از طرف تارک اسلام

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 13

یہاں کی متواتر کہا نی پہلا دکی کیا بتا تی ہے؟ متواتر کا منکرا حمق اور ضدی ہو تا ہے اور اگر اس کے منکر ہو تو منو جی اور بھرگ سنگتا میں کیا لکھا ہے اسے پڑ ھو دیکھو ! اس کا ا دھیا ۸ شلو ک ۱۱۶۔’’ اگلے زمانے میں تبش رشی کے چھو ٹے بھا ئی نے ان کو عیب لگایا اورتبش رش نے اپنی صفائی کے واسطے آگ کو اٹھا یالیکن تمام دنیا کے عمل نیک وبد جاننے والے اگن نے رش کا ایک بال بھی نہ جلایا‘‘ کیا تم اب اپنی کسی نیکی پر اگنی کو اٹھا سکتے ہو یا اس شلوک کوغلط قرار دیتے ہو یا اس کی کوئی تاویل کرتے ہو یا یہ قول منّو کاوید کے کسی شلوک کے خلاف سمجھ کر رد کرتے ہو؟ اصل بات قرآن کریم میں اس قدر ہے۔۔۔۔(الانبیآء:۶۹تا۷۲) انھوں نے کہا اسے جلا دو اور اپنے معبودوںکی مدد کرو اگر کچھ کرنا ہے۔ہم نے کہا اے آگ ! تو ابراہیم پر سرد اور سلامتی ہو جا۔انھوں نے ابراہیم سے جنگ کرنی اور خفیہ تدابیر سے انھیں ایذا دینی چاہی مگر ہم نے انھیں زیاں کار کیا اور ہم نے ابراہیم اور لوط کو مبارک زمین میںپہنچایا۔اور دوسری جگہ ہے۔(العنکبوت:۲۵) اس کی قوم کا جواب یہی تھا کہ اسے مار ڈالو یا جلا دو۔سو خدا نے اسے آگ سے بچا لیا۔اور تیسری جگہ ہے۔(الصّافات :۹۸،۹۹)

انھوں نے مشورہ کیا کہ اس کے لئے ایک مکان بناؤاور اسے آگ میں ڈالو۔انھوں نے ابراہیم کی نسبت ایذاء رسانی کا منصوبہ کیا۔سو ہم نے انھیںاس منصوبہ میںپست اور ذلیل کیا۔ان آیتوں سے کس قدر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جو تم نے سمجھا ہے بالکل لغو اور غلط ہے۔اس قصہ میںیہ چند کلمات طیبات ہیں جو مقام غور اور توجہ کے قابل ہیں۔پہلا کلمہ ہےدوسرا  تیسرا چوتھا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ ہر ایک گذشتہ نبی کا قصہ ہمارے نبی ﷺاور آپ کے پیرؤوں کے صدق اورحقیقت کے ثبوت کے لئے ہوتا ہے اس لئے ہمیں اور ہر ایک مسلمان کو ضرور ہوا کہ حضرت نبی کریم اور مولانا رؤف رحیم کا ماجرا اس بارے میں دیکھیں۔اس لحاظ سے جب قرآن کریم کو پڑھتے ہیں تو اپنے نبی رحمۃ للعالمین ﷺ الیٰ یوم الدین کے بارہ میںیہ کلمات ہمیں ملتے ہیں۔(۱)(الانفال :۳۱)اور (الطارق :۱۶) (۲) آپ کے دشمنوں کا ذکر کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:  (المجادلۃ :۲۰) (۳)کلمہ طیبہ ہے جو بخوبی آگ کے مسئلہ کو حل کر تا ہے۔(المائدۃ:۶۵) (۴)کلمہ ہے(المومن:۵۲) ان مقامات کا مقابلہ دونوں قصوں، قصہ حضرت نبی کریم اور قصہ حضرت ابراہیم کے ساتھ کرو۔وہاں اگر جناب ابراہیم ؑکے مخالفوں نے آگ جلائی اور حرّقوا کا فتویٰ دیا تو یہاں تمام بلاد عرب نے

نار الحرب۱؎ کو جلایا اور صدہا مسعر الحرب ۲؎ اٹھ کھڑے ہوئے اور جس طرح وہاں ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ کو برد اور سلام بنایا اسی طرح ہمارے ہادی اور مقتدا کے لیے خاص اللہ تعالیٰ نے اس آگ کو بجھا دیا اور فرما دیا : (المائدۃ :۶۵) یعنی جب کبھی ہمارے نبی کریم کے دشمنوں نے آتش جنگ جلائی اللہ نے اسے بجھا دیا۔سن اے نکتہ چیں!ابراہیم ؑکے زمانے پر ہزاروں برس اور ہمارے شفیع پر ﷺ چودہ سو برس گزرتے ہیں اور تو نے اور ایک تیرے اس معاملہ میں مؤید و ہم زبان تیز زبان نو جوان امرتسری مولوی نے ہمیں اس طرح خطاب کیا ہے۔چاہیے کہ آجکل کسی اہل اسلام کو جو ملہم اور پیغمبر ہو کر خدا کے ساتھ عیسیٰ یا موسیٰ کی طرح باتیں کرنے کا دم بھرتا ہے ایک لمبی چوڑی بھٹی کو آگ سے بھر کر بیچ میں پھینک دیا جاوے اگر آگ گلزار ہو جاوے تو سمجھے کہ قرآنی معجزے سب سچ ہیں۔امرتسری مولوی پھر اپنی کتاب میں فرماتے ہیں یہ مرزا صاحب قادیانی کی طرف اشارہ ہے۔مرزا جی کے دوستو ! کیا کہتے ہو (ترک اسلام) سن اے تارک اسلام! اور دیکھ اے بزدل نادان ترک اسلام !ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے کامل یقین اور پورے اعتقاد سے دعویٰ کرتے ہیں اور تمہیں اور تمام جہاں کو سناتے ہیں کہ ہمارا مہدی اور عیسیٰ ابن مریم اس وقت موجود ہے اور اس کو وحی ہو چکی ہے پھر سنو! اور غور سے سنو!! وہ وحی الٰہی جو امام زمان کو ہوئی ہے یہ ہے۔نظرنا الیک معطرًا و قلنا یا نار کونی بردًا وّ سلاماً علٰی ابراہیم۔اس وحی الٰہی میں ہمارے امام مہدی موعود ؑحضرت مرزا غلام احمد کو ابراہیم کہا گیا ہے اس کے علاوہ عالم الغیب قادر خدا نے آپ کو یہ بھی وحی کی ہے’’ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے ‘‘اور پھر خدا تعالیٰ نے فرمایا ’’ کمثلک در لا یضاع‘‘یعنی تیرے

