فقرہ یاز دہم
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام
گے جو بیان کیا ہے اور امید قوی ہے کہ قوم کے ہمدرد وید کی صحیح تفاسیر شائع کریں گے کیونکہ سچا مذہب خواہ مخواہ کے تحکم اور دھینگا مشتی سے تو پیر جما نہیں سکتا۔فقرہ یاز دہم : دہرم پال کی تہذیب کا نمونہ:۔ان ناشایستہ اور تہذیب کش باتوں کے لکھنے کی ضرورت اس و جہ سے پیش آئی کہ پنڈت سوامی دیانند نے ا پنی تحریروں میں دعویٰ کیا ہے کہ دوسرے مذاہب کو بُرا کہنا ان کا شیوا نہیں اور بدتہذیب شخص کو وہ بہت بُرا سمجھتے ہیں۔اس نامعقول منقول سے ہمیں دکھانا منظور ہے کہ خود پنڈت جی اور ان کے سرگرم چیلے کس قدر پابند ان ہدایات کے ہوئے ہیں۔اس راہ کے آداب و اخلاق کے سکھانے میں بھی قرآن کریم کو ہی یہ فخر حاصل ہے کہ اس مبارک کتاب نے تعلیم دی ہے کہ الباطل سے جنگ کرنے کے وقت اس کے قابل اکرام معبودوں اور معظم مقصودوں کی نسبت کس طریق پر کلام کرنا چاہیے جیسے فرمایا: (الا نعام :۱۰۹) ترجمہ۔تم لوگوں کے معبودوں کو گالی نہ دو وہ اس کے عوض میں جہالت اور زیادتی سے اللہ کو گالی دیں گے۔اس مبارک تعلیم سے وید اور دوسری تمام کتابیں محض برہنہ ہیں۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کتابوں میں کوئی ذاتی خوبی اور جوہر نہیں۔یہ کتابیں اپنی جگہ بے زبان ہیں۔کوئی دعویٰ اپنی دلیل کے ساتھ ان میں نہیں۔ہاں ! ان کے وکیلوں اور حامیوں کے مونہہ میں لاریب سیاہ زہر دار کو برہ کی دو شاخی زبانیں۔یہ لوگ پادری اور آریہ اپنی کامیابی اور ظفر اسی میں سمجھتے ہیں کہ دوسروں کی عیب چینی کریں۔اپنی کتابوں اور عقیدوں کے معارف واسرار کے اظہار سے انہیں کوئی غرض نہیں۔اگرمذاہب اور ملل اس پر اتفاق کر لیں کہ تمام حامیان دین اپنے مذہب و کتاب کی خوبیوں کے بیان کرنے پر اکتفا کریں اور اس سے تجاوز نہیں کریں گے تو یقینا اس میدان میں گوئی سبقت قرآن کریم کے ہاتھ میں ہے۔
الغرض جو شیلے نو تعلیم یافتہ دہرم پال کی شیریں کلامی کا نمونہ مشتے از خر وار ملاحظہ ہو۔ذرہ سی ساٹھ صفحہ کی کتاب اور اس میں دھرم پال کے ناپاک الفاظ یہ ہیں اور وہ بھی مختصر جب قرآن کے ریگستانی مسائل میری پیاس کو نہ بجھا سکے۔جب قرآن کی خلاف از عقل باتیں میرے بے قرار دماغ کو کچھ تسکین نہ دے سکیں۔قرآن کے بہت سے وحشیانہ اور ظالمانہ مسائل میرے نرم دل کو تسکین نہ دے سکے۔جب قرآن کی ادنیٰ درجہ کی تعلیم میرے اعلیٰ خیالات کا ساتھ نہ دے سکی۔صفحہ۶’’جب میںاس واد ی ظلمت میں ادھر ادھر ہاتھ مار کر حیران و سرگردان ہو رہا تھا۔میں عرب کے ریگستانوں سے نکل کر گنگا اور جمنا کے کنارے پر آیا۔چاروں طرف عربی ریگستان کے مسائل سے خشک شدہ دل اور دماغ ہی نہیں ہیں‘‘۔صفحہ ۷’’میں نے قرآن اور اسلام کو سب سے نچلے درجہ پر پایا‘‘۔صفحہ ۹ ’’افسوس ہے ایسی گپوں کے لئے جبرائیل کے پر تھکائے جائیں‘‘۔صفحہ۳۷’’میں نے عرصہ دراز تک قرآن کی چھان بین کی مگر مجھے موتیوں اور جواہرات کی بجائے پتھر اور کنکر ہی ملے‘‘۔صفحہ ۱۰ ’’قرآن اور روحانیت کو دو متضاد سمتوں میں چلتے ہوئے دیکھتا ہوں‘‘۔