تقریر برموقع جلسہ سالانہ خواتین قادیان ۱۹۲۲ء

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

55
پورا کرنے کے لئے بہتر سے بہتر ذرائع پر اطلاع اور پھر ان ذرائع کے احسن سے احسن طور پر پورا کرنے کی
توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بخیر کرے۔آئندہ آنیوالی نسلوں کی بھی اپنے فضل سے راہنمائی کرے اور اس
کام کو اپنی مرضی کے مطابق ہمیشہ کے لئے جاری رکے یہاں تک کہ اس دنیا کی عمر تمام ہو جائے۔اگر آپ ان خیالات سے متفق ہیں اور ان کے مطابق اور موافق قواعد پر جو بعد میں انجمن میں پیش کر
کے پاس کئے جارہے ہیں اور کئے جائیں گے عمل کرنے کے لئے تیار ہوں تو مہربانی کر کے اس کاغذ پر دستخط
کر دیں۔بعد میں ان قواعد پر ہر ایک بہن سے علیحدہ علیحدہ دستخط لے کر اقرار و معاہد ے لئے جائیں گے
تقریر بر موقع جلسه سالانه خواتین ۱۹۲۳ء - قادیان
اسلام میں عورت کی وقعت
اسلام کے آنے سے پہلے جتنے مذاہب تھے ان میں زیادہ تر توجہ مردوں کی اصلاح کی طرف تھی اور بعض
مذاہب تو یہ خیال کرتے تھے کہ گویا عورتوں میں روح ہی نہیں ہوتی اور وہ فقط مردوں کے آرام کے لئے کوئی
انعام ہے نہ اُن سے کچھ پوچھا جائے گا۔یہ بہت مذہبوں کا خیال تھا حتی کہ یہودیوں اور عیسائیوں کی کتابوں
میں بھی یہ لکھا ہے کہ خدا نے مردوں کو اپنے لئے اور عورتوں کو مردوں کے لئے بنایا ہے۔اسلام چونکہ اس بات
کے لئے سب سے پہلا اور مذہب کے لحاظ سے آخری مذہب ہے جس نے یہ بتلایا ہے کہ مرد اور عورت
بحیثیت انسان کے برابر ہیں جس طرح عورت مرد کے لئے پیدا کی گئی ہے اسی طرح مرد بھی عورتوں کے لئے
بنایا گیا ہے۔اگر عورت مرد کا کام کرتی ہے تو مرد بھی اسے کما کر لا دیتا ہے۔پس پچھلے مذہبوں کا یہ خیال
درست نہیں تھا۔یہ باتیں خدا کی کسی کتاب میں نہیں تھیں بلکہ اس زمانہ کے آدمیوں نے خود جس طرح چاہا قلم
اُٹھا کر لکھ لیا۔سب سے پہلے رسول کریم اپنے نے تعلیم دی اور اس سے عورتوں کی کایا ہی پلٹ گئی۔رسول کریم کے آنے سے قبل عربوں کا خیال عورتوں کے متعلق
اُس زمانہ میں عربوں
کا یہ خیال تھا کہ عورت میں کچھ عقل نہیں ہوتی اُسے ہمارے کسی معاملے میں بولنا ہی نہیں
چاہیئے۔اگر کوئی کسی معاملے میں دخل بھی دیتی تو اُسے سخت نا پسند کرتے تھے
ایک دفعہ حضرت عمر ایک بات کے متعلق سوچ رہے تھے اُن کی بیوی نے کہا بات تو آسان ہے اس

56
طرح کر لو۔اُنہوں نے کہا تو کون ہوتی ہے میرے معاملے میں دخل دینے والی۔اُن کی بیوی نے کہا جب
رسول کریم کی بیویاں اُن کو مشورہ دیدیتی ہیں تو اگر میں نے دیدیا تو کیا حرج ہے۔حضرت عمر اُسی وقت اپنی
لڑکی کے پاس جو کہ رسول کریم سے بیاہی ہوئی تھی دوڑے گئے اور پوچھا کہ کیا تم رسول کریم کے معاملے
میں دخل دیا کرتی ہو۔وہ کہنے لگیں۔ہاں نہ حضرت عمر نے انہیں کہا یہ بہت بُری بات ہے تم پھر اس طرح کبھی
نہ کرنا۔اُن کی پھوپھی نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے کہا تم کون ہوتے ہو رسول کریم کے گھر کی باتوں میں
بولنے والے یہ تو اُس زمانے میں عورتوں کو بیلوں کی طرح سمجھتے تھے مگر رسول کریم خود عورتوں سے مشورہ
لیا کرتے تھے۔عورت سے مشورے کی وجہ سے ایک مشکل کا حل ہونا
ایک دفعہ رسول کریم نے رویا میں دیکھا کہ آپ کمرہ کر رہے ہیں۔آپ کو خیال پیدا ہوا کہ شاید ای سال
عمرہ کرنا ہے۔چونکہ مکہ والے ستاتے تھے اور مدینہ والے جانہیں سکتے تھے یہ رویا سنکر کئی ہزار آدمی آپ کے
ساتھ جانے کو تیار ہو گئے کئی ہزار کے مجمع کو ساتھ لے کر رسول کریم جب مکہ کے پاس پہنچے تو مکہ والوں نے کہا
کہ ہم ہر گز نہیں جانے دیں گے۔لوگ کہیں گے کہ محمد ( رسول اللہ ) کئی ہزار کے مجمع کو لے کر گئے تو مکہ والے
ڈر گئے ہماری تو ناک کٹ جائے گی۔کئی تدبیریں کی گئیں اور فیصلہ کی یہ صورت ہوئی کہ دونوں طرفوں کے
بڑے بڑے سردارا کھٹے ہو کر فیصلہ کریں۔آخر فیصلہ کرنے سے یہ بات قرار پائی کہ مدینہ والے اس سال
چلے جاویں اور اگلے سال آویں۔اس فیصلہ سے صحابہ کرام بہت رنجیدہ ہوئے کہ رسول کریم نے کفار کی یہ
شرط کیوں مان لی ہے۔پھر رسول کریم نے فرمایا کہ قربانی کے لئے جو کچھ لائے ہو یہیں پر قربان کر دو مگر
کوئی نہ اُٹھا۔حتی کہ رسول کریم نے تین دفعہ کہا مگر پھر بھی سب بیٹھے رہے۔یہ حال دیکھ کر رسول کریم کو بہت
فکر ہو ا کہ کہیں اس واقعہ سے لوگوں پر ابتلاء نہ آجاوے۔آخر آپ اُٹھ کر گھر گئے اور اپنی ایک بیوی سے پوچھا
کہ کیا کیا جاوے یہ آج پہلی دفعہ ہے کہ میں بات کہوں اور لوگ نہ کریں۔آپ کی بیوی نے کہا آپ آب ان
سے کچھ نہ کہیں سید ھے چلے جاویں اور جا کر اپنی قربانی کے گلے پر چھری پھیر دیں۔چنانچہ آپ گئے اور اپنے
اونٹ کے گلے پر نیزہ مارا یہ دیکھ کر سب لوگ اس طرح کھڑے ہوئے کہ ہر ایک ہی چاہتا تھا کہ مجھ سے کوئی
اور پہلے نہ ہو جائے کیونکہ اُن کے صرف دل ٹوٹے ہوئے تھے۔رسول کریم کو قربانی کرتے دیکھ کر سب اُٹھ

57
کھڑے ہوئے۔تو ایک عورت کے مشورے کی بدولت یہ مشکل حل ہوگئی۔عورتیں اپنی اہمیت نہیں بجھتیں مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس
زمانہ میں عورتیں خود اپنی اہمیت
نہیں سمجھتیں اور وہ یہی سمجھتی ہیں کہ ہم مردوں کے لئے ہیں اور جس مذہب کو مر د اختیار کرتا ہے اُسی پر وہ چل
پڑتی ہیں اور یہ نہیں سمجھتیں کہ خدا تعالی کے ساتھ مرد اور عورت کا تعلق الگ الگ ہے مگر موجودہ صورت میں تو
جو مرد نے کہ دیا وہی اُن کا ایمان ہے۔اس لئے چاہیئے کہ عورت خود دین کو سوچ سمجھ کر اختیار کرے کیونکہ خدا
کے سامنے اُس نے یہ جواب نہیں دینا کہ میرا خاوند احمد کی تھا تو میں احمدی ہوئی یا میرا خاوند عیسائی تھا تو
میں عیسائی ہوئی۔اُس سے پوچھا جائے گا کہ تو نے کونسا مذ ہب سچا سمجھ کر اختیار کیا۔عورتوں کا تعلق خدا کیساتھ آج میں اس بات پر بیان کروں
گا کہ عورتیں اپنے ایمان کے متعلق یہ یاد
رکھیں کہ اُن
کا تعلق خدا کے ساتھ علیحدہ ہے۔چنانچہ عورتیں بھی خدا کے ساتھ تعلق رکھ سکتی ہیں۔بشرطیکہ اُن کا
ایمان اپنا ایمان ہو خاوندوں کا ایمان نہ ہو۔پچھلے زمانہ میں کئی عورتیں ایسی گزری ہیں کہ انہیں الہام ہو ا کرتے
تھے۔مثلاً رابعہ بصری، مریم ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ۔ان کے ساتھ خدا کلام کرتا تھا۔اگر عورتیں سمجھے
کر دین اختیار کریں تو مرد چاہے کہیں بھٹکتا پھرے عورت کو ابتلاء نہیں آسکتا اور جودیکھ کر ایمان لایا ہوتا ہے
اُس کی یہ علامت ہوتی ہے کہ وہ بگڑتا نہیں اور ابتلا نہیں آتا کیونکہ جس نے دیکھ کر قبول کیا ہوتا ہے اگر ساری
دنیا بھی اُس کو پھرانا چاہے تو پھر نہیں سکتا۔ایمان کے بغیر مستقل ترقی نہیں یا د رکھو کہ ایمان کے بغیر مستقل ترقی نہیں ہوتی۔بھلا کیا وجہ ہے
کہ مردوں نے اتنی ترقی کی ہے کہ اگر وہ آروں سے بھی کانے جاویں تو دین نہیں چھوڑتے مگر عورتوں نے
چونکہ مردوں کی خاطر دین مانا ہوتا ہے خدا کے لئے نہیں اسلئے کوئی قربانی بھی نہیں کر سکتیں۔پس جان لو کہ کوئی
نماز، کوئی روزہ، کوئی حج ، غرضیکہ کوئی عبادت بھی قبول نہیں ہوتی جب تک ایمان
اپنا نہ ہو بلکہ خاوندوں کی وجہ
سے ہو۔اور اگر تم یہ یقین رکھو کہ ہمیں خدا نے صرف مردوں کے لئے پیدا کیا ہے تو کوئی ترقی نہیں کر سکتیں۔عورتوں کی ترقی سے دین کی ترقی یادر کھو کہ کوئی دین ترقی نہیں کر سکتا جب تک عورتیں ترقی :
کریں، پس اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ تم بھی ترقی کرو۔عورتیں کمرے کی چار دیواروں میں سے
دود یوار میں ہیں۔اگر کمرے کی دو دیواریں گر جائیں تو کیا اُس کمرے کی چھت ٹھہر سکتی ہے۔نہیں ہرگز نہیں۔

58
58
پس عورتوں کو کئی اہمیتیں حاصل ہیں۔ہر چیز کے جوڑے پہلی اہمیت تو اپنی ذات کے لحاظ سے حاصل ہے کہ عورت کے بغیر نسل نہیں چل
سکتی اگر اس کے بغیر چل سکتی تو چاہئے تھا کہ خدا تعالٰی مرد ہی بنا دیتا۔دوسرے چونکہ اللہ تعالٰی واحد ہے اُس
کو اپنے ایک ہو ئیکی بڑی غیرت ہے اس لئے اُس نے کوئی چیز ایسی نہیں بنائی جو کہ ایک ہی ہو اور دوسروں کی
محتاج نہ ہو اس لئے اُس نے دنیا میں سب چیزوں کے جوڑے بنائے ہیں۔آدمی کے اندر بھی دو ہی چیزیں
ہیں۔(۱) جسم (۲) روح۔اس زمانہ کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ درختوں میں بھی نر و مادہ موجود ہیں۔قرآن شریف میں یہ
بات پہلے سے ہی لکھی ہوئی تھی کہ دنیا میں ہر ایک چیز کے جوڑے ہیں تا کہ کوئی چیز یہ نہ کہ سکتے کہ میں ایک ہوں
اس لئے سب ایک دوسرے کے محتاج بھی ہیں، اور سوائے اس شاذ و نا در حالت کہ آدم علیہ السلام پیدا و گئے مگر
انکی پیدائش بھی ایک چیز سے نہیں ہوئی بلکہ مختلف چیزوں سے ہوئی تھی۔مرد عورت کی پیدلکش کی غرض عورت اور مرد بنانے کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ واحد انسیت قائم رہے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے جن اور انسان کو سوائے اس کے نہیں بنایا کہ میری
اطاعت کریں۔پس جبکہ خدا تعالیٰ نے مرد اور عورت کو ایک ہی کام کے لئے پیدا کیا ہے تو عورت کو بھی چاہیئے
کہ خدا کا قرب حاصل کرے۔آب تو دونوں کی مثال ایسی ہوگئی ہے کہ جیسے گاڑی میں دو بیل ے گئے ہیں
اور دونوں کو آقا کی اطاعت کرنی چاہیئے۔یہ تو ذاتی اہمیت ہے۔عورت کا اثر خاوند پر ایک اور اہمیت یہ ہے کہ عورت کا اپنے خاوند پر بڑا اثر ہوتا ہے۔کہنے کو تو کہتے
ہیں کہ عورت کے ماتحت ہے مگر یہ بات درست ہے کہ کئی عورتوں کی وجہ سے مردوں نے اپنے آپ کو ابتلاء
میں ڈال لیا۔عورت مانتی کے رنگ میں حکومت کرتی ہے چنانچہ حضرت آدم بھی اس طرح بہشت سے نکلے۔بائیبل میں تھا۔ہے کہ ا دم شیطان کا کہنا نہ مانتے تھے آخر وہ تو ا کے پاس گیا اور آدم سے کہہ کر تو انے منوالیا۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ دونگیت و پیار کی حکومت ہوتی ہے بہر حال حکومت ہوتی ہے۔ہم نے بہت دفعہ د یکھا
ہے کہ بڑے مخلص مریدوں کو ان کی عورتوں نے ورغلا لیا اور ایسا بھی دیکھا ہے کہ عورتیں پہلے احمدی ہوئی ہیں او
رمردوں کو بھی انہوں نے بنوا لیا اگر عورتیں مان لیں تو مرد بھی خدمت دین میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔

59
بعض دفعہ عورتیں اپنی محبت کی حکومت کو بڑے خطر ناک طریق سے چلاتی ہیں چنانچہ رشوتیں بھی اکثر عورتوں
کی وجہ سے لی جاتی ہیں کہ جب عورتیں مردوں کو دق کرتی ہیں کہ ہمیں یہ چاہیئے یہ چاہیئے تو مرد کو مجبور نا جائز
طریق سے روپیہ کمانا پڑتا ہے۔یہ عورت کا اثر ہوتا ہے۔دُنیا میں اکثر خرابیاں مرد عورت کی ضرورت پوری نہ
ہونیکی وجہ سے کرتے ہیں۔کیا یہ عورتوں کی حکومت نہیں کہ انکی وجہ سے مردوں کے دین تک سلب ہو گئے اور کئی
عورتوں کی وجہ سے مرد نیک ہو گئے۔یہ تو ظاہری اثر ہے مخفی اثر بھی عورتیں ڈال سکتی ہیں۔چنانچہ بعض عورتیں
جب چندے کا سوال اٹھنے والا ہوتا ہے تو اسی وقت اپنی ضروریات سے آگاہ کرنا شروع کر دیتی ہیں تا کہ چندہ
دینے سے وہ رہ جائے یہ خفی اثر ہے۔جس طرح یہ بداثر ڈالتی ہیں اسیطرح نیک بھی ڈال سکتی ہیں۔ایک دفعہ ایک صحابی کے گھر میں ایک مہمان آیا مرد نے کہا کہ کیا کیا جاوے۔عورت نے کہا کیا ڈر ہے
