فقرہ ہفتم
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام
اللہ کی راہ میں انہی لوگوں سے جو تم سے لڑیں اور حد سے مت بڑھو۔اجازت دی جاتی ہے ان لوگوںکو جن سے جنگ کی جارہی ہے (کہ وہ بھی جنگ کریں)اس لئے کہ وہ مظلوم ہیں اور یاد رکھیں کہ اللہ ان کی نصرت پر قادر ہے۔تم کیوں جنگ نہیں کرتے ان لوگوںسے جنہوں نے توڑ دیا اپنی قسموں کو عہد کرنے کے بعد اور پختہ ارادہ کر لیا رسول کے نکال دینے کا اور انہی لوگوں نے پہلی دفعہ تم سے جنگ کرنے میں ابتدا کی۔اب ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ قرآن کریم کے احکام جنگ محض دفاعی اور خود حفاظتی کے طریق پرمبنی ہیں باوجود یکہ ظالم موذی حملہ آوروں اورا بتداء کرنے والوں کے مقابلہ میں دفاع کا حکم دیتا ہے اور وہ دشمن بھی وہ ہیں جو ناگفتنی ظلم کر چکے ہیں پھر بھی اپنی جماعت کو حکم دیتا ہے : یعنی دفاع میں بھی لحاظ رکھوکہ تم سے کسی قسم کی زیادتی نہ ہوجائے اور پھر ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ اسلام کی کوئی جنگ دولت،ملک گیری اور خواہ نخواہ لوگوںکے پامال کرنے کے لئے واقع نہیں ہوئی۔کوئی آیت اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ایسی نہیں جس میں ایسی زیادتی اور اعتدا کی ہدایت یا اجازت ہو۔کوئی رشید اور سعیدہے جو خدا ترس دل سے ان آیات طیبات کا مقابلہ کرے وید کی ان لڑائی کی ہدایتوں سے جو مذکور ہو چکی ہیں۔فقرہ ہفتم : حقوق نسواں میں آریہ اور اسلام کا مقابلہ : منو باب ۹۔شلوک ۱۹میں لکھا ہے’’بدفعلی ۱ـ؎ کرنا عورتوں کی عادت ہے۔یہ وید میں پہلے لکھا ہے۔‘‘ ’’عورت تدبیر نیک سے محفوظ ہو تاہم اپنی بداطواری وتلون و بے وفائی و عادات ان باتوں سے شوہر کو رنجیدہ کرتی ہے‘‘۔باب ۹ شلوک ۱۵۔’’عورتوں کی کریا منتروں سے نہیں ہے یہ دھرم میں داخل ہے۔اندری اور منتران دونوںسے عورت علیحدہ ہے۔دروغ کے مانند نامبارک ہے یہ شاسترکا حکم ہے‘‘۔منو باب ۹شلوک ۱۸۔’’اہل مطلب سفر کرنے سے پہلے عورت کے کھانے پینے کا قدیم ہندوستان کی عورتوں کا نقشہ ۱۲۔منہ۔۲۔عورت کھیت ہے
بندوبست کر دے تب پردیش کو جائے کیونکہ بھوکھ کی شدت سے حیا دار عورت بھی دوسرے مرد کی خواہش کرے گی‘‘۔۷۴۔’’رات دن عورتوںکو شوہر وغیرہ کے وسیلہ سے بے اختیار کرنا مناسب ہے جو عورت بشیون میں لگی اس کو اختیار میں رکھنا چاہیے‘‘۔۹۔۲’’لڑکپن میں باپ اور جوانی میں شوہر اور بڑھاپے میں بیٹا عورتوںکی حفاظت کرے کیونکہ عورتیںخود مختار ہونے کے لائق نہیں ہیں‘‘۔۹۔۳۔’’کنیادان کے وقت کنیا کونہ دیوے تو باپ اس کا پاپی ہوتاہے اور حیض سے فراغت ہوئی پر شوہر اس سے جماع نہ کرے تو وہ پاپی ہوتا ہے اور بحالت وفات شوہر کے بیٹا اپنی ماںکی حفاظت نہ کرے تو وہ پاپی ہوتاہے‘‘۔۹۔۴’’عورت کی حفاظت کرنے سے اپنے خاندان و اولاد اتمادہرم وغیرہ کی حفاظت ہوتی ہے‘‘۔۹۔۷’’ حکم کر کے اچھے آدمی سے عورت گھر میں محفوظ کی گئی اس پر بھی محفوظ نہیںہوتی‘‘۔۹۔۱۲’’عورتیں صورت وعمر کو نہیں دیکھتی ہیں خوبصورت ہو یا بدصورت ہو لیکن مرد ہو۔اسی کو بھوگ کرتی ہیں‘‘۔۹۔۱۴’’گھر میں پیدائش کے واسطے بڑی قسمت والی پوجا کے لائق گھر میں تیج استری اور لکشمی ہیں۔ان دونوں میں خصوصیت کچھ نہیں ہے دونوں برابر ہیں‘‘۔۹۔۲۶۔’’عورت ظرف کی صورت ہے اورتخم مرد کی صورت ہے۔ظرف اور تخم کی آمیزش سے بہت جسم داروں کی پیدائش ہے‘‘۔۹۔۳۳’’تخمریزی کے وقت جیسا تخم کھیت میں بویا جاتاہے ویسا ہی مع اپنے صفات کے پیدا ہوتاہے‘‘۔۳۶منتر۔’’جس طرح گئو گھوڑا اونٹ لونڈی بھینس بکری بھیڑ انہوں میں بچہ پیداکرنے والی کامالک بچہ کو نہیں پاتا اسی طرح دوسرے کی عورت میں تخم ڈالنے والا اولاد کو نہیں پاتا۔دوسرے کے کھیت میںتخم ڈالنے والا اس تخم کے ثمر کو کبھی نہیں پاتا‘‘۔منتر۴۸۔۴۹’’اسی طرح دوسرے کے کھیت میں بیج بونے والا کھیت والے کا مطلب کرتاہے۔آپ پھل کو نہیں پاتا‘‘۔۵۱ ’’اس عورت میں جو پیدا ہو وہ ہمارا اور تمہارا دونوں کا ہووے ایسے خیال کو دل میں نہ رکھ کہ جو پیدا کیا وہ لڑکا ظرف والی کا ہوتاہے تخم سے ظرف افضل ہے‘‘۔منتر۵۲’’اس عورت میں جو پیدا ہو وہ ہمارا اور تمہارا دونوں کا ہووے ایسا دل میں رکھ کر جو پیدا کیا ف۔عورت کھیت ہے۔
اس کا حصہ دار تخم والا اور کھیت والا دونوں ہوتے ہیں‘‘۔۵۳’’ تخم ہوا سے اڑ کر جس کے کھیت میں پڑا اس کا پھل کھیت والا ہی پاتاہے۔صاحب تخم نہیں پاتا‘‘۔۵۴ نیوگ:۔’’اولاد کے نہ ہونے میں سسر وغیرہ کے حکم کو پاکر عورت سپنڈ سے یا دیور سے اولاد دلخواہ حاصل کرے۔والدکا حکم پاکر بدن میں گھی لگا کر خاموش ہوکر بیوہ عورت میں لڑکا پیداکرے سوائے ایک لڑکے کے دوسرا لڑکا کبھی نہ پیداکرے‘‘۔۵۹۔۶۰۔نکاح ثانی:’’شراب پینے والی اور سادھوؤں کی سیوا نہ کرنے والی اور دشمنی کرنے والی اور بیماریوںسے بھری ہوئی اور گھات کرنے والی اور ہر روزدولت کونیست ونابود کرنے والی عورت ہو تو دوسرا وواہ کرنا چاہیے‘‘۔۸ ’’بانجھ عورت اور جس کی اولاد نہ جیتی ہو اور جو صرف دختر ہی پیداکرتی ہو۔ایسی عورت ہونے پر حسب سلسلہ آٹھویں دشویں گیارہویں سال دوسرا وواہ کرنا چاہیے‘‘۔۸۱ ’’جو عورت مریض ہو لیکن خیر خواہ اور بامروت ہو تو اس کی اجازت سے دوسرا وواہ کرنا چاہیے مگر اس کی بے قدری ہرگز نہ کرنا چاہیے‘‘۔