از طرف تارک اسلام
نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام, حصہ 22
۱) الٰہی اقوال یا اچھے لوگوں کی بات سے سَند لینا سمعی دلیل ہے اور اس کو سنسکرت میں شَبد کہتے ہیں (۲) تشبیہ کو اپمان کہتے ہیں۔عِلّت سے معلول کو سمجھنا لم کہلاتا اور معلول سے علّت کو سمجھنا اِنّ ہے(۳) اور استقراء سے پتہ لگانا تمثیل ہے اور ان سب کو انومان کہتے ہیں۔(۴) مشاہدات سے استدلال سنسکرت میں پرتیکش ہے حو اس ظاہرہ سے استدلال ہو یا حواسِ باطنہ سے۔دلائل میں پہلی دلیل شبد ہے اِس سے ہم نے استدلال نقلی دلائل میں کیا ہے۔دوسری دلیل اپمان یا تشبیہ ہے۔اِس دلیل سے ہم نے یوں کام لیا ہے کہ جس طرح مقطّعات تمہارے مقدس وید میں ہیں اسی طرح ہماری مقدّس کتاب میں ہیں۔جس طرح وہاں اسمائِ الہٰیہ لئے گئے ہیں اسی طرح یہاں لئے گئے ہیں فرق اتنا ہے کہ اسلامیوں کے پاس ایک قاعدہ ہے اور تمہارے یہاں دھینگا دھانگی ہے کہ ’’ آ ‘‘ سے یہ لو اور’’ اُ ‘ ‘ سے یہ اور ’’ م ‘‘ سے یہ مراد لو۔تیسری دلیل انومان سے ہم نے یوں کام لیا ہے کہ ہم نے استقراء کیا ہے کہ ہندو، سناتن، آریہ، یورپ، امریکہ کے لوگ مقطّعات کو اجزاء کلمات تجویز کرتے ہیں تو ہم نے اسی استقراء سے مقطّعات قرآنیہ کو اجزاء کلماتِ طیّبات لیا ہے۔اب چوتھی دلیل پرتیکش یُوں ہے کہ کلمہ طیّبہ ۔۔۔ چار جملے ہیں۔چوتھا جملہ مطلب وغایت کو ادا کرتا ہے اور تیسرا جملہ سروپ کو۔دوسرا جملہ مادہ کتاب کو تو ان مشاہداتِ ثلٰثہ سے یہ پتہ لگا کہ پہلا جملہ اِس کتاب کے متکلّم و مصنّف کا پتہ دیتا ہے۔جواب سوال نمبر۱۱۶کا بقیہ کچھ تو صفحات ذیل میں ہے۔نمبر شمار جواب صفحہ ۱ مقطعات پر ۲۶۰،۲۶۵ ۲ اصحاب الفیل وابابیل ۱۷۲۔۱۷۵ ۳ ہوالابتر ۵،۶دیباچہ
۴ شیطان کا جھگڑا ۸۶۔۹۰ ۵ آدم وحوا ۱۱۸۔۱۲۰ ۶ بہشت ۱۴۳ ۷ توبہ ۷۴ ۸ استغفار ۷۴،۷۵ ۹ شفاعت ۱۱۷،۱۱۸ ۱۰ حشر وقیامت ۱۲۲،۱۲۳ ۱۱ ترازو باٹ ۱۲۲ ۱۲ فرشتہ ۱۲۱ ۱۳ گوشت خوری ۱۴۶۔۱۵۹ ۱۴ قربانی ۱۷۴، ۱۹۵، ۳۲۴ ۱۵ پتھر چومنا ۴۰۔۴۲دیباچہ ۱۶ روزہ ۲۱۵۔۲۱۷ ۱۷ رات کوکھانا ۲۱۵۔۲۱۷ ۱۸ جبرعورتوں پر ۴۵۔۵۲دیباچہ ۱۹ کافر کہنا ۳۶،۳۷ ۲۰ کافرسے نفرت ۳۶،۳۷ ۲۱ لڑائی ۴۲۔۴۵دیباچہ ۲۲ لوٹ کھسوٹ ۲۲۸
۲۳ قید ۴۳دیباچہ ۲۴ قتل ۴۲،۴۳دیباچہ ۲۵ شرک ۱۰۵۔۱۱۴ ۲۶ عورت کوکھیت کہنا ۲۳۲تا۲۳۴،۴۷دیباچہ ۲۷ گویا عورت گائے بکری ہے ۵۰دیباچہ اور بقیہ کو ذیل میں مختصر ظاہر کرتے ہیں اور مفصل انشاء اللہ تعالیٰ دیانند کی ستیارتھ پرکاش کے جواب میں لکھیں گے۔جواب سوال نمبر۱۱۶کا بقیہ کچھ تو صفحات ذیل میں ہے۔نمبر شمار جواب صفحہ ۱ مقطعات پر ۲۶۰،۲۶۵ ۲ اصحاب الفیل وابابیل ۱۷۲۔۱۷۵ ۳ ہوالابتر ۵،۶دیباچہ ۴ شیطان کا جھگڑا ۸۶۔۹۰ ۵ آدم وحوا ۱۱۸۔۱۲۰ ۶ بہشت ۱۴۳ ۷ توبہ ۷۴ ۸ استغفار ۷۴،۷۵ ۹ شفاعت ۱۱۷،۱۱۸ ۱۰ حشر وقیامت ۱۲۲،۱۲۳ ۱۱ ترازو باٹ ۱۲۲ ۱۲ فرشتہ ۱۲۱ ۱۳ گوشت خوری ۱۴۶۔۱۵۹ ۱۴ قربانی ۱۷۴، ۱۹۵، ۳۲۴ ۱۵ پتھر چومنا ۴۰۔۴۲دیباچہ ۱۶ روزہ ۲۱۵۔۲۱۷ ۱۷ رات کوکھانا ۲۱۵۔۲۱۷ ۱۸ جبرعورتوں پر ۴۵۔۵۲دیباچہ ۱۹ کافر کہنا ۳۶،۳۷ ۲۰ کافرسے نفرت ۳۶،۳۷ ۲۱ لڑائی ۴۲۔۴۵دیباچہ ۲۲ لوٹ کھسوٹ ۲۲۸ ۲۳ قید ۴۳دیباچہ ۲۴ قتل ۴۲،۴۳دیباچہ ۲۵ شرک ۱۰۵۔۱۱۴ ۲۶ عورت کوکھیت کہنا ۲۳۲تا۲۳۴،۴۷دیباچہ ۲۷ گویا عورت گائے بکری ہے ۵۰دیباچہ اور بقیہ کو ذیل میں مختصر ظاہر کرتے ہیں اور مفصل انشاء اللہ تعالیٰ دیانند کی ستیارتھ پرکاش کے جواب میں لکھیں گے۔۱۔طواف پر مختصر سا نوٹ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس مسجد کی تعمیر کے وقت سات دعائیں کی ہیں۔(۱)۔(البقرۃ:۱۲۸)اے ہمارے رب !قبول ہی کر لے ہم سے۔(۲) (البقرۃ:۱۲۹)اے ہمارے رب !اپنا ہی ہمیں فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد سے ایک گروہ معلم الخیر تیرا فرمانبردار ہو اور دکھا ہمیں اپنی عبادت گاہیں اور طریق عبادت۔(۳)۔(ابراہیم:۳۶)بچا لے مجھے اور میری اولاد کو اس سے کہ بت پرستی کریں۔(۴)۔(البقرۃ:۱۲۷)اور رزق دے مکہ والوں کو پھلوں سے۔(۵)۔(ابراہیم:۳۸) کچھ لوگوں کے دل اس شہر والوں کی طرف جھکا دے۔(۶)۔(البقرۃ:۱۳۰)ان میں عظیم الشان رسول بھیج۔
(۷)۔(ابراہیم:۳۶)اس شہر کو امن والا بنا۔اور قرآن کریم میں ان دعاؤں کے قبول ہونے کا ذکر آیات ذیل میں ہے جو سات ہیں۔اوّل۔(المائدۃ :۹۸) اللہ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا گھر بنایا۔دوم۔(البقرہ:۱۳۱) اور بے ریب برگزیدہ کیا ہم نے اسے اس دنیا میں اور بے ریب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔سوم۔(البقرۃ:۱۲۶) ستھرا رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں۔اعتکاف کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے۔اور فرمایا وَھُدًی للنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے۔چہارم۔(قریش :۵) کھانا دیا ان کو بھوک کے بعد۔پنجم۔(البقرۃ :۱۲۶) بیت اللہ کو لوگوں کے لئے جھنڈ در جھنڈ آنے کی جگہ بنایا۔ششم۔(الجمعۃ :۳) اللہ وہ ہے جس نے بھیجا مکہ والوں میں رسول انہی میں سے پڑھتا ہے ان پر اللہ کی آیتیں۔پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب اور حکمت۔ہفتم۔(آل عمران:۹۸) اور جو داخل ہوا مکہ میں ہوا امن پانے والا۔سات دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام وبرکاتہ نے مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔اسی طرح
جناب ہاجرہ علیھا السلام کو ایک بڑا ابتلا پیش آیا جس کا اشارہ ان باتوں سے ہوا۔ (البقرۃ :۱۵۶)اور انعام دیں گے ہم تم کو بدلہ میں تھوڑے سے خوف اور بھوک اور مالوں کی کمی اور جانوں کے اور پھلوں کے نقصان کے اور ان پانچوں پر اُمّنا ہاجرہ نے اور کہا ہم سب اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف جانا ہے۔پس اپنے دو اقوال سے صبر واستقلال اور ایمان کا اظہار فرمایا اس واسطے اللہ تعالیٰ کریم ورحیم نے اس کی اولاد کو (قریش:۴)امن دیا ان کو عظیم الشان ڈر سے (قریش :۴)کھانا دیا ان کو بھوک سے اور بلدہ کو بلدہ مبارک فرما کر کثرت اموال و انفس و ثمرات اور الصبر کا نعم الاجر صلوات ورحمت عطا فرماکر اس کی اولاد کو ہدایت یافتہ فرمایا اور اسی واسطے اس قصہ کے بعد کے طواف کا ارشاد فرمایا۔جن پر اُمّنا ہاجرہ باربار غرض سات بار پھرتی رہیں توکہ اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان کا نشان ہو۔یہ اصل بھید کی راہ ہے کہ جامع کمالات عمارت جوانبیاء علیھم السلام کے متفرق کمالات کے جامع خاتم النبیین کی جگہ اور مسجد ہے اور جس جگہ کی کتاب جامع ومہیمن اور ہے اس عمارت کو ظاہری آنکھ سے مطالعہ کر کے اس جامع تعلیم کادل میں ہر پہلو سے مطالعہ کرو اور ہاجرہ کی تکالیف کے موقع پر اس فضل و انعام کامطالعہ کرو جو اس پر اور اس کی اولاد پر اللہ تعالیٰ سے ہوا۔۲۔دوزخ کے وجود پر اعتراض کیا ہے۔دوزخ پر اعتراض کرنے والو!دوزخ کانمونہ اس دنیا میں جذام گلت کوڑہ۔محرقہ تپ۔طاعون کالرہ۔اور ہموم وغموم اور افکار مخلوق میں موجود ہیں۔کیا آخر آتشک اس آتشک کایاد دہندہ اور سوزاک اس سوزش کا نمونہ نہیں ؟کیا یہاں اس دنیا میں بدکاریوںکے بدنتائج دوزخ کے ایگزی بیشن نہیں ہیں اور ضرور ہیں پھر تعجب ہے تم منکر کیوں؟ ۳۔اور حساب وکتاب پر اعتراض کیا ہے۔حالانکہ جیسا کوئی کرے ویسا پاتا ہے سچا مسئلہ
کیا تم نے کسی سچے مذہب میں نہیں سنا کہ خدا تعالیٰ کے یہاں جزا و سزا ضروری ہے۔اگر مذہب سے ناواقف ہو تو دیکھ لو۔آتشک والوں سے پوچھو کیا ان کو بے و جہ عذاب ہوتا ہے ؟خاص سوزاک والے بدوں خاص بدی کے مبتلا ہیں؟مضامین کو صاف نہ لکھنے والے دماغ کے وہ کمزور جو اچھے بھلے چنگے تھے بدیوں اور بدکاریوں سے تباہ حال نہیں؟ ۴۔نماز پر اعتراض کیا ہے۔مگر نماز میں کمربستہ حاضر ہونا خدا ماننے والے کی فطرت کا تقاضا ہے اور فرمانبرداری کے لئے جھکنا ایک تواضع ہے اور سجدہ میں گرنا کمال عبودیت کا اظہارہے۔۵۔جنّ کے وجود پر اعتراض کا جواب۔جنّ مخفی در مخفی ارواح خبیثہ کانام ہے اس زمانہ میں جب سے ارواح کا انکار ہونے لگا ہے تو پہلے اللہ تعالیٰ نے مائکرس کوپ کی ایجاد کی راہ نکالی ہے۔پھر آخر اب اشیاء کی تحقیق پر توجہ دی ہے اور ہزاروں باریک اجسام ارواح خبیثہ کے نظر آنے لگے ہیں اور اس علم کانام بکڑیالوجی ہے جس میں ان ارواح کے اجسام لطیفہ دکھائے جاتے ہیں۔۶۔اسلام تمہاری ان بے جا کوششوں کے ذریعہ دنیا سے اٹھ جاوے۔ایں خیالست و محالست وجنون اسلام پر خطرناک حملہ ترکوں کاتھا مگر تم نے نہیں دیکھا کہ آخر ترک ہی مسلمان اور خادم اسلام بن گئے۔عیسائیوں سے زیادہ تم طاقت ور نہیں ہو سکتے وہ بھی اسلام کے معدوم کرنے میں ناکام ہیں۔جن تدابیر پر تم چل رہے ہو اور تمہارے چھوٹے بڑے دہرماتما پارٹی اور گریجویٹ، جج، وکیل وغیرہ جس راہ سے اسلام پر حملہ آور ہیں یہ راہ کامیابی کے نہیں۔تم سے بہت پہلے مدینہ کے یہود نے اسی راہ کو اختیار کیا تھا اور ان کی مخفی کمیٹیاںاستیصال اسلام کے لئے جان توڑ کوشش کر رہی تھیںجن کا ذکر اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب میںیوں آیا ہے۔(المجادلۃ :۹) ترجمہ: کیا نہیں دیکھا تو نے ان لوگوں کی طرف کہ منع کئے گئے مخفی کانا پھوسی سے پھر باز نہیں آتے اور کمیٹئیں کئے جاتے ہیں اور فرمایا
(المجادلۃ :۱۱)یہ کانا پھوسی اور مشورہ اللہ سے دور ہلاک ہونے والی خبیث روح شیطان سے ہے کہ غم میں ڈالے مومنوں کو اور یہ لوگ کچھ بھی مومنوں کو ضرر نہیں دے سکیں گے۔پہلے سپارے میں بھی ایسی مخفی مجالس کا ذکر ہے مگر دیکھ لو وہ تمام ممبران اور گرینڈ ماسٹر خائب وخاسر ہوگئے۔آخر اللہ تعالیٰ سمیع بصیر۔علیم وخبیر ہے اپنی مخلوق کی حرکت وسکون جانتا ہے۔آج ہم محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے تارک اسلام کے جوابوں سے فارغ ہوتے ہیں اور ہمیں کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ جیسے اس نے ہم سے وعدہ فرمایا ہے۔ (المائدۃ :۵۵)اگر تم میں سے کوئی ایک مرتد ہوجاوے تو اس کے بدلہ اللہ تعالیٰ ایک بڑی قوم لائے گا جو اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والی اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرنے والا ہوگا۔اس تارک اور اس کے اور مرتد بھائیوں کے بدلہ ہمیں قوموں کی قومیں مسلمان اور نیک مسلمان جو محبوب الٰہی ہوں گے ،عطا کرے گا اور ضرور عطا کرے گا۔فالحمد للہ رب العالمین۔ان جوابات میں ہم نے علم معانی۔بیان۔بدیع۔غرض علم فصاحت وبلاغت سے کام نہیں لیا۔اور نہ کوئی اور دقیق راہ جوابوں میں اختیار کی ہے جس کو وقت اور نازک خیال لوگ پسند کرتے ہیں اور اردو تو پنجابیوں کی خود نرالی اردو ہوا کرتی ہے۔دہلی۔لکھنؤکے اہل لسان شاید بعض مقامات کو سمجھیں بھی نہیں تو ممکن ہے کیونکہ یہ رسالہ صرف اللہ تعالیٰ کے نام پر ڈیڈی کیٹ کیا گیا ہے صرف اسی کی رضا مندی اصل غرض ہے اسی نے فرمایا کہ حق کا اظہارکرو پس جس کو میں نے حق یقین کیا اس کو مختصر لفظوں میں پیش کیا۔وانما لامر ء مانوی۔نیز ہمیں اوّل تو آریہ سماج کا عام مذاق معلوم ہے اور انصاف یہی ہے کہ یہ لوگ معذور ہیں۔
اپنے ہی علوم سے ناواقفی ہے دوسرے کے علوم تو دوسرے کے ہیں پھر مسلمان ان کے نزدیک جیسے ہیں اس کا پتہ ان کی عملی کارروائیوں سے جویہ لوگ محکموں میں۔معاملات میں اپنی مقدرت کے موافق کرتے ہیں ظاہر وعیاں ہے۔پس مسلمانوں کے علوم سے آگہی کیونکر کریں۔دھرم پال نے جو دہرم پالنا کی ہے اس کا نمونہ دیکھو دیباچہ کے صفحہ ۵۲تا۵۹میں۔دوم۔آریہ کی کثیر التعداد اور دہرماتما پارٹی کے مہابیر۔قومی شہید۔قوم جاں نثار پنڈت لیکھرام آریہ مسافر پکے پنڈت تھے۔بلکہ منشی رام جکیا سونے تو اپنے ترجمہ رگوید آدی بہاش بہومکا کے ابتدا میں ظاہر فرمایا ہے کہ دیانند ی وید بہاش کی غلطیاں بھی انہوں ہی نے ثابت کر کے دکھائیں اور اس پارٹی بلکہ عام آریہ سماج کے مذہب کا تمام دارومدار نیشنلٹی اور صرف مخالف کو دکھ پہنچانا اور اپنے خیال میں مسلمانوں سے عالمگیر کا بے جا بدلہ لینا ہے حالانکہ اس نیک بادشاہ نے ان کو حقیقتًا کوئی ضرر نہیں پہنچایا اور نہ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم لوگ عالمگیر کے ساتھ تھے نہ یہ دکھا سکتے ہیں کہ عالمگیری محاصل انگریزوں کے محصولات سے زیادہ تھے۔یہ ہے نیکی اور اس پارٹی کا خاص الخاص اصل۔عام خوش کن بنانے کے لئے صرف گوشت خوری کا مسئلہ ہے اور گوشت خوری ہی مہان پاپ ہے اور اس کا ترک ہی دھرم کی جڑ ہے حالانکہ نہیں جانتے کہ قانون قدرت میں ماں کے پیٹ میں کیا کھاکر بچہ باہر آئے ہیں اور دودھ پینے میں گائے کے بچے کو دھوکا دے کر دودھ لیا جاتا ہے یا نہیں اور کھیتی وغیر ہ میں جانوروں سے کیا جاسکتا ہے۔سوم۔لطیفہ۔اور آریہ سماج کامعقول عذر اور ان پر اتما م حجت بھی۔دہرم پال نے اعتراض کیا ہے کہ اسلام میں کافر کون ہے۔دیکھو اعتراض نمبر۹۳ صفحہ (۲۸۵)اس لئے بھی اس کو ہم بتاتے ہیں کہ کافر کون ہے اور حوالہ بھی عظیم الشان دیتے ہیں۔منو ۲۔۱۱۔صفحہ۲۳۔جو شخص وید کے احکام کو بذریعہ علم منطق غلط سمجھ کر وید شاستر کی توہین کرتا ہے وہ ناستک یعنی کافر ہے اس کو سادہ لوگ اپنی منڈلی سے باہر کر دیں منو صفحہ نمبر۲۳۔کافر کون ہے اور اس کا حکم کیا ہے
اس کا خوب پتہ لگتا ہے اور کیا ان کے بزرگ رشی منوجی معقول پسند تھے؟ ہمارے پیارے دوست سردار فضل حق صاحب سابق سردار سندر سنگھ ساکن دہرمکوٹ بگہ نے اتفاقاً پروفوں کا مجموعہ پڑھا اور کہا کہ اگر دہرم پال کی فطرت باقی ہے اور اس کو اس کتاب کے پڑھنے کا اس کی کسی سعادت کے باعث موقع ہوا تو وہ یہاں آجائے گا۔میں نے عرض کیا یہ گالیاں اور راہ راست کی کامیابی۔عجب عجب!! سردار صاحب نے مجھے یہ بھی کہا ہے کہ بعض جواب بہت اختصار سے دئیے گئے ہیں اور الزامی جواب بکثرت نہیں۔مثلاً سوال نمبر۱۰۰ مسئلہ طلاق میں تارک اسلام نے لکھا ہے کہ بدشکل لڑکیاں پیدا کرنے والی کو طلاق دی جاتی ہے حالانکہ یہ بات قرآن کریم میں کہیں نہیں۔قرآن کریم نے نہیں فرمایا کہ ایسی عورت کو طلاق دی جاوے ہاں آریہ سماج نے نیوگ کے ذکر میں اس بات کو لکھا ہے اسی طرح سوال نمبر ۱۰۵میں قریب رشتہ میں شادی کرنے پر جو اعتراض ہے اس پر اتنا بھی نہیں بتایا گیا کہ جب آریہ دھرم اپنی معراج پر تھا اس وقت سری کرشن جی کی بہن کی شادی ارجن جی کے ساتھ کی گئی حالانکہ وہ پھوپھی کی لڑکی تھی۔نیز تارک اسلام نے اسلام پر ہنسی کی ہے اسلام پر نہیں بلکہ دیانند جی پر کی ہے جہاں کہا ہے دیکھو صفحہ ۳۰۱سوال نمبر۱۰۴ جہاں کہا ہے اسلام نے نکاح کو دولت کمانے کا نسخہ بتایا ہے کیونکہ رگوید آدی بہاش بہومکا ترجمہ نہال سنگھ کرنالی صفحہ ۱۵۲میں لکھا ہے۔گرہ اشرم (نکاح کرنے)میں داخل ہونے پر خوف مت کرو اور اس سے مت کانپو۔تم کو قوت اور حوصلہ کے ساتھ یہ ارادہ رکھنا چاہیے کہ ہم جملہ سامان راحت حاصل کریں۔میں تم کو کل سامان راحت عطا کروں گا۔لاکن میں نے عرض کیا کہ اس کتاب کو سردست شائع ہونے دو۔میں اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرکے امیدوار ہوں کہ اللہ تعالیٰ محض اپنی رحمت سے اس محنت کو مثمر ثمرات خیر فرماوے۔نقص سے میرے جیسے انسان کا کلام محفوظ ہو یہ خیال صحیح نہیں۔ہاں طبائع مختلف ہیں
۔بعض لوگ مگس طینت بھی ہوتے ہیں جو صرف غلطی پر ان کی نگاہ پڑتی ہے اور عیب دار حصہ کو ہی لیتے ہیں گو آخر لوگوںمیں حق پسند بھی ضرور ہیں جو سعید وسلیم الفطرت ہیں۔ہماری یہ کتاب اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان کے لئے بابرکت ہوگی اور اس کاو اُن کا انجام وآخر بخیر ہو گا۔نورالدین۔تمت نظم مولٰنا مولوی عبید اللہ صاحب احمدی بتخلص بسمل مدرس فارسی کالج مدرسہ تعلیم الاسلام دارالامان قادیان خرددادہ زان بندہ را کبریا کہ تا سازد ازنیک بدراجدا کندمیل ازدل سوئے راستی بتابد رُخِ خویش از کاستی منورکندجان خوداز یقین شودرستہ از بنددیولعین اگر خود نہ میدارداین منزلت زارباب معنے کند مسئلت بسے ملت ومذہب وکیش ودین زندلاف ورزیر چرخ برین ولے زندگی دارد آن دین پاک کہ باشد زروحانیت تابناک زروحانیت نیست گر بہرہ ور بود جسم بے جان مثل حجر وزان کیش امید بہبود نیست کہ راہش بدرگاہ معبود نیست بہ قومیکہ نیکی پسندد خدا فرستدزافضال خود انبیاء بدایشان تکلم کند ازکرم بیا موزو ازعلم فضل وحکم شودختم چون دورئہ انبیاء فرستد بتائید شان اولیا بہر قرن ازبہرتجدیددین چراغے فروزدزنوریقین کہ یابدازان خلق راہ خدا گرآیدزدل سوئے علم الہدا دلے ہرکر ابہرہ نبودزنور چوخفاش زان نور باشد نفور
پذیر دہمے طبع اوانقباض کندازسرہرزگی اعتراض بدان سان کہ اکنوں یکے تیرہ ہوش برادردازخبث باطن خروش زنابخردی ترک اسلام گفت رخ خویش ازدین ودانش نہفت چودردہرشدرازاوآشکار بہ پیچیدہ برخود یکے نامدار خطیبے کہ اومصقع امت است ادیبے کہ مصطع درین ملت است محقق سمیدع باحکام نص مدقق ہمیسع بکنہ قصص بعلم وعمل صلح وبلغ البیان بہ فضل وہنر شرخ وفصح اللسان ادیب است وتفسیر وشیخ جلیل لبیب است تحریروشہم نبیل باخبار وآثار ندس الفطن بعلم وعمل رہبر ذی اللقن درخشندہ نبراس حق نوردین زفضل خدا حجتے برزمین قوی پایہ شد علم زین لوذعی سنن تازہ گردید زین یلمعی جزا وکیست درفقہ ناطور شرع جزاوکیست دردین ر موزورع چنوے درین دہر غتریف نیست چنوئے خردمند عریف نیست چنون کیست ناقد بصر درکلام بشرع محمد علیہ السلام بپاسخ زبان بلاغت کشود مراو راطریق ہدایت نمود براہین قاطع بسویش نوشت کہ تاپائے خود پیچدازراہ رشت الا ایکہ آریہ گر دیدئہ جزاز نیوگ دروے چہادیدئہ زقومیکہ غیرت ندارد ززن بہ بیہودگی لاف مردی مزن توصانع شماری نہ خالق خدا ازان ماندہ از ہدایت جدا بہ نزد تو خلاق اشباح نیست بہ کیش توخلاق ارواح نیست
ہیولا وروح وخدا پیش تو قدیم اندافسوس برکیش تو چہ خندی بہ تثلیث عیسائیان چو خود گشتہ منہمک اندران دریغاکہ نفست ملامت نکرد ترامطلع برغرامت نکرد بودترک اسلام روتافتن ردرگاہ خلاق سر و علن شرہ چشم ادراک تودوخت است ازان رخت انصاف توسوخت است جنون بردماغ تو پیچیدہ است زسرعقل وہوش تو دزدیدہ است چہ برتافتی رخ زرب غفور کہ گشتت کہ گشتی زغفران نفور چرارخت ہوش وخرد سوختی کہ از بہر خود حسرت انددختی بہش باش وفرزانگی پیشہ کن زروز پسنین یکرہ اندیشہ کن بیاراستی پیشہ کن حق شنو