ایک ہی آدمی کا کھانا ہے وہ اسے کھلا دیں۔اُس عورت نے بچوں کو تو سلا دیا اور وہ کھانا اس مہمان کے سامنے
رکھ دیا۔عربوں کے ہاں یہ رواج تھا کہ جب تک گھر والے ساتھ نہ بیٹھ کر کھا دیں مہمان کھانا نہیں کھایا کرتے
تھے اس عورت نے کسی طریق سے روشنی بجھا دی اور آپ دونوں اُس کے پاس بیٹھ گئے اور ایسے ہی منہ مارتے
رہے گویا کہ آپ بھی ساتھ کھا رہے ہیں۔مگر اب اکثر عورتیں کہہ دیتی ہیں کہ جہنم میں جاوے مہمان ہم اپنے
بچوں کو کیوں بھوکا رکھیں۔ایک عورت کا ایمان رسول کریم کی وفات کے بعد جبکہ حضرت ابو بکر صدیق کچھ غلافت کے آخری
ایام تھے مسلمانوں کو عیسائیوں کے ساتھ ایک بڑی جنگ کا سامنا ہوا۔عیسائیوں کی تعداد مسلمانوں سے بہت
زیادہ تھی، کئی دن تک سخت جنگ ہوتی رہی ، آخر کار عیسائیوں نے ارادہ کیا کہ یک بار حملہ کر کے اسلامی لشکر کو
شکست دیدی جاوے۔چنانچہ انہوں نے آخری دن بڑے زور سے حملہ کیا اور مسلمانوں کے
پاؤں اکھڑ گئے۔آخر اسی بندہ نے جس نے کفر کی حالت میں حضرت حمزہ کا کلیجہ نکال کر چہایا تھا اسلام لانے
کی حالت میں ایسی ایمانی غیرت دکھائی کہ مردوں کو جنگ سے لوٹتے ہوئے دیکھ کر عورتوں سے کہا اُٹھو
مردوں کا منہ کالا کر واب ہم لڑنے جاتی ہیں اور عورتوں کے ہاتھ میں لکڑیاں ، سوئے پکڑا دئے اور خیموں سے
باہر نکل آئیں اور جو کوئی بھاگ کر آتا تھا اُسے کہتی تھی کہ تم جاؤ گھروں میں کھانا پکا ؤ اب ہم لڑنے کے لئے
جاتی ہیں، اسوقت آدمیوں کو اس قدر شرم آئی کہ ایک صحابی کہتے ہیں کہ تلوار کا گھاؤ بہتر تھا انکی اس بات

60
60
سے۔سب مرد واپس چلے گئے اور انہوں نے اس زور سے حملہ کیا کہ فتح ہو گئی۔یہ ایک عورت کی ہمت اور اسکی
عالی حوصلگی کا نتیجہ تھا۔اس زمانہ میں بھی عورتیں یہ کر سکتی ہیں کہ مردوں
کو تبلیغ کے لئے تیار کریں۔عورت کا اثر بچوں پر ایک اہمیت جو عورت کو حاصل ہے دو مرد کو نہیں اور یہ عورت کی فضیلت ہے اور وہ
یہ کہ عورت بچوں سے زیادہ باتیں منواسکتی ہے اور اولاد کی تربیت بھی بہت ضروری ہے کیونکہ بُری اولا د کی وجہ
سے بھی انسان رسوا اور ذلیل ہو جاتا ہے اور نیک اولاد کی وجہ سے اس کا نام روشن ہو جا تا ہے۔یہ مت سمجھو کہ
تم احمدی ہو گئیں تو کافی سے نہیں بلکہ اولاد کو بھی احمدی بنانا ضروری ہے۔کئی دفعہ ایسا دیکھا ہے کہ مسلمانوں
نے عیسائی عورتوں سے شادیاں کیں اور اُن عورتوں نے مردوں کے مرتے ہی اپنی اولا د کو عیسائی بنالیا۔چنانچہ رام پور کی ریاست سنیوں
کی تھی اُن میں ایک شیعہ عورت آگئی جس کی وجہ سے اس ریاست کی حکومت
ہی شیعوں کی ہوگئی۔بچپن کی عمر چونکہ سیکھنے کی ہوتی ہے اس لئے جو کچھ کچھ پوچھے گا اور جو کچھ ماں سکھائے گی وہ
بچے کے دل پر پتھر کی لکیر کی طرح ہو جاتا ہے اور وہ کبھی مٹائے نہیں متا۔ہندوؤں میں چونکہ بچپن سے ہی پتھروں کے آگے سجدہ کرنا سکھایا جاتا ہے اس لئے بڑے ہو کر چاہے وہ