جیسا موتی ہر گز ضائع نہیں کیا جاتا۔غور کرو ! تمھاری ان فضول گوئیوں کا جواب برسوں پیشتر خدا تعالیٰ دے چکا ہے اور تم نے اپنے ہاتھو ں سے ایک عظیم الشان پیشگوئی پوری کر دی اور خدا کے منہ کی باتیں تمھارے منہ سے سچی ثابت ہو گئیں مگر کون جانتاہے کہ تمھاری خوش قسمتی ہے یا بد قسمتی۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔(البقرۃ:۲۷ ) مگر از بس کہ تم لوگ کو دن ہو اس لئے ضروری ہے کہ بات کو کھول کر بیان کیا جائے۔سنو!تبش رشی نے تو خود آگ میں ہاتھ ڈالاتھا مگر ابراہیم علیہ السلام خود آگ میں نہیں کودے تھے اور نہ مومنوں، مخلصوں، راستبازوں اور اللہ کے رسولو ں کا یہ فعل ہوتا ہے کہ اللہ کو آزمائیں بلکہ ان کو حکم ہے (البقرۃ :۱۹۶) یعنی اپنے تیئں خود ہلاکت میں نہ ڈالو۔اسی سنت الٰہی کی اتباع میںحضرت ابراہیم علیہ السلام خود آگ میں کود کر نہیں گرے تھے بلکہ لوگوں نے کہا۔(الانبیآء :۶۹) اب خدا تعالیٰ کی اسی سنت کے مطابق تم اور سارا جہان اور اس سفلی جہان کی ساری طاقتیںاور شوکتیںاور عداوتیںہمارے امام مہدی اور مسیح کو آگ میںڈال کر دیکھ لیں۔یقینا خدا تعالیٰ اپنے زندہ او رتازہ وعدہ کے موافق اس مہدی کو اسی طرح محفوظ رکھے گا جیسے پہلے زمانے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اور ہمارے نبی کریم ﷺ کو محفوظ رکھا۔یہ ہمارا آقا غلام احمد ہے اس لئے ضرور ہے کہ احمد محمد ﷺ کی غلامی او راتباع کی برکات اورثمرات اسے حاصل ہوںجیسے خدا تعالیٰ نے اس کے متبوع کو واللّہ یعصمک من الناس کا وعدہ دیااسی طرح اسے بھی برسوں پیشتر ’’یعصمک اللّہ ولو لم یعصمک الناس‘‘ کا وعدہ دیا۔یہ خدا کا مسیح او ر مہدی یقیناتمھاری آگ سے بچے گا اورضرور بچے گا۔اس نے طاعون جیسی آگ کی خبر دی کہ آنے والی ہے اور کہا کہ میرے لئے آسمان پر ٹیکہ لگ چکاہے آخر وہی ٹیکا سچا نکلا اور زمینی ٹیکہ بیکار ہوگیا۔عیسائی لوگوں ،برہموؤں،سکھوںاور آریہ سماج نے پھر خصو صیت سے لیکھرام کے واقعہ پر کیا

گ نہیںلگائی اور شیعہ، سنی،مقلد ،غیر مقلد،متصوفوںاور ا ن کے شرکاء نے کیا کوشش میں کمی کی ہے اورکیسی کیسی آگیں نہیںجلائیںمگر سب خائب و خاسرہوئے۔اب ظاہری آگ یا اس سے بھی زیادہ آگ کو لگا کر دیکھو پھر تم دیکھو گے تمھاری یہ آگیں بھسم ہوتی ہیںیا نہیں۔یہ بھی رسولوں کے رنگ میں ہے۔تم اعداء الرسل کی طرح اس کامقابلہ کرو اوردیکھو اس موعودانبیاء اورجانشین خاتم الرسل و خاتم النبیین کے لئے بھی اسی طرح تمھاری آگ برد و سلام ہوتی ہے یا نہیں۔یاد رکھو ! وہ برد و سلام ہوگی اورضرورہو گی مگر تم نادانی سے کہتے ہوکہ وہ خود آگ میںجاویں۔کیا یہ اتباع انبیاء و رسل ہے؟ دیکھو قرآن میںہے حرّقوہ۔سو تم بھی حرّقوہ کا حکم اپنے ذرّیات اور سواروںاورپیا دوںکو کرو اور پس پھر دیکھو ابراہیم کی طرح آگ برد و سلام ہوتی ہے کہ نہیں۔ہاں بے ریب لے ٹی مر بشپ بادشاہ انگلینڈایڈورڈششم کا درباری تھا۔۱۵؍ اکتوبر ۱۵۵۸ء کو ملکہ میری کے عہد سلطنت میں پروٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب آگ میں جلایا گیا۔رڈلے بشپ پروٹسٹنٹ مذہب پر قائم رہنے اور وعظ کرنے کے سبب لے ٹی مر کے ساتھ آگ میں جلایا گیا۔کر ینمر آرچ بشپ پراٹسٹنٹ ہو نے کی وجہ سے قید کیا گیا تھا اس نے تو بہ کی مگروہ خفیہ تھی با ہر آکر پھر پراٹسٹنٹ ہو نے کا ا قرار کیا اور یہ بھی اقرارکیا کہ مو ت کے ڈر سے میں نے ا پنا مذ ہب چھوڑنے کا و عدہ کیا تھا ۱۵۵۶ء میں آگ میں جلا یا گیا مگر یہ تو بتایہ ثالوثی۔مثلث خدا کو ما ننے والے تین میں ایک۔ایک میں تین کے معتقد، تما م ا لٰہی شر یعت کو جو تو ر یت میں تھیں لعنت کہہ کر اس پر پا نی پھیرنے وا لے، کفا رہ مسیح پر ا عتقادکر کے بد وں ا عما ل بہشت کے وا رث بننے والے، ابرا ہیم کی طرح کیو ں بچائے جا تے؟ کیا خدا تعا لیٰ ا یسے ناپا ک مشر کو ں کو پا ک مو حدو ں کی جگہ پر ا تا را کر تا ہے ؟ نادا ن پال! یہ سب لو گ ابرا ہیم کے ا یما ن کے با لکل مخا لف اور ضد ہیں جہا ں تک تا ر یخ پتہ دے سکتی ہے اللہ تعالیٰ کے مرسل و مامور اعداء کے سامنے ناکام ہو کر نہیں مرتے اورنہ ہلاک ہوتے اور نہ

مارے جاتے ہیں۔مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر (آل عمران :۱۸۴)اور(البقرۃ :۹۲)میںہے مگر یہ مقاتلہ ومقابلہ کرنے والے ناکام ونامرا د مرتے ہیں اورمامور لوگ اللہ کے فضل سے مظفر ومنصور اورکامیاب ہوکر دنیا سے جاتے ہیں۔کیا تم نے نہیں سنا(المائدۃ :۴) کی آواز کس نے سنی؟ کیا اس بد انجام نے جو ویدوں کا ترجمہ بھی کامل نہ کر سکا اور جو کیا اس میںبھی پنڈت لوگوںکا تصرف و دخل شامل ہو گیا جس کے باعث وہ ترجمہ بے اعتبار ہے اور تم کو آگاہی نہیں۔ (النصر :۲،۳)کی وحی کسی کو ہوئی ؟ حزب اللہ ہمیشہ غالب ہوتا ہے اور حزب الشیطان ہمیشہ خائب وخاسر مرتا ہے۔یہی بات تو ہے جس پر ہمارا امام اور ہم خوشیاںمناتے ہیں۔لیکھرام کو آگ لگی اورجل کر کباب ہو گیا اور اس کا مخالف اب تک عیش وآرام میںہے۔اس کے لئے اس کے گھر میںباغ ہے اور چشمے جاری ہیں۔خدا خود سوز دآں کرمے دنی را کہ ہست از کینہ دارانِ محمد سوال نمبر ۶۶۔موسیٰ ایک خدا رسیدہ شخص سے ملنے گئے پتہ یہ کہ جہاں بھونی مچھلی زندہ ہو کر پانی میںچلی جائے وہاں پر ہے۔الجواب۔بھونی مچھلی کا پتہ قرآن میں نہیں اور نہ احادیث صحیحہ میں اور نہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بھونی مچھلی زندہ ہو جائے اس قصہ میں تین واقعات کا ذکر ہے جو خود موسیٰ علیہ السلام کے کاموں کے قریب قریب تھے۔قرآن کریم میں ہے۔(الکھف :۶۲) جب وہ ملنے کے موقعہ پر پہنچے مچھلی

کو بھول گئے۔بتاؤ اس میں بھونی ہوئی مچھلی اور اس کی زندگی کا ذکر کہاں ہے کیا تمہارا سفید جھوٹ ثابت نہیں ہوا۔اس میں تو اتنا ہی ذکر ہے کہ مچھلی ان کی یاد سے اتر گئی اور ندی میں چلی گئی اور یہ ان کے لئے مقرر نشان تھا کہ جہاں انھیں مچھلی کو بھول جانے کا واقعہ پیش آئے گا وہاں وہ مرد خداانہیں ملے گا۔سو ایسا ہی ہوا۔خدا تعالیٰ نے جو غیب سے انھیں ایک نشان دیا تھا وہ پورا ہوا۔یہ ایسے واقعات ہیں جو مردان خدا کی سوانح زندگی میں ملتے ہیں اور یہ ایسے واقعات ہیں کہ ان سے سالکان منازل الٰہیہ کے قلوب وایمان تازہ ہوتے ہیں۔سوال نمبر ۶۷۔حضرت عیسیٰ مٹی کے کھلونے بناکر ان میں روح ڈال دیتا تھا۔الجواب۔قرآن کریم میں نہ تو کھلونے کا کوئی لفظ ہے نہ روح ڈالنے کا۔قرآن کریم میں صرف دو جگہ ایک ذکرہے (آل عمران :۵۰) میں مٹی سے پرندہ کیسی ایک چیز بناتا ہوں او ر پھر اس میں پھونک مارتا ہوں پھر وہ خدا کی اذن سے اڑنے لگتا ہے۔دوسرا مقام یہ ہے۔(المائدۃ :۱۱۱) جب تو مٹی سے پرندہ کیسی ایک چیز بناتامیری اذن سے اور اس میں پھونک مارتا پھر وہ اڑنے والا ہوجاتا میرے اذن سے۔اب بتاؤ یہاں کھلونے اور روح کا کون سا لفظ ہے کیا تمہارا صریح کذب نہیں اور کیا یہ بے ایمانی اور فریب سے لوگوں کو دھوکہ میں ڈالنے کی چال نہیں۔دوسرے سوال کے جواب میں اس کا حل پڑھو۔سوال نمبر۶۸۔حضرت عیسیٰ مردوں کو زندہ کرتے تھے۔الجواب۔جب بیمار بہت ہی خطرناک حالت اور غشی کی شدت میں مبتلا ہو جاتا ہے یاسکتہ اور صرع کی ناامید کردینے والے دَوروں میں پکڑاجاتا ہے اس وقت راست بازوں کی دعائیں اس کو زندہ کر دیتی ہیں۔ہم نے ان نظاروں کو اپنی آنکھ سے دیکھا ہے اور یہی معنی مسیح کے احیاء کے ہیں۔اور سنو ! مردے تین قسم کے ہوتے ہیں اور ان کو تین ہی اشیاء زندہ کرتی ہیں ایک معمولی مردے

جن کے جسم سے روح کا تعلق الگ ہو جاتا ہے ان کی نسبت قرآن کا فرمان یہ ہے۔(البقرۃ :۲۹) اور  (البقرۃ :۲۵۹) اس سے صاف ثابت ہوا کہ اس قسم کا زندہ کرنا تو صرف اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور دوسرے انبیاء ورسول اور کاملین کے ہاتھ سے مردے زندہ ہوتے ہیں ان کی نسبت قرآن کریم میں ہے۔   (الانفال :۲۵) ایمان والو ! مان لو اللہ اور اس کے رسول کی بات کو جب وہ تمہیں بلائیں ایسی باتوں کے لئے کہ جس سے تمہیں زندہ کرے۔تیسرا۔بھان متیوں کا زندہ کرنا کہ وہ بازاروں میں رسیوں کے سانپ بنادیا کرتے ہیں۔یہ بات تو ظاہر ہے کہ حضرت مسیح نہ خدا تھے کہ ان کی طرف پہلی قسم کے زندہ کرنے کو منسوب کیا جاسکے اور نہ بھان متیوں کے بھائی تھے کہ ان کی طرف لہو اور تماشا کو نسبت دی جائے وہ رسول تھے اور یقینا خدا کے پیغمبر تھے ان کی طرف وہی بات منسوب ہو گی جو منہاج نبوت کے موافق اور انبیاء کی شان اور افعال کے مطابق ہو گی۔اس راہ کے لئے قرآن کریم امام اور رہبر ہے اس نے اس عظیم الشان رسول کی سنت سے جسے اس نے تمام جہاں کے لئے اسوئہ اور رسولوں کا نمونہ بنایا ہے یہ دکھا دیا ہے کہ انبیاء علیھم السلام کا مردوں کوزندہ کرنا کس رنگ کا ہوا کرتا ہے اس کے خلاف جو شخص حضرت مسیح کی طرف خدا کی مانند احیاء موتیٰ کو منسوب کرے وہ خدا کی کتاب کے انکار کا داغ اپنی پیشانی پر لگاتا ہے ایسا ہی قرآن نے قاعدہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا اورکوئی خالق نہیں چنانچہ فرمایا ہے:(النحل :۲۱،۲۲) اللہ کے سوا جو لوگ معبود بنائے گئے ہیں ان کے معبود نہ ہو سکنے کا نشان یہ ہے کہ وہ کسی شیء کے خالق نہیں بلکہ وہ خود مخلوق ہیں۔یہ تو خدا کی صفات کے بارے میں قول فیصل ہے کہ حقیقی خالق وہی ہے۔اب لفظ خلق جو وسیع

معنی رکھتا ہے اگر مخلوق کا فعل اسے کہا جائے گا تو ضرور ہے کہ مخلوق ضعیف کی شان اور حیثیت کے لائق ہو گا اس سے سمجھ لو کہ ایک ناتواں انسان مسیح کی گھڑت اور خلق کیسی ہو گی وہ مٹی تھی اور مٹی ہی رہتی تھی زندہ حیوان نہ تھی۔سوال نمبر ۶۹۔یہود نے نہ عیسیٰ کومارا اور نہ پھانسی دیابلکہ وہ اڑ گئے اور ان کی جنس ومشابہت کا مارا گیا۔چالیس پچاس کوس اوپر سانس کس طرح لے سکتے ہیں۔الجواب۔یہود نے نہ عیسیٰ کو مارا اور نہ پھانسی دیا بلکہ وہ اپنی طبعی موت سے مرگئے۔اڑ گئے جس لفظ کا ترجمہ ہو سکتا ہے وہ لفظ نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں۔قرآن شریف کو سنو وہ کہتا ہے۔(المائدۃ :۷۶) مسیح ابن مریم رسول تھا اور اس سے پہلے اس جنس کے رسول سب مرگئے۔اس آیت میں قد خلت کا لفظ ایسا صاف ہے کہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے جانشین اول نے اس لفظ سے استدلال فرما کر تمام ان صحابہ کرام کو جن کووفات میں تامل ہوا تھا اپنے نبی کے وفات کا قائل کر دیا۔چنانچہ وہ آیت جس میں ویسا ہی قدخلت موجود ہے یہ ہے۔(آل عمران :۱۴۵) محمد ایک رسول ہے اس سے پہلے رسول مر چکے ہیں کیا کوئی شخص ان دونوں آیتوں میں لفظ قد خلت کو یکساں دیکھ کر جس کا ترجمہ ہے۔’مرچکے‘‘۔حضرت مسیح اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی وفات میں فرق اور شک کر سکتا ہے؟ قرآن کریم کے نزدیک گزشتہ نبیوں کے حالات سربستہ کے حل کے لئے ہمارے نبی کریم کی زندگی کے واقعات کلید ہیں پھر حضرت مسیح کے حق میں فرمایا ہے۔(آل عمران :۶۰) ہم نے ایک جگہ کن کے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ یہ بعد الموت حالت سے تعلق رکھتا ہے۔دیکھو سوال کن نمبر ۱۵ اور فرمایا:

(آل عمران:۵۶) میں تجھے وفات دینے والا اور اپنی طرف اٹھانے والا اور کافروں سے پاک کرنے والا اور تیرے پیرؤوں کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب کرنے والا ہوں۔غور کرو یہ کیسی عظیم الشان اور صادق پیشگوئی ہے کہ مسیح کے اتباع ہمیشہ مسیح کے منکروں پر غالب اور فوق رہیں گے اس کی تصدیق کے لئے دیکھ لو کہ ایک طرف مسلمان یہود کے ا صلی مرکز سنٹر بیت المقدس پر قابض ہیں یہود اصلی منکر اور مسلمان اصلی پیروان مسیح ہیں۔دوسری طرف آریہ ورتی عارضی منکروں پر عارضی اتباع نصاریٰ حکمران ہیں اور یوںہی ہمیشہ رہے گا۔ممکن ہے کہ جملہ رافعک الی کو نہ سمجھ کر تم ضلالت کے گڑھے میں گرے ہو سو یاد رکھو اس کی تصریح بل رفعہ اللّٰہ نے کر دی ہے۔جو قرآن کریم کی دوسری جگہ میں ہے۔اس کے معنی ہیں اللہ نے اسے رفعت اور بلندی بخشی یعنی جسے خد ا بلند اور رفع کرنا چاہے اور کر دے کوئی دشمن اسے گرا نہیں سکتا۔چنانچہ خدا نے یہود کے گندے اور ذلیل منصوبوں سے اسے بچایا اور رفعت دی۔یہی وحی خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود ومہدی مسعود علیہ السلام کو بھی ایک عرصہ سے ہو چکی ہے اور براہین احمدیہ میں موجود ہے اور وہ یہ ہے۔ اس نمونہ سے جو ہمارے زمانہ کے راست باز سے ظاہر ہے خدا کی واقعی وحی کا پتہ لگ سکتا ہے اس لئے کہ جو وعدہ تطہیر اور رفع اور توفی اور فوق کا حضرت مسیح کو دیا گیا تھا وہی ہمارے آقا حضرت مسیح موعود کو دیا گیاہے آپ کے حالات و واقعات بڑی بھاری چابی ہیں گزشتہ حالات کے قفلوں کے لئے۔اور پھر بڑا قابل غور لفظ توفی ہے یہ بھی ایسا صاف اور واضح ہے کہ عام بول چال میں ہر ایک

اور پھر بڑا قابل غور لفظ توفی ہے یہ بھی ایسا صاف اور واضح ہے کہ عام بول چال میں ہر ایک شخص جانتا ہے کہ متوفی مردہ کو کہتے ہیں۔پھر اس کے حل کے لئے بڑا عجیب موقع وہ ہے جہاں حضرت یوسف کے باپ نے بیٹوں سے کہا: (البقرۃ:۱۳۳) کہ تم نہ مرو مگر مسلمان ہونے کی حالت میں۔اس ارشاد کی تعمیل میں اس شخص نے جو اس کے بیٹوں میں سب سے افضل واکرم اور احب تھا جب اپنی کامیابی کے لئے دعا کی تو انہی لفظوں میں کی (یوسف :۱۰۲) اے خدا! مجھے مسلم ہونے کی حالت میں وفات دے۔اس بین دلیل اور صداقت کے بعد اور کیا دلیل چاہتے ہو۔ان کی جنس کا کون مارا گیا تھا وہ دوست تھا یا دشمن اگر وہ دشمن تھا تو چپ کیوں رہا اور کیوں شور اور پکار نہ کی اور دوست بے قصور کیوں پکڑا گیا؟؟ احمق انسان ! اگر مسیح اڑ گیا تھا تو کہتا لو میں اڑا جاتا ہوںمجھے پکڑو۔بدلہ میں دوسرے کو پھانسی کیا معنی اور پھر اڑتا کسی کو نظر نہ آیا؟ اور تمہارا کہنا کہ چالیس پچاس کوس اوپر سانس کیونکر۔جب اصل ہی غلط ہے تو فرع کا کیا ذکر مگر بتائیے تم کو اوپر کے پچاس کو س حالت کا کیونکر پتہ لگا اور یہ بھی بتا دیجئے کہ جس بیان میں رام چندر جی لنکا سے اجودہیا تک آئے اس میں کس طرح سانس لیتے تھے؟ سوال نمبر۷۰۔ایک شخص کو قیامت کا یقین دلانے کے لئے مار دیا ،سوسال بعد زندہ کیا۔گدھے کی ہڈیا ں بوسیدہ ہیں پھر گدھا زندہ اور اس کا کھانا بھی سو سال تک نہ سڑا۔خواب ہو گا ؟ الجواب:تم نے پہلا جھوٹ اس سوال میں یہ بولا ہے کہ قیامت کا یقین دلانے کو ایسا کیا گیاحالانکہ یہ بات قرآن مجید میںنہیں۔دوسرا جھوٹ تم نے بولا گدھے کی ہڈیاں بوسیدہ ہیں۔تیسرا جھوٹ تمھارا یہ ہے پھر گدھا زندہ کیا گیا۔اڑھائی تین سطر میں تین جھوٹ۔یہ ہوا تمہارا ست کا لینا اور است کا ترک کرنا!!میں نے جو جھوٹ ثابت کئے ہیں اگر شریف ہو تو ایک کو قرآن واحادیث صحیحہ سے یا عقل سے ثابت کر کے دکھاؤ۔اگر عام کتب سے دکھاؤ تو ہم وید کی تفا سیر سے وہ کچھ

