خود نیک بنو تا تمہارے بچے بھی نیک بنیں

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

1
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
مائیں اپنے بچوں کو با اخلاق بنائیں
بعض لوگ بچوں کو چڑاتے ہیں اور ان کے سامنے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ماڑوں۔میں نے
دیکھا ہے کہ ایک دو دفعہ کے بعد بچہ وہی شکل بنا کر اسی طرح ہاتھ اٹھا کر کہنے لگ جاتا ہے ماڑوں۔بعض
احمق بچوں کو پیار سے گالیاں دیتے ہیں بچے آگے سے اُسی طرح گالیاں دینے لگ جاتے ہیں۔بعض عورتیں
اپنے بچوں سے ہمیشہ منہ بنا کر اور تیوری چڑھا کر بات کرتی ہیں تو ان کے بچے بھی ہمیشہ منہ پھلا کر بات
کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔اس کے برخلاف جو عورتیں ہنس لکھ ہوں۔بچوں سے نیک سلوک کی عادی
ہوں اُن کی اولا د بھی ویسی ہی ہنس مکھ ہوتی ہے۔ماؤں کو چاہیئے کہ بچوں سے ایسا سلوک کریں جس کو نقل کرنے پر وہ ساری عمر ذلیل وخوار نہ
ہوں ہمیشہ کے لئے اُن کے اخلاق درست ہو جائیں۔( الفضل ۳- ستمبر ۱۹۱۳ء )
خود نیک بنو تا تمہارے بچے بھی نیک بنیں
بے دین اور دین سے متنفر وہی بچہ ہو گا (الا ماشاء اللہ ) جس کے والدین اس کے سامنے دین کا استخفاف
کرتے ہوں۔ماں اگر نماز نہیں پڑھتی ، نماز کے اوقات کا احترام محوظ نہیں رکھتی تو ضرور ہے کہ بیٹا بھی بڑا ہو کر
ایسا ہی کرے۔جس بچے کے ماں باپ نمازی ہوں میں نے اکثر دیکھا ہے کہ وہ باوجود کچھ نہ لکھنے کے اسی
طرح نماز کے وقت پر نماز کی رکعتیں پڑھتے ہیں۔یہ عادت ایسی مبارک ہے کہ جوانی میں آخر کام آتی ہے۔اور یہ ابتدائی بیج اپنے اندر ایسے خوشگوار ثمرات رکھتا ہے کہ بڑی عمر میں ڈھیروں روپیہ خرچ کرنے پر بھی
یہ عمل نہیں ہوتا۔جب کوئی چیز آئے تو ماں بچے کو سکھائے کہ یہ اللہ میاں نے بھجوائی ہے جو ہمیں رزق دیتا ہے ،

2
ہماری حاجتیں پوری کرتا ہے، ہماری دعاؤں کو سنتا ہے، ہمیں چاہیئے کہ اس کا شکر ادا کریں۔بچہ کھانے پینے بیٹھے ماں باتوں ہی باتوں میں اُسے سمجھا سکتی ہے کہ یہ کھانا کتنی محنت اور کس قد رتبدیلیوں کے
بعد تیرے سامنے آیا ہے حالانکہ تجھے کچھ بھی محنت کرنی نہیں پڑی یہ سب اس پاک مولی کا احسان ہے جس
نے اول ان چیزوں کو پیدا کیا پھر ایسے اسباب مہیا کئے کہ وہ تیرے لئے تیار ہو اور اب وہی پاک ذات ہے
جو تیرے لئے اسے نافع بنائے۔اسی طرح مائیں اگر چاہیں تو بچوں کو سوتے وقت تارے چاند اور آسمان۔دن کو دوسرے نظارہ ہائے
قدرت کی طرف متوجہ کر کے خدا تعالی کی طرف توجہ دلا سکتی ہیں۔میں احمدی ماؤں کو خصوصیت سے اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے ننھے ننھے بچوں میں خدا پرستی
کا جذ بہ پیدا کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔وہ انہیں لغو مخرب اخلاق اور بے سر و پا کہا نیاں سنانے کی
بجائے نتیجہ خیز ، مفید اور دیندار بنانے والے قصے سنائیں۔اُن کے سامنے ہرگز کوئی ایسی بات چیت نہ کریں
جس سے کسی بد خلق کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔بچہ اگر نادانی سے کوئی بات خلاف مذہب اسلام کہتا ہے یا
کرتا ہے اسے فوراً روکا جائے اور ہر وقت اس بات کی کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے قلب میں
جاگزیں ہو۔اپنے بچوں کو بھی آوارہ نہ پھرنے دو، اُن کو آزاد نہ ہونے دو کہ حدود اللہ کو توڑنے لگیں ، اُن کے کاموں کو
انضباط کے اندر رکھو اور ہر وقت نگرانی رکھو ، اپنے ننھے بچوں کو اپنی نوکرانیوں کے سپر د کر کے بالکل بے پروانہ
ہو جاؤ کہ بہت ہی خرابیاں صرف اسی ابتدائی غفلت سے پیدا ہوتی ہیں۔ماں اپنے بچے کو باہر بھیج کر خوش ہوتی ہے کہ مجھے کچھ فرصت مل گئی ہے لیکن اُسے کیا معلوم ہے کہ میرا بچہ
رکن کن صحبتوں میں گیا اور مختلف نظاروں سے اُس نے اپنے اندر کیا بر نے نقش لئے جو اُس کی آئندہ زندگی
کے لئے نہایت ضرر رساں ہو سکتے ہیں۔پس احتیاط کرو کہ اس وقت کی تھوڑی سی احتیاط بہت سے آنے
والے خطروں سے بچانے والی ہے۔خود نیک بنو اور خدا پرست بنو کہ تمہارے بچے بھی بڑے ہوکر نیک اور خدا
( الفضل ١٠ - ستمبر ١٩١٣ء)
پرست ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی