تقریر برموقع جلسہ سالانہ خواتین (دسمبر ۱۹۲۱ء)
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
45
کرنے کی کوشش کرو۔تم اپنی مجلسوں میں ہی دیکھ لوذراسی بات پر عورتیں ایک دوسری سے اس طرح لڑتی ہیں
کہ گویا انسان حیوان ایک جگہ جمع کئے ہوئے ہیں۔پس اپنے اخلاق اور عادات درست کرو ، جس مجلس میں
جاؤ ادب اور تہذیب سے بیٹھو، ایک دوسری کیساتھ محبت اور الفت سے ملو ہنرمی اور پیار سے بات کرو،اگر کوئی
سختی بھی کر بیٹھے تو صبر اور تحمل سے کام لو اور خوش اخلاقی سے پیش آؤ۔خاتمہ تقریر یا اسلام کی تعلیم ہے جو مختصر طور پر اس وقت میں نے تمہارے سامنے بیان کی ہے اس پر عمل کرو
تا مسلمان ہو۔جو اس پر عمل نہ کرے اُس کو کوئی حق نہیں کہ اپنے آپ کو مسلمان سمجھے۔جاہل ماؤں کا ظلم بسا اوقات ہم نے دیکھا ہے کہ اگر باپ بچے پر نماز کے چھوڑنے یا کسی بداخلاقی
کی وجہ سے سرزنش کرتا ہے تو جاہل ماں اُس کی طرف سے غصہ سے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھتی ہے اور جو نہی
کہ وہ باہر جاتا ہے بچے کو گلے لگا کر اس کے ساتھ آہیں بھرتی ہے اور اُس کی دلجوئی شروع کر دیتی ہے اور اس
کے منہ سے ایسے الفاظ لکھتے ہیں جن سے انجان بچے کے ذہن نشین ہو جاتا ہے کہ اس کا باپ واقعہ میں بڑا
ظالم ہے
نماز جیسی بات پر اس نے ایسی سختی کی۔ہوتے ہوتے نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ ایک طرف ماں
کی قدر اس کے دل سے جاتی رہتی ہے اور دوسری طرف باپ سے اطاعت کی رغبت کم ہوتے ہوتے آخر کار
حقوق والدین ترک کر کے کفر الہی نتیجہ ہوتا ہے۔ابتداء میں تو یہ معمولی بات نظر آتی ہوگی مگر اس کا نتیجہ اخلاق و
تقوی کی تباہی ہو جاتا ہے۔بچے کی سادہ فطرت راست گوئی کی طرف مائل ہوتی ہے اور اگر اس نے کوئی
نقصان کر دیا ہے تو پوچھنے پر وہ صاف کہہ دے گا کہ اس نے کیا ہے۔مگر یہ مائیں ہی ہوتی ہیں جواُ سے سکھاتی
ہیں کہ کہو میں نے نقصان نہیں کیا اور اس طرح وہ انہیں آگاہ کرتی ہیں کہ : نیا میں واقعات کے خلاف بہنا کوئی
شئے ہے۔( خطبہ نکاح فرموده مصلح موعود ۲۰۔نومبر ۱۹۲۰ء)
تقریر برموقع جلسہ سالانہ خواتین منعقد مسجد اقصی دسمبر ۱۹۲۱
بندوں کے لئے ترقی کے وسیع میدان دیکھو اللہ تعالیٰ نے بندوں میں بڑے ترقی کے
سامان رکھتے ہیں۔جب انسان ترقی کرے تو بہت بڑھ جاتا ہے یہاں تک کہ خدا اس کے اندر سما جاتا ہے اور
اس میں خدا کے رنگ دکھائی دینے لگتے ہیں تب خدا اس کی اکثر باتوں کو پوری کرتا ہے۔اگر وہ چاہتا ہے کہ
46
لوگ خدا کی عبادت کریں تو لوگ اس کی زندگی میں ہی عبادت الہی کرنے لگ جاتے ہیں اور اگر چاہتا ہے کہ
ایک ایسی جماعت ہو جاوے جو کہ متقی جماعت ہو تو اس کی زندگی میں وہ جماعت بن جاتی ہے۔ان ترقیوں کو
دیکھتے ہوئے یہ سواں سید ہوتا جب اس درجے تک بندہ پہنچ سکتا ہے تو کوئی خاص بات اس میں ہے کیا
ہم بھی اس درجہ تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔اس کے متعلق حضرت محمد یا یہ فرماتے ہیں کہ میں بھی تمہاری طرح