عجائبات تم کو ثا بت کر کے د کھا ئیں گے جو کم سے کم غیرت مند کیلئے شر م کا موجب ہوں۔او زہر یلے سا نپو! تم کو کیوں اور کس وجہ سے یقین ہوا کہ تم ان بہا نوں سے آنے والے غضب الٰہی سے بچ جاؤ گے؟ اللہ تعالیٰ کے راستبازوں سے اور راستبازی سے عداوت کرنا اور ابطال حق کے لیے یہ شوخی اور حیلہ بازی اللہ تعالیٰ جانے تمہیں کہا ں پہنچا ئے گی ؟مانا کہ کسی باعث گورنمنٹ تم کو اعلیٰ عہدہ نہ دیتی مگر ان شرار توں سے تم کو حقیقی کا میا بی کا کیوں یقین ہوا؟ ہم تمہار ے آریہ سماج میں جانے سے نا راض نہیں کیونکہ ہمارے لیے تمہا را ا رتداد بھی خوشی کا با عث ہے کیو نکہ قرآن کریم میں ایسے ارتداد اور مر تدوں کے بد لہ ہم کو وعدہ دیا گیا ہے۔ــ  (المائدۃ : ۵۵) سنو! قصہ تو بہت ہی صا ف تھا جس پر ا عتراض ہے۔۱۔ایک شخص کی نسبت قرآن مجید میں ہے کہ اس کو اللہ تعا لیٰ نے سو برس ما ر دیا اللہ تعا لیٰ سچا اور اس کا کہنا سچ ہے۔(النساء :۱۲۳) ۲۔وہ شخص کہتا ہے کہ میں ٹھہرا ایک دن یا اس کا کچھ حصہ ممکن تھا کہ اس شخص کا کہا بمقا بلہ فرمان الٰہی غلط مانا جاتا مگر حضرت حق نے اس کے قول کی بھی تصدیق کر دی جبکہ فر ما یا کہ تیرے کھانے اور پینے پر برس نہیں گزرے اور نہ سڑا نہ بُسا اور گد ھے کو دیکھ مو جو د ہے اور ظا ہر ہے کہ سو برس کھانے پینے اور گدھے پر تو نہیں گزرا والّا وہ رہتے ہی نہ۔پس یہ دونوں با تیں سچ ہو ئیں۔۳۔سو برس گزرا اور یوم اور بعض یوم بھی سو ایسا وا قعہ عا لم رؤیا میں ممکن ہے نہ اس کے سوااور اس کی نظیر قرآن کر یم میں مو جو د ہے سورہ یو سف میں ہے کہ ایک با دشا ہ نے سات برس کا قحط اور سات برس کا سما اسی ایک یوم اور بعض یوم میں دیکھا اور اکثر لوگ طول مدت کو رؤیا میں چھوٹے سے وقت میں دیکھتے ہیں۔۴۔ہڈ یوں پر گو شت کا چڑ ھنا اوّل تو عام نظا رہ قدرت ہے جس کا ذکر قرآن 

·

آج 10 میں سے 10 باقی