۸۲’’جس عورت کے اوپر دوسرا وواہ شوہرنے کیا اور وہ عورت غصہ ہو کر گھر سے نکل جاتی ہو تو اس کو روک کر گھر میں رکھنا خواہ خاندان کے روبرو ترک کرنا چاہیے‘‘۔۸۳’’کشتری وغیرہ کی زو جہ شوہر وغیرہ سے محفوظ ہو اور شادی وغیرہ کاموں میں بھی ممنوع شراب کو پیوے یا ناچ رنگ کے جلسہ عام میں چلی جائے تو چھ رتی سونا ڈنڈ دیوے‘‘۔۸۴’’ایک آدمی کی پانچ زو جہ ہوں ان سب میں ایک یُتر وان ہو تو اس کے ہونے سے سب زوجہ پتروان کہلاتی ہیں اس بات کو منوجی نے کہا ہے‘‘۔۱۸۳’’بیٹاکے وسیلہ سے اندر لوک وغیرہ کو فتح کرتا ہے اور پوتا کے وسیلہ سے بے انتہا پھل کو پاتا ہے اور پوتا کے بیٹے کے وسیلہ سے سورج لوک کو پاتا ہے‘‘۔۱۳۷’’پُت نام دوزخ کا ہے۔اُتر بمعنے محافظ کے ہیں۔چونکہ بیٹا باپ کو دوزخ سے بچاتا ہے اس سبب سے پُتّر کہاتا ہے۔اس بات کو شری برہماجی کہا ہے‘‘۔۱۳۸’’جس آدمی کا تخم بیماری وغیرہ سے فانی ہو گیا ہے اس کی عورت میں لاولد دیور نے والد وغیرہ کے حکم سے بیٹا پیدا کیا اور پھر کیا خوب ۲۔بیماری کی وجہ ۳۔نکاح ثانی
معالجہ وغیرہ سے نطفہ کی ترقی پاکر اس آدمی نے اپنی عورت سے بیٹا پیدا کیا تب اس کی دولت کے مالک کشیترج داَدَرس نام دو بیٹے ہوئے اس پر مُن جی کہتے ہیں کہ جس کے تخم سے جو پیدا ہوا ہو وہ اس کی دولت کو پائے‘‘۔۱۶۲ شلوک۔’’ مخنث و بیمار ووفات یافتہ اس قسم کے آدمیوں کی زو جہ میں از روئے دھرم والد وغیرہ کے حکم سے دیور وغیرہ نے جو بیٹا پیدا کیا ہے وہ کشیترج کہلاتاہے‘‘۔۱۶۷’’مخنث وغیرہ کو شادی کرنے کی خواہش ہو تو شادی کر کے حسب لیاقت اس عورت میں بیٹا کر ا کے اس بیٹے کو حصہ دیوے‘‘۔۲۰۳ ’’براہمن سے براہمنی میں جو لڑکا پیدا ہو وہ تیسرا حصہ لیوے اور کشتر یا کا بیٹا دوسرا حصہ لیوے اور شودر کا بیٹا ایک حصہ لیوے‘‘۔۱۵۱’’برہمن و کشتری وویشیہ ان تینوں ورن کی عورت میں براہمن سے بیٹا پیدا ہوا ہو یا نہ ہوا ہو لیکن از روئے دھرم کے شودر اکے بیٹے کو دسویں حصہ سے زیادہ نہ دیوے‘‘۔۱۵۴’’را جہ برہمن کی دولت کو کبھی نہ لیوے مگر دیگر ورنوں کی دولت کو بحالت عدم موجودگی ان کے فرزند وغیرہ مرقومہ بالا کے لیوے‘‘۔۱۸۹’’را جہ وقت مصیبت میں بھی براہمنوں کو خشم گیں نہ کرے کیونکہ ان کے غصہ کرنے سے را جہ مع فوج و سواریوں کے نیست و نابود ہوجاتا ہے‘‘۔۳۱۳ ’’جن براہمنوں نے اگن کو سَرب بھکشی اور مہا سَمدر کوکہاری اور چندرمان کو کھئی روک والا کیا ان برہمنوں کو خشم گیں کر ا کے کون فانی نہ ہوگا‘‘۔منتر۳۱۴’’جواری۔