فقرہ ششم
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام
ہے۔مجھے امید ہے کہ میر ے اس دعویٰ میں کسی کو انکار نہ ہو گا۔اگر کسی کو ہو تو سری رام چندر جی اور شیو جی کے تصویری قصص ہندوؤںکے پاس خصوصاً ہند کے قدیم مصوروں کے پاس موجود ہیں دیکھ لے۔رومی سکندر جس کو دانیال نے ذوالقرن ایک سینگ کا بکرا خواب میں دیکھا ہے۔دیکھو دانیال باب ۸ اور دارا ایرانی بادشاہ کی تصویری زبان میں (گفتگو)عام نظموں میں موجود ہے پڑھ لو۔اس تصویری زبان کی کتابیں اور اخبارات ہند میں بکثرت موجود ہیں۔تصویری زبان ان بلاد میں جہاں تعلیم کا رواج کم ہوتا ہے یا بالکل نہیں ہوتا زیادہ تر استعمال کی جاتی ہے بلکہ اکثر تصویری زبان بہ نسبت تحریری کے زیادہ قوی ہوا کرتی ہے۔اسی واسطے یادگاروں کو عقلاء اور حکماء اکثر تصویری تحریروں میں ادا کرتے ہیں۔عیسائی جن کے بھروسہ پر آپ اسلام پر معترض بن بیٹھے ہیں اور اس زمانہ میں جس قوم کے اطوار نیو فیشن لوگوںکے نزدیک آسمانی کتب سے بڑھ کر مستحکم اور قابل اتباع نظر آتے ہیں۔وہ قوم تصویری زبان کی کیسی قائل ہیں کہ ان کے اخبار جنہیں گریفک کہتے ہیں تصویری زبان میں شائع ہوتے ہیں۔یہود میںایک پولا ہلانے کی رسم تھی۔جس کا ذکر احبار ۲۳باب ۱۸میںہے۔عیسائیوں نے اس کو مسیح کا جی اٹھنا یقین کیا۔قرنتی باب۱۵،۲۰۔باب ۲۰یوشع بن نون نے یردن سے گزرتے وقت بارہ پتھر اٹھائے۔یوشع باب۶۔وہ بقول عیسائیوں کے بارہ حواریوں کی پیشگوئی تھی۔یہود اور عیسائی غیر قوموں کو اور بعض خواص کو پتھر کہتے تھے یہ ان کا محاورہ تھا۔بطرس کو پتھر اسی واسطے کہاکہ کلیسا کے لئے وہ فونڈیشن سٹون ہوا۔ان باتوں پر غور کرو۔اب اس تمہید کے بعد واضح رہے کہ کتب مقدسہ میں ایک پیشگوئی بہ نسبت حضرت خاتم الانبیاء، اصفی الاصفیاء بہت زور سے مندرج تھی۔دیکھو لوقا۲۰باب۱۶،۱۷۔وہ پتھر جسے راج گیروں نے رد کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔اور دیکھو زبور۱۸۔۲۲وہ پتھر جسے معماروں نے رد کیا کونے
کا سرا ہو گیا ہے۔متی باب ۲۱آیت ۴۲،۴۴۔غرض یہ ایک بشارت ہے جو کئی کتب مقدسہ میں مندرج ہے۔اسی بشارت اور اسی پیشین گوئی کے اظہارو تصدیق کے لئے مکہ معظمہ کی بڑی عبادت گاہ میں بطور تصویری زبان کے حجر اسود کونے پر رکھا گیا تھا۔محمدیوں سے پہلے سالہا سال سے یہ پتھر ابراہیمی عبادت گاہ کے کونے پر منصوب تھا اور عرب کے لوگ اسے چومتے اور اس سے ہاتھ ملاتے۔گویا قدیم زمانے میں نبی عرب سے پہلے یہ فقرہ تصویری طور پر مکہ معظمہ کی مقدس مسجد پر لکھا تھا کہ اس شہر میں وہ کونے کا پتھر جسے یہود اور عیسائی رد کریں گے ظاہر ہو گا جس کا ذکر مقدسہ کتب میں موجود ہے اور روحانی طور پر یوں کہا جائے گا کہ نبوت اور رسالت کی عظیم الشان اور مستحکم عمارت جو انبیاء اور رسولوں کے وجودباجود سے تیار ہوئی ہے۔اس میں رسالت مآب کی گرامی ذات کونے کی آخری اینٹ ہے جن سے وہ عمارت پوری ہوئی۔ان کی بیعت رحمان کی بیعت اور ان کی اطاعت رحمان کی اطاعت ہے۔کیونکہ جو کچھ وہ بولے الٰہی بلانے سے بولے۔حضرت رسالت مآب نے بھی یہی تفسیر فرمائی ہے دیکھو مشکوٰۃ وغیرہ۔مثلی ومثل الانبیاء کمثل قصراحسن بنیانہ وترک منہ موضع اللبنۃ الی ان قال فکنت انا سددت موضع اللبنۃ وفی روایۃ فانا تلک اللبنۃ۔(ترجمہ): میری اور دوسرے نبیوں کی مثال اس محل کی ہے کہ وہ بہت خوبصورت بنایا گیا اور ایک اینٹ کی جگہ اس میں خالی رکھی گئی۔میں وہی اینٹ ہوں۔کیسی صاف اور واضح صداقت ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جہاں عدو نکتہ چینی کے لئے انگلی رکھتا ہے وہیں سے معارف کا خزانہ نکل آتاہے۔اگر مخالف خردہ گیری نہ کرتے تو یہ صداقتیں دنیا پر کیونکر ظاہر ہوتیں۔فللّٰہ الحمد فی الاولٰی والاٰخرۃ۔فقرہ ششم۔آریہ کے احکام جنگ اور اسلام کا مقابلہ:
یہ تمام حوالے ہم نے دیانندی بہاش سے لئے ہیں۔۱؎ اے راجہ! تو دشمنوںکے ساتھ دوسروں کو دکھ دینے کے لئے کاٹ کھانے والا ہے۔ان کو جیت کی سمت شرق پر چڑھائی کر۔یجر وید باب ۱۰منتر۱۰ اے راجا !تو دکہن کی طرف چڑھائی کر اور دشمنوں کو جیت۔باب ۱۰منتر۱۱۔اے راجا! تو مغرب کی فتح سے مال واسباب اور دولت فراواں حاصل کر۔باب ۱۰منتر۱۲۔اے راجا! تو شمال کی طرف چڑھائی کر۔باب ۱۰منتر۱۳۔اے راجا ! تو دشمنوں کے لئے مجسم بجر ہتھیار ہے۔باب۱۰ منتر۲۱۔اے راجا جیسے تو بردن کو رلانے والا ہے ویسے میں بھی ہو جاؤں۔باب۱۰منتر۲۸۔(پرمیشورکہتا ہے)جیسے میں بدخصلت آدمیوں کے سر پھوڑتا ہوں۔ویسے ویسے تم بھی ان کے سروں کو پھوڑو۔باب۵منتر۲۲۔اے لوگو ! جیسے تم دکھوں کا ناس کرنے والے ہو ویسے دشمنوں کا بل نکالنے والا میں آپ لوگوں کا ستکار کر کے جہاد میں ہتھیاروں سے غرور کرنے والے لوگوں کو درست کروں جیسے تم بد مذہبوں، بدذاتوں، غلاموں کو مارتے ہو ویسے دشمنوں کی فوج کو تہاہ لینے والا۔میں تم کو سکھ دیتا اور بدذاتوںکو دورکرتا ہوںجیسے میں فوج کو لُوٹ پر لانے والا دشمنوں کو مارنے والا تم کو سکھ کے سایہ میں ڈھانکتا ہوں ویسے ہی تم بھی کیا کرو۔باب۵منتر۲۵۔اے راجا! جیسے میں راکشھوں کے گلے کاٹتا ہوں ویسے ہی تو بھی کاٹ۔باب۶منتر ایک۔اے راجا جس کام میںبڑے بڑے متکبر دشمن مارے جائیں اس کے لئے تو جہاد وغیرہ کاموں میں باز پرند کی مانند لپٹ جھپٹ مارنے والا ہے۔دولت کی جمعیت کے لئے وغیرہ تجھ کو قبول کرتے ہیں۔باب ۶منتر ۳۲۔اے راجا! (ایسے اور ویسے)تو دشمنوں پر فتح پانے والا ہے۔باب ۶ منتر ۳۷۔ایشر کہتا ہے اے راجا !تو دشمنوں کاناس کرنے میں بے خوف وغیرہ ہے۔خدائی دلوانے والے یہ حوالے مولوی ابو رحمت نے رد خطرات میں دئیے ہیں اور ہم نے مقابلہ کر کے د یکھ لیا ہے ۱۲منہ ۲۔کاٹ کھانے والا۔۳۔لوٹ کے لئے جنگ۔۴۔رولانے والا۔۵۔ف۔پھوڑنے والے بنو۔۶۔غلام اوران کا مارنا۔۷۔لوٹ کرنا۔۸۔راکہش کا گلا کاٹنا۔۹۔دولت کے لئے باز کی طرح شے دی۔
جہاد کی میں تجھ کو نصیحت کرتا ہوں خاص کرتاہوں۔جہاد کے لئے اور جس طرح ہوا بادلوں کو متفرق کر دیتی ہے اور سورج ہر شئے کا سَت کھینچتا ہے ویسے ہی تو بھی ہر شے کا سَت پی۔باب۳۷ (جب ہر شے کا سَت پیا تو حرام و حلال کی تمیز کہاں رہی)اے راجا ! آگ کی مانند دشمنوں کو جلانے والے باب۱۳ منتر۱۱۔اے اقبال مندراجا! تو سعادت مندی حاصل کراپنے ہم مذہبوں کے لئے سکھ پھیلا اپنے مذہب کے مخالفوں کو بھسم کر ڈال جو ہمارے دشمنوں کی حمایت کرتاہے اس کو نیچے کی طرف سوکھی لکڑی کی طرح ادھر جلا کہ جدھر سے اس کی ہوا بھی نہ آوے۔باب ۱۳ منتر ۱۲۔اے بُروںکو رلانے اور دشمنوں کو مارنے والے غصہ ور مجاہد تجھے بجر اور روزی حاصل ہو۔تیرے ہاتھ سے دشمنوں کو بجر لگے۔باب ۱۶منتر۱۔اے لوگو ! جو ہمارے دشمن لوگ ہیں وے دور ہوں۔ان دشمنوں کو ہم ہوا اور بجلی کے ہتھیاروں اوزاروں سے جیسے ہم رنج دیں ویسے ہی تم لوگ ان کو رنج پہنچاؤ اور میری خدمت کرو۔باب ۳۳منتر۴۹۔اے سپہ سالار تو اپنے ہاتھ سے تیروں کو کمان کی چانپ میں لگا اور زور سے دشمنوں پر چلا۔باب ۱۶ منتر۹۔اے انسانوں جو بے حساب طرح کی عقل والا راجا ہے جس سے بے حساب جانیں پرورش پاتی ہیں۔ایسے ہتھیار اوزار جیسے بادلوں کو کاٹنے والا سورج بادل کاٹتا ہے ویسے ہی وہ بڑی دولت اور دنیا حاصل کرنے کے لئے دشمنوں کو مارتا ہے اور تمہارے لئے دولت غلہ ومال و اسباب حاصل کرتاہے اس کا تم ستکار کرو۔باب۳۳ منتر۹۶ (یجر وید کے منتر تمام ہوئے) راج سبہا اور رعیت پر واجب ہے کہ پرمیشور کو اور سبہا دہکش (میر مجلس)کو راجا سمجھیں اور میر مجلس کے جھنڈے تلے جُدہْ میں مَیں آکر شامل ہوں۔فوج کے بہادر جوان بھی پرمیشور اور میر مجلس اور سپہ سالار کے زیر حکم رہ کر جُدھ کریں (اتھر وید کانڈ۱۵۔انواک ۲۔واگ ۹منتر۲)پرمیشور قتل عام کا حکم فرماتا ہے اس طرح پر کہ اے دشمنوں کو مارنے والے جنگ کے قواعد سے پورے پورے ماہر بے خوف و بے ہراس بڑے جاہ وجلال والے میرے پیارے جوانمردو ! تم سب اپنی رعیت کو ۱۔لوگوں کا خون پی لو۔۲۔مذہب کے مخالفوں کو بھسم کر ڈال۔۳۔ایسے جلاؤ کہ ہوا بھی نہ آوے۔۴۔دنیا کے لئے جنگ
خوش رکھو۔ایشورکے حکموں پر چلو۔بدذات دشمنوں کو شکست دینے کے لئے جُدھ کا پورا پورا بندوبست کرو تم نے پہلے میدانوں میں دشمنوں کی فوج کو جیتا(لوٹا کھسوٹا)ہے تم نے حواس کو مغلوب اور روئے زمین کو فتح کیا ہے۔تم روئیں تن ہشتا دبدن اور فولاد بازو ہو۔اپنے زور بازو سے دشمنوں کو تہ تیغ کرو تاکہ تمہارے زور بازو کے لطف سے ہماری مدام فتح رہے اور کبھی شکست نہ ہو۔(اتھر وید کانڈ ۶۔انو۱۰واگ۹۷منتر۳) یہ ہیں نرم دلی کے احکام ،جھوٹ سے نفرت کرنے والوں کے جن کے دل جانوروں کے ذبح کو مہاں پاپ یقین کرتے ہیں۔ہمارے شہر کے ایک ممتاز وکیل صاحب کہا کرتے ہیں کہ جس طرح اسپین سے مسلمان نکالے گئے اس طرح انڈیاسے ان کو نکالنا ہے۔اب ان کے اساتذہ خاموش برّے کے اتباع جن کے یہاں کوئی گال پر طمانچہ مارے تو دوسری گال سامنے کرنے کا حکم ہے ان کی مقدس کتب کے احکام کا بیان نامناسب نہ ہو گا اگر ذکر کر دیں۔(پیدائش باب ۳،۶/ ۶،۷ و باب۷،۱۲/ ۳و۴۸/ ۲۲و۳۴/ ۲۵ و اعداد ۳۱/ ۷و۸و۱۵و ۳۳/۵۵و۳۵/۶۔۱۵۔استثناء۳/۴و۲/۳۴و۲۰/۱۰،۱۳و۷/۲۔۶اعداد۲۱و۶و۳۱ویشوع۵/۴ ۱و ۶/ ۲۱،۲۴و۷/ ۱۵،۲۵و۸/ ۲۴،۲۸و۱۰/ ۲۴و۴/ ۲۱و۵/ ۲۴،۳۰و۹/ ۴۹و۸/ ۱۶۔سموئل۱۲/۳۱۔اتاریخ ۲۰/۳۔سلاطین۱۰/ ۱۱و۱۵/۱۶ و ۲۳/۱۶۔متی۲۴/ ۳۰ و ۸/ ۳۲ و ۱۶/۲۷ و ۷/۶) دھو کے سے ایک بادشاہ کے سر میں میخ گاڑدی۔آروں کلہاڑوں و ادنی سے چیرا اور اینٹوں کے پزادے میں جلایا۔شہر و دھ کو پھونک دیا۔بتوں کو توڑا باغوں کو آگ لگا دی۔استثناء ۱۲/۲،۴ ان کے مقابلہ میں اسلامی احکام کو ملاحظ کرو۔(البقرۃ :۱۹۱) (الحج :۴۰) (التوبۃ:۱۳) لڑو