ایک بندہ ہوں مجھ میں تم سے زیادتی نہیں جب تم یہ دیکھو گے کہ خدائے تعالی نے مجھے پر اپنے فضل کئے ہیں تو
تم بھی کوشش کرو کہ تم بھی ایسا مرتبہ حاصل کرو۔مثلاً جب تم کسی کو کوئی عمدہ زیور یا کپڑا وغیرہ پہنے ہوئے دیکھتی
ہو تو تم اس کے خریدے بغیر چین نہیں کرتیں۔اگر یہ معلوم ہو جائے کہ حضرت محمد رسول اللہ پر جو انعامات
ہوئے وہ تم بھی لے سکتی ہو اور اگر تم وہ انعامات نہیں لے سکتیں تو دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے۔پہلی
یہ کہ حضرت محمد سے میں کوئی خوبی نہیں یا یہ کہ محمدرسول اللہ کوتم اچھا بجھتیں ہو مگر اپنی طاقت اتنی نہیں سمجھتی کہ وہ
فضل تم حاصل کر سکو۔تب یہ بات نعوذ یا اللہ جھوٹی ہوتی ہے کہ حضرت محمد نے فرماتے ہیں کہ میں بھی تمہاری
طرح ایک بندہ ہوں اور خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٍ مِثْلُكُمْ یعنی کہ دے میں تمہارے
جیسا ایک بندہ ہوں۔محمد رسول اللہ ہے جو دنیا میں تشریف لائے تھے وہ گویا خدا کے ایک گماشتے تھے جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے مال کے نمونے لائے تھے یعنی اللہ تعالیٰ کے جتنے فعل اور جتنی صفتیں ہیں وہ دکھانے آئے
تھے کہ ان صفات کو دیکھ کر لوگوں کو خواہش پیدا ہو اور وہ کوشش کر کے اللہ تعالیٰ سے جاملیں تو مرد اور عورت
یونہی پیدا نہیں ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے خود کسی مطلب کے لئے انہیں پیدا کیا ہے وہ مطلب یہی ہے کہ خدا
تعالی اپنی مالکیت ظاہر کرے۔خدار زاق ہے اُس نے رزق اپنے آپ
کو تو دینا نہیں اس لئے اس کے دینے
کے لئے بندوں کی ضرورت تھی۔تو اسی طرح خدا رحم کرنے والا ہے ضر روی تھا کہ مظلوم بھی ہوں تا کہ اُن پر
خدا رحم کرے۔6
ہر ایک خدا کا شیشہ ہے غرض اللہ تعالی کی جو صفتیں ہیں ان کے ظاہر کرنے کے لئے اُس نے
بندے پیدا کئے۔تو ہم میں سے ہر ایک شخص شیشہ ہے جس میں خدائے تعالی اپنا چیرو دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ میں شیشہ بناؤں دو شیشہ بندے کا دل بنایا، اس پر اپنی شکل ڈالی۔مثلا خداز ہ ہے تو
کیا واقعی تم بھی پرورش کرتی ہو۔اللہ مالک ہے چاہے سزا دے یا معاف کرے تو کیا تم بھی معاف کرتی ہویا
47
نہیں۔اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو خدا کی شکل ہمارے اندر اچھی طرح سے نہیں آئی۔خدا تعالیٰ نے جو تمہیں پیدا
کیا ہے تو اس سے غرض یہ ہے کہ تمہارے ذریعہ سے اپنی صفتیں ظاہر کرے اور اگر تم میں وہ سب صفتیں ظاہر
نہیں ہوتیں تو معلوم ہوا کہ تم کو پیدا کر نیکی غرض پوری نہیں ہوئی اور تمہاری مثال اُس خراب شیشے کی مانند ہوگی
جس میں منہ اچھی طرح دکھائی نہیں دیتا اور اُس کا مالک اُس کو پھینک دیتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی اس شخص
کو دے مارتا ہے اور اس کے مقابلہ میں جو بندہ جتنا بھی نیک ہوتا ہے اتناہی اللہ تعالیٰ اُس پر فضل کرتا ہے اور
جتنابر اہوتا ہے آخر خدا بھی اس کو ہلاک کر دیتا ہے اور جانور کی قدر اس آدمی سے زیادہ کرتا ہے۔حضرت نوح علیہ السلام کا واقعہ ہے کہ ایک درخت پر ایک چڑیا کا گھونسلا تھا اور اس میں چڑیا نے بچے
دیئے تھے۔جب طوفان آیا اور پانی بہت اونچا چڑھ گیا تو خدا تعالی نے کہا کہ چڑیا کے بچے بہتر ہیں ان لوگوں
سے جن پر میر انغضب نازل ہوا میں اُن لوگوں کو ماروں
گا مگر ان چڑیا کے بچوں
کو بچالونگا۔پیدائش کا مطلب کیا ہے؟ تو انسان کی غرض ہے کہ خدا تعالی کے حکموں کو بچا لا ؤ اور اس کی
صفتوں کو ظاہر کرو اور کوئی کمزوری بھی اپنے اندر نہ رکھو اور نہ جھوٹ بواو جھوٹ بولنا تو کمزوری کی نشانی ہے۔خدا کا حکم ہے کہ غریبوں کی خبر داری کرو۔اس کے معنے یہ ہیں کہ خدا کا نمونہ بن جاؤ کیونکہ وہ بھی اپنی مخلوق کی
خبر داری کرتا ہے۔جب تم ایسی ہو جاؤ گی تو تمہیں دیکھ کر لوگوں کو خدا کا پتہ لگ جاوے گا۔پرانے زمانے کے
بادشاہ شیشوں کے ذریعے اپنا عکس لوگوں کو دکھاتے تھے مگر یہ تو جہالت ہے۔ہاں خدا اپنا عکس بندوں کے
ذریعہ سے دکھاتا ہے۔مثلاً حضرت محمد اللہ خدا کا شیشہ تھے اور اُن سے خدا ظاہر ہوتا تھا اس لئے میں تم کو
نصیحت کرتا ہوں کہ تم بھی خدا کی باتوں
کو مانو اور ان پر عمل کرو۔دوسری نصیحت یہ ہے کہ ہم کو خدا نے ایک کام سپرد کیا ہے اور اس کام کے لئے ایک نبی بھیجا ہے وہ نبی
کوئی نئی شریعت تو نہیں لا یا البتہ اس کے بھیجنے کی غرض دنیا میں اپنا چہرہ دکھلانا ہے۔اس نبی کا منشاء یہ تھا کہ
اسلام کی تعلیم دنیا میں پہنچاہے۔ہم نے جو اس نبی کی بیعت کی ہے اس کے یہی معنی ہیں کہ گویا ہم نے اس
نبی سے اقرار کیا ہے کہ جو کام تم کرتے ہو ہم بھی کریں گے۔اس کا یہی کام تھا کہ دنیا کوظلمتوں اور تاریکیوں
سے بچاوے اس لئے تم لوگوں کو ظلمتوں اور تاریکیوں سے تب ہی بچا سکتی ہو جب تم اپنے اندر خو بیاں پیدا کرو
اس کے متعلق میں تم کو چند باتیں بتا تا ہوں۔
48
شرک سے بچو خدا کے جاننے والوں کا یہ فرض ہے کہ وہ شرک نہ کریں۔شرک کا مطلب میں اس لئے بتاتا
ہوں کہ کئی پڑھے لکھے مرد بھی شرک نہیں جانتے تا تم اس سے بیچ کر خدا کے غضب سے بچو۔خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ میں سب گناہ بخش سکتا ہوں مگر شرک کو ہرگز نہ بخشوں گا۔پس شرک سے بچنا بہت ضروری ہے۔شرک کی
باتیں جن سے بچنا چاہیئے یہ ہیں کہ اول بڑے ادب کے طریقے اور عبادت کے طریقے خدا کے سوا اور کسی
سے نہ برتے۔ادب کی بڑی باتیں یہ ہیں۔جھکنا یا کسی کے سامنے ہاتھ باندھنایاہاتھ جوڑ کر جھک جانا یا سجدہ
میں گر جانا یا گھٹنے ایک کر بیٹھ جانا یہ تمام قوموں میں بے ادب کی باتیں میں نہ اگر یہ ادب کے طریقے ہم
اوروں سے برتیں تو پھر خدا کا ادب ہنم کیسے کریں گے۔کیوں کہ خدا جو سب سے بڑا ہے اس کا ادب بھی سب
سے بڑا ہونا چاہیے اس لئے یہ تمام ادب کے طریقے خدا ہی کے آگے برتنے چاہئیں کسی کے آگے جھک جاتا
، ہاتھ باندھنا یہ شرک ہے اور بڑے گناہ کی بات ہے یہ ساری باتیں ہیں جو آخری درجے کا ادب ہیں۔ہم اگر
کسی دوسرے کا بھی اتنا ہی ادب کریں تو گویا ہم نے اس کو خدا کا شریک بنادیا جو منع ہے اس لئے اس قسم کے
سارے کام منع ہیں۔(۲) دوسری شرک کی بات ہے کہ خدا کی طاقت کی باتیں بندوں میں سمجھ لینا۔مثلاً یہ سمجھنا کہ فلاں شخص
بیماروں کو اچھا کرتا ہے شرک ہے، قبروں پر دئے جلانا بھی شرک ہے، کسی بندے سے اتنی محبت کرنا جتنی خدا
سے کی جانی چاہیئے یہ بھی شرک ہے۔(۳) نماز کی پابندی کروجو شخص نماز کی پابندی نہیں کرتا وہ کبھی ایمان حاصل نہیں کر سکتا۔حضرت محمد مت کہتے کہتے
ہیں کہ خدا فرماتا ہے کہ میرا بندہ نماز پڑھتا پڑھتا میرے اتنا قریب ہو جاتا ہے کہ میں اس کا ہاتھ پاؤں ، آنکھ
اور کان ہو جاتا ہوں۔تو جو کام وہ اُن سے کرتا ہے گویا وہ نہیں کرتا بلکہ میں کرتا ہوں۔پس نماز ایسی اعلیٰ چیز
ہے کہ اس سے خدا کا قرب حاصل ہوتا ہے۔تو جو یہ چاہتا ہے کہ میں قیامت کے دن خدا کا دیدار کروں وہ بھی
نماز کو نہ چھوڑے اور نماز میں باجماعت پڑھے اور جو عورتیں با جماعت نہیں پڑھ سکتیں تو ان کو نماز میں گریہ
وزاری اور توجہ سے پڑھنی چاہیں گویا کہ خدا تعالیٰ سامنے ہے اور وہ دیکھتا ہے اور تمام توجہ خدا کی طرف ہو۔ایک بزرگ کا واقعہ ایک دفعہ کسی بزرگ نے کسی امام کے پیچھے نماز پڑھنی شروع کر دی اس وقت امام
کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ میرے پاس جو دو سو روپے ہیں ان کا تیل خرید کر دہلی جاؤں گا اور وہاں چار سو
49
رو پے کو بیچ کر وہاں سے فلاں چیز خرید کر پھر آگرے جاؤں گا اور آگرہ میں میرے چار سو کے آٹھ سو ہو جاویں
گے۔پھر میں آگرے سے فلاں چیز خریدوں گا جو پشاور میں مہنگی بکتی ہے اور وہاں جا کر بیچوں گا تو سولہ سو بن
جاویں گے ، ان بزرگ کو کشف کے ذریعے یہ حال معلوم ہو گیا انہوں نے نماز تو ڑ کر الگ پڑھنی شروع کر دی۔امام نے نماز پڑھ کر بہت ڈانٹنا شروع کیا یہ بڑا جرم ہے، حرام ہے، وہ بزگ کہنے لگے کہ میں کمزور ہوں میری
ٹانگوں میں اتنی طاقت نہیں تھی۔پہلے میں آپ کے ساتھ دہلی گیا، میں نے کہا اچھا امام صاحب جاتے ہیں تو
میں بھی اُن کے ساتھ چلا جاتا ہوں مگر آپ وہاں سے آگرے گئے: ہاں بھی میں آپ کے ساتھ گیا لیکن جب
آپ اگرے سے پشاور جانے کو تیار ہو گئے تو میں نے نماز توڑ کر علیحدہ پڑھنی شروع کر دی۔یہ بات سنکر امام
بہت شرمند و ہوا اس لئے نماز پڑھتے وقت تین باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے:۔(۱) یہ کہ فقط خدا کے لئے پڑھو۔(۲) کہ دل لگا کر توجہ سے پڑھو۔(۳) یہ کہ فرضوں کے علاوہ منتیں خدا کا تعلق بڑھاتی ہیں۔سنتیں ضرور پڑھنی چاہئیں۔کامل عرفان خدا
کے نفلوں کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔یہ فضل تو ایک نعمت ہیں اس میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔خدا کے انعام کی
مثال ایسی ہے جیسے کوئی کسی کے گھر جاوے اور اس کے بچوں کے لئے کوئی تحفہ لے جاوے اور وہ قبول
کر لیوے تو وہ بہت شکر گزار ہوتا ہے کہ آپ نے یہ قبول کر لیا میں اس کے بدلے میں یہ انعام آپ کو دیتا ہوں۔تو
نماز پڑھنے سے صفائی اور فائدہ ہمارا ہی ہے مگر خدا اور انعام دیتا ہے۔نفلوں میں سے ایک بہت بڑا نفل تمجید
ہے۔نفس کے ٹوڑنے کے لئے تہجد بہت ضروری ہے۔یہ نماز مردوں کے علاوہ عورتوں کو بھی پڑھنی چاہیئے۔حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جب رات کو مرداٹھے تو وہ عورت کو بھی اُٹھاوے اور جو کوئی نہ اُٹھے تو دوسرانہ اُٹھنے
والے پر پانی کے چھینٹے مارے ایسا گھر بہت ہی مبارک ہے۔یادرکھو تکلیف اُٹھانے سے ہی انعام ملا کرتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جنت کا وعدہ کیا ہے وہ یو نبی نہیں مل جاتی۔اس نماز میں فرضوں کے علاوہ فل بھی پڑھنے
چاہئیں اور نفلوں میں سب سے بہتر تہجد ہے۔اگر تم رات کو بچے کی خاطر جاگتے ہو محض اس لئے کہ یہ بڑا ہو کر
ہمارا نام روشن کرے گا تو کیا تم خدا کی خاطر نہیں جاگ سکتیں۔خدا کے لئے جاگنے سے ہمیشہ نام یا درہتا ہے۔اور اگر تم رات کواللہ کی خاطر ایک گھنٹہ جا گوتو دائی زندگی حاصل ہو جاتی ہے۔
50
نماز کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے کہ نماز آہستہ آہستہ پڑھی جاوے۔نماز تو خدا کا ایک دیدار
ہے اس لئے نماز ٹھہر کے پڑھنی چاہئیے کہ جتنی دیر ٹھہر ٹھہر کے پڑھیں گے اتنی دیر تک ہمیں دیدار الہی میسر
ہوگا۔حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے کہ آجکل کے مرد عورتوں کے سجدے مرغیوں کے ٹھونگے مارنے کی
طرح ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حاصل کرنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ جتنی دیر نماز میں لگے اچھی ہے۔یا درکھو تم خدا سے آنکھ مچولی تو نہیں کھیلئے جائیں بلکہ اس کا دیدار کرنے جاتی ہو۔اب میں اور احکام شریعت بیاں کرتا ہوں۔نماز کے علاوہ خدا تعالیٰ نے یہ بات مقرر فرمائی ہے کہ اگر انسان کے پاس ۴۰ روپے ہو تو وہ ایک رو پیر
اللہ کی راہ میں دیوے۔یہ زکوۃ کے معنے پاک کر دینے کے ہیں۔پس یہ مرد عورتوں کا فرض ہے کہ وہ زکوۃ دیا
کریں۔حضرت محمد یہ اس کی بہت تاکید فرمایا کرتے تھے۔حضرت ابو بکر کے وقت میں بعض لوگ زکوة
کے منکر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم زکوۃ نہیں دیتے حتی کہ اتنا شور ہو گیا کہ مدینے اور ایک بستی کے سوا
بہت مرتد ہو گئے۔اس وقت حضرت عمرؓ نے جو بہت بہادر تھے ابو بکر سے کہا کہ آپ اس وقت ان سے نرمی
کریں پھر آہستہ آہستہ مان لیں گے مگر حضرت ابو بکڑ نے کہا کہ دیکھو تم کو ڈر ہے کہ یہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے
اس لئے میں اکیلا جاؤں گا اور زکوۃ کے واسطے ان سے لڑوں گا اور اگر یہ ایک رتی بھی کم دیں گے تب میں ان
سے لڑائی کروں گا یہ خدا کا حکم ہے۔دیکھو ان لوگوں نے ایک حکم کی خلاف ورزی کی اور سب کام مسلمانوں
جیسے کیا کرتے تھے پھر بھی اُن کے ساتھ کافروں کا سا سلوک ہوا جس سے معلوم ہوا کہ زکوۃ کیسی ضروری بات
ہے۔ہاں جو زیور پہنا جاوے اُس پر ز کو پ نہیں۔للہ تعالی کی طرف سے بندے کے تعلق کے لئے بہت سے سامان ہیں پھر بھی بہت سے وسوسے پیدا
ہوتے ہیں۔ان وسوسوں سے بچنے کے لئے ایک ذریعہ دعا ہے۔مثلا انہیں ایک خزانہ ایسا مل جاوے جس
میں سے جب اور جو چیز چاہو وہ مل جاوے۔۔۔۔۔پرانے زمانے کے قصے کہانیاں ہوتے تھے کہ فلاں دیو
نے فلاں لڑکے کو ایک ایسی چیز دی جس میں سے جو چاہو نکل آتا تھا مگر یہ تو جھوٹ ہے۔ہاں ایک خزانہ ایسا
ہے جس میں ہاتھ ڈالیں تو جو چاہیں مل سکتا ہے۔وہ خزانہ اللہ تعالیٰ ہے اور اس خزانہ سے حاصل کرنے کا
دروازہ دعا ہے۔دُعا کے ذریعہ سب کچھیل سکتا ہے۔دُعا بڑاز بردست آلہ ہے اور اسکے مقابل میں ہوا اور
51
سمندر نہیں ٹھہر سکتے۔ہم نے یہ نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔دعا کی قبولیت کا نظارہ ایک دفعہ ایک شخص نے مجھے خط لکھا کہ میں چھ سال سے شادی کی کوشش کر
رہا ہوں مگر نا کام ہوں آپ میرے لئے دُعا کریں۔میں نے اُس کیلئے دعا کی تو مجھے معلوم ہوا کہ قبول ہوگئی۔میں نے اُس شخص کو خط لکھا اُس کا جواب آیا کہ جس وقت آپ کا خط آیا اُسی وقت یہاں کا ایک رئیس میرے
گھر آیا اور کہا کہ میری لڑکی جوان ہے اور میں اُس کی شادی تمہارے ساتھ کرنی چاہتا ہوں۔پس خداد عاؤں
کو ایسے طور سے سنتا ہے کہ نا واقف کو یقین ہی نہیں ہوتا۔اگر ہمیں رزق کی ضرورت ہے تو خدا رازق ہے اور
اگر ہمیں پردہ پوشی کی ضرورت ہے تو خدا کا نام ستار ہے اور اگر عزت کی ضرورت ہے تو خدا کا نام معز بھی ہے
پس دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں کہ خدا کے ناموں میں نہ پائی جائے۔جب تمام اچھی ملتیں خدا میں پائی جاتی
ہیں تو ہمیں جو چیز مطلوب ہو خدا کی اُسی صفت کا نام لے کر جس کے ماتحت چیز ہو میں عام لگنی چاہیئے۔آب میں چند دعا کے قبول ہونے کے طریق بیان کرتا ہوں :۔(1) پہلی بات یہ ہے کہ حرام مال کھانے والے کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں اس لئے ہمیشہ پاک مال
کھانا چاہئیے۔(۲) دوسری بات یہ ہے کہ دُعا کرنے والا توجہ سے دُعا کرے اور یقین رکھے کہ خدافضل اور رحم کر نیوالا
ہے۔اگر توجہ سے کرے تو ضرور قبول ہوگی۔(۳) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح کی دعا مانگتی ہو تو ہی نام سے مانگا کرو۔مثلا پرورش میں کچھ نقص
ہو تو دعا کرے اے رب مجھے پاک کر اور جب رزق مانگے تو کہے اے رزاق مجھے رزق دے۔جب تم اس
کے ناموں سے دعا مانگو گی تب خدا بہت دعائیں سنے گا۔(۴) دعا مانگنے والا لوگوں پر خود بھی رحم کرے تو خدا اُس کی دعا کبھی رد نہیں کرتا کیونکہ خدا کو غیرت
آجاتی ہے کہ جب یہ بندہ دوسرے کی درخواست رو نہیں کرتا تو میں بادشاہ ہو کر کیوں رڈ کروں
( الفضل ۶ - مارچ ۱۹۳۲ صفحه ۴ تا ۶ )