داسی خواہ داسی کی داسی میں شودر سے جو لڑکا پیداہو وہ والد کے حکم سے حصہ پاسکتا ہے یہ دھرم میں داخل ہے‘‘۔۱۷۹ یہ ہیں تہذیب یافتہ قوم کے احکام!! اصل بات یہ ہے کہ ایرانی اور ترک اور ہندی قوموں نے عورت کو نہایت حقیر غلام اور قابل نفرت شے سمجھا ہے۔ان قوموں کے اصول میں داخل تھا کہ عورت کسی وقت بھی قابل اعتبار نہیں ہوتی۔ان باتوں کو صفائی سے سمجھنے کے لئے فارسی زبان کے ان مکروہ اشعار کو پڑھو جن میں عورتوں کو بہت مکروہ ناموں اور مذموم صفتوں سے یاد کیا ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ جس کا نام زن ہے وہ گردن زدنی چیز مخنث کی اولاد ۲۔ملاحظہ کرو
کبھی بھروسہ کے لائق نہیں ہوتی۔انہی آتش پرستوں کے باپ یا بیٹے یا بھائی یہ آریہ قومیں ہیں۔ضروری تھا کہ ان کے نزدیک بھی خدا تعالیٰ کی وہ مخلوق جو مرد کے لئے بہترین شریک اور مونس بنائی گئی ہے ذلیل اور حقیر ہوتی۔غور کرو حقوق نسواں میں۔کیسی شرم اور ڈوب مرنے کی بات ہے کہ جس قوم کے گھر میں یہ ناشدنی ناپاک باتیں ہوں وہ اسلام پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس میںعورتوں کے حقوق کی رعایت نہیں کی گئی۔ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا ساحت پاک ہے ایسے قابل شرم کاموں سے اور ایسی گھناؤنی صفتوں اور پرخبث تاکیدوں سے جو عورتوں کے متعلق آریوں کی کتب مقدسہ سے مذکور ہوئی ہیں۔اب ہم عورتوںکے متعلق قرآن کریم کی آیات لکھتے ہیں اور حق وباطل میں فرق کرنے کا فیصلہ سلیم الفطرت غیرت مندوں پر چھوڑتے ہیں۔(النساء :۱۲۵) جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت حال یہ ہے کہ مومن ہو پس ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہو گا۔(النحل :۹۸) جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت ہم اسے پاک سنہری زند گی عطا کریں گے اور ان کے اچھے کاموں کے بدلے میں انہیں اجر دیں گے۔
(الاحزاب:۳۶)بے شک اسلام والے اور اسلام والیاں اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبرداری کرنے والے اور فرمانبرداری کرنے والیاں اور صدق والے اور صدق والیاں اور صبر والے اور صبروالیاں اور فروتنی کرنے والے اور فروتنی کرنے والیاں اور تصدق کرنے والے اور تصدق کرنے والیاں اور روزہ رکھنے والے اور روزہ رکھنے والیاں اور اپنی شرمگاہوں کو نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور بہت یاد کرنے والیاں ایسے لوگوں کے لئے اللہ نے مغفرت اور بڑا اجر تیار کیا ہے۔(الزخرف:۷۱)داخل ہو جاؤ جنت میں اور تمہاری بیبیاں بڑی خوشی اور امن میں۔