پیش لفظ
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
أعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم
و على عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
پیش لفظ
(رقم فرموده حضرت سيده أمر متين مريم صديقه صاحبه مدظلها العالي
صدر لجنه اماء الله مركزيه)
حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے دور خلافت میں مستورات کی تربیت کی خاطر ان کے مختلف جلسوں میں
تقاریر فرمائیں جو علم کے خزائن اپنے اندر رکھتی ہیں۔جن میں کہیں آپ نے ان کو روحانی علوم سے روشناس
کروایا ہے
کہیں تربیت پر زور دیا ہے، کہیں قومی ذمہ داریوں کی طرف ان کو تو جہ دلائی ہے، کہیں اولاد کی
تربیت کے گر بتائے ہیں کہیں ان کی صلاحیتوں کو ابھارا ہے۔غرض یہ تقار بر عورتوں کے لئے ہمیشہ ایک مشعل
راہ کا کام دیں گی۔ان تقاریر کا مجموعہ حضرت مصلح موعود کی ایک خواہش کو پورا کرتے ہوئے ۱۹۴۶ء میں میں
نے مرتب کر کے شائع کیا تھا۔آپ نے ایک تقریر میں فرمایا تھا۔اس کے لئے تربیت کی ضرورت سے پیچروں سے یہ کام نہیں ہوسکتا۔اس کے لئے ضرورت ہے کہ قوم
کے لئے دستور العمل بنایا جائے ، ایک کتاب تیار کی جائے جس میں لکھا جائے کہ عورتوں کو بچوں کی تربیت
اس طرح کرنی چاہیئے تا کہ عورتیں اسے پڑھ کر اس پر عمل کریں ورنہ یہ کوئی نہیں کر سکتا کہ الفضل اور ریویو کے
فائل اپنے پاس رکھ چھوڑے، ان مقامات پر نشان لگے ہوں جہاں تربیت وغیرہ کے متعلق مضامین درج
ہوں ان کو پڑھ پڑھ کر عمل کرے، لیکن اگر ایسی باتیں ایک جگہ جمع ہوں اور ایسی کتاب عورتوں کے کورس میں
شامل ہو یا وہ اپنے طور پر پڑھ کر اس پر عمل کریں تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔“
( یکم دسمبر ۱۹۲۸ء)
گزشتہ ایڈیشن صرف ۱۹۴۴ء تک کی تقاریر پر مشتمل تھا۔اب جبکہ وہ پاک وجود جواسیروں کی رستگاری کا
موجب بنا ہم میں موجود نہیں ضروری تھا کہ آپ کی تمام تقاریر کا مجموعہ پھر شائع کیا جائے تا مستورات آپ کی
نصائح پر عمل کریں اور لجنات اپنے پروگرام بناتے ہوئے ان سے استفادہ کریں۔کوشش کی گئی ہے کہ اس
مجموعہ میں عورتوں کے متعلق حضرت مصلح موعود کی ہر تقریر شائع ہو سکے۔ہوسکتا ہے کہ اس مجموعہ میں بھی کوئی
نفر بر شامل ہونے سے رہ گئی ہو کسی بھائی یا بہن کو کسی ایسی تقریر یا ارشاد کا علم ہو جو کسی اخبار میں شائع ہو چکا ہو
اور اس مجموعہ میں رہ گیا ہو تو ضر ور اطلاع دیں آئندہ ایڈیشن میں اسے شامل کر لیا جائے گا۔بہنوں کو چاہئے
اس کتاب کو خریدیں ، پڑھیں، حضرت مصلح موعودؓ کی نصائح پر عمل کریں اور اُس محسن نسواں کے لئے ہمیشہ دُعا
کرتی رہیں جس کے شب و روز اُن کی بہبودی اور ترقی کی راہیں تلاش کرنے میں گزرے۔اللہ تعالے آپ
سب کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔اس کتاب کی تیاری کے سلسلہ میں الفضل کے فائلوں سے نقار بر نقل کرنے میں
صاحب نے میری بہت مدد کی ہے اور متعد و نقار بر اخباروں میں سے ڈھونڈھ کر نقل کی ہیں میں ان کی ممنون
ہوں۔اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔طباعت کے سلسلہ میں کام کا سارا بوجھ
کے ذمہ رہا ہے جنہوں نے رات دن مصروف رہ
کر طباعت کے سلسلہ میں تمام کام سر انجام دئے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔لجنات کو اس کتاب کی اشاعت کے لئے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہر احمدی گھرانہ میں کم از کم ایک کتاب
ضرور پہنچ جائے۔یہ کتاب حضرت مصلح موعود کی انمول نصائح کا ایک بیش بہا خزانہ ہے جن کا پڑھنا احمدی
مستورات کے لئے ضروری ہے تا وہ ان کی روشنی میں اپنی زندگیاں قرآن مجید کے مطابق ڈھال سکیں اور اپنی
ذمہ داریوں کو احسن طریق پر ادا کر سکیں۔آمین اللہم آمین۔خاکسار