تیر شیطانی کام ہیں ان سے بچو تو کہ فلاح پاؤ۔شیطان چاہتا ہے کہ تم میں عداوت اور بغض ڈالے شراب اور جوئے کے ذریعہ اور تم کو روک دے اللہ کے ذکر اور نماز سے پھر کیا تم باز آتے ہو کہ نہیں۔پھر آداب حفظ بنی نوع اور ہر ایک شخص کی بہتری وفلاح اور نوعی حفاظت کے بارے میں فرمایاکہ نکاح کر لو مگر آریہ ورت کے ماتنگی اور دام مارگی ماں سے، بیٹی سے ،بہن سے بھوگ کر لیتے ہیں اور ان کے اصل گرویا چیلے مُزد کی بھی ایسے ہی تھے بلکہ بڑے بڑے ہندو راجہ دو حقیقی بہنیں ایک وقت میں بیاہتے ہیں اس لئے اس ناپاک رسم کی بیخ کنی کے لئے فرمایا:
(النساء : ۲۴) حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور وہ تمہاری مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور تمہاری ساسیں اور وہ لڑکیاں جو تمہاری گودوں میں ہیں ان عورتوں سے جن سے تم نے جماع کیا اور اگر تم نے ان سے جماع نہیں کیا تو تم پر ان کے نکاح میں کوئی گناہ نہیں اور حرام کی گئیں تمہاری ان بیٹوں کی جوروئیں جو تمہاری پشت سے ہیں اور حرام کیا گیا تم پر ایک ہی وقت میں دو حقیقی بہنوں سے نکاح کرنا۔ہاں جو گزر چکا اسلام سے پہلے تو اللہ غفور رحیم ہے۔یہ احکام نکاح کے متعلق فرمائے۔پھر شادیوں میں نکاح کے بعد بڑے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اس لئے ارشادات ہیں۔اوّل: (النساء :۴) جو عورت تمہیں پسند آئے اس سے نکاح کرو۔دوم: (النساء:۴) اور اگر بے انصافی کا خوف ہو تو ایک ہی سے نکاح کرو۔سوم:(المائدۃ : ۶) نکاح سے یہ غرض ہو کہ تم پابندی میں رہنے والے ہو نہ مستی نکالنے والے اور نہ یارانہ کے طور پر عورتوں کو رکھنے والے۔چہارم: (النساء :۲۰) اور جائز نہیں کہ تم اکراہ سے عورتوں کے وارث بن جاؤ۔
پنجم: (البقرۃ:۲۳۲)(الطلاق:۷) اور ان کو ضرر دینے کے لئے مت روکو اور ان کو ضرر مت دو۔ششم: (النساء : ۳۵) اور نافرمان عورت کو پہلے وعظ کرو پھر اس کا بسترا الگ کر د و پھر ایک مار سے مارو۔ہفتم:(النساء :۳۶) اور پھر بھی پھوٹ رہے اور اصلاح نہ ہو تو دونوں خاندانوں کے چوہدریوں کو جمع کرو۔اگر میاں بیوی کا یا ان کا سچا ارادہ اصلاح کا ہو گا تو اللہ انہیں آپس میں موافق بنا دے گا۔ہشتم: اور آخر میںفرمایا: (النساء :۲۰) اور عورتوں سے نیک برتاؤ کرو اور اگر تم انہیں ناپسند کرو تو ہو سکتا ہے کہ ایک چیز کو تم ناپسند کرو اور اللہ اس میں بڑی برکت اور خیر ڈال دے۔ہاں بے ریب افسوس ہے کہ ان احکام کی نگرانی کے لئے کوئی محکمہ نہیں اور مرد بادشاہ ہوتے رہے۔اس لئے انہوں نے بھی حقوق نسواں کا پلّہ کمزور رکھا۔آہ! ہزاروں عورتیں ہیں جن کو شریر لوگ نہ طلاق دیتے ہیں اور نہ آباد کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے کلام کو ہنسی میں اوڑاتے یا ان پاک احکام کو ظلم کرنے کا آلہ بنار ہے ہیںاور ملّانے بلکہ ان کے پڑھے لکھے بھی حقوق نسواں کی آیات پر توجہ نہیں کرتے۔اسی طرح مفقود الخبر کی بی بی بھی تباہ ہوتی ہے۔حفظ نفس وتربیت اولاد پر فرمایا:(البقرۃ :۱۹۶) اپنے تئیں ہلاکت میں مت ڈالو َ(بنی اسرائیل: ۳۲) اپنی اولاد کو ہلاک مت کرو۔
سوشل امور پر فرمایا : (النور : ۲۸) اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں داخل مت ہو جب تک ان سے اجازت نہ لو اور داخل ہوتے ہی گھر والوں پر سلام کہو۔(البقرۃ :۱۹۰) اور گھروں میں دروازوں کے راہ سے داخل ہو۔(النساء :۸۷) اور جب تمہیں سلام کہا جائے اس سے بہتر سلام کہو۔(المجادلۃ :۱۲) اور جب تمہیں نشست گاہوں میں کھل جانے کو کہا جائے تو کھل جاؤ۔ (لقمان :۲۰) اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر۔ (البقرۃ:۸۴) اور ماں باپ سے اور رشتہ داروں سے اور یتیموں سے نیک سلوک کر واور لوگوں سے اچھی باتیں کہو اور خوش معاملگی کا برتاؤ کرو۔ترک شر پر فرمایا: (البقرۃ:۱۸۹)آپس میں ایک دوسرے کے مالوں کو ناحق نہ کھاؤ اور حکام تک بواسطہ ان مالوں کے اس لئے نہ پہنچنا کہ کسی طرح لوگوں کا کچھ مال خرد برد کر لو۔(النور:۳۱،۳۲) مومنوں کو کہہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور ا پنی شرمگاہوں کی نگہبانی کریں اور مومن عورتوں سے کہہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی نگہبانی کریں۔ط(بنی اسرائیل:۳۳) اور زنا کے نزدیک نہ جاؤ وہ بہت کھلی بے حیائی اور بری راہ ہے۔
(النور:۲۰) جو لوگ پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی کی باتیں پھیلیں ان کے لئے عذاب الیم ہے،دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(النور:۲۴،۲۵) جو لوگ شوہر دار ،سادہ بے خبر مومن عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں وہ دربدر ہوئے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہو گا جس دن گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان کے تمام کرتوتوں کی۔ایصال خیر کی بابت فرمایا: (آل عمران:۱۳۵) اور غیظ و غضب کو کھا جانے والے اور لوگوں کو معاف کرنے والے اور دوست رکھتا ہے اللہ احسان کرنے والوں کو۔(آل عمران : ۱۱۱)تم برگزیدہ خیر رساں قوم ہو۔تمہیں سارے جہان کے لئے نمونہ کے طور پر پیدا کیا گیا ہے۔تم نیک باتوں کا امر کرتے اور بُری باتوں سے منع کرتے اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔(الممتحنۃ :۹) جن لوگوں نے تم سے جنگ نہیں کی دین کے بارے میں اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا اللہ تم کو منع نہیں کرتااس بات سے کہ تم ان سے نیک سلوک کرو اور
ان سے انصاف کا برتاؤ کر و۔بے شک اللہ پسند کرتا ہے انصاف کرنے والوں کو۔امانت ودیانت پر فرمایا: (النساء :۶) کم عقلوں نشیب و فراز نہ سمجھنے والوں کو مال سپرد نہ کرو۔(النساء :۵۹) اللہ تم کو حکم کرتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو واپس دو۔(النساء :۷)اور یتیموں کو جو تمہاری نگرانی کے نیچے ہیں ان کا حال اچھی طرح معلوم کر لو اور پتا لگاؤ جب وہ سن بلوغ کو پہنچ جائیں۔پھر اگر تم دیکھو کہ ان میں رشدوسعادت ہے تو ان کے مال ان کے سپرد کر دو۔اور فرمایا:(النساء :۳) اور امانت کی اچھی قیمتی چیزوں کے بدلہ میں خراب ردی چیزیں نہ دو یا حرام حلال کے بدلہ نہ لو۔ (النساء :۷) پھر جب ان یتیموں کے مال ان کے سپرد کرنے لگو تو گواہ ٹھہرالو۔(النساء :۱۱) جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں۔(الانفال :۵۹) اللہ نہیں دوست رکھتا خیانت کرنے والوں کو۔ْ(الاعراف :۸۶)(الاعراف :۷۵)اور لوگوںکو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔ (المطفّفین : ۲ تا ۴) ہلاکت کم وزن
کرنے والوں کے لئے کہ جب دوسروں سے ماپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں اور جب انہیں ماپ تول کر دیتے ہیں کم دیتے ہیں۔صلح پر ارشاد ہے: (النساء :۱۲۹) صلح خیر وبرکت ہے۔(الانفال :۲) اور اپنی باہمی عداوتوں اور کینوں کی صلاح کرو۔(الانفال :۶۲) اور اگردشمن صلح کرنے پر مائل ہوں تو تو بھی صلح کی طرف جھک جا۔ (النساء :۲) اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے جس نے تمہیں پیدا کیاایک جی سے اور پیدا کیا اس کی جنس سے اس کا جوڑا اور پھیلائے ان سے بہت مرد اور عورتیں اور ڈرو اللہ سے جس کے نام پر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور بچو قطع رحم سے۔بے شک اللہ تم پر نگران ہے۔(الفرقان :۶۴) اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر تواضع و انکسار سے چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے خطاب کریں سلامتی کی باتیں کرتے ہیں۔(حٰمٓ السجدۃ :۳۵)ہٹا دو عمدہ تدابیرکے ساتھ۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمہارے دشمن ایسے ہو جائیں گے کہ وہ پکے دوست ہیں۔(الانعام :۱۰۹) دوسری قوموں کے معبودوں کو گالی مت دو۔اس کے بدلہ نادانی سے وہ اللہ کو
گالی دیں گے۔حسن خلق پر فرمایا: (الحجرات :۱۲)مرد مردوں سے ہنسی نہ کریں ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھے ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے ہو سکتاہے کہ وہی ان سے اچھی ہوں اور ایک دوسرے کی نکتہ چینی اور عیب گیری مت کرو۔بُرے بُرے اور چھیڑ کے ناموں سے کسی کو مت پکارو۔مومن ہونے کے بعد یہ ناپاک نام بہت بُری بات ہے۔ (النحل : ۹۱) اللہ حکم کرتا ہے عدل کا اور احسان کا اور رشتہ داروں کو دینے کا اور منع کرتا ہے بدکاری کی باتوں اور بُرے کاموں اور بغاوت سے تمہیں وعظ کرتاہے توکہ دھیان کرو۔شجاعت پر فرمایا: (البقرۃ :۱۷۸)دکھوں ،بیماریوں اور قحطوں اور جنگوں میں صبرکرنے والے وہی صادق ہیں اور وہی متقی ہیں۔(آل عمران : ۱۷۴) وہ جنہیں منافقوں نے اطلاع دی کہ دشمنوں نے تمہارے مقابلہ میں بڑی فوج جمع کی ہے اب ان سے تمہیں ڈرنا چاہیے لیکن یہ بات سن کر ان کے ایمان بڑھ گئے اور کہنے لگے اللہ ہمارے لئے بس ہے اور
بہت اچھا کارساز ہے۔(الانفال : ۴۸) ان لوگوںکی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں سے گھمنڈکے طور پر اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نکلے۔صدق پر فرمایا: (الحج : ۳۱،۳۲) بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچو اور اللہ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے بیزار ہو جاؤ۔(النساء : ۱۳۶) انصاف پر کھڑے ہونے والے اللہ کے لئے گواہ بنو اگرچہ اپنے یا والدین اور رشتہ داروں کے برخلاف گواہی دینی پڑے۔ (المائدۃ :۹) کسی قوم کی عداوت کے سبب سے ان سے بے انصافی مت کرو۔انصاف کرو۔رضا بالقضا پر فرمایا: (البقرۃ :۱۵۶،۱۵۷) اور ہم تم کو انعام دیں گے کسی قدر خوف کے بدلے اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کے کم کرنے کے بدلے اور خوشخبری دو صبر کرنے والوں کو کہ جنہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم تو اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔بنی نوع کی ہمدردی اور مواسات پر فرمایا: ف۔آریہ وکیل اور جج توجہ کریں ۱۲