(الرعد:۲۴)ہمیشہ اقامت کی جنتیں ان میں داخل ہوں گے اور ان کے ساتھ ان کے صالح باپ اور بیبیاں اور اولاد بھی۔صرف ان آیات پر غورکرنا کافی ہے کہ آیا عورتوں کے حقوق کس طرح قائم کئے ہیں اور ان کے اعمال اوراجر کو کیسے مساوی درجہ پر رکھاہے۔ان پادریوں کو غورکرنی چاہیے جو نادانی یا تعصب سے اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کی روح کے لئے بقا اور خلود نہیں مانا۔افسوس ان پر اور ان کے اتباع پر !! دانش مند غورکریں ! اس مساوات حقوق اور نگہداشت حقوق میں اور مقابلہ کریں ان مکروہ ہدایتوں سے جوعورتوںکے متعلق آریہ کی مقدس کتابوں سے مذکور ہوئی ہیں۔اور سنو! (البقرہ :۲۲۹) ترجمہ:ا ور بیبیوں کے لئے پسندیدہ حقوق ایسے ہی ہیں جیسے ان پرکچھ حقوق ہیں۔ہاں مردوں کا ایک درجہ ان پر زیادہ ہے۔ (النساء :۲۰)
ترجمہ: عورتوں سے پسندیدہ معاشرت رکھو۔پس اگر تمہیں ناپسند ہوںتو قریب ہے کہ اگر کوئی بات تم کو مکروہ لگے تواللہ تعالیٰ اس میں بہت بہتری رکھ دے۔اور وہ آیا ت جن میں ہے۔(البقرۃ :۲۳۲)ترجمہ۔عورتوں کو دکھ دینے کے لئے مت روک رکھو اور جس میں ہے َ (الطلاق :۷) ترجمہ: ان کو ضرر مت دو۔اور جو کچھ آریہ سماج کی معتبر کتابوں میں ہے وہ یہ ہے جو اوپر دکھا آئے ہیں۔عورتوںکے حقوق پر ایک مختصر نوٹ:۔نکاح کے فوائد دو قسم کے ہوتے ہیں۔اول شخصی منافع۔دوم نوعی مقاصد۔شخصی منافع میں مثلاً حفظ صحت۱ بعض بیماریوں میں۔آر۲ام یاروغمگسار کے ساتھ ہونے کا۔قوائے۳ شہوانی کے اقتضا کا طرفین سے بلامزاحمت پورا ہونا۔ان قوائے۴ انسانیہ کا نشوونما جن کے باعث انسان دوسرے سے تعلق پیدا کرتا یا کسی کا لحاظ کرتاہے۔حلم و ۵مروّت و بردباری کا اسی مدرسہ میں سبق حاصل ہوتا ہے۔امورخانہ ۶داری کی اصلاح۔حفظ ننگ۷ و ناموس وحفظ مال وا۸سباب۔نوعی مقاصد مثلاً حفظ نوع۔تربیت اولاد۔کیونکہ بے تحقیق نطفوں کی علی العموم خبرگیری نہیں ہواکرتی۔روسی شاہی خانہ زاد اول توخصوصیت سلطنت کے باعث مستثنیٰ ہیں۔پھر سوائے جنگی کاموں کی کیا تربیت پاتے ہیں۔اس لئے شادی کا حکم اول تو جسمی طاقت اور مالی وسعت پر صادر ہوا ہے۔قرآن کریم میں آیاہے۔(النّور :۳۴)اور فرمایا : (الروم :۲۲) اور فرمایا :(البقرۃ :۲۲۴) پس عورت طلاق لے سکتی ہے۔(۱)اگر مرد اس کی نفسانی ضرورتوں کو پورا نہ کر سکے۔(۲)قابل