صفحہ۱۱’’قرآن ایک معمولی مستند کتاب سے ہی نیچے گرا ہوا ہے‘‘۔صفحہ۱۱’’ایک مہذب شخص کی معمولی کتاب سے بھی نیچے گرا ہے۔صفحہ ۱۱’’قرآنی قلعہ کو قرآنی بارود نے ہی اڑا دیا ہے‘‘۔صفحہ۱۱’’الٰہی کلام کا دم بھرنے والی کتاب میں ایسی ایسی لغویات کا ہونا سخت قابل اعتراض ہے‘‘۔صفحہ ۲۱’’میر ے خیال میں حوریں محض قرآنی بیوہ ہیں‘‘۔صفحہ ۲۳’’قرآن میں دو تین باتوں کے دہرانے کے سوا اور کچھ دماغ کے اندر سے نہیں نکل سکا۔آخر انسانی دماغ۔انسانی دماغ ہی ہے‘‘۔صفحہ۲۳’’یہ سب نادانوںکی باتیں ہیں‘‘۔صفحہ۲۶ ’’افسوس ہے ایسے الہامی قصوں پر اور افسوس ہے ایسے الہامی گپوں پر‘‘۔صفحہ ۳۵’’مگر قرآن نے اپنے بڑے بھائی سے (پران)ذرا قدم آگے رکھا‘‘۔صفحہ ۳۶’’افسو س ہے کہ قرآن جیسی ام الکتاب بجائے الہامی کتاب ہونے کے اس قسم کی گپوں سے ام الگپاپ بن رہی ہے‘‘۔صفحہ۴۰’’بہشت کے بارے میں جو قرآن کی تعلیم ہے وہ اور بھی مکروہ اور گھناؤنی ہے۔سچ پوچھو تو قرآنی تعلیم نے
بہشت کو وہ خراب خانہ بنا دیاہے کہ جہاں جانا بھلے مانسوں کاکام تو ہرگز نہیں ہے‘‘۔صفحہ۲۶ ’’مگر میں اتنی بڑی گپوں اور خلاف ازقانون گپوں کو ہرگز نہیں مان سکتا‘‘۔صفحہ۴۳’’یہاں تو پرانوں سے بھی بڑھ کر لِیلا موجود ہے۔‘‘ صفحہ۴۳ ’’الہامی گپوں کا گھر ہے‘‘۔صفحہ ۴۴’’قرآن اور پران ہم وزن ہونے کے علاوہ فرضی قصّوں کہانیوں سے کس قدر بھرے ہیں۔سچ پوچھو تو دونوں سگے بھائی ہیں اور دونوں ہی زمانہ جہالت میں پیدا ہوئے‘‘۔صفحہ۴۶’’مگر قرآن کا بخیہ معلوم نہیں کون ادھیڑ دے گا‘‘۔صفحہ۴۸’’ماننے والے بھی ہوں تو اہل قرآن ہی ہوں جو پہلے قانون قدرت اور عقل سلیم کو پاگل خانے کے داروغہ کے ہاتھ گروی کر دیں‘‘۔صفحہ۳۵’’خدا فریب کرتاہے دھوکہ بازی کرتا ہے‘‘۔صفحہ۱۴ ’’خدا بڑا لڑاکا ہے‘‘۔صفحہ۱۴’’اس سے بڑھ کر مکروہ تعلیم اور کیا ہو گی‘‘۔صفحہ۱۵’’کیا خدا کی غفاری قیامت کے دن اڑجائے گی اور سنگ دل ہوجائے گا۔مگر خدا کے کان بہرے ہو گئے ہیں کچھ نہیں سنتا‘‘۔صفحہ۱۵،۱۶’’خدا کو شیطان کا شیطان بنا دیا گیا ہے‘‘۔صفحہ ۱۷’’خدا بھنگڑوں کا بھنگڑا جہاں بھنگی بھنگ پی کر ایک دوسرے کو مخول کرتے ہیں وہاں خدا بھی بیچ میں آ کودتا ہے اور ویسا ہی بھنگڑاپن شروع کر دیتاہے‘‘۔صفحہ ۱۷’’قرآن کو پڑھنے سے معلوم ہوتاہے کہ اس کی روح ایک عورت کے رحم میں بھی جا سکتی ہے اور خون حیض کھا سکتی ہے اور نو مہینے غلاظت میں پڑی رہ کر برسوں تک انسانی جامہ میںہو کر بذریعہ پھانسی نجات پاسکتی ہے‘‘۔صفحہ۱۹’’یہ کتنی بڑی گپ بلکہ گپ کا بھائی گپوڑا ہے‘‘۔صفحہ۴۵’’بھلا خدا بھی کنکریاں روڑے ماراکرتا ہے۔روڑے مارنا نادان بچوں کا کام ہے نہ کہ عقل مند وں کا‘‘۔صفحہ’’خدا خود دوزخ میں جاوے‘‘۔صفحہ’’عورتوںکو محض جذبہ مخصوصہ کی سیری کا سامان تصور کیا گیا‘‘۔صفحہ ۵۵’’معلوم نہیں عربی خدا نے عربوں کی کیوں تقلید کی‘‘۔صفحہ۱۸’’کیا وہ پاگل ہو گیا تھا‘‘۔صفحہ۱۸’’اب سزا کس کو ملے۔خدا کو یا شیطان کو‘‘۔صفحہ ۲۰ ’’اب خدا کو دوزخ میں ڈالاجاوے یا جس نے خد ا پر یہ من گھڑت الزام لگائے‘‘۔صفحہ۲۰ ’’چاہیے کہ خدا خود دوزخ میںپڑے ان کے سمجھانے کو نبی بھیجنا سراسر حماقت ہے‘‘۔صفحہ۲۰