بی۔اے ، ایم۔اے بھی پاس کر لیں تب بھی وہ پتھروں کے آگے سجدہ کرتے چلے جاتے ہیں۔اسکی یہی وجہ
ہے کہ بچپن کی سیکھی ہوئی باتیں عقل پر غالب آجاتی ہیں۔اب اگر وہ دلیلیں جو قرآن کریم میں ہیں ہم پڑھیں
تو حیران رہ جاتے ہیں کہ کیوں تمام دنیا مسلمان نہیں ہو جاتی مگر تمام دنیا کے مسلمان نہ ہونے کی یہی وجہ ہے
کہ بچپن میں ماں کی سیکھی ہوئی باتیں لوگوں کے دلوں سے مٹ نہیں سکتیں۔پس اگر ماں بے دین ہو تو وہ بہت
بُرا اثر بچے پر ڈالتی ہے۔مردوں
کو تو فرصت ہوتی نہیں کہ بیٹھیں بچوں
کو دین کی باتیں اور نیک باتیں سکھاویں۔عورتیں دوستم کی بُری باتیں بچوں کو سکھا دیتی ہیں (۱) ایک تو مذہب کے متعلق اور دوسرے اسلام کے
متعلق۔یعنی بچوں کو کہتی رہتی ہیں کہ احمدی بہت بُرے ہوتے ہیں۔انہوں نے ایک نیا مذ ہب نکال لیا ہے
ہم تو وہی کریں گے جو ہمارے باپ دادا کرتے آئے اور دوسرے اسلام کے متعلق مثلا یہ سکھاتی ہیں کہ جھکا
کرو اور السلام علیکم نہ کہا کرو۔تو بچے میں وہی عادتیں گھر کر جاتی ہیں۔(۳) تیسری بات یہ کہ عورتیں بچوں کو خدمت دین سے متنفر کر دیتی ہیں۔یہ سب بُرے خیال عورتیں ہی بچوں
میں ڈال دیتی ہیں جس کی وجہ سے وہ دین کے نزدیک بھی نہیں جاتے۔

61
(۴) چوتھی بات یہ ہے کہ اُن کو عملاً سست کر دیتی ہیں اور وہ اس کا نام محبت رکھتی ہیں۔مثلاً نماز کے لئے
جگاتی نہیں۔یا وضوء نہیں کرنے دیتیں کہ سردی لگ جاوے گی اور وہ اس وجہ سے دین کے کاموں میں سُست
رہ جاتا ہے حالانکہ محنت کرنے سے زیادہ زور پیدا ہوتا ہے اور ہمت بڑھتی ہے۔تو بعض عورتیں بچوں کو بچپن
میں مشق نہیں کروائیں جس کی وجہ سے اگر بچہ کسی کام کو کرنا بھی چاہے تو نہیں کر سکتا۔خالی ایمان کچھ نہیں کر سکتا
جب تک کہ مشق نہ ہو۔اخلاص بھی کچھ کام نہیں کرنے دیتا اور وہ بڑا ہو کر ماں کو دعائیں دینے کی بجائے بُرا
بھلا ہی کہے گا کہ اگر بچپن ہی میں مجھے مشق کروائی ہوتی تو آج مجھے عشاء اور تہجد وغیرہ کی نمازوں میں اور
دوسرے دینی کاموں میں ذرا بھی دقت محسوس نہ ہوتی۔(۵) پانچویں بات یہ ہے کہ مرد تو باہر چلا جاتا ہے اور عورت بچوں کی پروا نہیں کرتی اور وہ اور بچوں کے ساتھ
گلیوں میں پھرتے رہتے ہیں۔مرد اپنی سب سے زیادہ قیمتی چیز اولادکو عورت کے سپرد کر کے جاتا ہے وہ اس
امانت میں خیانت کرتی ہے۔یہ پانچوں ہداثر ہیں جو عورت بچوں پر ڈالتی ہے اور وہ یہ نہیں جانتی کہ اس کی حفاظت میرے ذمہ ہے۔کیا اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دو سور و پی دے جاوے تو وہ اس
رقم کو گلی کے کسی بچے کے ہاتھ دیدیگی؟ نہیں۔تو کیا وجہ ہے کہ وہ اس چیز کو جو ہیروں پھلوں اور موتیوں بلکہ بادشاہوں سے زیادہ قیمتی ہے اُس کو گلی کے آوارہ
بچوں کے سپر د کر دیتی ہے۔(۶) چھٹی بری عادت جو ماؤں میں ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ بچوں کی غلطیوں کو چھپاتی ہیں۔بھلا کسی نے کسی
عورت کو دیکھا کہ وہ بچے کی بیماری کو چھپائے نہیں کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر وہ اس کی بیماری کا علاج نہ کرے
گی تو وہ مر جاوے گا لیکن وہ اس کی روحانی بیماریوں کو چھپاتی ہے۔اگر بچپن میں کوئی مرض پیدا ہو جاوے اور
بچپن میں ہی اس کی اصلاح نہ کی جاوے تو بڑے ہونے کے بعد بڑی بڑی قربانیوں کے بغیر اس کی اصلاح
نہیں ہو سکتی مگر عورتیں پردہ ڈالتی ہیں۔بعض دفعہ بچہ جھوٹ بولتا ہے اور باپ سمجھانا چاہتا ہے تو ماں کہہ دیتی
ہے کہ نہیں یہ بات اس طرح تھی اور خود بھی جھوٹ بول دیتی ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچہ خراب ہوتا چلا جاتا
ہے۔(۷) ساتویں بات یہ ہے کہ عورتیں بچوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتیں جس کی وجہ سے وہ بڑے ہو کر کوئی

62
بڑے کام نہیں کر سکتے۔یہ سات ایسے کام ہیں جن کی کنجی عورت کے ہاتھ میں ہے۔ان کاموں کے کرنے
کے لئے عالم ہونے کی ضرورت نہیں۔اسلام کی اصل باتیں تو ہر ایک عورت جانتی ہے۔اگر عورتیں بچوں کو
بچپن میں دین کے موٹے موٹے مسئلے سکھا دیا کریں تو پھر دیکھو کہ نو دس برس کی عمر تک بچوں میں وہ غیرت
پیدا ہو جاوے گی کہ وہ بہت کچھ سکھانے کی وجہ سے بھی ان باتوں سے نہ پھر سکیں گے۔اور جو بری باتیں
میں نے بیان کی ہیں اُن کے برعکس وہ نیک باتیں بھی سکھا سکتی ہیں جن کی وجہ سے بچے میں عیب پیدا ہو ہی
نہیں سکتے اور اصل محبت تو یہی ہے تم ان باتوں کو یا درکھو۔یہ باتیں تمہاری اہمیت کے متعلق ہیں۔عورتوں کی ذمہ داریاں جب تک تم ترقی نہ کرو دین کامیاب نہیں ہو سکتا۔ہماری ترقیاں ، ہماری
قربانیاں زیادہ سے زیادہ میں یا پچیس سال تک رہیں گی مگر اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ تو قیامت تک اس
ترقی کو قائم رکھ سکتی ہو۔کیونکہ آئندہ نسلوں کو سکھانے والی تم ہی ہو۔ہمارا اثر ظاہری ہے۔تمہارا اثر داگئی ہے۔اس سے تم سمجھ لو کہ تمہارے اوپر زیادہ بوجھ ہے۔یہ تمہیں ہو کہ اسلام کو قائم رکھ سکتی ہو، شیطان کا سرکاٹ سکتی ہو اور دین کی ترقی کو ایسی صورت میں مستحکم کر سکتی
ہو کہ تمام قو میں دیکھ کر حیران رہ جائیں۔آخر میں میری یہ دعا ہے کہ خدا تعالٰی ہماری جماعت کے مردوں اور
عورتوں کو اپنے فرائض میں مستحکم کرے اور ہم اپنے فرائض اچھی طرح سے ادا کر سکیں اور ہم اس مضبوط چٹان
کی طرح ہو جاویں کہ کوئی دشمن ہمارا مقابلہ نہ کر سکے۔آمین۔الفضل ۲۲۔جنوری ۱۹۲۳ء صفحہ ۵ تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی