حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانیؓ کا وعظ مستورات میں

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

3
حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی کا وعظ مستورات میں
( بمقام لاہور ۸۔جولائی ۱۹۱۵ء)
انسانی تقسیم خدا تعالٰی نے انسان
کو دو قسموں میں پیدا کیا ہے ایک مرد دوسرے عورتیں۔تمام دنیا کے
انسان انہی دو قسموں میں منقسم ہیں اس لئے جس قدر شریعتیں خدا تعالی کی طرف سے آئی ہیں ان کے
مخاطب صرف مرد ہی نہیں ہوتے بلکہ عورتیں بھی ہیں لیکن جب دنیا میں جہالت اور گمراہی پھیل جاتی ہے تو
بہت سے لوگ شریعت کے جوئے کو اپنی گردن سے اُتارنا چاہتے ہیں اور جس طرح وحشی بیل اور منہ زور
گھوڑے جوئے کے نیچے سے گردن نکال کر بھاگنا چاہتے ہیں۔اسی طرح جب جہالت بڑھتی ہے تو
انسان قسم قسم کے بہانوں سے اپنے آپ کو شریعت کے احکام سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔اس زمانہ میں جبکہ
اسلام کے لئے مصیبت کا زمانہ ہے مسلمانوں نے قرآن شریف کو بھلا دیا ہے اور اس بات کو بھول گئے ہیں
کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں کیا حکم دیا تھا اور جہاں عام طور پر مردوں نے شریعت سے اپنے آپ کو آزاد کرانا
شروع کر دیا ہے وہاں تمام کی تمام عورتوں نے سوائے شاذ و نادر کے شریعت کی پابندی کو اُتار دیا ہے جس کی
وجہ یہ ہے کہ انہوں نے شریعت کو سمجھا ہی نہیں اس لئے ھوکر کھا کر کہیں کی کہیں چلی گئی ہیں حالانکہ خدا تعالٰی
کا کلام جس طرح مردوں کے لئے آیا تھا اسی طرح عورتوں کے لئے تھا۔مرد و عورت کے حقوق کوئی نادان نادانی سے کہہ دے کہ اصل حقوق مردوں کے ہی ہیں یا سب
حقوق عورتوں کیلئے ہی ہیں تو یہ اور بات ہے جو تنگ خیالی اور کوتاہ نظری کا پتہ دیتی ہے لیکن خدا تعالیٰ کے
نزد یک مرد اور عورت دونوں برابر ہیں۔اُس نے دونوں کو پیدا کیا ہے اگر کوئی مرد اس کے حکم کو توڑتا اور عورت
فرمانبر داری کرتی ہے تو وہ عورت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس مرد سے بدرجہا اچھی ہے۔اسی طرح اگر کوئی
عورت خدا تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی کرتی ہے اور مرد فرمانبرداری کرتا ہے تو وہ مرد خدا تعالیٰ کے نزدیک
اس عورت سے بدرجہا اچھا ہے۔خدا تعالیٰ چونکہ دونوں کا خالق ہے اس لئے اُس کا نہ صرف مردوں سے رشتہ
ہے اور نہ صرف عورتوں سے اسکے نزدیک دونوں برابر ہیں۔پس اُس نے جو کلام بھیجا ہے وہ صرف مردوں
کے لئے ہی نہیں بلکہ عورتوں کے لئے بھی بھیجات مگر مسلمانوں میں تعلیم کی کمی سے شریعت کی نا واقعی سے ایسی
جہالت اور بے دینی پھیل گئی ہے کہ اسلام سے بہت دور چلے گئے ہیں اور خاص کر عورتوں میں جہالت اور بے

4
دینی بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔بہت سی ایسی عورتیں ہمارے پاس بیعت کرنے کے لئے آتی ہیں جو کلمہ
شہادت بھی نہیں پڑھ سکتیں۔اشهَدُ َانْ لا اله الا الله وَاشْهدُ أنَ مُحَمَّدَ اعْبُدُهُ وَرَسُوله، کتنا
چھوٹا ساجملہ ہے اور خدا تعالیٰ کا کتنا فضل ہے کہ اس نے اس جملہ میں ساری شریعت کا خلاصہ رکھ دیا ہے لیکن
عورتیں بہت سے فضول شعر تو یاد کر لیتی ہیں۔قصے اور کہانیاں جانتی ہیں مگر بہت ایسی دیکھی گئی ہیں کہ جب
انہیں کلمہ شہادت پڑھوایا گیا تو نہیں پڑھ سکتیں۔پس عورتوں میں جہالت کمال کو پہنچ گئی ہے لیکن یہ خوب یاد
رکھو کہ خدا تعالی کی طرف سے جو احکام آتے ہیں وہ مرد و عورت دونوں کے لئے ایک جیسے ہوتے ہیں اور جیسا
ان عمل کرنا مردوں کے لئے ضروری ہوتا ہے ویسا ہی عورتوں کے لئے بھی ضروری ہے۔عورتوں کی اسلامی خدمات آنحضرت ﷺ کے زمانہ پر نظر کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ جس
طرح مردوں سے ہم تک دین پہنچا ہے اسی طرح عورتوں سے بھی پہنچا ہے۔اگر ہم حدیثوں سے یہ پڑھتے
ہیں کہ حضرت ابو بکر نے یا حضرت عمرؓ نے یا حضرت عثمان نے یا حضرت علیؓ نے اور ابو ہریرہ وغیر ھم نے رسول
کریم معہ سے فلاں بات سنکر بیان کی ہے تو ساتھ ہی یہ بھی پڑھتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے حضرت حفصہ
علية
سے حضرت اُم سلمہ سے سنا گیا ہے کہ آنحضرت مہ نے فلاں بات یوں فرمائی۔تو روایات کا سلسلہ جس
طرح مردوں سے چلتا ہے اسی طرح عورتوں سے بھی چلتا ہے۔اور اگر آدھا دین مردوں سے ہم تک پہنچا ہے
از آدھا دین عورتوں نے پہنچایا ہے۔آج وہ لوگ جو بڑے بڑے عالم مشہور ہیں اگر مرد صحابہ کے شاگرد ہیں تو
عورتوں کے بھی ہیں اور علم شریعت کا وہ حصہ جو مردوں سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے مردوں سے سیکھا ہے تو وہ
حصہ جو عورتوں کے متعلق ہے عورتوں سے پڑھا ہے۔اگر مرد اور عورت دونوں اس معاملہ میں کوشاں نہ ہوتے
تو دین نامکمل رہ جاتا۔اسلام کے ابتدائی ایام کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے جس طرح مردوں نے اسلام پھیلایا
ہے اسی طرح عورتوں نے بھی اس کام میں حصہ لیا ہے اور جس طرح مردوں نے اسلام سیکھا ہے اسی طرح
عورتوں نے بھی سیکھا ہے۔پھر مسلمانوں میں بڑی مشہور اور عالم عورتیں گزریں ہیں۔ایک عورت رابعہ
بصری نام گزری ہیں جب بھی وہ کوئی کلام کرتیں قرآن شریف کی آیت سے ہی کر تھیں اور اگر جواب دیتیں تو
بھی قرآن شریف سے ہی دیتیں۔انہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام، کشف اور رویا ہوتے تھے اسی طرح
کی اور بہت سی سورتیں ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کیا ، خدا سے باتیں کیں اس زمانہ میں کسی

5
عورت سے ان باتوں کے متعلق پوچھو تو وہ یہی جواب دے گی کہ میں جاہل ہوں ان باتوں کے متعلق کیا
جانوں گویا جاہل اور عورت ہونا انہوں نے ایک ہی سمجھا ہوا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔آنحضرت
علی
فرماتے ہیں اگر کوئی میرا دین سیکھنا چاہتا ہے تو آدھا عائشہ سے سیکھے۔اُس زمانہ کی عورتیں کوئی نئی قسم کی نہ
تھیں ایسی ہی تھیں جیسا کہ اب ہیں۔آج بھی عورتیں ویسی ہی بن سکتی ہیں اور انہی جیسے کام کر سکتی ہیں لیکن
نقص یہ ہے کہ کچھ کرتی نہیں۔اگر کرنے کے لئے تیار ہو جائیں تو خدا تعالیٰ ان کی مدد کر کے اُن کے لئے
رستہ کھول دے گا۔قرآن شریف میں خدا تعالی نے بار بار فرمایا ہے کہ جو کوئی تقویٰ کرے اللہ تعالی آپ اس
کے لئے رستہ کھول دیتا ہے۔جب عورتیں ایسا کریں گی تو کیوں اُن کی ترقی کا راستہ نہ کھل جائے گا اور کیوں
اپنے لئے اور نیز دنیا کیلئے مفید اور بابرکت ثابت نہ ہونے لگیں گی۔احمدی عورتوں کو نصیحت ہماری جماعت کی عورتوں کو یہ خیال دل سے نکال دینا چاہئے کہ ہم کیا کر سکتی
ہیں کہ کچھ کوشش کریں ؟ کیونکہ عورتیں اسی طرح خدا تعالی سے کلام کر سکتی ہیں جس طرح مرد کر سکتے ہیں،
عورتیں اسی طرح دنیا کی راہنمائی کر سکتی ہیں جس طرح مرد کرتے ہیں اور عورتیں اسی طرح دنیا کی بدیاں دو
کر سکتی ہیں جس طرح مرد کرتے ہیں، عورتوں میں اور مردوں میں دین کے معاملہ میں کوئی فرق نہیں عورتیں بھی
مردوں کی طرح ہی دین کی خدمت کر سکتی ہیں۔پس تم یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ خدا تعالی نے مرد
اور عورتوں میں ایک جیسی قو تیں رکھی ہیں اگر مرد کمال حاصل کر کے خدا تعالی تک پہنچ سکتے ہیں تو عورتیں بھی پہنچ
سکتی ہیں، مرد تبلیغ کر سکتے ہیں تو عورتیں بھی کر سکتی ہیں، مرددنیا کی راہنمائی اور ہدایت کا موجب ہو سکتے ہیں تو
عورتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ہاں فرق ہے تو صرف اتنا کہ مرد اپنے حلقہ کے اندر تبلیغ کر سکتے ہیں اور عورتیں اپنے
حلقہ کے اندر۔باقی اس قسم کا کوئی فرق نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے روحانی سلسلہ کو صرف مردوں کے لئے کھول
رکھا ہو اور عورتیں اس سے محروم ہوں۔لا ہور کی احمدی مستورات سے خطاب لاہور ایک مرکز ہے یہاں سے عورتوں کے متعلق کئی
رسالے اور اخبار نکلتے ہیں، جلسے ہوتے ہیں، یہاں ہماری جماعت کی عورتوں کو بہت ہوشیار رہنا چاہئیے اور تبلیغ
میں بہت کوشش کرنی چاہیے۔دیکھو ایک ایسے آدمی کی نسبت جس کی ساری کوشش اور سعی صرف اس لئے ہو
کہ دنیامل جائے وہ آدمی کس قدر خوش قسمت اور با نصیب ہے جس کو اپنی کوشش اور سعی سے یہ امید ہو کہ اس

6
طرح میرا خدا مجھ سے خوش ہو جائے گا، اور جب خدا خوش ہو جائے گا تو دنیا خود بخود ہی مل جائے گی۔میں
نے دیکھا ہے کہ یہاں کی عورتیں دن رات اسی نظر میں لگی نظر آتی ہیں کہ دنیاوی ترقی حاصل کریں ، اس کے
متعلق جلسے کرتی ہیں مضمون لکھتی ہیں ، اخبار اور رسالے نکالتی ہیں لیکن چونکہ شریعہ اسلام سے ناواقف
ہیں اس لئے اپنے مضامین میں ایسی ایسی باتیں لکھ جاتی ہیں جو دین کو کمزور کرتی ہیں اور اُلٹے اعتراض پیدا
کراتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں اگر ہماری جماعت کی عورتیں جنہیں خدا تعالی نے دین سیکھنے کا بہت عمدہ موقع
دیا ہے خود دین سیکھیں اور اوروں کو سکھائیں تو بہت جلدی اسلام اور اپنی جماعت کے لئے ترقی کا باعث
ہوسکتی ہیں۔عیسائیوں میں عور تیں تبلیغ کے لئے جاتی ہیں اور ایسی ایسی جگہوں پر جاتی ہیں جہاں مرد بھی نہیں جا
سکتے اور جب ایک ماری جاتی ہے تو دوسری اس کی جگہ جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہے اور جب دوسری ماری
جاتی ہے تو تیسری اور چوتھی چلی جاتی ہے اسی طرح وہ ہزاروں اور لاکھوں آدمیوں
کو عیسائی کر لیتی ہیں۔جب
عیسائی عورتیں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ جو احمد کی عورتیں خدا تعالیٰ کے لئے کام
کرنے لئے کھڑی ہوں گی خواہ ابتداء میں انہیں تکلیفیں اور مصیبتیں ہی کیوں نہ اٹھانی پڑیں تو وہ کامیاب نہ
ہوں؟ ضرور ہوں گی۔لیکن سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اول تم خوردین کی تعلیم حاصل کرو کیونکہ جو خود نہیں
جانتی وہ اوروں کو کیا سکھا سکے گی۔یہ مت خیال کرو کہ اب ہم کچھ نہیں سیکھ سکتیں۔قادیان میں بیسیوں ایسی
عورتیں ہیں جو قرآن شریف کا ترجمہ پڑھ چکی ہیں اور بعض تو ایسی ہیں جنہوں نے بچہ پیدا ہونے کے بعد
قرآن کا ترجمہ پڑھا ہے پس اگر کوئی ہمت کرے تو ضرور پڑھ سکتی ہے۔جو کوئی اردو جانتی ہے وہ قرآن کا
ترجمہ دیکھ کر پڑھ لیا کرے اور اسی طرح ترجمہ شدہ حدیثوں کو پڑھیں اور جو اردو نہیں جانتی جس طرح مرد
اکھٹے ہوتے ہیں اور ایک درس دیتا ہے اسی طرح عورتیں کیوں نہ اکھٹی ہوں اور جو پڑھی ہوئی ہو وہ سب کو سنا
دیا کرے۔اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو مولوی غلام رسول صاحب را جیکی جہاں مردوں کو درس دیتے ہیں وہاں
عورتوں کو کیوں نہ دیں۔اگر ہر روز نہیں تو ہفتہ میں ایک دفعہ یا مہینے میں ایک دفعہ قرآن پڑھا دیا کریں۔تم
انہیں درس دینے کے لئے مجبور کر سکتی ہو۔اسی طرح وہ عورتیں بھی جو پڑھی ہوئی نہیں پڑھ سکتی ہیں۔دین آسان ہے دین کوئی مشکل نہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَقَدْ يَسْرِنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ
من مذکر ہم نے قرآن کو عمل کرنے والوں کیلئے آسان بنایا ہے پس کوئی ہے جو قرآن سے نصیحت حاصل

7
کرنے والا ہو؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ انسان کا اپنا قصور ہے کہ دین نہیں سیکھتا ور نہ دین کی کوئی بات مشکل
نہیں۔بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں جو حساب ، جغرافیہ، انگریزی وغیرہ علوم تو اچھی طرح پڑھی ہوئی ہیں لیکن
دین سے بالکل ناواقف ہوتی ہیں حالانکہ ان علوم کے مقابلے میں دین بہت آسان ہے اور قرآن شریف
میں وہی باتیں ہیں جو فطرت کے مطابق ہیں کیونکہ قرآن شریف کے بھیجنے والا خوب جانتا ہے کہ انسان کیا کیا
کر سکتا ہے اور کیا کیا کرنا اُس کی طاقت میں نہیں۔پس دین میں کوئی ایسی بات نہیں جو عقل کے خلاف ہو یا
مردوں ،عورتوں ، بوڑھوں ، بچوں ، جوانوں عمر رسیدوں ، غرضیکہ کسی قوم کے مردوں اور عورتوں کے لئے
نا قابل عمل ہو۔پس ایک ایسی تجویز کرو کہ اول تو ہفتہ میں اور اگر یہ نہیں تو مہینہ میں ایک دفعہ عورتیں ایک جگہ جمع ہوا
کریں مولوی غلام رسول صاحب ( راجیکی ) قرآن شریف کا ترجمہ پڑھا دیا کریں اور حدیث کے بھی موٹے
موٹے مسائل پڑھا دیا کریں اور پھر تم گھروں میں جا کر ان باتوں
کو یاد کر لیا کرو۔تمہارے لئے دین سیکھنے کی
یہ آسان ترکیب ہے۔خوب یا درکھو کہ جتنی کوئی دین کی خدمت کرتا ہے اتنی اس کی عزت بڑھتی ہے، دیکھو
حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ وغیرہ کی ساری دنیا عزت کرتی ہے اس لئے بھی کہ آپ آنحضرت یہ کی
بیویاں
تھی لیکن اس لئے بھی کہ انہوں نے دین کی وہ باتیں بتائیں ہیں جو مرد نہیں بتا سکتے تھے۔پس جب تک
دنیا قائم ہے اور انسان چلتا ہے پھرتا اُن کا نام زندہ رہے گا اور مسلمان اُن کا نام لیتے وقت رضی اللہ عنہا کی دعا
دے گا۔حدیث کے پڑھنے والا اُن کے لئے دعا کرے گا کہ اے خدا اُن کا درجہ بلند کیجیے کیونکہ اُن کے ذریعہ
مجھے یہ دین نصیب ہوا ہے۔تو دین کا سکھانا بڑا مبارک کام ہے اور مرنے کے بعد ایسا صدقہ جاریہ ہے جیسا
اور کوئی نہیں ہوسکتا۔دین سکھانے والے کو مرنے کے بعد لوگ دعاؤں سے یاد کرتے ہیں کہ اے خدا اُس کے
ذریعہ سے ہمیں یہ نعمت نصیب ہوئی ہے اُسے اس کا بڑا اجر دیجیئے اور خدا تعالیٰ اُسے ضرور ثواب دیتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی کسی کو نیک کام سکھاتا ہے اسے بھی اس کا ثواب پہنچتا ہے۔مثلاً ایک
آدمی کسی کو نماز پڑھنی سکھاتا ہے تو نماز سکھنے والا جب نماز پڑھے گا تو اُس کا ثواب اُسے بھی ملے گا اور سکھانے
والے کو بھی ملے گا۔میں دیکھتا ہوں کہ عورتوں میں عورتیں بڑی عمدگی سے تبلیغ کر سکتی ہیں۔مردوں میں تو ہم مرد کرتے ہیں،

8
لیکن عورتوں تک ہم نہیں پہنچ سکتے اس لئے احمدی عورتوں کا فرض ہے کہ وہ عورتوں میں تبلیغ کریں۔انہیں دین
سکھائیں اور وعظ کریں، جلسے کر کے اُن میں عورتوں کو بلائیں اور تقریریں کریں ، رسالوں اور اخباروں میں
عورتوں کے لئے مضمون لکھیں۔میری اس وقت یہ غرض ہے کہ چونکہ میں لاہور آیا ہوں اس لئے تمہیں بھی
کچھ سنا جاؤں۔قادیان میں بہت سی ایسی عورتیں ہیں جو قرآن اور حدیثوں کا ترجمہ جانتی اور پڑھاتی ہیں،
عربی پڑھتی ہیں وہ ادھر کی ہی گئی ہوئی ہیں وہاں کی اصل رہنے والی نہیں ہیں۔اسی طرح تمام عورتوں کو چاہیئے
کہ قرآن اور حدیث سے واقف ہونے کیلئے کوشش کریں خاص کر لاہور کی عورتوں کو اس میں زیادہ کوشش
کرنی چاہیے کیونکہ یہاں تمہارے سامنے ایسی عورتیں ہیں جو دنیا کے لئے تو کوشش کر رہی ہیں لیکن انہیں دین
کا کوئی فکر نہیں۔دین کا میدان خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے رکھا ہے وہ اپنے خود ساختہ حقوق کیلئے پردہ کے دور
کرنے کیلئے ، انگریزی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اور اسی طرح کی باتوں کیلئے کوشش کر رہی ہیں اور دنیا وی
باتوں میں پڑی ہیں۔خدا تعالیٰ نے تمہیں یہ موقع دیا ہے کہ تم خود دین سیکھو اور اوروں کو سکھاؤ اور اپنی نسلوں کو
دین دار بناؤ۔جو باتیں دین دار ماں اپنے بچے کو سکھا سکتی ہے وہ باپ نہیں سکھا سکتا خواہ وہ کتنا ہی دین دار
کیوں
نہ ہو کیونکہ وہ تو اکثر باہر رہتا ہے اس لئے اولاد کی تربیت میں اُس کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتناماں کا ہوتا ہے۔پس ایک تجویز تو یہ ہے کہ تم مولوی غلام رسول صاحب سے پڑھنے کیلئے وقت مقرر کر دا گر ہفتہ میں یا مہینہ
میں ایک دفعہ قرآن اور حدیث پڑھا کرو اور دوبارہ سبق کی باری آنے تک اُسے دُہراتی رہا کرو۔(۲) یہ طریق التیار کرو کہ ساتھ کی عورتوں کو نصیحت اور وعظ کیا کرو اور اپنے محلہ کی عورتوں کو نماز روزہ کی تعلیم
دو۔جب تم ان
کو تعلیم دو گی تو وہ کہیں گی کہ ہم جاہل ہیں کچھ نہیں سمجھ سکتیں لیکن تم یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ نے اپنا
دین صرف پڑھے لکھے لوگوں کیلئے ہی نہیں بھیجا بلکہ ہر ایک کے لئے بھیجا ہے۔کیونکہ جاہل اور ان پڑھ سب
اس کی مخلوق ہیں۔خدا تعالی نے ایسا فضل کیا اور اسلام کا ایسا معجزہ دکھایا ہے کہ وہ انسان جس پر یہ دین نازل
ہوا اور جس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے حضور کوئی مقرب نہیں ہو سکتا وہ بھی ان پڑھ تھا اور ایک لفظ نہ لکھ سکتا تھا
پھر یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اسلام ان پڑھوں
کیلئے نہیں ہے۔صحابہ کرام میں سے کثرت سے ایسے تھے جو
لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے مگر ان کی معرفت دین کی بہت بڑی ترقی ہوئی اور وہ خدا اور رسول کے احکام کی پوری
پوری فرمانبرداری کرتے اور دوسروں کو سکھاتے تھے۔بہت عورتیں یہ عذر کرتی ہیں کہ ہم پڑھی ہوئی نہیں مگر یاد

9
رکھیں کہ جب وہ خدا تعالیٰ کے حضور حاضر کی جائیں گی تو اُن سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ تم پڑھی ہوئی ہو یا
نہیں؟ بلکہ یہ پوچھا جائے گا کہ اسلام کی باتیں تمہاری عقل میں آتی تھیں یا نہیں اور ایسی کون سی بات ہے جو
سمجھ میں نہیں آسکتی۔کیا نماز کا پڑھنا سمجھ میں نہیں آتا؟ خواہ کتنا ہی کسی کا حافظہ خراب ہو وہ نماز کو یاد کر سکتی
ہے کیونکہ بہت مختصر عبارت ہے۔پھر کیا روزہ ، زکوۃ اور حج کے سمجھنے میں یا خدا تعالیٰ کو ایک جاننے میں یا
بحضرت مے کو ہی سمجھنے میں یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سیح موعود اور نبی اللہ مانے میں کونسی مشکل ہے؟
کچھ نہیں۔یہ سب باتیں ایسی ہیں جو ہر ایک انسان آسانی سے سمجھ اور سیکھ سکتا ہے۔پس کوئی عورت یہ خیال نہ
کرے کہ میں پڑھی ہوئی نہیں۔اگر نہیں پڑھی ہوئی تو بھی دین سیکھے اور اوروں کو سکھائے۔پڑھے ہوئے اور
ان پڑھ سب کا فرض ہے کہ دین سیکھیں اور عمل کریں۔خدا تعالیٰ نے عقل اسی لئے دی ہے کہ اس سے لوگ
سمجھیں اور سوچیں اور دوسروں کو سکھائیں۔حضرت عیسی کی وفات کا مسئلہ دیکھو اب ہمارے سلسلہ کے مسائل ہیں۔سب سے بڑی بات تو
وفات مسیح کا جھگڑا ہے۔جس عورت سے بات چیت ہوا سے کہو کہ قرآن شریف کی ان آیات کا صرف
ترجمہ ہی سُن لے۔خواہ مخالف مولوی سے ہی سنے۔وہ آیات یہ ہیں۔إِذْ قَالَ اللهُ یا
إِلَى يَومِ الْقِيَامَةِ اور جب کہا اللہ تعالیٰ نے کہ اے عیسی میں تجھے ماروں گا اور اپنی طرف
اُٹھالوں گا اور تجھ کو پاک کروں گا اُن لوگوں سے جو کافر ہوئے اور جو
عيسى
تیرے متبع ہوں گے اُن کو ان لوگوں پر جو کافر ہوئے غالب کروں گا قیامت کے دن تک۔یہاں خدا تعالیٰ نے عیسی علیہ السلام کی نسبت ماروں گا پہلے فرمایا اور اُٹھالوں گا بعد میں۔اگر اُٹھالوں گا
کے یہ معنے ہیں آسمان پر زندہ اُٹھالوں گا تو یہ آیت ہی غلط ہو جاتی ہے اور ( نعوذ باللہ ) خدا تعالیٰ پر یہ الزام
آتا ہے کہ اُسے عربی بھی نہیں آتی کیونکہ جب حضرت عیسے کو اُس نے زندہ آسمان پر اٹھا لینا تھا تو پھر پہلے یہ
کیوں فرمایا کہ ماروں گا اور بعد میں فرمایا کہ اُٹھاؤں گا۔کیا خدا تعالیٰ کو اتنی عربی بھی نہیں آتی کہ الفاظ کو
درست بولے۔۔اور آگے پیچھے کر کے فقرہ کو غلط نہ کر دے۔پس خدا تعالیٰ نے جس طرح فرمایا ہے
اسی طرح درست اور صحیح ہے۔جب اُس نے فرمایا کہ پہلے ماروں گا اور بعد میں اٹھاؤں کا تو اس کے ہیں
درست معنے ہیں کہ پہلے حضرت مسیح کو وفات ہوگی اور پھر اُن کی روح اٹھائی جائے گی نہ کہ وفات سے پہلے

10
ہی زندہ اُٹھائے جائیں گے؟
یہ بات ہر ایک عقل کی عورت سمجھ سکتی ہے کہ خدا تعالی نے جس بات کو پہلے رکھا وہی پہلے ہونی چاہیئے اور
جس کو بعد میں وہ بعد میں ہوگی۔اگر ایسا نہ ہو تو خدا پر یہ الزام آتا ہے کہ ( نعوذ باللہ ) اس کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ
پہلے ہونے والی بات کو پہلے بیان کرے اور بعد میں ہونے والی کو بعد میں لیکن مولوی لوگ خدا کی عربی کی
اصلاح کرتے ہیں کہ اصل میں اس طرح ہے کہ رَافِعُكَ پہلے ہے اور مُتَوَفِّيْكَ بعد میں ہے۔یہ خدا تعالیٰ
پر بہت بڑا الزام ہے اور سخت سزا کا مستحق ہے۔پس یہ کتنی آسان بات ہے۔جب یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں تو یہ بات بھی صاف ہو گئی کہ جو عیسے آنے والے ہیں وہ اس امت سے
آئیں گے اور وہ حضرت میرزا غلام احمد صاحب قادیانی ہیں جنہوں نے مسیح اور مہدی ہونے کا دعوی کیا ہے۔حضرت مسیح موعود کی صداقت کا آسان ثبوت اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ حضرت مرزا
صاحب کا دعوی سچا ہے یا نہیں۔اس کے لئے بھی آسان طریق ہے۔مثلا ایک لڑکا تمہیں آکر کہے کہ میں تمہارا
بیٹا ہوں۔لیکن اگر وہ واقعہ میں تمہارا بیانہ ہوتو کبھی ایسا نہیں ہوا کہ تم اُسے اس لئے کپڑے بنوا دو، کپڑے سلوا
دو اور خاطر مدارات کرو کہ وہ تمہارا بیٹا بن گیا ہے تم تو اسے فورا گھر سے نکلوا دو گی۔بعض لوگ جو اس طرح
کرتے ہیں انہیں سزا ملتی ہے۔پھر اسی طرح اگر کوئی جھونا تحصیلدار یا جھوٹا جنگی کا افسر یا جھوٹا پولیس کا سپاہی
بن جائے تو گورنمنٹ پکڑ کر اُسے سزا دیتی ہے اور یہ ایسی بات ہے جس کو ہر ایک سمجھتا ہے اسی طرح
دیکھنا چاہیے کہ ایک شخص ہے وہ دعوی کرتا ہے کہ خدا تعالی نے مجھے بھیجا ہے میں دنیا کی اصلاح کے لئے
مبعوث کیا گیا ہوں، میں مصلح ہوں، میں مسیح ہوں، میں مہدی ہوں اور ایسا شخص تمہیں سال تک زندہ رہتا ہے،
چار لاکھ کی جماعت اُس کے ساتھ ہو جاتی ہے، اُسے ہر میدان میں فتح حاصل ہوتی ہے، اُس کے دشمن اور
مخالف ذلیل اور رسوا ہوتے ہیں اور وہ دن بدن ترقی کرتا اور عزت حاصل کرتا جاتا ہے، اب بتاؤ اُس کو سچا
سمجھنے میں کون سے علم کی ضرورت ہے؟ ہر ایک انسان آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ اگر وہ جھوٹا ہوتا تو خدا تعالیٰ
ضرور اُس کو سزا دیتا۔ورنہ یہ کہنا پڑے گا کہ (نعوذ باللہ ) اب خدا بوڑھا ہو گیا ہے اور اُس کی طاقتیں زائل
ہو گئی ہیں اس لئے کسی کو سر انہیں دے سکتا لیکن ایسا عقیدہ رکھنا کفر ہے۔تو یہ ایک ایسی صاف اور آسان بات
ہے جس کو جاہل سے جاہل عورت بھی سمجھ سکتی ہے کہ حضرت مسیح موعود اپنا ایک وجود لے کر آئے تھے مگر باوجود

11
اس کے کہ ساری دنیا مخالف ہوگئی ، اپنے اور پراؤں نے گدی نشینوں اور پیروں نے انگریزی خوانوں اور
عربی دانوں نے مخالفت میں آواز اٹھائی لیکن آپ سب پر غالب آئے اور کئی لاکھ آدمیوں کو چھین کر لے
آئے۔اب بتلاؤ اگر مرزا جھوٹا ہے تو خدا بھی ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ اُس نے اُس کو کچھ نہیں کہا۔یا یہ مانا
پڑے گا کہ اب خدا تعالی میں کسی کو سزا دینے کی طاقت ہی نہیں ہے۔پہلے اس نے نمرود، شداد، فرمون وغیرہ
کو سزا دی اور آج سے تیرہ سو سال پہلے بھی سزا دیتا تھا لیکن اب خواہ کوئی کچھ کرے وہ سزا نہیں دے سکتا۔یہ
خدا تعالی کی ذات پر بہت بڑا الزام ہے پس کچی بات یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعوئی میں
بچے ہیں
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الَّا قَاوِيلِ ، لَآخَذَ نَا مُنْهُ بِالْيَمِينِ هِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ
الوتين ، فَمَا مِنكُم مِن أحدٍ عنه حاجزين۔اگر یہ جھوٹا دعوی کرتا تو ہم اسے پکڑ کر ہلاک کر دیتے اور اس کی رگِ جان کاٹ دیتے۔یہ آنحضرت
ے کی صداقت کی دلیل خدا تعالیٰ نے بیان فرمائی ہے۔جب یہ دلیل آنحضرت ﷺ کی صداقت کی ہے تو
یہی حضرت مسیح موعود کی صداقت کی کیوں نہیں ہو سکتی۔اس بات کے سمجھنے کے لئے بھی کسی بڑے علم کی
ضرورت نہیں۔آسان اور واضح بات ہے۔الله
الهام اسی طرح بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالی پہلے تو اپنے مقرب لوگوں
کو الہام کیا کرتا تھا لیکن اب
نہیں کرتا۔اس بات کا جواب بھی بہت آسان ہے کہ کیا وہ خدا جو پہلے بولا کرتا تھا اب (نعوذ باللہ ) گونگا ہو گیا
ہے یا اس کی کسی وجہ سے بولنے کی طاقت سلب ہوگئی ہے؟ نہیں تو پھر ضرور ہے کہ جس طرح وہ پہلے سنتا تھا اسی
طرح اب بھی سنے اور جس طرح پہلے دیکھتا تھا اب بھی دیکھیے۔اگر وہ پہلے بولتا تھا اور اب نہیں بولتا تو کوئی کہہ
سکتا ہے کہ خدا پہلے تو دیکھتا تھا اب نہیں دیکھتا، خدا پہلے سنتا تھا لیکن اب نہیں سنتا حتی کہ خدا پہلے زندہ تھا لیکن
اب زندہ بھی نہیں ہے۔کیا یہ باتیں ماننے کے قابل ہیں؟ ہر گز نہیں۔پس ثابت ہوا کہ جس طرح خدا پہلے
اپنے بندوں سے بولتا اور کلام کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے۔کامیابی کا ذریعہ قرآن شریف بڑی سیدھی اور آسان باتیں بیان کرتا ہے۔تم خود دین سیکھو اس پر
عمل کرو اور اوروں کو سکھاؤ۔اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّة" يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
وَ يَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔اے لوگو تم میں سے

12
ایک ایسی جماعت ہو جولوگوں کو خیر کی طرف بلائے اور معروف کے ساتھ حکم دے اور منکر سے منع کرے اور یہ
وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہو جائیں گے۔یعنی ایسی جماعت اپنے ہر مقصد میں کامیاب ہوگی۔اب جتلاؤ کون نہیں چاہتا کہ میں کامیاب ہو جاؤں۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اگر تم دین کی اشاعت اور تبلیغ
کروگی تو میں تمہیں کامیاب کروں گا۔لوگ مال کی تلاش میں عمریں گنوا دیتے ہیں لیکن بالآخر وہ بھی کام نہیں
آتا ، دوست اور رشتہ داروں کے لئے جان تک قربان کر دی جاتی ہے لیکن اکثر وہ بھی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا میں کئی تکلیفیں آتی ہیں ، باپ، بھائی ، بیٹے ، خاوند پر مصیبتیں نازل ہوتیں اور اس
طرح تمہیں کئی دکھ اٹھانے پڑتے ہیں لیکن جو اللہ تعالی کے لئے ہو جاتا ہے اللہ تعالی اُس کا ہو جاتا ہے اور
اس پر جو مصیبت آتی ہے اول تو خدا تعالی اُسے ٹال دیتا ہے اور اگر وہ اٹل ہو تو اس کا نعم البدل عطا کر دیتا ہے
پس ایسی عورتوں
کو دین بھی مل جاتا ہے اور دنیا بھی کیونکہ جس طرح جو بادشاہ کا دوست ہو جائے اُسے کوئی
دکھ نہیں پہنچا سکتا اسی طرح جس کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو جائے اُس کو بھی کوئی تکلیف نہیں دے سکتا خواہ اس کو
کھانے کو کچھ بھی نہ ملے تو بھی ساری دنیا کے بادشاہ مل کر اُس کا بال بیکا نہیں کر سکتے۔ایک فقیر کی نسبت لکھا
ہے کہ بادشاہ نے کہا کہ اس سفر سے واپس آکر قتل کروں گا۔جب وہ لوٹ کر آرہا تھا تو اس فقیر کے مریدوں
نے اُسے کہا کہ اب تو بادشاہ قریب آ گیا ہے۔اسنے کہا۔ہنوز دتی دُور است۔یہاں تک کہ وہ شہر میں داخل ہو
گیا تو بھی اس نے یہی کہا۔آخر وہ آتے آتے ایک دیوار کے گرنے سے نیچے دب کر مر گیا اور اس فقیر کو اللہ
تعالی نے بچالیا۔تو جو کوئی خدا تعالی کے لئے ہو جائے اُس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ایک قصہ لکھا ہے
ایک سوداگر نے ایک قاضی کے پاس کچھ رقم امانت رکھوائی۔کچھ عرصہ کے بعد جو آکر مانگی تو قاضی نے انکار
کر دیا اور کہا میں نے تم سے کچھ رکھنے کے لئے نہیں لیا تھا۔سوداگر نے بادشاہ کے حضور جا کر عرض کی۔بادشاہ
نے سوچا کہ اگر میں قاضی کو یہاں بلواتا ہوں تو وہ روپیہ دینے سے انکار کر دے گا اور چونکہ اس کے پاس
امانت رکھنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اس لئے روپیہ وصول نہیں ہو سکے گا۔اُس نے کہا کل جب میں سیر کے لئے
نکلوں گا تو تم فلاں جگہ ٹھہرے رہنا میں آکر تم سے ملوں گا اور باتیں کروں گا۔دوسرے دن اُس نے اسی طرح
کیا اور بادشاہ نے تمام ہمراہیوں کے سامنے جن میں قاضی بھی تھا اُس سے باتیں کیں ، جب وہ باتیں کر کے
چلا گیا تو قاضی نے اُس کو بلا کر کہا۔میاں تم کچھ روپوں کا ذکر کرتے تھے کیسے روپے تھے؟ کچھا تا پتا بتاؤ تا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی