لجنہ اماءِ اللّہ کے متعلق ابتدائی تحریک
اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول
52
لجنہ اماءاللہ کے متعلق ابتدائی تحریک
(حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے قلم سے)
(19rr)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ہماری پیدائش کی جو غرض و غائیت ہے اس کو پورا کرنے کے لئے عورتوں
کی کوششوں کی بھی اسی طرح ضرورت ہے جس طرح مردوں کی ہے۔جہاں تک میرا خیال ہے عورتوں میں
اب تک اس کا احساس پیدا نہیں ہوا کہ اسلام ہم سے کیا چاہتا ہے۔ہماری زندگی کس طرح صرف ہونی چاہیئے
جس سے ہم بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر کے مرنے کے بعد بلکہ اسی دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے
وارث ہوسکیں۔۔اگر غور کیا جائے تو اکثر عورتیں اس امر کو محسوس نہیں کریں گی کہ روز مرہ کے کاموں کے سوا کوئی اور بھی
کام نہ کے قابل ہے یا نہیں؟
دشمنانِ اسلام میں عورتوں کی کوشش سے جو روح بچوں میں پیدا کی جاتی ہے اور جو بد گمانی اسلام کی
نسبت پھیلائی جاتی ہے اس کا اگر کوئی توڑ ہو سکتا ہے تو وہ عورتوں ہی ذریعہ سے ہو سکتا ہے اور بچوں میں اگر
قربانی کا مادہ پیدا کیا جاسکتا ہے تو وہ بھی ماں ہی کے ذریعہ سے کیا جا سکتا ہے۔پس علاوہ اپنی روحانی وعلمی ترقی
کے آئیند ہ جماعت کی ترقی کا انحصار بھی زیادہ تر عورتوں ہی کی کوشش پر ہے۔چونکہ بڑے ہو کر جواثر بچے قبول
کر سکتے ہیں وہ ایسا گہرا نہیں ہوتا جو بچپن میں قبول کرتے ہیں۔اسی طرح عورتوں کی اصلاح بھی عورتوں کے
ذریعہ سے ہو سکتی ہے۔ان امور کو مد نظر رکھ کر ایسی بہنوں کو جو اس خیال کی مؤید ہوں اور مندرجہ ذیل باتوں کی ضرورت
کو تسلیم
کرتی ہوں دعوت دیتا ہوں کہ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے مل کر کام شروع کریں۔اگر آپ بھی مندرجہ
ذیل باتوں سے متفق ہوں تو مہربانی کر کے مجھے اطلاع دیں تا کہ اس کام کو جلد سے جلد شروع کر دیا جائے۔ا۔اس امر کی ضرورت ہے کہ عورتیں باہم مل کر اپنے علم کو بڑھانے اور دوسروں تک اپنے حاصل کردہ علم کو
پہنچانے کی کوشش کریں۔
53
۲۔اس بات کی ضرورت ہے کہ اس کے لئے ایک انجمن قائم کی جائے تا کہ اس کام کو با قاعدگی سے جاری
رکھا جا سکے۔۔اس با ت کی ضرورت ہے کہ اس انجمن کو چلانے کے لئے قواعد ہوں جن کی پابندی ہر رکن پر واجب ہو
۴۔اس امر کی ضرورت ہے کہ قواعد وضوابط سلسلہ احمدیہ کے پیشکر دہ اسلام کے مطابق ہوں اور اس کی ترقی
اور اس کے استحکام میں محمد ہوں۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جلسوں میں اسلام کے مختلف مسائل خصوصاً اُن پر جو اس وقت کے حالات کے
متعلق ہوں مضامین پڑھے جائیں اور وہ خود اراکین انجمن کے لکھے ہوں تا کہ اس طرح علم کے استعمال
کرنے کا ملکہ پیدا ہو۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ علم بڑھانے کے لئے ایسے مضامین پر جنہیں انجمن ضروری سمجھے اسلام کے
واقف لوگوں سے لیکچر کر وائے جائیں۔ے۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی
تیار کردہ سکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کا روائیاں ہوں۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ تم اتحاد جماعت کو بڑھانے کے لئے ایسی ہی کوشاں رہو جیسے کہ ہر مسلمان کا
فرض قرآن کریم ، آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے مقرر فرمایا ہے اور اس کے لئے
ہر ایک قربانی کو تیار رہو۔۹۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اپنے اخلاق اور روحانیت کی اصلاح کی طرف ہمیشہ متوجہ رہو اور صرف کھانے
اپنے پہنے تک اپنی توجہ کو محدود نہ رکھو۔اس کے لئے ایک دوسری کی پوری مدد کرنی چاہیئے اور ایسے ذرائع پر
غور اور عمل کرنا چاہیئے۔۱۰۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھوا در اینی گو د مین سے
غافل اور بد دل اور سُست بنانے کی بجائے چست، ہوشیار، تکلیف برداشت کرنے والے بناء اور دین کے
مسائل جس قدر معلوم ہوں اُن سے اُن کو واقف کرو اور خدا، رسول مسیح موجود اور خلفاء کی محبت ، اطاعت کا
مادہ اُن کے اندر پیدا کرو۔اسلام کی خاطر اور اُس کی منشاء کے مطابق اپنی زندگیاں خرچ کرنے کا جوش اُن
54
میں پیدا کرو، اس لئے اس کام کو بجالانے کے لئے تجاویز سوچو اور اُن پر مکمل درآمد کرو۔۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جب مل کر کام کیا جائے تو ایک دوسرے کی غلطیوں سے چشم پوشی کی جائے اور
میر اور ہمت سے اصلاح کی کوشش کی جائے نہ نار انتگی اور تنگی سے تفرقہ بڑھایا جائے۔۱۲۔چونکہ ہر ایک کام جب شروع کیا جائے تو لوگ اُس پر بنتے اور ٹھٹھا کرتے ہیں اس لئے اس بات کی
ضرورت ہے کہ لوگوں کی بنسی اور ٹھٹھے کی پروانہ کی جائے اور بہنوں کو الگ الگ مہنوں یا طعنوں یا مجالس کے
ٹھٹھوں کو بہادری و ہمت سے برداشت کا سبق اور اُس کی طاقت پیدا کرنے کا مادہ پہلے ہی سے حاصل کیا
جائے تا کہ اس نمونہ کو دیکھ کر دوسری بہنوں
کو بھی اس کام کی طرف توجہ پیدا ہو۔۱۳۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اس خیال کو مضبوط کرنے کے لئے اور ہمیشہ کے لئے جاری رکھنے کے لئے
اپنی ہم خیال بنائی جائیں اور یہ کام اس صورت میں چل سکتا ہے کہ ہر ایک بہن جو اس مجلس میں شامل ہوا اپنا
فرض سمجھے کہ دوسری بہنوں
کو بھی اپنا ہم خیال بنائے گی۔۱۴۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اس کام کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے صرف وہی بہنیں انجمن کی کارکن
بنائی جائیں جو ان خیالات سے پوری متفق ہوں اور کسی وقت خدانخواستہ کوئی متفق نہ رہے تو وہ بطیب خاطر
انجمن سے علیحدہ ہو جائے یا بصورت دیگر علیحدہ کی جائے۔۱۵۔چونکہ جماعت کسی خاص گروہ کا نام نہیں چھوٹے بڑے ، غریب امیر سب کا نام جماعت ہے اس لئے
ضروری ہے کہ اس انجمن میں غریب امیر کی کوئی تفریق نہ ہو بلکہ غریب اور امیر دونوں میں محبت اور مساوات
پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور ایک دوسرے کی حقارت اور اپنے آپ
کو بڑا گھنٹے کا مادو دلوں سے زور کیا
جائے کہ باوجود مدارج کے فرق کے اصل میں سب مرد بھائی بھائی اور سب عورتیں بہنیں بہنیں ہیں۔۱۹۔اس امر کی ضرورت ہے کہ عملی طور پر خدمت اسلام کے لئے اور اپنی غریب بہنوں اور بھائیوں کی مدد کے
لئے بعض طریق تجویز کئے جائیں اور ان کے مطابق عمل کیا جائے۔۱۷۔اس امر کی نہرورت ہے کہ چونکہ مدد اور سب برکت اور سب کا میابیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں۔اس لئے دُعا کی جائے اور کروائی جائے۔ہمیں وہ مقاصد الہام ہوں جو ہماری پیدائش میں اُس نے مد نظر رکھے ہیں اور ان مقاصد کے