ولادت نہ ہو۔(۳)معاشرت کے نقائص رکھتا ہو۔(۴)نان ونفقہ نہ دے سکے اسی واسطے قرآن کریم میں ہے اور ان احکام کی عام تعمیل پر فرمایا َّ ۔اسی طرح مرد طلاق دے سکتاہے۔اگر عورت تقویٰ کے متعلق نفسانی اغراض پوری نہ کر سکے۔قابل ولادت نہ ہو۔معاشرت کے نقائص رکھتی ہو۔نکاح کے منافع شخصیہ اور نوعیہ کی خلاف ورزی کرتی ہو۔بدچلنی کے باعث فسادومزاحمت کا باعث ہو۔پھر کبھی طلاق فوری ہو سکتی ہے جیسے لعان۔واقعی ہم بستری سے پہلے وعدہ میں اور کبھی تدریجی ہوتی ہے جیسے فہمایش۔شروط طلاق اور منصفوں کے فیصلہ کے بعد۔تعداد ازواج پرمنع، تعدد ازواج کے نقصانات:۔نمبر۱۔عورتوں کے قتل کے واقعات ہوں گے جب پہلی بی بی ناپسند ہو اور کوئی دوسری پسند آجاوے تو ان بلاد و اقوام میں جن میں دوسری بی بی کرنا ممنوع ہے اور باایں قوم بہادر ہے پہلی کو ماردیں گے۔نمبر۲۔خود کشی ہو گی جیسے اسٹریا کے ولی عہد کو یہ مصیبت پیش آئی۔جب پسندیدہ بی بی بیاہنے کی اجازت قانون اور قوم نے نہ دی۔نمبر۳۔یا بے غیرتی ہو گی جیسے … بعض انڈین کے لئے پیش افتاد امر ہے کہ مر د دیکھتا ہے اور بول نہیں سکتا۔نمبر۴۔زناکاری کی کثرت ہو گی۔جب کہ پہلی پسند نہیں اور دوسری کا مجاز نہیں اور قویٰ بہت مضبوط رکھتا ہے۔نمبر۵۔یا آخر نیوگ کا فتویٰ ہو گا جیسا آریہ میں ہوا۔نمبر۶۔قطع نسل بعض حالتوں میں ضرور پیش آئے گا۔
نکتہ (۱) عورتوں مردوں میں ایک قدرتی فرق ہے۔عورت جبر سے بھی اپناکام … دے سکتی ہے۔بخلاف مرد کے۔اس واسطے علی العموم عدالتوں میں زنا بالجبر کے مقدمات میں عورتیں ہی مدعی ہیں نہ جوان مرد۔(۲) عورت کے بہت مر دہوں تو اس کی صحت قطعاً نہ رہے گی۔کنچنیوں کے حالات سے یہ تجربہ ہو سکتاہے۔(۳) اس کے نطفہ بے تحقیق کی پرورش مشکل ہو گی۔کون ذمہ وار ہو گا۔(۴) ایک وقت میں اگر کئی طالب اس کے پیش ہو گئے تو مزاحمت اور جنگ ہو گا بشرطیکہ قوم باہمت ہو۔(۵) قدرتی طور پر ایک عورت ایک برس میں ایک مرد کے نطفہ سے زیادہ چند مردوں کے نطفوں کے بچہ پیٹ میں نہیں رکھ سکتی اور ایک مرد چند عورتوں میں اپنے بچہ دہ نطفہ رکھ سکتا ہے۔یہ قدرتی اجازت تعداد ازواج کی معلوم ہوتی ہے۔(۶) قرار حمل میں مشکلات ہو ں گے۔وضع حمل کی ضرورتیں پیش آ جائیں گی اور حمل کے بعد مرد کو دیانند جماع کی اجازت نہیں دیتے اگر کثرت ازواج نہ ہو تو قوی مردوں کی جماعت میں ان کا فتویٰ کون سنے گا گو مجھے تو اب بھی یقین ہے کہ بیاہے آریہ لوگ جن کی ایک بی بی ہے اور تندرست ہیں اس دیانندی فتویٰ پر عمل درآمد کم کرتے ہوں گے۔ہاں البتہ حیوانات میں خود نر حیوان اور ان کی مادہ حمل کے بعد ضرور متنفر ہو جاتے ہیں مگر انسانوں میں یہ نیچر … قابل غور ہے۔فقرہ ہشتم۔استغفراللہ ربی!استغفراللہ ربی!!استغفراللہ ربی!!!لاحول ولاقوۃ الا باللہ !لاحول ولاقوۃ الا باللہ !!لاحول ولاقوۃ الا باللہ !!!
کیا ہماری کتاب عام پسند ہو گی؟ ابی اللہ عن تصحیح غیر کتابہ وکل کتاب غیرہ زل کاتبہٖ الٰہی کتابیں بھی اب تک عام پسند نہیں۔لاہور جیسے دارالسلطنت شہر میں کوئی قرآن کریم اب تک پوری صحت کے ساتھ طبع نہیں ہوا۔نہ کوئی اعلیٰ علمی کتاب جو الکتاب قرآن کی خادم ہو طبع ہوئی۔اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ عام پسندیدگی کا کیا حال ہے اور یہ امر کسی مامور و مجدد دین کو بھی نصیب نہیں ہوا کہ اس کی محنت و کاروائی عام پسند ہوئی ہو۔کیا یہ امر صحیح نہیں کہ ہزاروں ہیں جو مذہبی باتوں کو جنون یقین کرتے ہیں گو ہمیشہ خائب و خاسر ہیں اور مذہبی مقتداؤں میں تو وہ بھی ہے جس کو کہا گیا۔صلّی اللّہ علیک وسلم۔۔۔۔۔۔ (القلم:۱تا۷) دوات اور قلم اور وہ عظیم الشان صداقتیں جن کو لوگ لکھتے ہیں اور لکھتے رہیں گے (ان کے مطالعہ کا نتیجہ تو یہی ہو گا)کہ تو اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں کیونکہ وہ تمام تحریریں تیری صداقت کی گواہ رہیں گی اور دوسری دلیل یہ ہے کہ تیری محنت و کوشش کا بدلہ۔اجر۔اس کی مزدوری تیرے لئے غیر منقطع ابدی ہے اور ظاہر ہے کہ مجنون کی محنت وکوشش کا تو کوئی اجر ہی نہیں ہوا کرتا۔تیسری دلیل یہ ہے کہ مجنون تو خلیق نہیں ہوتے اور توخلق پر کیا خلق عظیم پر ہے۔آپ کی مقناطیسی جذب اور آپ کے اخلاق ہی تھے کہ اڑب عرب آپ کے حکم پر اپنے خون کو پانی کی طرح بہاتے تھے اور چوتھی دلیل یہ ہے کہ مجنون کے افعال و اقوال مثمر ثمرات خیر اور منتج کسی نیک نتیجہ کے نہیں ہوا کرتے اور تیرے اقوال اور تیرے افعال کا نتیجہ تو بھی دیکھ لے گا اور دوسرے لوگ بھی دیکھ لیں گے اور یہ کیسی سچی پیشگوئی نکلی۔دنیا میں صرف آپ ہی اکیلے ایسے کامیاب ہوئے
ہیں جنہوں نے (المائدۃ:۴) کی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں سے سنی اور (النصر :۳)کا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ﷺ وبارک فانہ حمید مجید۔اس پر بھی نہ ماننے والوں نے نہ مانا پر نہ مانا۔میں نہ مامور نہ مجدد۔پھر میری اس کتاب کو اور اس کے جوابات کو مامور و مجدد اور امام الوقت نے نہ دیکھا اور نہ سنا۔پینتیس سوال کے جواب تک ہمیں موقع لگا کہ ہم اپنے جواب حضرت امام علیہ السلام پر عرض کر سکے بلکہ ہمارے بزرگ سید محمد احسن صاحب نے بھی اس کو نہیں دیکھا۔ہاں میرے پیارے دوست اور میرے معزز حبیب مولوی عبد الکریم صاحب نے د یکھا اور کہیںکہیں بقدر امکان اصلاح بھی کی۔ہمارے مدرسہ کے علماء کو افسوس نہ ان باتوں سے دلچسپی ہے اور نہ اپنے محدود کاموں سے فرصت ہے کہ وہ بھی اس کتاب کو سنتے یا دیکھتے۔بہرحال اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ اس کتاب کو ان سعید الفطرتوں کے حق میں نافع کرے گا جو اس کے علم میں ہیں۔(غرض) (۱)ہم اللہ تعالیٰ کو مانتے ہیں کہ ہے اور وہ موصوف بصفات کاملہ اور ہر ایک نقص سے منزہ ْ ہے اسی کے ارادہ اور اسی کی خلق سے یہ تمام مخلوق ہے۔وہ وراء الوراء محیط کائنات ۔۔وَ ھُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ مُحِیْطٌ۔وَ ھُوَ الْاَوَّلُ۔وَ اَنَّ اِلٰی رَبِّکَ الْمُنْتَھٰی وَ ھُوَ الْاٰخِرُ ہے۔جب کہ ہمارا یہ عقیدہ اور یہ ایمان ہے تو سوفسطائی، دہریہ، مسیحی اور وہ یونانی منطقی اور سناتن جو اللہ تعالیٰ کو علت۔لابشرط بشرط لانرگن مانتا ہے اور وجودی، نیچری، آریہ سماجی جس کے نزدیک اللہ خالق ارواح۔خالق مادہ۔خالق زمانہ۔خالق فضا اور ان کے گن۔کرم سبہاؤ۔خواص افعال۔عادات کا خالق نہیں کیوں پسند کرنے لگا۔(۲)ہم اللہ تعالیٰ کو مانتے ہیں کہ وہ متکلم ہے۔اپنے پیاروں سے کلام کرتا ہے۔اسی کے ارادہ و مشیت سے اس کے کام ہوتے ہیں۔وہ کلام کرتا رہا۔کرتا رہتاہے اور کلام کرے گا۔اس
کے کلام وتکلیم پر کبھی مہر نہیں لگی۔پس جولوگ اس کو گُم صُم مانتے ہیں مثلاً برہموں اور نیچری اور جو لوگ کہتے ہیں تخمیناً یا قریباًدو ارب برس سے وہ خاموش ہے اور صرف چار ہی آدمیوں سے سرشٹی کے ابتدا میں بولاتھا یا جو کہتے ہیںکہ مسیح ؑ یا نبی کریم خاتم الانبیاء ﷺ تک بات کر کے اب خاموش ہے اور جن کا وہم ہے کہ بیج کی طرح بے اختیار ہے۔وہ کیوں پسند کرنے لگے؟ (۳) ہم مانتے ہیں کہ ملائکہ ہیں ان پر اور اللہ تعالیٰ کی تمام کتابوں اور رسولوں نبیوں پر ہمارا ایمان ہے۔ہم نبی کریم ﷺ کو خاتم النبیین رسول رب العالمین مانتے ہیں۔پھر ان باتوں کے مخالف کیوں پسند کرنے لگے۔(۴) ہمارے نزدیک ہر ایک شخص اپنے اعمال کا ذمہ وار اور جواب دہ ہے اور ہم عفو، مغفرت، شفاعت بالاذن کے معتقد ہیں۔پس ہماری باتوں سے کفّارہ کا قائل کب راضی ہو اور جو اللہ تعالیٰ کو (کھما)عفو والا نہ مانے وہ کیونکر راضی ہو؟ (۵) ہم صحابہ کرام اور تابعین عظام کو رضوان اللہ علیھم اجمعین۔ابو بکر وعمر سے لے کر معاویہ مغیرہ تک اویس قرنی وحسن بصری سے لے کر ابراہیم نخعی ونافع عکرمہ تک اور اہل بیت میں خدیجہ و عائشہ سے لے کر علی المرتضیٰ اور تمام ائمہ اہل بیت کو علیھم السلام ان سب کو بحمداللہ اپنا محبوب اور دل سے پیارا اعتقاد کرتے ہیں۔قال الامام امامنا علیہ السلام۔جان ودلم فدائے جمالِ محمد است خاکم نثار کوچہ آل محمدا ست پس رافضی۔شیعہ۔خارجی۔ناصبی۔جبریہ۔قدریہ۔مرجیہ۔جہمیہ۔معتزلہ۔تعامل اسلام کے منکر۔احادیث صحیحہ کے منکر اور ان کو تودہ طوفان کہنے والے کب پسند کرسکتے ہیں؟ حالانکہ وہ معمولی کتب تواریخ بلکہ امور تاریخیہ۔لغت وکتب بیان کو اپنا مقتدا بنائے ہوئے ہیں۔باایں کہ اختلاف روایات اور باہمی تعارض و تناقض وضعف و قوۃ کا تفرقہ ان میں بھی ہے اور یہ علوم بھی اب تک کسی ایک مجموعہ یاکتاب میں محدود نہیں۔قفٰی نبک جیسا مشہور و معروف قصیدہ صدہا اختلاف اپنے اندر رکھتا ہے اور صرف جیسا محدود علم کسی کے احاطہ میں نہیں اما اور نہ کوئی کتاب دعوی کرتی ہے کہ